خبرنامہ نمبر1663/2022
سبی 20 اپریل ۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے نیو بس اڈہ کا معائنہ کیا ان کے ہمراہ ایس ڈی او سی این ڈبلیو بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبی شہر میں بے پناہ رش کے باعث ویگنوں اور بسوں کو نیواڈا منتقل کرنا انتہائی ضروری ہوگیا ہے بس اڈا منتقلی کے باعث سبی شہر میں ٹریفک کے نظام میں بھی بہتری آئے گی انہوں نے متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ وہ نیو بس اڈا میں ٹرانسپورٹروں کو تمام سہولتیں فراہم کریں علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے بخاری پارک کا معائنہ بھی کیا ان کے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی غلام عباس بوہڑ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پارک میں صفائی کے نظام میں بہتری اور دیگر سہولتوں کی فراہمی سے لوگوں کو تفریح کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی انہوں نے چیف آفیسر کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ صفائی کے نظام میں بہتری لائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1664/2022
سبی 20 اپریل ۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو ذہنی و جسمانی طور پر تندرست رکھنے کے لیے کھیلوں کی جانب راغب کرنا ضروری ہے ایک اچھا صحت مند جسم ایک اچھا تخلیقی ذہن بنتا ہے جو کہ کھیلوں کے میدانوں میں حصہ لینے سے ہی بن سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن سبی کے سلسلے میں کبڈی میچ کے فائنل کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ افسروں اور کبڈی کے شائقین کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی انھوں نے کہا کہ کھیلوں کی بدولت نوجوان نسل منفی سرگرمیوں منشیات جیسے لعنت اور دیگر برائیوں سے بھی بچ جاتے ہیں آخر میں انہوں نے پہلوانوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1665/2022
کوئٹہ 20اپریل ؛۔وفاقی محتسب کی بروقت کاروائی سے غریب ڈرائیور کو اس کا حق مل گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی ڈرائیور لال محمد نے نجی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکالی مگر اسے موصول نہ ہوئی۔کافی انتظار کے بعد جب وہاں سے رخصت ہوا تو اس کے اکاو¿نٹ سے رقم نکالی جا چکی تھی۔اے ٹی ایم مشین کے اندر بعد میں آنے والے شخص نے وہ رقم حاصل کر لی تھی۔سائل پریشانی کے عالم میں وفاقی محتسب کے دفتر میں آیا اور شکایت درج کی وفاقی محتسب دفتر میں فوری کارروائی کرتے ہوئے بینک انتظامیہ کو بنایا اور ویڈیو کے ذریعے اس شخص تک پہنچ گئے جس سے رقم حاصل کی۔اور انتظامیہ کی کوشش کے بعد غریب ڈرائیور کو آج اس کا حق مل گیا اور اس کی رقم واپس کر دی گئی۔رقم واپس ملنے پر ڈرائیور لعل محمد نےوفاقی محتسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارہ ہے جو ہر وقت عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1666/2022
کوئٹہ 20اپریل ؛۔ڈپٹی کمشنر کیچ کے ایک حکم نامے کے مطابق عمران ولد ہارون سکنہ گرداک تحصیل بلیدہ ڈسٹرکٹ کیچ کا لوکل سرٹیفیکیٹ جانچ پڑتال میں جعلی قرار دیکر منسوخ کیا جاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1667/2022
کوئٹہ 20اپریل ؛۔ڈپٹی کمشنر کیچ کے ایک حکم نامے کے مطابق محمد جاسم ولد عبد القیوم سکنہ کریم آباد زموان تحصیل بلیدہ ڈسٹرکٹ کیچ کا لوکل سرٹیفیکیٹ ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1668/2022
کوئٹہ 20اپریل:- آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی زیر صدارت یوم علی کے جلوس کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جواد ڈوگر ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جواد قمر ، ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن شاہ،اے آئی جی آپریشن رضوان عمر گوندل ، اے آئی جی آئی ٹی عبدالحئی بلوچ ، ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی ، ایس ایس پی ٹریفک شیر علی ہزارہ ،ایس پی لیگل حمید دستی کے علاوہ دیگر آفیسرا ن یوم علی کے حوالے سے سیکورٹی اجلاس میں شریک تھے۔اس موقع پر آئی جی پولیس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم علی کے روٹس کی سیکورٹی کے لئے پولیس ،انتظامیہ ، ایف سی ، و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مامور ہونگے۔ تھانوں کی سطح پر شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سیکورٹی کا نظام بہتر کرنے کی ہدایت دی گئی۔ غیر قانونی اور غیر نمونہ نمبرپلیٹس اورنمبر پلیٹ کے بغیر اور غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہیں اس حوالے سے کوئی غیر ذمہ داری نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے واقعات کے پیش نظر سیکورٹی کو سخت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم اقدامات بھی کئے جائینگے .یوم علی کے جلوس کی کڑی نگرانی نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے براہ راست کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ اور عملی اقدامات بھی کئے جائینگے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے بلوچستان پولیس کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جلوس کے راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے روٹس کے ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ٹریفک پولیس کو بھی اپنے فرائض نبھانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1669/2022
کوئٹہ 20اپریل ؛۔سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نورمحمددمڑ کی زیرِ صدارت میںمنصوبہ بندی وترقیات کی زیر نگرانی چھوٹے بڑے مختلف منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع  کے  اہم منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور  بعض منصوبوں پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی ایک اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پروونشل psdp اربن پلاننگ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں 24نئے ان گوئنگ  7 زیرو ایکسپنڈیچر اسکمیات   منظور شدہ اسکیمات کی کل تعداد 23, غیر منظور شدہ اسکیمات کی کل تعداد 8 ہے  وزیر منصوبہ بندی کو بریفنگ دی گی کہ کوئٹہ ماسٹر پلان جس کی کل لاگت 300 ملین،اور ایلوکیشن  براے سال 21-22، 80 ملین جبکہ ریلیز بجٹ 40 ملین روپے ہے۔اس کے علاوہ 7 کلومیٹر طویل مختلف سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام تقریباً مکمل ہے جبکہ مختلف اضلاع میں پلوں کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صوبے میں سڑکوں ،انفراسٹرکچرکے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اپنی حکومت کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر مقررہ کردہ وقت پر مکمل کرے انہوں نے یہ بات واضح کی کہ وہ ہر مہینے اپنے افسران سے تمام منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس بلاتے رہیں گے۔ تاکہ ان کے ثمرات  عوام تک باہم پہنچ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

پریس ریلیز

کوئٹہ 20اپریل۔عید الفطر کی آ مد کے سلسلہ میںشہرمیں خریداری کے لئے عوام کا رش ہوگا لہٰذاعوام الناس کی سہولت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کوئٹہ نے مورخہ 23-04-2022(21 رمضان المبارک)سے زیل اسپیشل ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے۔1.)ممنوعہ پارکنگ ایریاء:۔ لیاقت بازار میںبلدیہ پلازہ سے جنکشن چوک تک اور عبدالستار روڈ پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ قندھاری بازار میں ممتاز اچار سے مسجد قندھاری تک پارکنگ ممنو ع ہوگی نیز مےکانگی روڈ فائر برےگےڈ آفس سے ڈفرن ہسپتال والی گلی تک دونوں اطراف پارکنگ ممنوع ہوگی۔ لیاقت بازار کے لئے جانے والی گاڑیاں میکانگی روڈ، آرٹ سکول روڈ کو استعمال کریں گی اور پارکنگ آرٹ سکول روڈ ،مسجد روڈ، آرچرروڈ اور آس پاس کی گلیوں میںکی جائے گی۔2.) خصوصی اوقات میں یک طرفہ /دو رویہ اور ممنوعہ پارکنگ علاقہ جات:۔ مورخہ 23-04-2022(21 رمضان المبارک)صبح 11بجے دن سے 2/30 بجے تک اور شام 4:30 بجے سے افطاری تک رش کی صورت میںمنان چوک سے عدالت روڈ تک دونوں اطراف ، قدوسی کے سامنے دونوں اطراف ، مسجد روڈ پر لندن اسٹرےٹ سے طوبیٰ مسجد تک، ممتاز اچار سے قندھاری مسجد کراس تک ےکطرفہ، گوردت سنگھ روڈ پر پٹےل گوردت سنگھ سے پرنس گوردت سنگھ تک ےکطرفہ، پرنس روڈ پر مسجد پرنس سے جنکشن چوک تک مےکانگی روڈ فائر برےگےڈ آفس سے ڈاکٹر نور یٰسین گلی تک دونوں اطراف اور پیلس بیکری ،امپیریل بیکری، یونیک بیکری ،کوالٹی سویٹ منان چوک ، میلینیم مال اور گولڈ سٹی مال کے سامنے پارکنگ ممنوع ہو گی شہر میں لوڈ،ان لوڈگاڑیوں،گدھا گاڑیوں اور ہاتھ ریڑھیوںکاداخلہ بند ہوگا۔ اورشہر میں واٹر ٹینکروں کا داخلہ دن صبح 11 بجے سے 3 بجے تک اور4:30 بجے سے افطار ی تک اور افطاری کے بعدرات کو رش ختم ہونے تک بندہوگا۔3. )رکشوں کے داخلہ پر پابندی:۔ رش کی صورت میںلیاقت میکانگی سے لیاقت بازار کی طرف اور مسجد قندھاری سے میزان چوک کی طرف میزان چوک سے منان چوک ،انسکمب اقبال سے منان چوک، لندن اسٹریٹ سے مسجد طو بیٰ کی طرف بانوفاطمہ سے مسجد روڈ کی طرف، فاطمہ جناح سے مسجد روڈ کی طرف ، فاطمہ بانو تا یٹ روڈتک کی جملہ گلیوں سے مسجد روڈ کی طرف رکشوںکاداخلہ بند کردیا جائے گا۔ میزان چوک کے لئے قندہاری بازار والی ٹریفک، مسجد روڈ، سرکلر روڈاور بخاری گلی کو استعمال کرے گی۔ 4. ) ون وے روڈ /ٹریفک داخلہ پر پابندی:۔ رش کی صورت میں آ رٹ سکول روڈ تا پٹیل گورد ت سنگھ کراس اور کانسی روڈ سبزی گلی ٹریفک کے لئے ون وے ہوں گے۔ کانسی روڈ پر داخلہ میزان چوک کی طرف سے اورآرٹ اسکول پر داخلہ میکانگی آرٹ سکول کراس کی طرف سے ہوگا۔نیز میکانگی روڈ پرڈاکٹرنور یٰسین گلی سے لیاقت میکانگی کراس کی طرف اور پرنس روڈ پر ، پرنس مسجد کراس سے جنکشن چوک کی طرف گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند ہوگا۔ اسی طرح تولہ رام روڈ ،مسجد روڈسے داو¿د سینٹر کی طرف، تھانہ سٹی کے پےچھے، بخاری گلی کا چھوٹا ٹکڑا، ڈاکٹر بانو روڈ سے تولہ رام روڈ کی طرف عبدالستار روڈ کا آخری ٹکڑا ، تولہ رام روڈ سے مےکانگی روڈ کی طرف اور انسکمب اقبال سے منان چوک کی طرف بھی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔5. ) سرکاری بسیں:۔ تمام سرکاری بڑی بسوں اور ویگنوں کا داخلہ قندھاری بازار، میزان چوک، لیاقت بازار، میکانگی روڈ اور آرٹ سکول روڈ کی طرف ممنوع ہوگا۔ 6.) پشتون آباد /سرکی روڈ کی لوکل بسوں کا روٹ:۔ پشتون آباد /سرکی روڈ کی لوکل بسیں میزان چوک کی طرف آنے کی بجائے صادق شہید روڈ سے واپس جائیں گیں۔ 7.) ہدایات برائے رکشہ ڈرائیوران:۔ رکشہ ڈرائےوران کو تنبیہہ کی جاتی ہے کہ رکشے چوکوں کے کارنر اور سڑک کے درمےان سوارےاں اُٹھانے اور اُتارنے اور رش والے علاقوں مےں سڑک کے کنارے غےر ضروری پارکنگ سے گرےز کرےں ، رکشہ ڈرائےوران اپنے رکشہ کے رجسٹریشن بک/ پرمٹ اور رکشہ لائسنس اپنے پاس رکھےں خلاف ورزی کی صورت مےںمروجہ قانون کے تحت انکے رکشے بند کردیئے جائیں گے۔8.) ہیوی ٹریفک کا داخلہ :۔ چاندرات تک ٹرک ،مزدا ٹرک اور ٹریکٹروں کا شہر میں داخلہ رات 2:00 بجے کے بعد ہوگا۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، (NO-PARKING )پر اپنی گاڑیاں کھڑی نہ کریں، ڈبل پارکنگ سے گریز کریں،اپنی گاڑیاں مخصوص علاقوں یا شہر میں بنے پرائیویٹ و سرکاری پارکنگ زون میں کھڑی کریں ٹریفک قوانین، اصولوں اور ٹریفک کانسٹیبل کے اشاروں کی پابندی کریں تاکہ ٹریفک نظام میں مزید بہتری آسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment