خبرنامہ نمبر2076/2022
سبی 23 مئی ۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موزی مرض سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام وسائل بروئے لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں پانچ روزہ پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوے کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر منظور بلوچ ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون ، ڈاکٹر علی احمد بلوچ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ والدین پولیو کے خلاف جاری جنگ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پورتعاون کریں اور اپنے بچو ں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ رہ سکے انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کیلئے سیکورٹی کا جامع اور موثر پروگرام ترتیب دیا گیا ہے اے ایریا میں پولیس اور بی ایریا میں لیویز کے اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے انہوں نے علمائ کرام سے بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کی اپیل کی ہے،ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران47 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے، 219 موبائل ٹیمیں اور 48فکس سائٹس ہونگی.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2077/2022
خضدار23مئی ؛۔کمشنر قلات ڈویژن داو¿د خان خلجی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے خضدار میں قائم تین روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کے معائنے کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی اور رفاہی اداروں کی جانب سے جھالاوان کے عوام کو علاج و معالجے کے سلسلے میں ریلیف کی فراہمی وفاشعاری اور انسانی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے اس جذبے کے تحت وحدت اور رواداری کا عمل آگے بڑھتاہے خضدار میں فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور اس میں ماہر ڈاکٹرز کی شرکت و جدیدٹیکنا لوجی کی مدد سے عوام کا علاج قابل تحسین عمل اور حوصلہ افزاءاقدام ہے جس سے دور دراز اور قرب و جوار کے مریضوں کو علاج کی صورت میں ریلیف ملے گا۔ خضدار میں لگائے گئے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کو اوجی ڈی سی ایل کا تعاون حاصل ہے جس کا انعقا د الشفاءٹرسٹ سکھر نے عمل میں لایا ہے۔تین روزہ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا او پی ڈی کیا جارہاہے انہیں مفت ادویات مفت چشمے دیئے جائیں گے اور ان کا سرجری کیا جائیگا۔تین روز کے دوران 5400مریضوں کی آنکھوں کے علاج کا ہدف مقرر کیا گیا ہے روزانہ ڈیڈھ سو مریضوں کا آپریشن اور روزانہ 1800مریضوں کا علاج کیا جارہاہے۔ فری میڈیکل کیمپ میں الشفاء ٹرسٹ کے جنرل منیجر عاطف ریاض، سرجن ڈاکٹر پرکاش، ڈاکٹر شاہ جہاں ایم او ڈاکٹریاران ڈاکٹر بلال اوجی ڈی سی ایل کا نمائندہ اکرام اللہ کاسی بھی موجود ہیں جو انتظامات سنبھالنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کا علاج کررہے ہیں۔پیر کے روز کمشنر قلات ڈویژن داو¿ د خان خلجی نے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرنے کے علاوہ مختلف شعبوں کا انہوں نے معائنہ کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجر (ر) محمد الیاس کبزئی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سعیداحمد شاہوانی اور الشفاء ٹرسٹ جنرل منیجر عاطف ریاض بھی تھے۔ جہاں انہیں فری میڈیکل کیمپ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔کمشنر قلات ڈویژن داو¿د خان خلجی کا کہنا تھاکہ حکومت دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کو علاج و معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے بلوچستان کی آبادی دور دراز علاقوں پر مشتمل ہے ایسے میں معاون اداروں کی جانب سے بلوچستان میں فری میڈیکل کیمپ لگانا اور یہاں کے مریضوں کو مختلف امراض میں علاج کی سہولت دینا مریضوں کوریلیف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حکومت کی معاونت بھی ہے۔ یقینا خضدار میں لگنے والے فری آئی میڈیکل کیمپ سے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا علاج ہوسکے گا اور ان کے ساتھ تعاون بھی ہوگا۔ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجر(ر) محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ خضدار ٹیچنگ ہسپتال نہ صرف خضدار بلکہ پورے ڈویژن اور دیگر اضلاع کے علاج کا مرکز ہے جہاں آواران پنجگور سوراب قلات و ملحقہ اضلاع کے عوام علاج کے سلسلے میں خضدار آتے ہیں چونکہ الشفاءآئی ٹرسٹ اور او جی ڈی سی ایل کے مشترتعاون سے خضدار میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے تو اس سے خضدار کے شہری و دور دراز علاقوں کے مریض فائدہ اٹھا سکیں گے اور خضدار کے علاوہ دیگر اضلاع کے مریض بھی اپنی آنکھوں کا مفت علاج کرانے کی سہولت میسر آسکے گی۔ خضدار میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقا د خوش آئندہ عمل ہے ہم اس عمل کو قدر کی بھی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ تعاون آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا تھاکہ ہم ایسے اداروں کو ویلکم کہتے ہیں ج خضدار آکریہاں کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2078/2022
شیرانی 23مئی ؛۔صوبائی سکرٹری جنگلات وجنگلی حیات دوستین جمالدینی نے کہا کہ ضلع شیرانی کے قیمتی جنگلات کو بچانے کے وفاقی اور صوبائی حکومت بھر اقدامات کررہی ہیں محکمہ جنگلات پی ڈی ایم اے این ڈی ایم اے 1122 محکمہ صحت اور کمیونٹیز اور اشر مومنٹ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور ایران سے ہیلی کاپٹر آج پہنچے گا محکمہ جنگلات کے تقریبا 115 اہلکار امدادی کام میں لگے ہوئے ہیں ا اس کے علاوہ کمیونٹی کے 300 سے زائد افراد بھی آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کے بجھانے کے لئے قائم کیمپ اور موقع پر جاری کام کے جائزہ لینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف کنزرویٹر جنگلات ضیغم علی کنزرویٹر جنگلات نعیم جاوید محمد حسنی، سابق سینیٹر رضا محمد رضا اور سرکاری آفسران اور قبائلی عمائدین علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات دوستین جمالدینی نے کہاکہ علاقہ کے لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی کام جاری ہیں کمشنر ژوب ڈویژن بشیر خان کی طرف سے پورے ڈویژن میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیآ ہے آگ کی پھیلاو¿ کی بڑی وجہ مشکل بڑے پہاڑ ہیں انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت آگ بجھانے کی ہر ممکن مدد اقدامات کررہی ہے کام کرنے والوں کو کھانا اور پانی بھی پہنچایا جارہا ہے اور انہیں کام کرنے کے لئے اوزار بھی فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انہیں ہرممکن امداد فراہم کریں گے فوت ہونے ولوں کے لئے دس دس لاکھ اور زخمیوں کو دودو لاکھ امداد دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2079/2022
کوئٹہ 23 مئی 2022۔ صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ کے احکامات کی روشنی میں ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے سائلین بالاچ خان اور عدنان احمد کی داد رسی کی گئی , صوبائی محتسب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ضلع  نوشکی کے بالاچ خان نے صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی کہ وہ یونین کونسل احمد وال سے محکمہ تعلیم میں خالی پوسٹ چوکیدار کے لئے میرٹ لسٹ کے مطابق سیریل نمبر 23  پر رہا اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام نے سیریل نمبر 22 پر اس امیدوار کے آرڈرز کیے جو ضلع نوشکی کا نہیں بلکہ ضلع کوئٹہ کا لوکل ہے لہٰذا اس ضمن میں اس کی داد رسی کی جائے,  صوبائی محتسب کے احکامات کی روشنی میں انویسٹگیشن آفیسر نور اللہ خان کاکڑ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشکی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس بابت وضاحت طلب کی , بعد ازاں ڈی ای او نوشکی نے اپنے رپورٹ میں محتسب سیکرٹریٹ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خالی آسامیوں کو پر کرنے کےلئے 86 امیدوار شارٹ لسٹ ہونے کے بعد ان کے کیسسز کو منظوری کے لیے اعلٰی حکام کو بھیجا گیا جہاں درخواستگزار کے کیس کی منظوری نہیں دی گئی اور جس کے بعد درخواست گذار نے CRC میں اپنی درخواست پیش کی جسے CRC نے منظور کرتے ہوئے اس کے تعیناتی کیلئے سفارش کی,  سیکرٹری تعلیم سے باقاعدہ منظوری کے بعد بالاچ خان کو بطور چوکیدار تعیناتی کے آرڈرز فراہم کر دی گئی ہے, اپنے شکایت کے ازالے پر درخواست گزار نے صوبائی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں ضلع نوشکی ہی سے عدنان احمد  نے شکایت کی تھی کہ  نوشکی شہر کے نجی سکول میں گریڈ 10 کا طالبعلم تھا اور سکول میں کچھ نامناسب حالات کی وجہ سے اسے شہر کے کسی دوسرے سکول میں داخلہ لینا پڑا لیکن اس کے امتحانی فارم پہلے سکول سے ہی سے بھجوائے گئے تھے لہذا جب درخواستگزار رولنمبر سلپ کےحصول کےلیے سکول گیا تو پرنسپل نے اسے یہ کہہ کر رولنمبر سلپ دینے سے انکار کیا جب تک وہ چار ہزار روپےجمع نہ کروا دے,  صوبائی محتسب کے احکامات کی روشنی میں انویسٹگیشن آفیسر نور اللہ خان کاکڑ نے پرنسپل کو ہدایات جاری کیے کہ وہ عدنان احمد کو  رولنمبر سلپ فراہم کر دے , اپنے شکایت کے ازالے پر درخواست گزار نے صوبائی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2080/2022
زیارت 23مئی۔ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا،اس موقع پر ڈاکٹر اورنگزیب ،پارالدین خان بھی موجود تھے ضلع زیارت میں 23651 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے 132موبائل ٹیمیں 40 فکس سائیٹ،12ٹرانزٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائینگے،پولیو کی وجہ سے ہمارے پھول جیسے بچے ہمیشہ کے لیے معذور ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی دی گئی ہے پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اگر ایک بچہ بھی قطروں سے محروم رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا،پولیو ورکرز اپنے کام کو اچھے انداز میں سرانجام دیں اپنے کام میں غفلت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے انہوں نے کہ کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا کیونکہ اس سے مستقبل کے معماروں کی زندگی وابستہ ہے بچے ہمارا مستقبل اور قوم کے معمار ہیں مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسی مرض سے بچانا ہم سب کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا والدین کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانچ سال کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہم کنار ضرور کرائیں۔انہوں نے کہا حکومت نے پولیو کے ملک سے جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے،انشاءاللہ ایک دن پولیو سے فری پاکستان بنے گااگر حکومت کے ساتھ تمام شعبوں کے لوگ پولیو کے خاتمے کے لیے کام کریں گے تو پھر اس موذی مرض کا جلد خاتمہ ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2081/2022
گوادر 23مئی۔ ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی پولیو کے خاتمے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے ڈسٹرکٹ سول ہسپتال گوادر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر موسیٰ ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز بلوچ ، ایم ایس ڈاکٹر عبدالحفیظ بلوچ و دیگر بھی موجود تھے ، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر گوادر کو ایم ایس ڈاکٹر عبدالحفیظ نے سول ہسپتال میں گائنی وارڈ ، تھیلسیمیا سینٹر ، او پی ڈی سینٹر ، میل فیمیل وارڈ، شعبہ ایمرجنسی سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے حال احوال کیا ان کے مسائل سنیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر ریٹائرڈ جمیل احمد نے اس موقع پر ایک ہفتے کے اندر گائنی وارڈ کیلیے وی پی ایس ، بیٹری ، اور اسٹپلائیزر کی فراہمی کا اعلان کیا انھوں نے کہا کہ شہریوں کو علاج و معالجے کی سہولتوں کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے پھول جیسے بچوں کو عمر بھر کی مہلک بیماری سے بچانے کے لیے انھیں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ہر دفعہ پلائیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر موسیٰ نے کہا کہ ضلع گوادر میں پولیو کے خاتمے کے لیے 164 ٹیمیں ، 22 فکس سینٹر ، اور 10 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں اور ہمارا ٹارگٹ 33330 ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2082/2022
چمن23مئی۔ ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ر جمعہ داد خان مندوخیل بلدیاتی الیکشن 2022 کے حوالے سے تمام پارٹیوں کے رہنماو¿ں سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں مختلف پارٹیوں کے ضلعی و صوبائی رہنماو¿ں نے شرکت کی اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تمام تر تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسرز ڈی ار او اور دیگر تمام افسران کی ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف بلدیاتی الیکشن کروانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو ہم سب نے مل کر محنت و ایمانداری سے سرانجام دینا ہے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں نے نے مختلف مسائل کے بارے میں میں ڈپٹی کمشنر کو مختلف تجاویز دیں ڈپٹی کمشنر چمن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مکمل تعاون اور مسائل کے حل کے بارے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے تمام تر انتظامات مکمل اور خوش اسلوبی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام آر اوز اسسٹنٹ اروز سمیت تمام پولینگ اسٹاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری ہدایات اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرائیگی انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں دی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینا ہوگا کیونکہ یہی جمہوریت کا حسن اور خوبصورتی ہے انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کو ہر صورت ممکن اور یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2083/2022
کوئٹہ 23مئی۔ڈپٹی کمشنر چاغی کے ایک حکم نامے کے مطابق منور لال ولد لچھمن داس ذات ہندو سکنہ دالبندین ڈسٹرکٹ چاغی کا لوکل سرٹیفکیٹ ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2084/2022
لسبیلہ23 مئی۔ڈی سی لسبیلہ افتخار بگٹی نے کہا ہے کہ ہولیو مہم میں حصہ لینے والے تمام ذمہ داران قومی کاز سمجھ کر اپنے فرائض کی سرانجام دہی کو یقینی بنائیںپولیو مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یہاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل میں پولیو کی خصوصی مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے116250 بچوں کو انسداد ہولیو ویکسین پلانے کی مہم کو ہر صورت کامیاب کرایا جائیگا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر قمر الحق رونجہ نے ڈی سی کو بریفنگ میں بتایا کہ لسبیلہ کےتمام علاقوں اور دیہی ایریاز میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی معاونت سے پلان پر عملدرآمد کیا جارہا ہے کوسٹل ہائیوے پر پاکستان کوسٹ گارڈ کے تعاون سے خصوصی ٹرانزٹ پوائنٹ پر پولیو ویکسین کی سہولت میسر کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ پولیو ماِئیکرو پلان اور سیکیورٹی پلان کے تحت پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے ڈی ایچ او نے بریفنگ میں بتایا کہ پولیو ورکرز کیلئے تمام علاقوں تک رسائی ممکن بنانے ضلع کی آٹھ تحصیلوں کے 35 یونین کونسلوں میں 345 موبائل پولیو ٹیمیں مہم میں خدمات سرانجام دینگی دیہی علاقوں میں موبائل موٹرسائیکل ٹیمیں بھی شریک ہونگی یونین کونسل اور ایریا وائز پولیو ورکرز اور مانیٹرز کیلئے ٹریننگ پروگرام پر بھی عمل کروایا ہے لسبیلہ میں 83 ایریا انچارج تعینات اور 38 فیکس سینٹر قائم کئے گئے ہیں ڈی ایچ او ڈاکٹر قمر الحق رونجہ نے ڈپٹی کمشنر کو پولیو انتظامات اور سیکیورٹی امور سے متعلق بھی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علمائے کرام سول سوسائٹی اور رضاکاروں کی معاونت سے دینی مدارس سمیت اسکولوں کے علاوہ گھر گھر پولیو ویکسین پلانے والی ٹیمیں انکاری والدین کی نشاندہی کریں انتظامیہ کاروائی کریگی انہوں نے کہا پولیو مہم کا کامیاب بنانے کیلِے پولیو ایوننگ میٹنگ کا انعقاد اور ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم پولیو مہم کے دوران صورتحال کو مانیٹرنگ کی جائیگی پولیو مہم کی تقریب میں متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران شریک ہوئے ڈی سی لسبیلہ نے پولیو مہم کے حوالے سے ایس ایس پی لسبیلہ کو احکامات جاری کیں کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2085/2022
سبی 23 مئی ۔ایڈیشنل کمشنر سبی ڈویژن مامون حمید نے کہا ہے کہ صاف شفاف اور غیرجانبدار بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام وسائل بروئے لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا امن و امان خراب کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی، ریجنل الیکشن کمشنر محمد شریف ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ندیم اصغر بلال ، اسسٹنٹ کمشنر ثناءماہ جبین عمرانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی ،ویڈیو لنک کے ذریعے سبی ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سیاسی رہنماو¿ں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر مامون حمید نے کہا کہ دوران بلدیاتی انتخابات سبی میں امن وامان اور بھائی چارے کی فضاءکو فروغ دیا جائے امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے اور رواداری اختیار کی جائے کسی کے بھی سیاسی نظریات یا مفادات ہوں لیکن یہ خیال رہے کہ ایک دوسرے کا احترام ہو اور آپس میں تعلقات خراب نہ ہوں کیونکہ الیکشن تو صرف ایک دن کے ہوں گے پر آپ لوگوں نے اسی معاشرے میں رہنا ہے امن و امان کے حوالے سے بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ والے دن ہتھیاروں کی نمائش اور استعمال ممنوع ہوگا سرکاری عمارات پر بینرز نہیں لگائے جا سکتے پرائیویٹ پراپرٹی پر وہ بھی پراپرٹی کے مالک کی اجازت کے بعد ہی بینرز آویزاں کیے جا سکتے ہیں پینا فلیکس کا استعمال ممنوع ہے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا جائے مثبت اقدامات اور منفی رویوں سے باز رہنے کی درخواست کی ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی خوشگوار ماحول اپنا کر خواتین کی نمائندگی کو بھی یقینی بنانا ہے تاکہ وہ آئیں پولنگ والے دن اپنا ووٹ کاسٹ کریں تفرقہ بازی سے اجتناب کیا جائے اور سرکاری ملازمین کسی کی حمایت وغیرہ نہ کریں اور نہ ہی ملازمین کی تصاویر کسی بینر یا پوسٹر میں ہو انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ کہیں بھی حالات خراب ہوتے ہیں تو ہی ایف سی یا دیگر اداروں کو بلایا جائے گا ضلعی انتظامیہ کی مدد کرنے کے لیے ایف سی ہمہ وقت تیار ہوگی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے معزز سیاسی رہنماوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ انشائ اللہ سبی میں امن و امان قائم رکھیں گے اور بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کی فضا قائم رکھی جائے گی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو ایڈیشنل کمشنر سبی نے کہا کہ صبر وتحمل اور برداشت اور باہمی احترام و خلوص کے ماحول میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائےتاکہ ایک اچھے ماحول میں بلدیاتی انتخابات پائہ تکمیل کو پہنچیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2086/2022
کوئٹہ23 مئی۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ کی زیر صدارت ریگولر پی ایس ڈی پی اور پی ایس ڈی پی پلس پروگرام کے تحت ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کوئٹہ ریجن اور سبی ریجن کے چار ترقیاتی اسکیمات کے بارے میں ڈیولپمنٹ سب کمیٹی کے ممبران کو بریفنگ دی گئی اجلاس میں ضلع کوہلو میں ریسٹ ہاو¿س اور ضلع ہرنائی میں ہرنائی بازار اور شاہرگ بازار میں فٹ پاتھ کی تعمیر کی منظوری دی گئی اجلاس میں ہارفن سکول فار ماہیناریٹیز میں ہاسٹل کی تعمیر کے حوالے سے ڈیولپمنٹ سب کمیٹی نے مذکورہ نقشے میں دوبارہ نظر ثانی کی منظوری دی اور کرسچن سڈڈی سینٹر فار کرسچن کمیونٹی اور ڈیجیٹل لائبریری فار کرسچن کمیونٹی نواں کلی کے لیے زمین کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد مذکورہ زمین خریدنے کی بھی منظوری دی گئی اور ضلع خاران میں ورکشاپ کے لیے چار دیواری کی بھی منظوری دی گئی اجلاس سے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تمام ترقیاتی اسکیمات میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیئے انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید بہتر اور تیز کیا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہوجاہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ترقیاتی اسکیمات پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئیگی انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ ایک مربوط لائحہ عمل کے تحت ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2087/2022
کوئٹہ 23 مئی 2022:- کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت ڈویڑنل سطح پر بلدیاتی الیکشن 2022 کے حوالے سے تمام پارٹیوں کے رہنماو¿ں سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویڑن یاسر خان بازئی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن بابر خان، پیشن، قلعہ عبداللہ اور چمن کے مختلف پارٹیوں کے ضلعی و صوبائی رہنماو¿ں نے شرکت کی اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تمام تر تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اجلاس میں امن و امان، سکیورٹی ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسرز ڈی ار او اور دیگر تمام افسران کی ذمہ داریوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گءکمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف بلدیاتی الیکشن کروانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں دی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینا ہوگا کیونکہ یہی جمہوریت کا حسن اور خوبصورتی ہے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے بلدیاتی الیکشن کےلیے مشترکہ سیکورٹی پلان اور امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا 29 مءکو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لیے مشترکہ سیکورٹی پلان تیار کیا گیا ہے جسمیں میں تمام پولینگ آ سٹیشنز پر پولیس اور لیویز فورس کے اہلکاروں کو تعینات کی جائے گی جبکہ پولنگ کے دوران کیو آر ایف اور ایف سی کی گاڑیاں گشت کریگی انہوں نے تمام پارٹیوں کے عہدیداوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولینگ اسٹیشن کے حدود میں اسلحہ لانے پر سخت پابندی ہوگی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پارٹیوں کے عہدیداوں کی جانب سے مختلف مسائل کے حوالے سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو مختلف تجاویزات دیئے جس پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مکمل تعاون اور مسائل کے حل کے بارے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام ڈی آر اوز اور اروز سمیت تمام پولینگ اسٹاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری ہدایات اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2088/2022
قلات 23مئی۔بلوچستان بھر کی طرح ڈسٹرکٹ قلات میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا۔ ڈی ایچ او آفس میں ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن( ر ) مہراللہ بادینی نے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات سیدمقصودشاہ ڈی ایچ او ڈاکٹرڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اقبال نورزئی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نصرت ڈاکٹر نصیر کرد ودیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر نصراللہ لانگو نے کہا کہ پوری دنیا سے پولیو کے مرض کا خاتمہ ہوچکا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں تاحال اس مرض سے بچے متاثر ہورہے ہیںلہذا اس صورتحال میں ہماری زمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر اس مرض کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کریں انہوں نے کہا کہ پولیو کے وائرس کو ختم کرنے کیلیے معاشرے کے تمام افراد بلخصوص والدین علماءکرام سیاسی اور سماجی افراد کا اہم کردار اہمیت کا حامل ہے۔اور ہم نے عزم کررکھا ہے کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پولیو کا وائرس ہمارے ملک اور صوبے سے ختم نہ ہو انہوں نے کہا کہ حالیہ مہم میں ڈسٹرکٹ قلات میں انتالیس ہزار بچوں کو قطرہ پلا ئیں گے پولیو کے خاتمے کیلیے  ہرپانچ سال تک کے بچوں کو قطرہ پلائے جائیں  گے پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جس سے بچنے کیلئے اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو قطرہ ضرور اور ہربار پلا ہیں.انہوں نے تمام اسٹک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ اس قومی زمہ داری میں اپنی زمہ داریاں باخوبی سرانجام دیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2089/2022
مستونگ/23مئی؛۔ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان محمد بگٹی نے بی ایچ یو فیض آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو قومی مہم کا افتتاح کردیا۔ملک بھر کی طرح مستونگ میں بھی پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان محمد بگٹی نے بی ایچ یو کلی فیض آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اس موقع پر انکے ہمراہ ایمونائزیشن آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ریاض مینگل بھی موجود تھے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مستونگ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جہاں ڈی ایس وی عبدالسلام زہری نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اس مرتبہ 53 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان محمد بگٹی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر شہری اپنا بھرپور کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچے عمر بھر کے لئے معذوری کا شکار ہوکر معاشرے اور والدین پر بوجھ اور پریشانی کا باعث بنتے ہیں اس لئے ہر بار بچوں کو دو قطرے لازمی طور پر پلائیں انہوں نے عوام سیاسی و سماجی شخصیات علمائ کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ انکاری گھرانوں کو انکے اپنے مفاد میں ضرور قائل کرکے حفاظتی قطرے پلائیں علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطائ المنیم بلوچ اور ڈی ایچ او مستونگ نے مختلف مقامات پر ٹیموں کا معائنہ کیا اور انکی کارکردگی کو چیک کیا
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2090/2022
گوادر :23 مئی ۔ لیاری سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی کارکن تھیٹر آرٹسٹ فلم ہدایتکار مائین واحد بلوچ کی شارٹ فلم “ The mirror of life“ کی اسکریننگ کی تقریب گوادر آر سی ڈی سی کونسل ہال میں منعقد کی گئی گوادر کی سماجی تنظیم میر عبدالغفور کلمتی ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اور بام فلم پروڈکشن ، آر سی ڈی سی گوادر کے تعاون سے مائین واحد کی شارٹ فلم کو تقریب کے پہلے حصے میں گوادر کے مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ انتظامات کر کے بڑے پردے میں اسکریننگ کرکے دیکھایا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس دوران لوگوں نے مائین واحد کی ہدایتکاری پر بنے والی شارٹ فلم کی کہانی کو پسند کرکے انکی محنت کو خوب سراہا اور شارٹ فلم “ The mirror of life “ کے اسکریننگ کے تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن رئٹائرڈ جمیل احمد اور گوادر کے معروف سیاسی و سماجی رہنمائ چیرمین میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ میر ارشد کلمتی تھے تقریب کے دوسرے حصے میں شارٹ فلم “ The mirror of life “ کی موضوع سے متعلق ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مرد حضرات کی میزبانی بام فلم پروڈکشن کے سربراہ ذاکر داد نے کی جس کے مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن رئٹائرڈ جمیل احمد ، خیر جان آرٹ اکیڈمی کے خیر جان خیرول ، معروف بلوچی فلم ساز و ہدایتکار یونس حسین تھے جبکہ دوسری جانب خواتین کی میزبانی میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ گوادر کے معروف گلوکارہ سماجی کارکن مہر بلوچ نے کی جس کے مہمانوں میں فلم کے ہدایتکار مائین واحد ، معروف آرٹسٹ شاہنہ رشید ، اور گوادر کے سیاسی و سماجی کارکن عارفہ عبداللہ تھی جبکہ تقریب کے آخری حصہ میں منتظمین نے مہمانوں میں بلوچی روایتی چادر سوگات کے طور پر پیش کیا تقریب کی نظامت کے فرائض خیر جان رند نے ادا کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment