خبرنامہ نمبر1676/2022
چمن21اپریل۔ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن( ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈی جی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ڈی ای او ایجوکیشن آفیسر محمود خان۔ RTSM آفسر، Pite افسر ،DOE Female چمن نے شرکت کی. اجلاس میں تعلیمی اداروں کی فعالیت اور معیار کے علاوہ بند سکولز سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمودخان نے ڈپٹی کمشنر چمن کو بند سکولز اور دیگر معاملات پہ تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہدایات کی روشنی میں تمام ایجوکیشن آفیسر سمیت میں خود تعلیمی اداروں کی وزٹ اور بند سکولوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کیاانہوں نے کہا کہ وہ سکول جو کہ باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ اور جن کی منظوری نہیں ہیں اور جہاں سکولز بند ہے انکے ہماری ٹیم نے ہنگامی دورے کیں انکی و جوہات معلوم کی انکے رپورٹس تیاری کے آخری مراحل میں جنکو باقاعدہ طور پر محکمہ تعلیم کے حوالے نہیں کیا گیا ہے یا جنکے سٹاف سیکشن نہیں ہوئے ہیں انکے علاوہ تمام بند سکولز نوے فیصد کھول دئے گئے ہیں اور ضروری سٹاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ہم نے حال ہی میں ایسے ادارے بھی فعال کیں ہیں جو گزشتہ دس گیارہ برسوں سے بند تھے انشاءاللہ اس پر ہم تفصیلی رپورٹ بھی جاری کردیا جائے گا بند سکولوں کی فعالیت کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں اساتذہ بھی گو نا گو مسائل کا شکار ہے تدریسی امور کے ساتھ انہیں الیکشن کے معاملات مردم شماری فہرستیں بنانے ودیگر امور کی زمہ داریاں احسن اور رضاکارانہ طور پر نبھا رہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے پروگریس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ کوئی حکومتی فنکشنل منظور شدہ سکول بندش اور اساتذہ کی حاضری اور فنکچولٹی پر کوئی رعایت نہیں کیا جایا گا انہوں نے کہا دنیا میں وہی قومیں سرخرو ہوجاتی ہے جو کہ جدید تعلیم کی دولت سے بہرہ مند ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1677/2022
لورالائی21اپریل۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعتیق الرحمن نے کہا ہے کہ پولیوکی آنے والی انسداد پولیو کی خصوصی مہم میں والدین ذمہ داری کا ثبوت دیں اوراپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہربچے کوپولیوکے دو قطرے پلو اکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں،انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں کہی۔اس موقع پر ڈبلیوایچ او کی ایریا کوارڈینٹر ڈاکٹر ذکیہ نعمت اللہ،ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر عبداللہ جان،ایم ایس ڈاکٹر محمد انورحمزہ زئی ودیگر متعلقہ آفیسران موجود تھے۔ڈبلیو ایچ او ایریا کوارڈینٹر ڈاکٹر ذکیہ نعمت اللہ نے کہا کہ پولیو کے آنے والی مہم کی تیاری کے بارے میں ڈسٹرکٹ کے اندر اے ایف پی سرولینس سسٹم کو مضبوط کرنے کیلئے ڈبلیو ایچ او آفیسر ڈاکٹر عبداللہ جان کی تعیناتی خوش آئندہے،ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ ڈبلیو ایچ او کے سپورٹ سے نہ صرف ٹیکنیکل مدد کی بلکہ ڈبلیو ایچ او کے ڈبلیو آر ڈاکٹر پلیتہ مائی پالہ کی طرف سے دی گئی دوائیں صحیح معنوں میں استعمال کی جائیں اور حقدار مریضوں کو ملیں،اس کے علاوہ ڈبلیو آر ڈاکٹر پلیتہ مائی پالہ کی طرف سے ڈ ی ایچ کیو کو سپورٹ کرنے کیلئے آلات اور ایچ آر کی مد میں مزید مدد کی ضرورت کا ذکر کیا ہے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعتیق الرحمن نے کہا کہ حکومت ملک کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے پرعزم ہے، باربار پولیو مہم کا مقصد اس موذی مرض کا یکسر خاتمہ کرنا ہے اورمہم کی کامیابی والدین کے سو فیصد تعاو¿ن کی متقاضی ہے،ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعتیق الرحمن نے کہا کہ پولیوکا خاتمہ اولین ترجیح ہے،والدین ذمہ داری کا ثبوت دے کر تعاو¿ن جاری رکھیں تاکہ ملک کو صحت مند مستقبل دیا جاسکے، پولیو سے بچاو¿ کے دوقطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاو¿ کا باعث ہیں لہذا والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،انہوں نے کہا کہ پولیومہم کی مانیٹرنگ ہوگی اور سوفیصد اہداف کو یقینی بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مہم کی کامیابی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی کہ بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطروں کی رسائی کیلئے پولیو کے ورکرزگھر گھر جا کر پولیو سے بچاو¿کے قطرے پلائیں،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہرممکن تعاو¿ن کیاجائے گا تاکہ اس موذی مرض سے نئی نسل کوبچایاجا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1678/2022
کوئٹہ21  اپریل 2022۔ صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ کے احکامات کی روشنی میں مشکوہ الیکٹرانک لمیٹڈ فرم کے محمد فرمان عبداللہ کو سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کوئٹہ کے متعلقہ حکام نے سمارٹ انٹریکٹیو بورڈ و دیگر آلات کی تنصیب کے مد واجبات کی ادائیگی کردی، صوبائی محتسب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق درخواست گزار محمد فرمان عبداللہ نے صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی کہ انہوں نے اپنے فرم کے ذریعے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کوئٹہ کے آرڈر پر یونیورسٹی میں اسمارٹ انٹریکٹیو بورڈ و دیگر آلات  تنصیب کیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے انہیں واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے لہذٰا اس ضمن میں ان کی داد رسی کی جائے، صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار/انویسٹیگیشن آفیسر جمیل خان کاکڑ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے رجسٹرار سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی سے وضاحت طلب کی، دریں اثنائ صوبائی رجسٹرار SBK وومن یونیورسٹی نے اپنے تحریری جواب میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ بالا فرم کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے حکام بالا نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے رپورٹ کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا بعد ازاں محتسب سیکرٹریٹ میں کیس کی اگلی سماعت پر SBK وومن یونیورسٹی کے فوکل پرسن نے کمیٹی رپورٹ کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مذکورہ بالا فرم کو واجبات کی ادائیگی کردی ہے، اپنے شکایت کے ازالے پر درخواست گزار محمد فرمان عبداللہ نے بذریعہ فون صوبائی محتسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محتسب ادارے کی بہترین کارکردگی کی بدولت ان کے فرم کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1679/2022
سبی 21 اپریل ۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے لہذا تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافے کے لئے تمام اکائیوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانا اور غیر فعال ا سکولوں کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر افسران سے بات چیت کے دوران کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر عبدالحمید ابڑو ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن انور لاشاری ،آر ٹی ایس ایم سے مرزا اطہر بیگ اور دیگر نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ اسکولوں میں تعلیمی حوالے سے جو بھی مشکلات درپیش ہیں ان کو حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے اور ایسے ا سکول جو کہ غیر فعال ہے انہیں جلد از جلد فعال کیا جائے گا شیلٹر سکولوں کی مرمت کا کام بھی تیز کیا جائے گا اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور انکی تنخواہیں بند کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ تعلیم کے زیور سے ہر ایک کو آراستہ کیا جائے کیونکہ ملک و قوم میں ترقی بغیر علم کے نہیں آ سکتی لہذا تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے ہم سب کو مل کر ایک ٹیم کی صورت میں موثر کردار ادا کرنا ہو گا اور ہر فرد کو اپنا کام ایمانداری اور دلجوئی کے ساتھ کرنا ہوگا انہوں نے ار ٹی ایس ایم کے ضلعی کوآرڈینیٹر کو بھی مانیٹرنگ مزید تیز کرنےکی ہدایت کر دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1680/2022
کوئٹہ21اپریل۔لسبیلہ اور گوادر پولیس کی کارروائیاں ، مفرور ملزم سمیت تین افراد گرفتار،مسروقہ موٹر سائیکل اور تین کلو ہشیش اور پچاس گرام کرسٹل برآمد،تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ میں ساکران پولیس نے چھاپے کے دوران ایک چور کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا ملزم تنویر احمد سے ایک ہونڈا 125 موٹر سائیکل نمبر KOQ-4436 برآمد کر لیا گیا ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ پولیس تھانہ سر سید کراچی میں ایف آئی آر درج کر دیا گیا ہے۔جبکہ حب پولیس نے ایک چھاپے کے دوران مفرور قاتل جلیل احمد ولد محمد ابرہیم قوم زہری سکنہ خضدار کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ اس سلسلے میں مزید کارروائی لسبیلہ پولیس کررہی ہے اس کے علاوہ ضلع گوادر میں صدر پسنی پولیس نے چیکنگ کے دوران محمد انور نامی شخص سے تین کلو ہشیش اور پچاس گرام کرسٹل برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی نارکوٹکس کیس میں صدر پسنی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1681/2022
کوہٹہ21اپریل۔ڈسٹرکٹ پولیس لورالائی نے نیشنل قومی شاہراہ N-70 اور رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں امن و امان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ایس ایس پی لورالائی کی نگرانی میں اضافی حفاظتی انتظامات کرلیے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس قومی شاہراہ N-70 اور رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں گشت میں اضافہ کر کے مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے قومی شاہراہ N-70 پر رات اور دن کے اوقات میں گشت کررہی ہےجبکہ لیڈیز شاپنگ سینٹرزاور بازاروں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ اسنیپ چیکنگ کا سلسلے میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ رات کا وقت حفاظتی انتظامات بے حد ضروری ہے۔اس دوران ایگل پیٹرولنگ بھی گشت میں شامل ہے۔جبکہ ٹریفک کو ہموار چلانے کے لیے بازار میں ٹریفک پولیس کی ڈیوٹیوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1682/2022
بولان،ڈھاڈر21اپریل ؛۔ڈی پی او کچھی انجینئر یوسف کریم بھنگر نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے محدود وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے جرائم کی بیخ کنی کیلئے تمام ذرائع استعمال کیئے جائیں گے کچھی پر امن علاقہ ہے ا س کی امن کو دا و¿ پر لگنے نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوںسے اپنے آفس میں ملاقات کے موقع پر بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی پر امن علاقہ ہے بد امنی کی شرح کم ہیں چوری ڈکیتی کی اکادکا وارداتیں ہوتی ہیں جن کو قابو پانے کیلئے پولیس محدود وسائل کو سرف کررہی ہے قیام امن کیلئے پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے کہا کہ پولیس آفیسران عوام کی خادم ہیں ایس ایچ او ز کی کارکردگی کو مانیٹر کررہا ہوں عوام کو اس بابت شکایت ہو تو وہ بلا جھجک مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منشیات کی مکرہ دھندے میں ملوث کو جلد بے نقاب کیا جائیگا کسی بھی صورت اپنی نئی نسل کو منشیات فروشوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتے منشیات کے اڈوں پر چھاپے اور ملوث عناصرکے خلاف سخت کاروائی ہوگی عوام اس ضمن میں پولیس سے تعاون کرکے ایسے افراد جو مکروہ کاروبار میں ملوث ہیں کی نشاندہی کریں بلاتفریق پولیس انکے خلاف ایکشن لے گی قانون سب کیلئے برابر ہیں کسی کو بھی رعایت نہیں دینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1683/2022
کوئٹہ 21اپریل۔سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے صوبہ بھر میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اپنی حکومت کی اہم ترجیح قرار دیا ہےاور کہا ہے کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے فنڈز کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا اور ا±نہیں فنڈز کے اجرائ میں اولین ترجیح دی جائے گی۔ ا±نہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بھر پور کوشش ہو گی کہ صوبے میں عوامی اہمیت کے حامل جاری بیشتر ترقیاتی منصوبے اسی دور حکومت میں مکمل ہوں تاکہ عوام بلاتاخیر ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔وہ جمعرات کے روز میگا ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے زعمران علی چیف آف سیکشن منصوبہ بندی و ترقیات کے ساتھ جاہزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں  بلوچستان ہائر ایجوکیشن کے اسکولز، کالجز ، اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان کے تمام اسکولوں،کالجوں کے اجرائ اور یونیورسٹی کی مستقل عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ سے اس سلسلے میں  باقاعدگی سے مٹینگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں موجودہ حکومت کے متعدد میگا ترقیاتی منصوبے میچور ہو چکے ہے اور آنے والے دنوں میں ان منصوبوں پر عملی کام کا آغاز کرنے کیلئے ان کا سنگ بنیاد رکھنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گاجس کے لئے تمام متعلقہ محکمے پیشگی انتظامات اور تیاریوں کو بروقت حتمی شکل دیں۔ا±نہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان میں سے بعض اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو رکھیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment