خبرنامہ نمبر1703/2022
کوئٹہ 22اپریل:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قدرتی آفات اور موسمی شدتوں اور تغیرات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور ریسکیو اور امدادوبحالی کی سرگرمیوں میں ہمیشہ قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں حکومت پی ڈی ایم اے کو متحرک اور فعال رکھنے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء لانگو اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے اجلاس کو ایجنڈے میں شامل نکات پر بریفنگ دی اجلاس نے بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ کے استعمال کی پالیسی کی بعض ترامیم کے ساتھ منظوری دی اجلاس نے قدرتی آفات کے دوران متاثرہ افراد کو بنیادی اشیاءکی فراہمی کیلئے ایمرجنسی سٹاک بڑھانے کی منظوری بھی دی اجلاس میں ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ویلجز کے قیام کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیاگیا اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ہدایت کی گئی کہ متعلقہ ڈویڑن کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی توسط سے منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے رپورٹ طلب کی جائے جس کی روشنی میں ان منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراءکا تعین کیا جائے گا اجلاس میں پی ڈی ایم اے کے سالانہ سٹبلشمنٹ بجٹ میں اضافے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ بلوچستان کو حتمی شکل دینے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیتے ہوئے اس ضمن میں بعد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1704/2022
کوئٹہ 22اپریل۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آواران کے علاقے کاہان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے دہشت گردوں سے مقابلے میں میجر شاہد بشیر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہید میجر نے بہادری سے دہشت گردو ں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید میجر کی کمانڈ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ملک دشمن عناصر کو بھاری نقصان پہنچا کر بھاگنے پر مجبور کیاہمیں اپنے شہداء اور فورسز پر فخر ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے غیور اور محب وطن عوام کے ساتھ ملکر صوبے میں امن و استحکام یقینی بنا رہی ہیں وزیراعلیٰ نے شہید میجر شاہد بشیر کے خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے وزیراعلیٰ نے واقعہ کے زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کی دعابھی کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1705/2022
کوئٹہ 22اپریل۔ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کی رخشاں ڈویڑن میں فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں مجیر بشیر کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیافرح عظیم شاہ نے وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشت گردوں کے مقاصد کو ناکام بنایا جائے گا کہ پاک فوج بیرونی عناصر کے اسپانسر شدھ دہشتگردوں کے ایسے بزدلانہ حملوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کو ملک میں مشکلات کے بعد حاصل ہونے والے امن کو کسی بھی صورت سبوتاڑ کرنے نہیں دیا جائیگاترجمان حکومت بلوچستان نے شہدائ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1706/2022
کوئٹہ22اپریل: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے آواران کے علاقے کاہان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے دہشتگردی کے واقعے میں میجر شاہد بشیر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ میجر شاہد بشیر نے جرآت سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ہمیں صوبے میں امن کے قیام میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔انہوں نےشہید میجر شاہد بشیر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت اوراللہ پاک شہید کے درجات بلند اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1708/2022
خضدار: 22 اپریل؛۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کی زیر صدارت کیسکو آفیسرز اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کی میٹنگ منعقد ہوئی۔اجلاس میں بجلی سے متعلق شہریو کو درپیش مسائل زیرِ غور آئے۔اجلاس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین عبدالحمید بلوچ جنرل سیکریٹری بشیراحمد جتک رابطہ سیکریٹری یونس گنگو اور ایکسئین آپریشن ڈویڑن کیسکو خضدار بنگل خان مری شریک تھے۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے خضدار شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ، فالٹ اور مختلف علاقوں میں بجلی کے دورانیہ میں کمی سے متعلق ظہارِ خیال کیا ان کا کہنا تھاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے روزہ داروں کو افطاری اور سحری و عام اوقات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیسکو اس معاملے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور شہریوں کو خصوصی رعایت دینے کے لئے بجلی فراہمی کے دورانیہ میں اضافہ اور لوڈ شیڈنگ میں کمی لائے اجلاس میں خیراوہ علاقے میں بجلی کے دورانیہ میں اضافے کا بھی انہوں نے مطالبہ کیا۔ ایکسئین آپریشن ڈویژن کیسکو خضدار بنگل خان مری نے اجلاس میں بتایاکہ خضدار شہر کے فیڈرز میں اضافہ کیا جارہاہے جس سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کے مسئلے پر قابو پایا جائیگامقرر کردہ شیڈول کے تحت خضدار کے تمام علاقوں میں بجلی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ کوشش ہے کہ خضدار میں عوام کو بجلی کے حوالے سے کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے خضدار میں مزید فیڈرز کے اضافے سے شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ فالٹ اور کم وولٹیج پر ہمیشہ کے لئے قابو پایا جائیگا کیسکو نے یقین دلایا ہے کہ منظور شدہ اضافی فیڈرز پر عید کے فوراً بعد کام شروع کردیاجائیگا اور شہر بھر میں بجلی کے تقسیم کار کو صحیح معنوں میں مینج کیا جاسکے گا میری کوشش ہے کہ میں ہمہ وقت آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور کیسکو آفیسر ز کے درمیان ہم آہنگی اور بجلی کے مسائل و ان کے حل پر انہیں گفت و شنید کا موقع انہیں فراہم کردوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1709/2022
کوئٹہ 22اپریل؛۔لورالائی اور بھاگ پولیس کا کریک ڈاﺅن، تین اشتہاری ملزمان اور ایک چور گرفتار ،ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ژوب رینج بمقام لورالائی صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات اور ایس ایس پی لورالائی عرفان بشیر کے احکامات پر اشتہاری ملزمان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر انسپکٹر عبدالکریم مندوخیل نے پولیس کے ہمراہ مطلوب تین اشتہاری ملزمان محمد اسلم، محمد انور اورمحمد خیر سکنہ لورالائی گرفتارکرلیا اس سلسلے میں مزید تفتیش پولیس تھانہ صدر لورالائی کررہی ہے.اس کے علاوہ ایس پی کچھی محمد یوسف بھنگر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی بھاگ سرکل راشد الرحمٰن کی نگرانی میں ایس ایچ او بھاگ منظور احمد ابڑو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلطان احمد ولد نور احمد قوم ابڑو سکنہ گوٹھ کھٹن کو گرفتار کر کے ان سے چوری شدہ موٹر سائیکلCD70 برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اس سلسلے میںمزید تفتیش بھاگ پولیس کررہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1710/2022
لورالائی 22اپریل؛۔ڈسٹرکٹ پولیس لورالائی کی جانب سے 21رمضان یوم علی کے سلسلے میں امام بارگاہ کی چیکنگ اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیااس سلسلے میں ایس ایس پی لورالائی نے موجود صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے امام بارگاہ کی سکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا اور امام بارگاہ کو آنے جانے والے تمام راستوں کو بھی معائنہ کیا گیا اس موقع پر امام بارگاہ کے اردگرد نصب سی سی ٹی کیمروں اور شہر کے مختلف مقامات جہاں لیڈیز شاپنگ ایریا ہے اس کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر سیکورٹی پر مامور تمام اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ امن اومان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1711/2022
کوئٹہ 22اپریل؛۔سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے بلوچستان کے علاقے کاہان  میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے جام شہادت نوش کرنے والے میجرشاہد بشیر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز نے ہمیشہ دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو بہادری سے ناکام بنانے والی فورسز قوم کے ہیرو ہیں اور ہمارے شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا۔مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1712/2022
محکمہ قانون و پارلیمانی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق مشتاق حسین ایڈیشنل سولیکیٹر(قانون/بی ایس- 19)سرکاری ملازمت کی بالائی حد 60سال کو پہنچ کر 07جولائی 2022ءکو ریٹائر ہوجائیںگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1713/2022
سبی22اپریل ۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ضلع سبی میں مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی اور دیگر شریک تھے ڈپٹی کمشنر سبی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ عوام کے پیسے کا ضیاع نہ ہو اور ان منصوبوں سے عوام براہ راست مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام کی امانت ہیں اس میں براہراست عوام کو فائدہ پہنچنا چاہیے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل کو یقینی بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment