خبرنامہ نمبر2179/2022
کوئٹہ 27مئی۔چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں پورے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے 32 اضلاع میں انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔ پرامن، آزادانہ اور شفاف انتخابات صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حساس اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ اور سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکیورٹی ، کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ پلان ترتیب دے دیا گیاہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آپس میں مضبوط روابط قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے پورے صوبے میں سیکیورٹی انتظامات میں اضافے کے لئے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت سے رابطہ مربوط بنایا جائے اور انہیں حکومت کی طرف سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ اور سیاسی قیادت اور انتظامیہ ایک دوسرے سے تعاون کو بڑھائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جا سکے۔ اجلاس کو اے سی ایس داخلہ نے بلدیاتی انتخابات کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں 5 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور لیویز کے اہلکار اور افسران تعینات ہونگے اور حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر ضرورت پڑنے پر پاک فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے اور 29 مئی بروز اتوار کو پولنگ 8 بجے سے 5 بجے تک ہوگی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد ہاشم غلزئی، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین جمالدینی ، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی عمر شاہد، صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسن ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2180/2022
کوئٹہ 27مئی۔چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد ہاشم غلزئی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین جمالدینی ،صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات کو پرامن، شفاف اور آزادانہ بنانے میں اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو شفاف ، غیر جانبدار اور پرامن ماحول میں منعقد کرے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقادکو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔بلدیاتی انتخابات کے دوران تمام ادارے ہر صورت غیر جانبداری کا عزم کرتے ہیں اور یقین دلاتےہیں کہ انتخابات ہر صورت شفاف ہونگے۔ اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے صوبائی حکومت اور انتطامیہ سے ہر قسم کا تعاون پر اتفاق دلاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ تعاون کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2181/2022
کوئٹہ 27مئی۔صحیح مردم شماری کرانا ایک اہم قومی فریضہ ہے جسکی کامیابی کا انحصار تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں اور بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے اور حکومت بلوچستان اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو تمام معاونت فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کوئٹہ میں پاکستان بیورو آف اسٹیٹیکس کے زیر اہتمام 2022 میں ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ میں کیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ صحیح مردم شماری کے بےشمار فوائد ہے اور اس کے زریعے عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں درست ڈیٹامرتب کیا جائے گا۔اور پہلی مرتبہ ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے زریعے اس کا کامیاب انعقاد سے ہم دنیا کے دوسرے ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے بڑے فائدے ہیں جس سے فیصلہ سازی اور پلاننگ میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ مردم و خانہ شماری میں کوئی بھی بچہ نہ رہ جائے۔ ورکشاپ میں مقررین نے بلوچستان کے متعلقہ اداروں کے حکام کو ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور انکے سوالات کے جوابات دئیے اس ورکشاپ کو بلوچستان کے ڈویژنل کمشنر و ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی اور انہیں مفید قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2182/2022
کوئٹہ 27مئی:-کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ اور آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کی زیر صدارت ڈویژنل ری ویو کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بلدیاتی الیکشن سمیت مختلف امور زیر غور لائے گئے اوراس حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں جی او سی 41 ڈویژن میجر جنرل سلمان معین،ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن یاسر خان بازئی  اسکے علاوہ ضلعی انتظامیہ ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ آفیسران سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی ایف سی نارتھ محمد یوسف مجوکہ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے ایف سی تمام پولنگ اسٹیشن پر تعینات رہے گی کیونکہ امن و امان انسان کی فطری بنیادی اور اولین ضرورت ہے اورامن کے بغیر سکون ،سلامتی محال ہے حصول امن کے بغیر کوئی بھی فرد ،معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کرسکتا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقادکو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔بلدیاتی انتخابات کے دوران تمام ادارے ہر صورت غیر جانبداری  کا عزم کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ انتخابات ہر صورت شفاف ہونگے۔تمام حساس قرار دئیے جانے والے پولنگ اسٹیشنوں پر اضافی نفری تعینات ہوگی۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے انتطامیہ سے ہر قسم کا تعاون  پر اتفاق کیا اورمذکورہ کمیٹی دوران الیکشن بھی مکمل فعالیت کے ساتھ اپنی تجاویز دیتی رہے گی اجلاس میں کو ئٹہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں تعلیم،صحت اور دیگر امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ضلعی سطح کی کمیٹیاں تعلیم،صحت،آبنوشی اور دیگر کے حوالے سے اپنی تجاویز ڈویژنل کمیٹی میں پیش کریں گی۔ تمام قبائلی عمائدین سیاسی شخصیات اور خصوصاً والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے حصول کے لیے ہماری رہنمائی کریں۔ہمارا عزم ایک پڑھا لکھا بلوچستان کا ہے اور تمام کاوشیں تعلیمی اداروں کی فعالیت اور بہتری پر مرکوز ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام اداروں کے مابین باہمی اشتراک اور  مربوط رابطے ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں ہر سطح پر سیاسی پارٹیوں کا کردار ہوتا ہے لہذا ان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ضروری ہے۔سیاسی جماعتوں کا تعاون الیکشن تک محدود نہ رہیں۔ عوامی مسائل ،تعلیم وصحت سمیت دیگر شعبوں میں مسائل کے حل کے لیے ان کا تعاون بے حد ضروری ہے۔لہذا ان کے تعاون سے معاشرے میں مجموعی طور پر تعلیم کے حصول ،صحت عامہ کی بہتری، معاشرے سے لسانیت کے خاتمے اور تمام اقوام کے مابین بھائی چارے و یگانگت کے فروغ میں بھی اپنا لازم قرار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ فروعی اختلافات کو بھول کر صوبے میں ترقی کی راہوں کو مزید کشادہ کریں آج کا دور تعلیم ہی کے زریعے ترقی کا دورہے لہذا ہمارا اس کمیٹی کے توسط سے یہ پیغام ہے کہ ایک تعلیم یافتہ اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کمیونٹی موبلائزیشن ہی کے ذریعے یہ تمام اہداف حاصل کی جاسکتی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2183/2022
کوئٹہ27 مئی۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ محکمہ میں بھرتیوں کے عمل کو خالصتاً شفاف طریقے سے کیا جائے گا تمام ریکیورمنٹس میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی بھی سفارش قابل قبول نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے اپنے آفس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے کے تمام محکموں میں بھرتیوں کے عمل میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ بھرتیوں کا عمل صاف و شفاف طریقے ہو۔ لہذا اس حوالے سے کمیٹی ممبران کسی بھی قسم کی کوئی بھی سفارش ملحوظ خاطر میں نہ لائیں۔ صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کے دور دراز سے آئے ہوئے درخواست گزاران کے تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ میں بھرتیوں کے عمل کو ڈویژنل سطح پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے درخواست گزاران محکمے میں بھرتی کے خواہشمند افراد کو زیادہ تکلیف نہ اٹھانی پڑے انہوں نے کہا کہ ریکروٹمنٹ کے حوالے محکمہ میں ایک شکایات سیل قائم جائے گا تاکہ جس بھی درخواست گزار کو بھرتیوں کے حوالے سے کوئی بھی شکایت ہو تو وہ بآسانی اپنی شکایت محکمہ کے شکایت سیل تک پہنچائے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا کہ صوبے میں بے روزگاری ایک اہم مسلہ ہے صوبائی حکومت کی یہ اولین کوشش ہے کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلہ پر بہت جلد قابو پایا جائے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی واضح ہدایات کی روشنی محکمہ کی خالی آسامیوں کو جلد پر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں جس سے صوبے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلہ پر کافی حد تک قابو پایا جا سکے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2184/2022
کوئٹہ، 27 مئی۔ڈپٹی قونصل جنرل ایران محسنی فردکی جانب سے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان محبت اخوت بھائی چارے کے رشتوں میں ہمیشہ جڑے ہوئے ہیں۔اور دونوں ہمسایہ ممالک سخت اور چیلنجنگ حالات میں ایکدوسرے کا ساتھ دیتے آرہے ہیں۔ اور حالیہ بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لئے ایران کے فاہر فائٹر طیارہ کے آگ بھجانے کے عمل میں حصہ لینا دونوں ممالک کی اعلءتعلقات کا مظہر ہے۔ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں تعینات ڈپٹی قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران محسنی فرد نے پی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی قونصل جنرل ایران نے کہا دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے اعلی حکام ہمیشہ خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ پاکستان کی درخواست پر ایران کی جانب سے حالیہ فائر فائٹر جہاز کی فراہمی بھی اسی برادری کے تقاضوں کو پورا کرنے کی ایک عمدہ مثال ہے۔ جس پر پاکستان کے اعلی حکام ،سیاسی جماعتوں اور عوام نے تہہ دل سے ایران کا شکریہ ادا کیا۔ جسکی ہم قدر کرتے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام خاص سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای بھی اپنے برادر اسلامی جموریہ پاکستان کے ساتھ دلی لگاو رکھتے ہیں۔ شکر کا مقام ہے کہ ہمارے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہم حکومت ایران اور ایرانی عوام کی طرف سے پاکستان کے اعلی حکام ، سیاسی جماعتوں اور عوام کے بہت سارے پرخلوص محبتوں بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2185/2022
کوئٹہ27 مئی – ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کوئٹہ میں جاری سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چوتھے دن کی سرگرمیوں اور پیشرفت کا تجزیہ کیا گیا اور مزید بہتری کی تجویز بھی دی گئی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او کوئٹہ، ضلعی پولیو عملہ اور صوبائی مانیٹرنگ ٹیم نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ آفیسران کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دوران مہم میں رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دے کر انہیں ہر صورت پولیو کے قطرے پلائے جائیں اور ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مانیٹرنگ اور سکیورٹی کے نظام کو سخت اور فل پروف بنایا جائے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پولیو کی ٹیموں کی کارکردگی اور بہتری کے ساتھ ساتھ مہم سے رہ جانے والے بچوں کی کوریج اور انکاری والدین کو قائل کرنے کے لیے حکمت عملی پر زیادہ زور دیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2186/2022
پشین 27مئی۔ ریسٹ ہاو¿س پشین میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا ہاو¿س پشین کے صحافیوں، پبلک ریلیشن آفیسر ٹو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سمیع ترین اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سمیت امیدواروں نے شرکت کی۔ میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نذیر احمد حریفال نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا پرامن اور شفاف انعقاد اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی حقیقی جمہوریت کی طرف اہم پیش رفت ہوگی اس لئے میڈیا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ٹرن آوٹ زیادہ سے زیادہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اس کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے عمل کو پر امن اور شفاف بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رکھے ہیں نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی میں سنجیدہ اور پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بلوچستان میں 29 مئی 2022ءکو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سمیت انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور اپڈیشن کے کام اور عام انتخابات کیلئے عوامی آگاہی کے سلسلے میں مختلف اضلاع میں خصوصی میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کررہا ہے تاکہ عوام کو بلدیاتی انتخابات اور ووٹرز لسٹوں کی اپڈیشن سمیت عام انتخابات سے متعلق آگاہی دی جاسکے اور ووٹ ٹرن آوٹ بڑھایا جاسکے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا پرامن اور شفاف انعقاد اور نچلی سطح تک اختیارات تک منتقلی حقیقی جمہوریت کے حصول کی طرف اہم پیش رفت ہوگی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے شہریوں کو انتخابی عمل میں حصہ دار بنانے کیلئے انکے نام انتخابی فہرستوں میں ڈال دیئے ہیں اور حلقہ بندیاں بھی کردی گئی ہیں اب یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے آزادانہ اور شفاف طریقے سے اپنا نمائندہ چننے جو کہ ان کا پورا حق ہے انہوں نے کہا کہ پشین میں میڈیا ورکشاپ کا مقصد بلدیاتی انتخابات کی اہمیت و افادیت سے متعلق میڈیا پرسنز کے ذریعے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2187/2022
نصیرآباد 27مئی۔اسسٹنٹ کمشنر و ریٹرننگ آفیسر تحصیل چھتر خادم حسین کھوسہ کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں حصہ لینے والے امیدواران اور ایف سی کے کیپٹن شجاع سمیت دیگر شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یے اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تمام تر قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا امیدواران کی ذمہ داری ہے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امیدواران کی یا ان کے حمایتوں کی جانب سے اسلحہ لہرانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی کیونکہ ہم پر امن ماحول میں عوام کو ووٹ ڈالنے کا حق دینا چاہتے ہیں حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہوگی کسی کو بھی پرامن الیکشن کے ماحول کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کوئی بھی شخص اس عمل کے مرتکب پایہ گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ تمام امیدواران پر لازم ہے کہ وہ احسن طریقے سے ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل مکمل کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے قومی فریضے کی ادائیگی میں پیش پیش رہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق انتظامات کیے گئے ہیں کوشش کی گئی ہے کہ قریب قریب پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں تاکہ ووٹرز کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اجلاس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر و ریٹرننگ آفیسر تحصیل چھتر خادم حسین کھوسہ نے بنائے گئے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2188/2022
کوئٹہ 27مئی۔ڈی جی ایکسائز نارتھ بلوچستان محمد جہانگیر کاکڑ نے ہزار گنجی کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف تجارتی مراکز اور عملیات کو معائنہ کیا۔ اس ضمن میں انکا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے لاگو پراپرٹی ٹیکس کی شرح وصولی نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے سرکارءخزانے کو خاطر خواح آمدن کی ترسیل تعطل کا شکار ہے۔ ہزار گنجی میں چھوٹے بڑے چار ہزار سے زائد پراپرٹی یونٹس ہیں مگر سارے کے سارے سالوں سے نادہندہ ہیں۔ انہوں نے ایکسائز افسران کی سرزنش کرتے ہوئے احکامات جاری کیئے کہ تمام تجارتی مراکز سے ٹیکس کی وصولی یقینی بنایئں اور مالی سال کی اختتام کے بعد جو نادہندان سامنے آتے ہیں انکے خلاف مروجہ قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایات دی کہ انکا اولین فریضہ انکے دئیے گئے اہداف کا حصول ہے اور انکی کارکردگی انکو دیئے گئے اہداف کی تکمیل کی بنیاد پر جانچی جائے گی۔ تیس جون کے بعد نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2189/2022
کوہلو 27 مئی۔کوہلو۔ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی کے ایک اعلامیہ کے مطابق تمام لیویز اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی کےلئے جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام لیویز عملہ 28 مئی بروز ہفتہ اپنے جائے تعیناتی کے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ جائیں اور سیکورٹی کے فرائض باقاعدگی سرانجام دیں غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کے خلاف بلوچستان لیویز فورس قوانین 2015 کے تحت سخت کارروائی کرکے انہیں ملازمت سے برخاست کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2190/2022
کوئٹہ 27مئی ؛۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق میر جان محمد خان جمالی قائم مقام گورنر بلوچستان نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ مورخہ یکم جون 2022 ءبوقت 3:00 بجے سہ پہر بلوچستان صوبائی اسمبلی ہال شارع زرغون کوئٹہ میں طلب کیا ہے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران تمام محکموں کے سرکاری آفیسران واہلکاران اور پرنٹ والیکٹرنک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وز یٹرز کا سیکرٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2191/2022
کوئٹہ 27مئی ؛۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لورالائی عرفان بشیر نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران لورالائی شہر میں امن وامان کاقیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں پولنگ کے دوران عوام بھی صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں الیکشن میں پولیس مکمل طور پر غیر جانبدار رہے گی پولیس ایریا زیادہ ہونے کی وجہ سے ووٹرز کی تعداد اور پولنگ سٹیشنز کی تعداد بھی زیادہ ہے ضلع لورالائی میں کل ووٹرز کی تعداد 108566ہے پولیس ایریآ میں ووٹرز کی تعداد69057ہے ٹوکل پولنگ اسٹیشن کی تعداد ہے 164ہے پولیس ایریا میں اس کی تعداد 101 ہے ان میں 5 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس 34 حساس اور 62 نارمل ہیں پولس ایریا میں میونسپل کمیٹی کے 25 وارڈ ز پر 131 امیدواروں اور پولیس ایریا کے یونین کونسلز کے 127 وارڈز پر 600 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے جو بھی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف کارروائی ہوگی عوام بھی شرپسندوں پر کھڑی نظر رکھیں الیکشن میں پولنگ کےدورن پولیس کے ساتھ ایف سی اور کیو آر ایف کی پٹرولنگ بھی ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
مستونگ۔27مئی۔پریس ریلیزشہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ میں سرجن نے 03 کلو وزنی رسولی کامیاب آپریشن کے ذریعے نکال لی۔ہسپتال کے پبلک ریلیشن آفیسر کیطرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بروز جمعرات 26 مئی 2022 کوسرجن ڈاکٹر مریم سلیم اور انکی ٹیم نے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ایک انتہائی پیچیدہ اور مشکل آپریشن انتہائی مہارت سے سر انجام دیا۔ اس کامیاب آپریشن میں تین (03) کلو وزنی رسولی بریسٹ سے نکال لی گئی جو کہ سائز میں بھی بہت بڑی تھی۔ الحمد للہ مریضہ کی طبیعت اب بہت بہتر ہے۔دریں اثنا ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی اور ہسپتال کے پی آر آفیسر ارباب اویس کاسی نے سرجن ڈاکٹر مریم سلیم اور انکی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو بہت سراہا اور کامیاب آپریشن پر انکو مبارکباد دی اور سی ای او نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی ہم ڈاکٹرز سے اسی طرح کی بہترین کارکردگی کی امید رکھتے ہیں۔پی آر آفیسر نے مزید کہا کہ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید میروانی نے چارج سنبھالنے کے بعد مختصر مدت میں ہسپتال میں قابل تعریف کام کیے ہیں، انکی کوشش ہے کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز، سرجنز اور دیگر اسٹاف کو کام کرنے کے لیے تمام تر ضروری مشینری، ہر قسم کی ادویات اور دیگر ساز وسامان کے ساتھ ساتھ تمام تر سہولیات میسر ہو تاکہ ڈاکٹرز و سرجنز ہر قسم کا علاج اور بڑے آپریشنز بخوبی کرسکے۔ سی ای او کی کاوشوں اور ڈاکٹروں کی محنت کا ہی ثمر ہے کہ آج ایک بہت بڑا آپریشن کامیابی سے ہسپتال میں سرانجام پایا ہے۔ عوام کا اعتماد اور تعاون رہا تو آئندہ بھی یہاں کی غریب عوام کواپنے علاج معالجے اور کسی بھی قسم کے آپریشن کیلئے مستونگ سے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، انکو انکی دہلیز پر ہی طب کے حوالے سے ہسپتال ھذا میں ہر قسم کی سہولت میسر ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment