خبرنامہ نمبر2028/2022
کوئٹہ 20مئی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ورلڈ بنک پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر نجے بینہیسن (Najy Benhassine) نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ یہاں ملاقات کی صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد خان لہڑی بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں بلوچستان میں سماجی و معاشی شعبے میں عالمی بنک کے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیااور عالمی بنک کی معاونت میں اضافے سے متعلق تجاویز اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیاعالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے حکومت بلوچستان کی ترقیاتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایاکہ عالمی بنک بلوچستان میں بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور سماجی و معاشی شعبہ کی ترقی کیلئے مزید معاونت فراہم کرے گا انہوں نے آبی وسائل، زراعت، توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں کی ترقی کیلئے معاونت میں اضافے پر رضامندی کا اظہار کیا کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے بلوچستان کی ترقی کیلئے گرانٹ کے طور پر فنڈز کی فراہمی اور تکنیکی معاونت میں اضافے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور عالمی بنک دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور ڈونرز کو بھی بلوچستان کی ترقی میں معاونت کی فراہمی کی جانب راغب کرے گا وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایک وسیع و عریض صوبہ ہے اور یہاں لوگوں کی معاشی و سماجی زندگی بہتر کرنے کیلئے بہترین منصوبوں کی ضرور ت ہے انہوں نے عالمی بنک کی معاونت میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس گرانقدر تعاون پر عالمی بنک کے شکر گذار ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ذرائع آمدن کی کمی اور ترقیاتی منصوبوں میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے قرض کی بجائے عالمی بنک گرانٹ فراہم کرے اور عالمی بنک قرضوں کے مارک اپ میں کمی کرے کیونکہ ہمیں بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کیلئے وسائل کی ضرورت ہے ہماری ترجیح ماحولیاتی تبدیلی، انسانی وسائل کی ترقی تعلیم و فنی تربیت، روزگار، پانی، زراعت اور توانائی کے شعبوں کی ترقی ہے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر عالمی بنک سے کوئٹہ میں آبی وسائل کی ترقی اور زیر زمین پانی کے ذخائر کی بہتری کے ماسٹر پلان اور جامع اسٹڈی کیلئے تعاون کی درخواست بھی کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں پیداواری شعبے میں پیداواری صلاحیت بڑھانے، گورننس اور مینجمنٹ میں بھی معاونت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تمام تجاویز تفصیلی فزیبلٹی سٹڈی کے ساتھ پیش کی جانی چاہئیں تاکہ حکومت بلوچستان کے پاس منصوبوں کے انتخاب کیلئے کسی ایک آپشنز کی بجائے کئی آپشنز موجود ہوں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر کو یقین دہانی کرائی کہ عالمی بنک کی معاونت سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے صوبائی حکومت اپنا مکمل تعاون فراہم کرے گی وزیراعلیٰ نے ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر کو سوینئر بھی پیش کیا واضح رہے کہ صوبے میں عالمی بنک کی معاونت سے مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جن میں سے جاری منصوبوں کی تعداد 4ہے جس کا کل تخمینہ 212ملین ڈالر ہے منصوبوں میں گورنمنٹ اینڈ پالیسی پراجیکٹ بلوچستان، بلوچستان ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ، بلوچستان لائیولی ہوڈ اینڈانٹرپنیورشپ پراجیکٹ اور بلوچستان انٹی گریٹڈواٹر ریسورس مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شامل ہیں جبکہ مالی سال 2023کے مجوزہ منصوبوں میں بلوچستان سماجی تحفظ منصوبہ بلوچستان شمسی (پی وی) منصوبہ گرلز رزلٹ ایجنڈہ برائے بہتری شعبہ تعلیم بلوچستان اور وفاقی قومی صحت سپورٹ پروگرام شامل ہیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2029/2022
کوئٹہ20 مئی – کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں غیر فعال سکولوں اور سنگل ٹیچر سکولوں پر خصوصی توجہ دے کر اساتذہ کی تعیناتی اور اسکول فعال کیے جائیں کوئٹہ کی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی کالجوں کے قیام کے حوالے سے تجویز پیش کی جائے جبکہ دیہی علاقوں میں ایس ایس ٹی اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ دور دراز علاقوں میں بھی طلباء بہترین تعلیمی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژن ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن ڈاکٹر یاسر خان بازئی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن بابرخان، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کے علاوہ ہائیر اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے افسران بھی موجود تھے اجلاس سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری اور تبادلے قابل برداشت ہے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تعیناتی، کمی، کتب کی فراہمی، بلڈنگ اور بسوں کی سہولیات ،خالی پوسٹوں، بنیادی سہولیات کے فقدان اور سیاسی مداخلت جیسے مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ پرائمری ایجوکیشن پر خصوصی تعلیم دینے کی ضرورت ہے جن سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے اسے جلد از جلد دور کیا جائے سکولوں اور کالجوں میں بلڈنگ کی مرمت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔دور دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں کی بہتری اور اساتذہ پر خصوصی توجہ دے کر مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں جب کہ اساتذہ کی تربیت کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں جن سکولوں اور کالجوں میں طلباء کے لیے بسوں کی کمی کا سامنا ہے وہاں بسوں کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے گا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیم، سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز مرتب کرکے رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2030/2022
لورالائی20مئی:کمشنر لورالائی ڈویژن شا ہد اللہ خان نے کہا کہ لورالائی ڈویژن میں پولیو کی صورت حال کے حوالے سے انتہائی حساس ہے لہذا 23 مئی سے شروع ہونے والی سات روزہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزباہمی تعاون اور جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کریں، دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں ٹیموں کی رسائی کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے تاکہ لورالائی ڈویژن میں 5سال تک تمام بچوں کوحفاظتی قطروں کی رسائی ممکن ہوسکے۔ پولیو کے حوالے سے حساس یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے اور ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مانیٹرنگ اور سکیورٹی کے نظام کو فل پروف بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی میں 23 مئی سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈپٹی کمشنرلورالائی ڈاکٹر عتیق الر حمن شاہوانی، ڈپٹی کمشنر با ر کھان عبد اللہ کھو سہ،ڈپٹی کمشنردکی محمد عظیم کا کڑ، ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل یا سر حسین، ڈبلیوایچ او کے ایریاکوارڈینیٹرڈاکٹر ذاکیہ نعمت اللہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر شبیراحمد مینگل،ڈاکٹر محمد فہیم،عزت اللہ خان نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی کمشنر لورالائی ڈویژن شا ہد اللہ خان نے مزیدکہاکہ حساس یونین کونسلوں میں بچوں تک قطروں کی رسائی کو ممکن بناتے ہوئے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تاکہ مہم کے دوران کوئی بھی ایک بچہ حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں کی آمدورفت کے دوران ہرآنے جانے والے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائے جائیں جبکہ سرحدی اضلاع میں تمام افراد مرد خواتین اور بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کیے جائیں تاکہ ہمسایہ ممالک سے وائرس داخل نہ ہوسکے۔ نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دوران مہم میں رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دے کر انہیں ہر صورت پولیو کے قطرے پلائے جائیں جبکہ ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مانیٹرنگ اور سکیورٹی کے نظام کو سخت اور فل پروف بنایا جائے-انہوں نے مزید کہا کہ اپنے معاشرے اور صوبے سے پولیو کا مکمل خاتمہ بے حد ضروری ہے کیونکہ پولیو ہماری نئی نسل کو شکار بناکر ہیمشہ ہیمشہ کے لیے معزور بنا سکتی ہے لہذا انسداد پولیو مہم میں والدین سمیت اساتذہ،علماءکرام اور دیگر افراد کو اپنا بھر پور تعاون ضروری ہے۔تب جاکر ہم پولیو کو شکست دے سکتے ہیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2031/2022
لورالائی20مئی:کمشنر لورالائی ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیر صدارت بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلا س منعقد ہوا اجلا س میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد ہاشم غلزئی،ڈی آئی جی پو لیس صاحبزادہ عمر بلال،ڈپٹی کمشنر لو رالائی ڈاکٹر عتیق الر حمن شاہوانی،ڈپٹی کمشنر با ر کھان عبد اللہ کھو سہ،ڈپٹی کمشنردکی محمد عظیم کا کڑ،ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل یا سر حسین،ڈ سٹرکٹ الیکشن آفیسر محمد یو سف،اے سی آرعبد الوہاب نا صرودیگر آفیسران نے شرکت کی اجلاس سے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد ہاشم غلزئی نے خطا ب کرتے ہو ے کہا کہ الیکشن کمیشن بلد یا تی انتخابات صا ف و شفاف ماحو ل میں منعقدکر انے میں پر عزم ہے اور یہ انتخابات ہر قسم کی مداخلت سے پا ک ہونگے بلدیاتی انتخابات کا پر امن اور شفاف انعقاد اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی حقیقی جمہوریت کے حصول کی طرف اہم پیش رفت ھوگی الیکشن کمیشن کی معاونت اور مدد سے صوبے میں آزادانہ اور شفاف بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام ضروری انتظامات اور اقدامات اٹھائیں گے عوام کے توقعات کے مطابق الیکشن کا عمل بغیرکسی روکاٹ اور مداخلت کے صاف وشفاف اندازمیں ہو گاتمام پولنگ اسٹیشنوں پرفول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے جا ئیں گے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو گی تاکہ ووٹرز بغیرکسی خوف کے اپناحق راے دیہی استعمال کر سکیں اور اپنا قومی فریضہ ادا کر یں اس موقع پر بلدیاتی الیکشن2022 کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ کہ حکومت نے ہمیں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم ذمہ داری دی ہے اوراس ذمہ داری کو ہم سب نے مل کر محنت اور ایمانداری سے سرانجام دینا ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے آفیسران نے مختلف مسائل کے بارے میں کمشنرکوآگاہ کیا جس پر انہوں نے مکمل تعاو¿ن اور مسائل کے حل کے بارے میں یقین دہانی کروائی۔کمشنرنے تمام ڈپٹی کمشنرز اورالیکشن کمشنرز ریٹرننگ آفیسرز کوپولنگ سکیمزاور پولنگ سٹیشنز کی فزیکل ویریفیکیشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، کمشنرنے تمام آر اوز کوبلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کوتیز کرنے کی ہدایت بھی کی،بلدیاتی الیکشن  کے لئے انتظامات مکمل اورتمام تر مراحل خوش اسلوبی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمیں الیکشن میں دی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینا ہو گا تاکہ صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2032/2022
نصیرآباد 20مئی۔الیکشن کمیشن نصیرآباد کے زیراہتمام ووٹ کا آگاہی سیشن برائے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سرکٹ ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا سمینار میں پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو محمد اشرف عمرانی ڈاکٹر شاہنواز سیال پیر بخش عمرانی مغل خان سیال ریاض احمد سیال علی احمد ماندائی باز محمد سمیت دیگر بلدیاتی انتخابات کے امیدواران نوجوان۔لوکل کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک تھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر نصیرآباد ڈویژن عبداللہ اور ضلعی الیکشن کمشنر نصیرآباد شیر خان مری نے کہا کہ آج کی اس سیمینار کا مقصد ووٹ کے حوالے سے شعور آگاہی پیدا کرنا ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اب تک کئے جانے والے تمام اقدامات کے حوالے سے آپ کے ساتھ معلومات شیئر کرنا ہے انتخابات صرف چناو¿ کا عمل ہے اس لئے انتخابات کے موقع پر ہمیں باہمی پیار محبت کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ خوشگوار ماحول میں انتخابی عمل پائیہ تکمیل تک پہنچ سکے عوام کو چاہیے کہ وہ الیکشن کے موقع پر اپنا ووٹ حق رائے دیہی استعمال کریں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن چناو¿ کے عمل کو مکمل کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے تاکہ مقررہ دن کو ہی بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوسکے انہوں نےکہا کہ الیکشن کمیشن 2023 جنرل الیکشن کے لیے بھی تیاری کر رہا ہے انتخابات کا مقصد جمہوری عمل کو مزید پروان چڑھانا ہے انہوں نے کہا کہ ووٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے مرد خواتین اپنے قومی فریضے کی ادائیگی میں پیش پیش رہیں الیکشن کمیشن ایک آئینی اور خودمختار ادارہ ہے جو اپنے آئین کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرتا ہے بلدیاتی انتخابات جنرل انتخابات اور صدارتی انتخابات کا انعقاد کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ 29 مئی کو بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق منعقد ہو رہے ہیں الیکشن کے موقع پر کوشش کی جائے کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو اور اپنے تعلقات کو خراب کئے بغیر نمائندگی کے حقدار لوگوں کو ووٹ دے کر چناو¿ کا عمل مکمل کریں الیکشن کمیشن کے قوانین پر امیدواروں کو من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2033/2022
حب20مئی: ضلعی الیکشن کمشنر لسبیلہ کے جاری کردہ ہینڈآﺅٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈسڑکٹ لسبیلہ میں 42 ڈسپلے سینٹر قائم کیے گئے ہیں عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ایریاز کے متعلقہ ڈسپلے سینٹر کا دورہ کریں اپنے ووٹ کو چیک کریں اپنے ووٹ کو اندراج کروائیں “ڈسپلے سینٹر” کی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا آخری مرحلہ 21 مئی 2022 سے شروع کیا جا رہا ہے اور 19 جون 2022 تک30 دن تک جاری رہے گا۔ اعلامیے کے مطابق شہری انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کااندراج یا تصیح اور منتقل کرنے کے لئے ڈسپلے مراکز کا معائنہ کریں .اپنے مستقل یا عارضی پتے پر ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ کیلئے متعلقہ قریبی آفس سے رجوع کیا جاسکتاہے اعلامیے کے مطابق تیسرے پتے پر اندراج کرنے کا اختیار ختم کردیا گیا ہے۔ صرف سرکاری ملازم کو تیسرے ایڈریس پر ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ کیا جاسکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2034/2022
زیارت 20 مئی ۔ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی زیر صدارت زیارت یوتھ فیسٹیول سبی ڈویژن کے سلسلے میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سبی ڈویژن یوتھ فیسٹیول( زیارت ) ڈائریکٹر یوتھ آفئیرز اعجاز علی صاحب عبدالغفور فوکل پرسن یوتھ افیئرز محمد مصطفیٰ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افئیرز زیارت ابرار احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی نذیر احمد پانیزئی ،ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر ناصر خان پانیزئی،رینج فاریسٹ افسر نصیب اللہ نے شرکت کی اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے،زیارت یوتھ فیسٹیول کا انعقاد وادی زیارت میں 9 سے 11 جون تک کیاجائیگا،فیسٹیول میں ڈویژنل سطح پر یوتھ سیمینار۔ ریلے جونیپر تحفظ.پھلوں کی نمائش۔ نعت/قرات کا مقابلہ۔مختصر کہانیاں ثقافتی اسٹالز۔وال پینٹنگ۔ پوسٹر بنانا۔ سائنسی نمائش۔ میوزیکل نائٹ اور شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہوگا۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،کھیلوں کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں ہم نوجوانوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2035/2022
زیارت 20 مئی ۔ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر ایک روزہ کے دورے پر سنجاوی پہنچ گئے۔جہاں اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی احسان انور بھی ان کے ہمراہ تھے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے گرلز ہائی سکول سنجاوی میں قائم پی،او اور پی،آر،او ٹریننگ سنٹر, تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، انٹر کالج میں امتحانی حال کا دورہ کیا سہولیات کا جائزہ لیا۔سنجاوی ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور عملہ کی حاضری کا جائزہ لیا۔ ایم،ایس نے ادویات اور پانی کی کمی سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر صاحب نے ادویات اور پانی کی کمی کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے تعلیم اور صحت کے شعبے اہم ہے وہ خود ان کی مانیٹرنگ کریں گے،تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہی ہیں،معیاری تعلیم کو فروغ دیکر ہی ترقی کے منازل طے کیاجاسکتاہے،ضلع زیارت میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے تمام مشکلات کو دور کریں گے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنا یا جائے ،ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہے وہ اپنے جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنائیں اور غریب اور لاچار مریضوں کی دادرسی کریں ۔اس حواالے سے فرائض منصبی میں سستی اور کاہلی کو برداشت نہیں کریں گے،افسران عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور عوام کو شکایت کا موقع نہ دیں عوامی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ 2036/2022
جھل مگسی 20مئی ؛۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور کی زیرصدارت گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ جھل مگسی کا اجلاس منعقدہوا غیر حاضر 10 اساتذہ کی تنخواہیں کاٹی گئی اور 4 پرانی غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا اور ڈی ای او کو ہدایت دی گئی کہ پرانے غیر حاضر عملے کی انکوائری کرکے غیر حاضر ھونے کی وجوہات معلوم کریں سب سے اہم بات یہ ہے کہ غیر فعال اسکولوں کو فعال کرنے کے بعد ان کا افتتاح بھی کردیا گیاڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے کہا کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں تاکہ ضلع بھر سے جہالت کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے ضلع بھر میں تعلیم کو فروغ دینے کےلئے ضلعی انتظامیہ مانیٹرنگ کر رہی ہے تاکہ غیر حاضر اساتذہ پر نظر رکھی جا سکے ضلع جھل مگسی میں تعلیم کے مورال کو مزید بلند کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ہمیں علم کی شمع کو روشن رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں حکومت بلوچستان نے جو زمہ داریاں عائد کی ہیں ان کو من و عن سے سرانجام دینا ہم سب کے اہم ترین فرائض منصبی میں شامل ہے اس لئے کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 2037/2022
سبی 20 مئی ؛۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی زیرصدارت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور سیاسی رہنماوں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام پولنگ سٹیشن پرمسلے مسائل اور سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوران بلدیاتی انتخابات سبی میں امن وامان اور بھائی چارے کی فضاءکو فروغ دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے اور رواداری اختیار کی جائے ۔کسی کے بھی سیاسی نظریات یا مفادات ہوں لیکن یہ خیال رہے کہ ایک دوسرے کا احترام ہو اور آپس میں تعلقات خراب نہ ہوں کیونکہ الیکشن تو صرف ایک دن کے ہوں گے پر آپ لوگوں نے اسی معاشرے میں رہنا ہے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے معزز سیاسی رہنماوں اور جنرل کونسلر کے لیے حصہ لینے والے امیدواروں نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ انشاءاللہ سبی میں امن و امان قائم رکھیں گے اور بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کی فضا قائم رکھی جائے گی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے بلدیاتی انتخابات کے دوران اگر کسی بھی پولنگ سٹیشن پر کسی بھی سیاسی پارٹی نے یا آزاد امیدواروں نے مسئلہ بنایا تو اس وارڈ کے تمام لوگوں کو ڈس کوالیفائی کر دیا جائے گا پولنگ والے دن ہتھیاروں کا استعمال ممنوع ہوگا انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ کہیں بھی حالات خراب ہوتے ہیں تو ہی ایف سی یا دیگر اداروں کو بلایا جائے گا ضلعی انتظامیہ کی مدد کرنے کے لیے ایف سی ہمہ وقت تیار ہوگی انہوں نے کہا کہ الیکشن سیل کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ تمام پارٹیاں اور امیدوار یہ بات نوٹ فرما لیں کے بینرز اور چارٹ کسی سرکاری عمارات پر نہیں لگائے جا سکتے انہوں نے کہا کہ صبر وتحمل اور برداشت اور باہمی احترام و خلوص کے ماحول میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائےتاکہ ایک اچھے ماحول میں بلدیاتی انتخابات پائہ تکمیل کو پہنچیں انہوں نے تمام امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماو¿ں سے کہا وہ کسی بھی مسئلے مسائل کی صورت میں براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں یا دفتر آ سکتے ہیں۔ ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 2038/2022
کوئٹہ20مئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی خصوصی ہدایت اور عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار لانگو نے قمبرانی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دس دکانداروں کو گرفتار کرکے دکانیں سیل کردیا، اس موقع پر کئی دکانداروں کوبھاری جرمانے بھی کئے گئے، اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو نے عوامی شکایات پر گراں فروشوں،منافع خوروں اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کیں۔ اس موقع پر ریڑھی بانوں و تجازوات قائم کرنے والے دکانداروں کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر انکے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی اے سی سریاب نے کہا کہ حکومتی نرخنامہ پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے کسی کو مصنوعی مہنگائی کرکے عوامی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنے دیا جائے گا دکاندار سرکاری نرخنامہ دکان میں لازما آویزاں کریں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ روی شکایات پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 2039/2022
نصیرآباد 20مئی ؛۔آج کے اس جدید دور میں میڈیا معاشرے میں کیا کردار ادا کرسکتا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی زیر نگرانی کل بروز ہفتہ اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں میڈیا کے مثبت پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی جائے گی۔مقامی صحافی اور سوشل ایکٹیوسٹ کو اس سبق آموز سیمینار میں ان کی جانب سے مثبت کردار کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے گا تاکہ صحافی اور سوشل ایکٹیوسٹ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر معاشرے کی تمام کمزوریوں کی نشاندہی کرکے اس میں کس طرح نکھار لایا جائے اس سیمینار کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ بہتر حکمت عملی کے ذریعے مثبت سوچ وفکر کو اپنا کر تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔اس حوالے سے تمام اہل قلم صحافتی خدمات میں مصروف عمل دوستوں کو اس سیمینار میں شرکت کرنے کےلئے مدعو کیا گیا ہے.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2040/2022
لورالائی 20مئی۔لورالائی پولیس کی کاروائی موٹرسائیکل چور گرفتار چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدڈی آئی جی ڑوب رینج صاحبزادہ بلال عمر صاحب کی ہدایات اور ایس ایس پی عرفان بشیرصاحب کی احکامات پر چوروں کیخلاف کاروائیاں جاری ہے. ایس ایچ او کریم مندوخیل ایس ڈی پی او اکبر علی بگٹی کے نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے چور میراجان ولد صمدخان قوم سلیمانخیل سکنہ ناصراباد لورالائی کو گرفتار کیا.ایس ایچ او ایڈیشنل ایس ایچ او واحد ناصر ملازمان پولیس تھانہ کے ہمراہ کاروائی کی، ایس ایچ اوگرفتار چور کے قبضے سے لورالائی شہر سے چوری شدہ دوموٹرسائیکل برآمد چوری شدہ موٹرسائیکل کے ایف آئی ار پولیس تھانہ صدر میں درج ہوا تھاگرفتار چور سے درج بالا ایف آئی ار کے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے دونوں موٹر لورالائی شہر کے وسط سبزی منڈی اور چکی گلی پہاڑی محلہ سے چوری کیے تھے گرفتار چور سے مزید تفتیش جاری ہےعوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے، ایس ایچ او کریم مندوخیل
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2041/2022
قلات20 مئی۔ ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کیلیے ضروری ہے کہ تمام ضلعی عملہ اپنی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس سلسلے میں تفویض کردہ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سیکیورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے کر جامع رپورٹ پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے نہ صرف عوام کے بنیادی مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں گے بلکہ عوامی نمائندوں سے فوری اور موثر رابطہ کاری بھی ممکن ہو سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جمہوریت کی کامیابی کیلیے مقامی حکومتوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ مضبوط جمہوری سیٹ اپ کیلیے مقامی حکومتوں کا مضبوط ہونا نہایت ضروری ہے۔ مہراللہ بادینی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وضع کردہ احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے تمام وارڈز میں انتخابات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ موجودگی حکومت پر امن اور صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار سیاسی اختلافات اور نظریات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انتخابات کے پر امن انعقاد کیلیے اپنا کردار ادا کریں اور انتخابات کے دوران امن اور بھائی چارہ کو فروغ دیکر ایک دوسرے کا احترام کریں۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے تمام ڈسٹرکٹ افسران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا انتخابات کے صاف اور شفاف ماحول میں انعقاد کیلئے پر عزم ہیں ۔بلد یاتی انتخابات کا پر امن ،شفاف انعقاد اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی حقیقی جمہوریت کے حصول کی طرف اہم پیش رفت ہوگی ۔بلد یاتی انتخا بات کے لیے تمام ضروری انتظامات اور اقدمات کئے جا ئیں گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment