خبرنامہ نمبر1813/2022
لو رالا ئی 29اپریل۔محکمہ سول ڈیفنس لورالائی وژوب ڈویژن میں سٹینو گرافر اور ٹیکنیشن بم ڈسپوزل کی خالی آسامیوں پر تحریری ٹیسٹ لیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو لورالائی ڈویژن عبدالوہاب ناصر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس لورالائی و ژوب تاج محمد کاکڑ نے امید واروں سے کہا کہ موجودہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کی اپنی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے اس ضمن میں کمشنر لورالائی ڈویژن کی سربراہی میں محکمہ سول ڈیفنس میں جاری ٹیسٹ وانٹرویو میں قابل اور حقدار امید واروں کی حق تلفی نہیں ہوگی اور انہیں باعزت روزگار فراہم کیا جائےگا اس موقع پر دیگر ممبران ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈائریکٹریٹ علی محمد زہری ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹر یٹ سرفراز احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نقیب اللہ سپرنٹنڈنٹ جلیل احمد اور دیگر متعلقہ آفسران بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر1814/2022
کو ئٹہ29 اپریل:- کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر وزیراعلی بلوچستان کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی شروع کر دی ہے اس حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر /کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ کو کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں پر کام کی پیش رفت اور حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کرکے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کی معیاری اور بروقت تکمیل سے جہاں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا وہی دوسری طرف لوگوں کءمشکلات میں کمی واقع ہوگی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور آفیسران کے ساتھ وقتاً فوقتاً جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1815/2022
لسبیلہ29 اپریل :- ڈسٹرکٹ لسبیلہ پولیس کی کارروائی ڈاکو گرفتار اسلحہ برآمدتفصیلات کے مطابق لسبیلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو عزیز احمد ولد اکبر خان جو کہ متعدد کیسسز میں پولیس کو مطلوب تھا کوگرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے ایک عدد ایس ایم جی بمعہ میگزین اور گولیاں برآمد کر لیا اس سلسلے میں مزید کارروائی لسبیلہ پولیس کر رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1816/2022
قلات 29اپریل ؛۔ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ رویو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا اجلاس میں ونگ کمانڈر ایف سی کرنل اسجدبگٹی۔ایس پی قلات عبدالرو¿ف بڑیچ۔ایس ایچ او قلات پولیس نزیراحمدعمرانی۔ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرنصراللہ لانگو۔ڈسٹرک آفیسر ایجوکیشن فیمیل محترمہ فرزانہ احمدزئی۔پروفیسر ایلیمنٹری کالج رحمت اللہ مینگل۔پرنسپل ڈگری کالج قلات پروفیسر عبدالحی کے علاوہ سیاسی و قبائلی رہنماو¿ں میرقادربخش مینگل۔ آغا فضل الرحمن شاہ۔ میرمبارک محمدحسنی۔ میر عبدالصمد عمرانی۔ ابراہیم سمالانی۔ محمدعارف۔ ملک عصمت کیازئی۔عبدالستاربلوچ اور دیگرنے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی حکومت کی جانب سے تمام اضلاع میں رویو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کمیٹی کاسربراہ ڈپٹی کمشنرہوگا کمیٹی میں ضلعی محکموں کے سربراہان اور علاقے کے سیاسی اور قبائلی رہنما شامل ہیں کمیٹی ممبران علاقے میں مسائل کی نشائدہی کرکے ہرمہینے ہونے والی میٹنگ میں بیان کریں گے اور ان مسائل کے حل کے لئے موثراقدام اٹھایاجائے گا اجلاس میں قلات کے سیاسی اور قبائلی معتبرین نے قلات کے عوام کو درپیش مسائل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات میں ڈاکٹروں کی کمی۔ادویات کی عدم دستیابی۔ہسپتال میں خالی آسامیوں پر تعیناتی۔ میڈیکل اسٹورزپر عطائی ڈاکٹر اور غیرمعیاری ادویات کی فروخت۔محکمہ تعلیم میں یوسی بنیادوں پر اساتذہ کی تعیناتی اور یوسی سے باہر انکے ٹرانسفر پر پابندی۔سکولوں کی بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل قلات بازار میں چوکیداروں کی کمی۔امن وامان۔بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اوربلدیاتی انتخابات کے حوالے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو سختی سے ہدایات جاری کردی کہ وہ زیر بحث مسائل جلد از جلد حل کریں اور جو مسائل ضلعی آفیسر کے اختیار میں نہیں وہ حکام بالاکو سفارشات لکھ دیں ڈپٹی کمشنرنے مزیدکہاکہ علاقے کے معتبرین اور سیاسی پارٹیاں قلات کے بنیادی مسائل کے حل کے لیئے ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1817/2022
سبی 29 اپریل ۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی صدارت میں پولیو کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے شرکاءمیں اسسٹنٹ کمشنر سبی ثنائ ماہ جبیں عمرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ، ڈبلیو ایچ او سے ڈاکٹر رفیق چھلگری ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت واٹر مینجمنٹ ڈاکٹر فضل قریشی، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی ، دیگر ضلعی و انتظامی افسران نے شرکت کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے ڈپٹی کمشنر سبی کو بریفنگ دیتے ہوے بتایا پولیو مہم 23 مئی سے 27 مئی تک جاری رہے گی پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 47073 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس میں 25 یو سی شامل ہیں جبکہ موبائل ٹیمیں 219 , ٹرانزٹ پوائنٹس 22 , اور 48 فکسڈ سائٹس ہوں گی ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی پولیو مرض سے ہمیں نمٹنے کے لیے جنگی اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کی حفاظت کے لئے اے ایر یا میں پولیس اور بی ایریا میں لیویز کے جوان جبکہ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورس کے جوان فرائض سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ علماءکرام خصوصا جمعہ کے خطبات میں پولیو کے حوالے سے آگاہی دیں پولیو نہ پلانے اس کی بنیادی وجہ والدین اور لوگوں میں شعور کی کمی ہے مختلف خدشات دلوں میں پیدا کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلاتے انہوں نے والدین اساتذہ کرام اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ضمن میں لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ لوگ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان معصوموں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے معذور ہونے سے بچائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1818/2022
کوئٹہ 29اپریل۔وزیراعظم پاکستان کے نظریہ کے تحت اکاو¿نٹنٹ جنرل بلوچستان نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ کھلی کچہری 09 مئی 2022ءبروز پیر صبح 11 بجے اے جی بلوچستان کے دفتر میں منعقد کی جارہی ہے۔جس میں اے جی بلوچستان نصر اللہ جان ڈی ڈی اوز صوبائی سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے مسائل کو سنیں گے اور ان کے حل کے لیے اسی وقت احکامات صادر فرمائیں گے۔اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان نے کہا ہے کہ ملازمین اور پینشز ز کو چاہیے کہ وہ کھلی کچہری اور شکایات سیل جیسے اقدامات سے استفادہ حاصل کریں اور اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے رابطہ کریں تاکہ ان کو بروقت حل کیا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1819/2022
قلعہ عبداللہ 29اپریل،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں 152 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل حنان علی ملک، اے ڈی سی آر محمد نعیم، اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں امان وامان کو مزید بہتر بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیراحمد خان کاکڑ نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ٹارٹ الرٹ کی وجہ سے ہمیں کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگاتمام غیر ملکی این جی اوز یا سابق یا موجودہ سیاسی حکومتی عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ علاقے میں اپنی آمد کی خبر انتظامیہ کو دیں تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیراحمد خان کاکڑ نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کے قیام اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، علاقے کے آمان وآمان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا عوام کی جان ومال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں آمن وآمان کو برقرار رکھنے کےلئے ہم سب نے مل کر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،ضلع قلعہ عبداللہ نئے ضلع ہونے کی وجہ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہونے کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ضلع چمن کی علیحدگی کے بعد قلعہ عبداللہ ضلع میں لیویز پولیس اہلکاروں کی تعداد کم ہے لیکن وہ بھی الرٹ رہنے کی کوشش کریں گے‘ رمضان المبارک کے آخری ایام ہیں۔عید آنے والی ہے عید پر صوبائی وزرائ سیاسی رہنماو¿ں کی عید منانے ان کے آبائی شہر آئیں گے۔ اس کی حفاظت کا خاص خیال رکھا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1820/2022
سبی 29 اپریل ۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی زیر صدارت عملہ مال ، پی ایچ ای ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور میونسپل کمیٹی کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جسمیں مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے عملہ مال کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں خصوصا غریب افراد کو وقت دیا کریں اور ان کے کام فوری کر دیا کریں اس کے علاوہ انہوں نے پی ایچ ای کے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام کو پانی کی عدم فراہمی سے متعلق مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں پینے کا صاف پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران سے بات چیت کے دوران کہا کہ عوام کم پریشر کی وجہ سے بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ گیس پریشر کو فوراً درست کیا جائے تاکہ عوام کی پریشانی اور مشکلات دور کی جا سکیں میونسپل کمیٹی کے عملے کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی گندے پانی کی نکاسی کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران اور متعلقہ عملے کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنا ان کی ذمہ داری ہے نہ صرف روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا انتظام کیا جائے بلکہ ان کے سپرویڑن کے لیے افسران خود دورہ کرتے رہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1821/2022
کوئٹہ 29اپریل۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ایک سرکلرکے مطابق ضلعی زونل کمیٹی کا آئندہ اجلاس 29 رمضان المبارک بروز اتوار تاریخ یکم مئی 2022ء قبل از وقت مغرب بمقام ڈپٹی کمشنر کمپلیکس انسکمب روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ جسمیں شوال المکرم 1443 ہجری کا چاند دیکھا جائے گاتمام زونل کمیٹی ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر چا نداجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1822/2022
کوئٹہ 29اپریل۔چیف سیکرٹری بلوچستان کے دفتر سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 2مئی تا5مئی 2022ءکے دوران آئی جی بلوچستان ،ڈویژنل کمشنرز ،ڈی آئی جیز آف پولیس،ڈپٹی کمشنرز،ایس پیز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے ڈویژنل / ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔اس دوران تمام رخصتی کی درخواستیں قابل قبول نہیں ہونگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment