خبرنامہ نمبر2234/2022
کوئٹہ 30مئی۔سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے  بلدیاتی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے  بلوچستان کےاضلاع میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں جو پارٹی کارکنان کی محنت اور باہمی اتحاد کا ثمر ہیں۔پیر کے روز اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیرمنصوبہ نے  بلوچستان عوامی پارٹی  کی شاندار انداز میں واپسی پر کارکنان کو بھی مبارک باد پیش کی ہے اور پر امن انعقاد پر متعلقہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ نور محمد دمڑ نے امید ظاہر کی کہ انشائ اللہ بلوچستان عوامی پارٹی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے اس موقع پر کارکنان پرزور دیا کہ وہ بھر پور انداز میں کوٹئہ،بیلہ، کے انتخابات کی تیاریاں جاری رکھیں اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے کہاکہ عوام بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ ہیں اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات سے مطمئن ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبہ درست سمت میں چل رہا ہے، چند عناصر وزیراعلی بلوچستان میرقدوس بزنجو کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ ہماری مشترکہ منزل ایک مضبوط اور مستحکم بلوچستان ہے  اور اس مقصد کے لئے قدوس بزنجو کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ہم سب ایک پیج پر ہےں ،ہمارا لیڈر ، ہمارا نعرہ اور ہماری منزل ایک ہےہمیں اپنے ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہے اورجمہوری عمل میں کارکنان کی رائے بڑی اہمیت کی حامل ہے اور اس کو ہم بھی اہمیت دیتے ہیں اور ورکرز کے مشورے اور تعاون سے آگے بڑھے گے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2235/2022
کوئٹہ30 مئی۔صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ کوئیٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل سے جہاں عوام کو آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر ہونگی وہاں شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے اپنے آفس میں کوئیٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ سے متعلق جائزہ میٹنگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ/ترقیاتی مزمل حسین ہالیپوٹو چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار احمد کاکڑ کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے آفیسران نے شرکت کی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ کوئٹہ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی وہی شہر کےرونق میں بھی اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ شہر کے معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ میں حاہل رکاوٹوں کو جلد دور کر کے کام کی رفتار تیز کیا جائے تاکہ پروجیکٹ اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہو سکے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ اس اہم منصوبے میں ٹیم ورک بہت ضروری ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی شہر کے روایتی حسن کی بحالی کے لیے اس اہم منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کئے جائیں اس حوالے سے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے واضح ہدایات ہیں کہ کوئیٹہ شہر کی اس میگا پروجیکٹ کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے تاکہ پروجیکٹ سست روی کا شکار نہ ہو بلکہ اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہو
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2236/2022
سبی 30 مئی ۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے اپنے خصوصی پیغام میں بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد پر پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر محکموں کے افسران و سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس شدید گرمی میں سکیورٹی اداروں اور دیگر محکموں کے اہلکاروں نے پولنگ کے عمل کو پرامن طریقے سے جاری رکھنے میں جس جانفشائی اور محنت سے کام کیا وہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتخابات کے عمل کو یقینی بنانے اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس جذبہ اور لگن سے سکیورٹی ادارے اور دیگر محکمے اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2237/2022
کوئٹہ 30 مئی :- ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی زیر صدارت گندے پانی سے فصلوں کی کاشت کو تلف کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سینیٹر عمر فاروق، ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی طارق حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ریاض، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہجہان، ایف ایس او ڈاکٹر باسط کے علاوہ متعلقہ زمینداران میں محمد حسن، آغا محمد اور ملک صادق کاسی بھی موجود تھے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوئٹہ شہر میں سیوریج کے پانی سے فصلوں کی کاشت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے عدالت عالیہ کے حکم پر شہر میں گندے پانی سے کاشت پر تمام فصلوں کو فوری طور پر تلف کیا جائے گا اس سلسلے میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ متواتر کاروائیاں کر رہی ہیں لہذا تمام کاشتکاروں اور ذمہ داروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ سیوریج کے پانی سے فصلوں کی کاشت نہ کریں وگرنہ سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مکمل کاشت کو تلف کر کے متعلقہ زمیندار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں زمینداروں نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ موجودہ فصلوں کو تلف نہ کریں تاکہ زمیندار اپنی آخری فصلیں ا±ٹھائیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ان کے مطالبہ کو سختی سے رد کرتے ہوئے انہیں عدالت عالیہ کے حکم کی پاسداری کی تائید کرنےبکی ہدایت کی اجلاس میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کوئٹہ شہر میں سیوریج کے گندے پانی سے کاشت فصلوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گندے پانی سے کاشت فصلوں کی وجہ سے کوئٹہ میں خطرناک مرض جسمیں کینسر سرفہرست ہے پھیل رہا ہے کیونکہ گندے پانی میں خطرناک کیمیکل شامل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے لہذا گندے پانی کی فصلوں کے خلاف موثر کاروائیاں ناگزیر ہیں اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی روزانہ کی بنیاد پر انکے خلاف کارروائی کر کے فصلیں تلف کر رہی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی گندے پانی سے کاشت کی گئی تمام فصلوں کو جلد از جلد تلف کیا جائے اس سلسلے میں زمیندار حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور گندے پانی سے فصل کاشت کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر انتظامیہ کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2238/2022
کوئٹہ۔30مئی۔محکمہ ثقافت،سیاحت اور آرکائیو حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی سفارش اور مجاز حکام کی پیشگی منظوری سے مس غزالہ دختر نذیر احمد انسٹرکٹر فائن آرٹس (پی بی ایس-17) ڈائریکٹوریٹ آف کلچر بلوچستان تعینات کردیا گیا ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2239/2022
کوئٹہ 30مئی۔بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام بلوچستان لیویز فورس کے تفتیشی افسران کے لیے 16تا 28مئی دوہفتوں پر مشتمل تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔جس میں نذر محمد کاکڑ ایڈوائزر بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی ،ججز،ماہرین قانون ،پراسیکیویشن،پولیس اور سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران نے لیکچر دئیے۔بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں دو ہفتوں کے تربیتی پروگرام کی تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایم آئی ٹی کوئٹہ نزیر احمد خجک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تربیتی کورس کے شرکاءمیں اسناد تقسیم کیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2240/2022
کوہلو۔30 مئی۔کوہلو کے 103پولنگ اسٹیشن اور 94وارڈز میں بلدیاتی الیکشن صاف وشفاف طریقے سے منعقد ہو ئے ہیں ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی نے ضلع کے مختلف علاقوں میں مرد و خواتین کے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ہے انہوں نے مری کالونی،سردار شہر،ڈگری کالج،میر ہزار واڈ پولنگ اسٹیشن،کلی اکبر سمیت مختلف پولنگ میں انتخابی عمل کا جائزہ لیا اور ووٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کئے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی نے کہا کہ ضلع میں صاف و شفاف الیکشن منعقد کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کوشاں ہے ووٹ ایک امانت ہے جس کے بہتر استعمال سے ہی معاشرے میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آتا ہے شہری پر امن طریقے سے ووٹ کاسٹ کرکے ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد پر پولیس،لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں اور مبارک باد پیش کرتا ہوں،اہلکاروں نے جس گرمی اور مشکل حالات میں پولنگ کے عمل کو جاری رکھنے میں کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ہم سب کا مقصد ضلع میں پر امن اور صاف شفاف پولنگ کا انعقاد کرنا تھا جس میں ہم سب نے ملک کر داد ادا کیا ہے کوہلو کے سیاسی جماعتوں اور ووٹرز نے بھی ذمہ داری کامظاہرہ کیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعاون سے پولنگ کے عمل کو بہتر انداز میں مکمل ہونے تک تعاون کیا لیویز کیو آر ایف کے جوانوں نے ضلع کے بی ایرایا کے دور دراز علاقوں میں کاہان،سفید اور ماوند میں سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے ہیں جس سے وہ داد کے مستحق ہیں ہم سب نے مل کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یوں کوشاں رہنا ہے اس موقع پرایس پی کوہلو شاہد کمال،رسالدار میجر لیویز کیوآر ایف شیر محمد مری سمیت دیگر موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment