خبرنامہ نمبر2136/2022
کوئٹہ 25مئی:- وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سینٹر ل آفس آمد پر ا نسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے استقبال کیا پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اورمشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے آئی جی پولیس بلوچستان کو انکی ترقی پر گریڈ 22کا رینکس لگائے۔ صوبائی وزراءزمرک خان اچکزئی ، میر نصیب اللہ مری اور پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج بھی اس موقع پر موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آئی جی پولیس کو انکی ترقی پر مبارکبا د اور مزید کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آئی ٹی سینٹر کے دورے کے موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی کہ لاہور میں سیف سٹی پروجیکٹ کے طرز پر سینٹرل پولیس آفس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں سیکورٹی کے حوالے سے مکمل اپ ڈیٹ سوفٹ ویئر پر کا م ہو رہا ہے جسے جلد اگلے فیز میں متعد د اضلا ع کے لنک کیا جائے گا۔ آئی جی پولیس نے بتایا کہ جرائم کے روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور مذکورہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اس سوچ کی ایک کڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس کا امن و اما ن کے قیام کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ں اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2137/2022
نصیرآباد 25مئی۔چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے خصوصی احکامات پرکمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے ضلع نصیرآباد کے علاقے نوتال میں جاری انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے مائیکرو پلان کے تحت کام نہ کرنے اور ٹیموں کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ علاقہ واسیوں نے انہیں بتایا کہ ٹیمیں گیارہ بجے سے پہلے ہی واپس چلی گئی ہیں ایک گھر میں پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچے کو کمشنر نے خود قطرے پلائے نوتال دورے کے موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے بی ایچ یو نوتال کا بھی سرپرائز دورہ کیا کیا حاضری رجسٹر چیک کیا بی ایچ یو میں دائی کے علاوہ تمام عملہ غائب رہا۔دورے کے موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر نیاز احمد لاشاری اور ڈاکٹر شیر احمد سنجرانی بھی ان کے ہمراہ تھے تفصیلات کے مطابق کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے نوتال میں پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا انہوں نے کئی گھروں سے پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے متعلق آگاہی حاصل کی اور وال چاکنگ کے حوالے سے مشاہدہ کیا مگر چند ایک گھروں کے علاواہ دیگر کئی گھروں کو وال چاکنگ کے بغیر یونہی چھوڑ دیا گیا تھا جوکہ ناقص ٹیم ورک کی نشاندھی کو ظاہر کرتا ہے کمشنر نے دورے کے دوران علاقہ مکینوں سے پولیو ورکرز کی کارکردگی کے متعلق معلوم کیا تو بتلایا گیا کہ ٹیمیں صبح جلد ہی واپس چلی جاتی ہیں اس موقع پر والدین ایک بچے کو لائے جو پولیو کے قطرے پینے سے رہ گیا تھا جسے کمشنر نے خود قطرے پلائے اور فنگر مارکنگ کی کمشنر فتح خان خجک نے گوٹھ مراد بخش بگٹی کا بھی دورہ کیا اور پولیو مہم کا جائزہ لیا جبکہ بی ایچ یو نوتال میں عملے کی عدم موجودگی پر انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے مگر ورکرز کی جانب سے غیر تسلی بخش اقدامات کرنا نامناسب عمل ہے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ہم اپنے بچوں اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پولیو کا مرض ہمارے بچوں کو زندگی بھر کے لیے اپاہج کر رہا ہے مگر اس کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنا سمجھ سے بالاتر عمل ہے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے بی ایچ اوز قائم کیے گئے ہیں مگر نوتال بی ایچ یو میں عملے کی عدم موجودگی سے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکے گی جب عملہ ہی غائب ہوگا تو عوام کو طبی امداد کیسے فراہم ہوسکے گی اس بابت حکام بالا کو جلد آگاہ کیا جائے گا انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان شاءاللہ آئندہ بھی اسی طرح دیگر علاقوں کا سرپرائز وزٹ کیا جائے گا تاکہ پائی جانے والی کوتاہیوں کو دور کیا جائے اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی طبی سہولیات تک عوام کی دسترس کو یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2138/2022
کوئٹہ 25مئی۔سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ کی آئی جی پولیس محسن حسن بٹ کو 22گریڈ میں ترقی پانے مبارکباد دی  صوبائی وزیر نے اپنے تہنیتی پیغام میں آئی جی پولیس محسن حسن بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے انکےمستقبل کیلے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ اب پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ مزید فرائض ادا کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق پولیس سروس ڈلیوری کو بہتر سے بہتر بنایا جائے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2139/2022
کوئٹہ 25مئی۔سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نورمحمددمڑ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل ہے اور جو اراکین اسمبلی تحریک عدم پیش کریں گے وہ اس تحریک میں بری طرح ناکام ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو القدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہیں منحرف آراکین تحریک عدم اعتماد سے  ناکامی کے ساتھ اپنی سیٹوں سے ہاتھ بھی دھو بیٹھیں گے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کا کہنا تھاکہ آئین کے آرٹیکل 63A اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے روح سے منحرف اراکین ڈی سیٹ ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ اراکین وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کے بعد پارلیمانی لیڈر کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں اگر منحرف آراکین پارلیمانی لیڈر کی نوٹس کے باوجود  باز نہ آئے تو سپریم کورٹ انہیں نااہل کر دے گی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو خراب کرنے والے اراکین کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے  ساتھ نبھانے والے اتحادیوں سے کی گئی تمام کمنٹمنٹ پوری کی ہیں۔ اورہماری تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر فوکس ہیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2140/2022
خضدار 25مئی ؛۔کمشنر قلات ڈویژن داو¿د خان خلجی نے کہا ہے کہ حکومت پولیو جیسے موزی مرض کے خاتمے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے بچے ہمارا مستقبل ہے نئی نسل کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے قومی سمت اور ہرسطح پر بھی پولیو کی تدارک کے لیے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار کمشنر قلات دویژن نے کمشنر کانفرنس روم میں انسداد مہم برائے پولیو ایوننگ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی ڈی سی مستونگ میجر(ر) محمد الیاس کبزئی ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد رفیق مینگل ایریا کوارڈینیٹرڈبلیوایچ او ڈاکٹر نصرت بلوچ ایمیونزیشن آفیسر خضدار ڈاکٹر عبدالصمد بلوچ پراو¿نشل مانیٹرمحمدیاسر بلوچ ڈی ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خضدار سردار علی ڈی ایس وی محمد پناہ ڈی ایس پی خضدار سکندر جمالی پی ایس ڈی سی آفس محمد مراد گزوزئی ڈی ایچ سی ایس او محمدرحیم جتک ودیگر شریک تھے جنہوں نے خضدار میں شروع ہونے والے پانچ روزہ پولیومہم کے بارے میں کمشنرقلات ڈویژن کو بریفنگ دیاور مسائل و مشکلات سے آگاہ کیابریفنگ میں ایمیونزیشن آفیسرخضدار ڈاکٹر عبدالصمد بلوچ نے بتایا کہ 5 روزہ انسداد پولیو مہم میں ایک لاکھ 61ہزار19بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں 494ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں کو انسداد پولیو قطرے پلارہے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے 27فکسڈ پوائنٹ بھی قائم کیے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر)محمدالیاس کبزئی نے بریفنگ میں بتایا اس قومی مہم کی میں خود نگرانی کررہا ہوں تاکہ مہم کے دوران کوئی بچہ پولیوکے قطرہ پینے سے رہ نہ جائیں کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہے ان کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔انہوں نے علماءکرام سمیت معاشرے کے تمام باشعور افراد سے اپیل کی وہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا شعوری کردار اداکریں۔تاکہ قلات ڈویژن کو جلد سے جلد پولیو فری علاقہ بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2141/2022
کوئٹہ 25 مئی۔ صوبائی خاتون محتسب بلوچستان صابرہ اسلام نے ہسپانیہ کے شہر میڈرڈ میں تین روزہ عالمی خواتین محتسبین کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی ، بلوچستان کو یہ اعزاز حاصل رہا کہ اس عالمی کانفرنس میں پاکستان سے صرف بلوچستان کی خاتون محتسب صابرہ اسلام کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا صابرہ اسلام نے عالمی کانفرنس میں پاکستان میں خواتین کو سیاسی و معاشی اور سماجی شعبوں میں درپیش مسائل اور مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے حل کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور ملک میں ورک پلیس پر خواتین کو ہراسگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے خواتین محتسب کے کردار سے شرکائ کو آگاہی دی ، عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی خاتون محتسب بلوچستان صابرہ اسلام نے کہا کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا نصف ہیں ہمارے ملک میں خواتین اپنی جہدِ مسلسل پر گامزن ہیں اور آج بھی انہیں لاتعداد مسائل و مشکلات کا سامنا ہے افرادی قوت میں پاکستانی خواتین کی شمولیت 23 فیصد ہے اور اس لحاظ سے پاکستان دنیا کے 181 ممالک میں 167 ویں نمبر پر آتا ہے کسی بھی ملک یا ریاست کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اصناف کے درمیان مساوی سلوک خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے میں اہمیت کا حامل ہے اسی طرح ترقی پزیر ممالک میں خواتین کو بااختیار بنا دیا جائے تو معاشرے میں ایک بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ لاتعداد شواہد کی بناء پر ماہرین ثابت کر چکے ہیں کہ اصناف کے درمیان فرق پست معاشی افزائش کا بڑا سبب ہے جن ملکوں میں صنفی امتیاز کی شرح بلند ہے وہاں خام ملکی پیداوار میں افزائش کی شرح ان ملکوں کی نسبت کم ہے جہاں صنفی امتیاز کم ہے۔ صابرہ اسلام نے کہا کہ افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت پر حوصلہ افزائی کے لئے ضروری ہے کہ موثر پروگرام اور پالیساں وضع کی جائیں اور ان کا نفاذ کیا جائے۔ اس کے علاوہ جو قوانین پہلے سے نافذ ہیں ان پر عملدرآمد کی صورتحال میں بہتری لانا بھی انتہائی ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے مختلف متعلقہ ادارے بھی اپنی جگہ خواتین کو معاونت اور سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کر رہے ہیں  تعلیم اور صحت کے شعبوں میں برابری کی بنیاد پر سرمایہ کاری کے ذریعے خواتین کے لئے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں جو پاکستان میں اقتصادی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومتی سطح پر خواتین کو ہراسگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے اقدامات کو موثر بنایا جارہا ہے اور اس ضمن میں قانون سازی کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں اور وفاق میں خواتین محتسب برائے انسداد ہراسگی کے دفاتر فعال کئے گئے ہیں جو کہ بتدریج مضبوط ہوررہے ہیں اور متاثرہ خواتین کی ایک بڑی تعداد یہاں رجوع کرتی ہے ہسپانیہ میڈرڈ میں تین روزہ کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک سے شریک ہونے والی خواتین محتسبین نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ہراسگی سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے کثیر الجہتی عالمی اقدامات اور رابطہ کاری کو موثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2142/2022
کوئٹہ 25مئی۔ڈپٹی کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد آصف لانگو نے کہا ہے کہ تعلیم کی بہتری اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران  شفافیت کو یقینی بنانے اور نقل کی حوصلہ شکنی کرنے کےلئے بلوچستان کے تمام علاقوں میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ اور جائزہ لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ، قلات اور خالق آباد منگوچر کے اسکولوں اور کالجز میں امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کنٹرولر محمد آصف لانگو اور جنید جمالی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی عملہ ایمانداری اور اخلاص کے ساتھ اپنی فرائض سر انجام دیں۔اس موقع پر محمد آصف لانگو اور جنید جمالی نے قلات کے امتحانی مراکز کو دورہ کیا جنمیںگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مستونگ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مستونگ، کیڈٹ کالج مستونگ، شہید اورنگزیب انٹر کالج منگوچڑ، گورنمنٹ بوائز کالج قلات، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قلات اور ماڈل ہائی سکول قلات شامل ہیں۔ ڈپٹی کنٹرولر محمد آصف لانگو نے کہا کہ نقل کے مرتکب طلباءو طالبات کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے جن میں بعض ایسے طلباء شامل ہیں جو کہ دوسروں کی جگہ بیٹھے امتحان دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایسے امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  محمد آصف لانگو نے مزید کہا کہ ضلع خضدار کی عوام، اساتذہ، طلباءاور بالخصوص سیاسی و سماجی حلقوں نے نقل کے روک تھام کے اس فیصلے کی بھرپور حمایت، تائید اور تعریف کی ہے،
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2143/2022
قلات25مئی۔انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹراقبال نورزئی ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ایم ایس سول ہسپتال قلات ڈاکٹرنسیم لانگو ایم ایس آغاکریم خان میموریل ہسپتال ڈاکٹر علی اکبر نیچاری ڈی ایس پی قلات پولیس عبدالحمید تھرڈ پارٹی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نصرت تحصیلدار قلات علی احمد کرد لائن آفیسر قلات لیویز جان محمد لانگو پولیو ایریا انچارج پولیو مانیٹرنگ ٹیمیں اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں قلات میں جاری پولیو مہم کے دوران درپیش مسائل ڈورمارکنگ فنگرمارکنگ پولیو ٹیموں کو دیاگیا روزانہ ٹارگٹ کی تکمیل پولیو ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو جیسے خطرناک بیماری سے بچنے کے لیئے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پولیو ٹیمیں اپنا کارکردگی مزید بہتر بنائیں ضلع قلات کے ایریا میں ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے پلائے بغیر رہ نہ جائے ہمارا مقصد پولیو سے پاک معاشرہ ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2144/2022
کوئٹہ 25مئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کوئٹہ ڈاکٹر قطب خان بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ لمپی وائرل ڈیزیز کوئٹہ میں پھیلتا جارہاہے جس کے لیے ڈیری مالکان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے تجاویز بھی دی گئیں تھیں کہ دیگر باہر سے مال نہ منگوائیں اپنے ڈھیروں میں اسپرے حفاظتی ٹیکے اور اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال بروقت کریں اس بارے میں محکمہ لائیو اسٹاک کے اسپتالوں اور سی وی ڈیز میں ماہرین سے رابطہ رکھیں ڈاکٹر قطب خان خان بلوچ نے کہا کہ لمپی وائرل ڈیزیز کو روکنے کے لئے محکمہ امور حیوانات تمام اداروں کے تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اس بارے میں تمام ڈیری مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ان کے پاس اس وقت جو مال مویشی موجود ہیں ان پر گزارہ کریں اور مزید مال باہرسے نہ منگوائیں تاکہ اس پر قابو پانے میں مدد مل سکے اور اپنے جانوروں کو اس وائرس سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکوں وغیرہ کا استعمال لازمی کریں جن جانوروں میں وائرس موجود ہے ان کو دیگر جانوروں سے الگ کریں اور ان کا علاج معالجہ شروع کریں محکمہ امور حیوانات کے ماہرین سے مشورہ اور اپنے بیمار جانوروں کا چیک اپ کرائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2145/2022
کوئٹہ 25مئی:- انپسکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی زیر صدارت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات اور مجموعی صورتحال کے سلسلے میں آر پی اوز/ڈی آئی جیزکا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہو ا۔ اجلا س میں صوبے میں 29مئی کو ہونےوالے بلدیاتی انتخابات کا مکمل سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا اور اس حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بلدیاتی انتخابات میں انتہائی حسا س قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشنز میں امن و امان برقرار رکھنے اور سیکورٹی کی صورتحال کو سنھبالنے کیلئے اضافی نفری تعینات کیا جائے گا جبکہ دیگر پولنگ اسٹیشنز پر بھی سیکورٹی کا مناسب بندوبست کیا جائے گا۔اس دوران کسی بھی عناصر کو عوام کا سکون خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر باہمی روابط ،موثرحکمت عملی اور باہمی معلومات کے تبادلے کے ذریعے سیکورٹی کے انتظامات کرے گی تاکہ صوبے میں پرامن بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے جامع سیکورٹی پلان پر ہرصورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔اس دوران صوبے بھر میں پٹرولنگ ٹیمیں اور اسپیشل پٹرولنگ موبائل تعینات کئے جائیںجو کہ مسلسل گشت کرتے رہیں گے جبکہ کیو آر ایف اور آر آر جی کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے لیے ہروقت الرٹ رہیں گی۔آئی جی پولیس بلوچستان نے اس موقع پر احکامات دیئے کہ چونکہ صوبے میں طویل مدت بعد بلدیاتی انتخابا ت منعقد ہونے جارہے ہیں لہٰذا اس کا قوی امکان ہے کہ امیدوار جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف پرامن ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہے بلکہ اندھی گولیوں سے عوام کی جان کو خطرہ لاحق ہو گا اس کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس فعل کے مرتکب افراد کے خلاف موقع پر سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے۔بلدیاتی انتخابات کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے اس ضمن میں خصوصی طور پر الرٹ رہیں تاکہ کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہ آئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور انتخابات کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2146/2022
لورالائی25مئی۔پولیو مہم کے مناسب سے کمشنر لورالائی ڈویژن شاہداللہ خان کے زیر صدرات اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شبیر احمد مینگل سمت ہیلتھ آفیسر ان نے شرکت کی۔بلوچستان بھر کی طرح ڈسٹرکٹ لورالائی میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر کمشنر لورالائی شاہد اللہ خان نے کہا کہ پوری دنیا سے پولیو کے مرض کا خاتمہ ہوچکا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں تاحال اس مرض سے بچہ متاثر ہورہے ہیںلہذا اس صورتحال میں ہماری زمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر اس مرض کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کریں انہوں نے کہا کہ پولیو کے وائرس کو ختم کرنے کیلیے معاشرے کے تمام افرادبلخصوص والدین علماءکرام سیاسی اور سماجی افراد کا اہم کردار اہمیت کا حامل ہے۔اور ہم نے عزم کررکھا ہے کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں   گے جب تک پولیو کا وائرس ہمارے ملک اور صوبے سے ختم نہ ہو انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلیے  ہرپانچ سال تک کے بچوں کو قطرہ پلائے جائیں  گے پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جس سے بچنے کیلیے اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو قطرہ ضرور اور ہربار پلا ہیں.انہوں نے تمام اسٹک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ اس قومی زمہ داری میں اپنی زمہ داریاں باخوبی سرانجام دیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment