خبرنامہ نمبر2163/2020
زےارت 05جون :۔ڈپٹی کمشنر زےارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادےنی نے تحصےل زےارت کے ےونےن کونسل کچھ اور ،ےونےن کونسل ساروکے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کےا اس موقع پر ٹڈی دل کے خلاف جاری اسپرے مہم کا جائز ہ لےا ،ڈپٹی ڈائر ےکٹر زراعت وتوسیعی امان اللہ ترےن اور زمےندار بھی اس موقع پر موجود تھے ،اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر زےارت کو ٹڈی دل کے خلاف آپرےشن کے حوالے سے برےفنگ دی اور کسانوں نے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر زےارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادےنی نے زمینداروں کو ےقےن دلایا کہ ان کے مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل کئے جائینگے ٹڈی دل کی روک تھام کے لےے ہرممکن اقدامات کئے جائینگے اس سلسلے میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں بچاو کے لےے آپرےشن جاری ہے ،ضلعی انتظامیہ محکمہ زراعت سے مل کر کسانوں کے باغات اور فصلات کو تباہی سے بچانے کے لےے مکمل الرٹ ہے ،ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لےے آپرےشن مزےد تےز کےا جائے اور روزانہ کی بنےاد پر رپورٹ پیش کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2164/2020
کوئٹہ05 جون:۔محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز احکام کی پیشگی منظوری کے بعد تعیناتی کے منتظر عرفان اللہ(ٹی اینڈ اے/ بی ایس 18- ایکٹنگ ) کو ایکٹنگ سینئر ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر( بی ایس- 19)کوہٹہ کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2165/2020
خضدار05جون :۔ ڈائریکٹر جنرل معدنیات بلوچستان عبداللہ شاہوانی نے کہاہے کہ معدنیات اور رائلٹی کے باعث صوبے کے کئی افراد باروزگارہوچکے ہیں، بلوچستان حکومت کی بھی یہی کوشش ہے کہ بلوچستان کے وسائل کو عوام ہی کے لئے کار آمد بنا کر عوام کو زیادہ سے زیادہ روزگا اور مقامی مائنز اونرز کو سہولیات فراہم کیئے جائیں، آج خضدار میں نیلامی برائے رائلٹی وصولی کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،مائنرز اونرز اور خضدار کے عوام کی سہولت کی خاطر خضدار کے دفتر کو فعال کیا جارہاہے،جس کاآغا ز آج سے ہورہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بولان ریسٹ ہاوس خضدار میں نیلامی برائے وصولی رائلٹی منرلز کے انعقاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جس میں ڈپٹی سیکریٹری معدنیات نوراحمد کرد،،ڈائریکٹر ایگزیکٹوامیر حسین،لاسی ذیشان درانی اسسٹنٹ کمشنر خضدار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نسیم بلوچ،انچارج ریجنل آفس خضدار مہیب بلوچ نے شرکت کی۔ اور یہ نیلامی خوش اسلوبی کے ساتھ پہلی بار خضدار آفس میں پائیہ تکمیل کو پہنچی۔ اس موقع پر انجارچ رینجل آفس خضدار مہیب بلوچ نے تمام آفیسران کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے نیلامی کا پروگرام خضدار میں رکھا اور یہاں کے مائنرز اونرزکو سہولت دی۔ڈائریکٹر جنرل معدنیات بلوچستان عبداللہ شاہوانی کا کہنا تھا کہ خضدار کے مائنز اونرز اور عوام کی سہولت کی خاطر خضدار ضلع کو اہمیت دی جارہی ہے اور پہلی بار خضدار میں نیلامی برائے رائلٹی پروگرام کا انعقاد کیا جارہاہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا اور مستقبل میں خضدار آفس کو اسی طرح فعال اور کارآمد بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ مائنز اونرز کی سہولت کو مد نظر رکھنا محکمہ کی ذمہ داری ہے اس کے علاوہ دیگر بہت سارے لوگ اس شعبے سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ا ور اپناباعزت روزگار کماسکتے ہیں ان سب کے لئے محکمہ معدنیات آسانیاں پیدا کررہا ہے اور اس طرح کی سہولیات کو مذید تسلسل دینا چاہتاہے۔ ڈپٹی سیکریٹری معدنیات نوراحمد کرد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج خضدار میں ریجنل آفس کو بہتر انداز میں کام کرتے ہوئے دیکھ کر کافی خوشی محسوس کررہاہوں یقینا خضدار ڈسٹرکٹ بے حد اہمیت کا حامل ہے اور نہ صرف بلوچستان بلکہ دیگر صوبوں کے لئے بھی یہ ڈسٹرکٹ اور سٹی مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔ سی پیک بھی اسی خضدار سے لنک ہوجاتی ہے مستقبل و قریب میں خضدار کو مذید اہمیت ملے گی اور یہاں کاروبار کے بہت سارے مواقع میسر آئیں گے۔اس لیئے خضدار میں معدنیات کے ریجنل آفس کو فعال بنانا ضروری بن گیا ہے اور آج سے یہ فنکشنل ہوگیا ہے یہ فعال ہونا آئندہ بھی اسی طرح برقرار رہیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2166/2020
خضدار05جون :۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں بیچلرز کے مختلف پروگرامز میں آن لائن کلاسز کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، خضدار میں بیچلرز کے تمام پروگرامز کے سال اول، سال دوئم، سال سوئم اور سال چہارم اور ماسٹرز کے تمام پروگرامز کے سال اول اور سال دوئم کے طلباءکے لئے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مندرجہ بالا پروگرامز کے تمام طلباءو طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ باقاعدگی سے آن لائن کلاسز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں مزید آن لائن کلاسز سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز، ٹائم ٹیبلز اور دیگر معلوماتی مواد یونیورسٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ[email protected]فیس بک اکاو¿نٹwww.facebook.com/buetkofficialاور یونیورسٹی کے ویب سائٹwww.buetk.edu.pkپر دیکھے جاسکتے ہیں۔آن لائن کلاسز سے متعلق کسی بھی قسم کی مشکلات در پیش آنے کی صورت میں ہیلپ ڈیسک پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہیلپ ڈیسک:اسرار رئیسانی،مینیجر انڈسٹریل لنکیج اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر،Email: [email protected]، موبائل نمبر 0333786019فرحان مگسی،ریسرچ ایسوسی ایٹE.mail:[email protected] موبائل نمبر03337827525 پر رابطہ اور ای میل کیا جاسکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2167/2020
ہرنائی05جون :۔ ڈپٹی کمشنرہرنائی عظیم جان دمڑ نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں کورونا وائرس ایک وبائی شکل اختیار کر چکاہے۔ جو لاعلمی کے باعث بہت تیزی سے پھیلتا جارہا ہے جس کے باعث یہ وائرس ایک شخص کے ہاتھ ملانے سے دوسرے شخص میں منتقل ہوجاتی ہے اس وبائی مرض سے بچنے کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے ہرممکن گریز کریں اور کوشش کریں کہ ماسک پہن کر رکھیں اور بجائے ناراض ہونے کے کہ فلاں شخص نے مجھ سے ہاتھ نہیں ملایا اس کا شکریہ ادا کریں کہ اس شخص نے تمہیں اس وقت ایک تکلیف دینے سے محفوظ رکھا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment