خبرنامہ نمبر2005/2022
کوئٹہ 19مئی:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنی روایات اور اقدار سے جڑی رہتی ہیں ہر قوم کی پہچان اس کی طرز معاشرت،پکوان،ثقافت، فن اور تہذیب سے ہوتی ہے کلچر ڈے منانے کا مقصد بھی ان تمام روایات کو زندہ اور قائم رکھنا ہے جو کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہا انہوں نے ہزارگی کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں صوبائی وزراء عبدالخالق ہزارہ، میر محمد خان لہڑی، رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل، سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو سمیت ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے آج تقریب میں شرکت پر خوشی محسوس ہورہی ہے ہرقوم اپنا کلچر ڈے مناتی ہے اور ہماری پہچان بھی ہمارا کلچر ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آباد تمام اقوام کے کلچر او رثقافت سے متعلق ایک دن منایا جائے گاجس میں بلوچستان بھر کی اقوام کی روایات، تہذیب، اور فن کو اجاگر کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے بھر میں کلچر کے فروغ کیلئے کلچرل کمپلیکس بنائے جائیں گے کیونکہ ہم نے بحیثیت قوم اور پاکستانی ایک ساتھ چلنا ہے اور مل کر آگے بڑھنا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں ہزارہ کمیونٹی کا بہت بڑا فین ہوں کیونکہ ہزارہ برادری کے لوگ صلاحیتوں اور لیاقتوں سے بھرپور ہیں اور انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی ملک اور صوبے کے نام روشن کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبائی محکمہ کلچر و ثقافت آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد تواتر سے کرتے رہیں گے تاکہ صوبے کا مثبت عکس یونہی اجاگر رہے اور صوبے میں امن اور رواداری کی فضاءکو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹ کے انعقاد سے مثبت اور تعمیری رویوں کو فروغ ملتا ہے اور اتحاد و اتفاق اور ملی یک جہتی کی فضاء پیدا ہوتی ہے قبل ازیں وزیراعلیٰ کو روایتی ہزارگی کی ٹوپی اور چادر بھی پہنائی گئی وزیراعلیٰ سے اس موقع پر ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر محمد آصف نے بھی ملاقات کی بعدازاں وزیراعلیٰ نے ہزارگی کلچر ڈے کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا اور تقریب میں لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا معائنہ بھی کیا اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹوں سے بات چیت بھی کی اور ان کو اس خوبصورت ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی تقریب سے صوبائی وزیر کھیل ثقافت و امور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ نے بھی خطاب کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2006/2022
سبی 19 مئی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ گروپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو ، خزانہ آفیسر عجب خان مندوخیل ، ام سیلط ڈی او ای فیمیل، مس نصرت ڈی ڈی او ای لہڑی، ڈی ڈی او ای یعقوب لاشاری ، آر ٹی ایس ایم سے ضلعی کوآرڈینیٹر اطہر بیگ نے شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے لہذا تعلیم کے فروغ کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانا اور غیر فعال ا سکولوں کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں تعلیمی حوالے سے جو بھی مشکلات درپیش ہیں ان کو حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے اور ایسے ا سکول جو کہ غیر فعال ہے انہیں جلد از جلد فعال کیا جائے اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تعاون نہ کرنے اورغفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2007/2022
زیارت 19مئی ۔ضلع زیارت ایس پی آفس میں ایس پی محمد شعیب مسعود نے پولیس خدمت مرکز کمپیوٹرائزڈ لائسنس برانچ کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا، افتتاح کے موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او زیارت پستہ خان ترین، آفس سپرنٹینڈنٹ محمد ابرہیم شہزاد، انچارج آئی ٹی و آفس ایڈمن پی کے ایم صلاح الدین اور او ایس آئی سید حمید اللہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی محمد شعیب مسعود صاحب نے بتایا کہ پولیس خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفیکیٹ، پولیس کی تصدیق، کرایہ داران کا اندراج، گھریلو ملازمین کا اندراج، گمشدگی کی اطلاع، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کیلئے عوام رابطہ کرسکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2008/2022
لورالائی19مئی ۔مثبت اور تعمیر تنقید مسائل کی درست نشاہدہی معاشرے اور اداروں کی اصلاح کابہترین ذریعہ ہے ضلعی انتظامیہ عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے بلاتفریق کاروائیاں کر رہی ہے ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کا لورالائی پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مل کرچلنے کا اعادہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد قاسم کاکڑ ڈسڑ کٹ ایجوکیشن آفیسر محمد عارف ترین اور محکمہ انفا رمیشن کے محمود بلوچ بھی موجود تھے لورالائی پریس کلب کے وفد میں لورالائی پریس کلب کے صدر خان محمد خانو جنرل سیکرٹری محمد نعیم ناصر سینئر صحافی ایس ایم سلطان میاں محمد طاہر بشیر آرائیں ولی خان کاکڑ نعمت اللہ ناصر فرید خان موسی خیل عمر زئی ناصر اور دیگر شامل تھے ا س موقع پر لورالائی پریس کلب کی فعالی کے حوالے سے بھی فیصلے کیے گئے صحافیوں نے دپٹی کمشنر لورالائی کو یقین دلایا کہ لورالائی پریس کلب کو جلد فعال بنایا جائے گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں اداروں کی طرف سے شہر ی مفاد میں ا±ٹھائے گئے اقدامات کو پریس میڈیا اپنے پلیٹ فارم سے مثبت پیرائے سے اجاگر کرے عوامی مسائل کی نشاہدہی پر متعلقہ اداروں کو متحرک کرتے ہوئے انکے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں پرنٹ میڈیا کے نمائند ے خبروں کالموں ایڈیٹویریز وغیرہ کے ذریعے عوامی فلاح کے منصوبوں حکومتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا کہ صحافت ریا ست کا چوتھا ستوں ہے اورلورالائی پریس کلب ضلعی انتظامیہ کا اہم ستون ہے آپ لوگوں کے بھر پور تعاون اور مثبت سو چ کے حامل صحافیوں کی بدولت ضلعی انتظامیہ کا امیج پیغام ہر جگہ پہنچ پاتا ہے انشاءاللہ بہترین کورڈنیشن کیساتھ آگے بڑھیں گے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا کہ لورالائی شہر میں نمایا ں بہتری اوراور شہر کی خو بصورتی کیلئے آپ لوگوں اداروں سے تعاون کریں عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے لائے جارہے ہیں لورالائی پریس کلب (ر) کے صدر خان محمد خانو نے کہا کہ لورالائی پریس کلب نے ہمیشہ انتظامیہ کے اچھے کاموں کو اجاگر کیا ہے اور اس ادارے نے مثبت تعمیر ی صحافت کی بدولت معاشرے میں اپنا منفر د مقام بنایا ہے سینئر صحافی ایس ایم سلطان نے کہا کہ لورالائی کے صحافیوں نے ہمیشہ جراتمندانہ انداز میں صحافت کی ہے اور مثبت تنقید کرنے سے کبھی صحافی گھبرائے نہیں بلکہ اتحاد و اتفاق کی بدولت ثابت قدمی سے اپنے صحافتی مشن پر ڈٹے رہتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2009/2022
خضدار(19 مئی) خضدار میں “آئی ایم خضدار یوتھ” کے عنوان سے فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہاہے۔ جس میں اسکولز کے بچوں کو مختلف علمی و تخلیقی شعبوں میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ آئی ایم خضدار یوتھ فیسٹیول سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ اسکول کے بچوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنی صلاحیتیں سامنے لانے کی خاطر اس فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہاہے۔ اسپورٹس ایونٹ کی طرح مذکورہ فیسٹیول کو بھی حکومت بلوچستان و پاک آرمی کا تعاون اور کمشنر قلات ڈویژن داﺅد خان خلجی کی سرپرستی حاصل ہے۔ آئی ایم یوتھ خضدار فیسٹیول میں بچوں کو فن پارے۔ آرٹ۔ گیلری۔ نقش و نگار میں مقابلوں کا موقع فراہم کیا جائیگا۔ جب کہ اس فیسٹیول میں بچے ٹیبلوز , بیڈ منٹن سمیت دیگر تعلیمی اور اسپورٹس کے مقابلوں میں بھی حصہ لیں گے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا تھا کہ “آئی ایم خضدار یوتھ” فیسٹیول میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں خصوصی پرائز بھی دیئے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2010/2022
خضدار (19 مئی )خضدار سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ (KSL)کی شاندار افتتاحی تقریب یکم جون 2022 کو خضدار میں منعقد ہورہی ہے جس میں بلوچستان بھر سے نامور اورصف اوّل کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ بلوچستان حکومت و پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کے ایس ایل کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے۔ اس اسپورٹس ایونٹ کی افتتاحی تقریب شاندار انداز میں منعقد کی جائیگی جس میں روایتی انداز میں بلوچی چاپ، کراٹے شو، بی آرسی طلباءکی پی ٹی شو کا مظاہرہ ہوگا جب کہ قومی ترانے ملی نغمے پڑھے جائیں گے اور معزز مہمانوں کا تعاورف ہوگا۔ٹورنامنٹ کے بہتر انعقاد کے لئے بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن اور خضدار سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں جو کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں اپنا خصوصی تعاون پیش کریں گی۔ ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے اس منفرد ایونٹ سے متعلق تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان پاک آرمی کے تعاون سے خضدار انتظامیہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور شائقین کو دلچسپ میچز دکھانے کی خاطر خضدار سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کاا نعقاد کررہی ہے جس میں ہمیں کمشنر قلات ڈویژن جناب داﺅد خان خلجی کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔ اس تاریخی اسپورٹس ایونٹ میں بلوچستان کی نامور ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جس میں پشین لانز، لسبیلہ زلمی، نوشکی کنگز، خضدار فائٹر، پنجگور رائڈ، قلات قلندرز، مستونگ یونائیٹڈ، سکند آباد رائل خضدار ہیروز، آواران ٹائیگرز کے درمیان مقابلے ہونگے۔ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے اور کھلاڑی اور شائقین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات کئے جارہے ہیں ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح یکم جون 2022کو منعقد ہوگا اوریہ ایونٹ 12دن تک جاری رہیگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح جس پ±روقار انداز میں ہوگا ویسا ہی اختتام بھی اس سے بڑھ کر شاندار انداز میں منعقد کیا جائیگا، ٹورنامنٹ کے فائنل تقریب کے موقع پر خضدار میں شام کو میوزیکل شو ہوگا جس میں بلوچستان کے نامور علاقائی گلوکار شرکت اوراپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اختتامی تقریب کے موقع پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2011/2022
لورالائی۔ 19مئی۔۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکثر عتیق الرحمن شاہوانی کی زیر صدارت ڈسٹر کٹ ایجوکشن گروپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے ممبران میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عارف ترین ڈی او ای بہادر شاہ ڈی ذی او میل جمال الدین اوتما نخیل آر ٹی ایس ایم محمد خان ، ڈی ای او فیمیل میڈم فوزیہ درانی، ڈی ڈی او ای فیمیل ریحا نہ یوسف یو نین صدر محمد اکرم اور محمد انور ناصر نے شرکت کی۔انکوائری کمیٹی میں ڈسٹرکٹ لورالائی میں ڈیوٹی سے غیر حاضر اور فرائض میں غفلت برتنے والے اساتذہ انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے اور ان سے غیر حاضری پر جواب طلبی کی گئی. انکوائری کمیٹی کے سامنے مطمئن کن جواب نہ دینے اور انکوائری کمیٹی کے نوٹس دینے کے باوجود کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے والے اساتذہ کیخلاف بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت سخت کاروائی اور تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم ایک اہم شعبہ اور اساتذہ کا بچوں کے مستقبل سنوارنے میں بنیادی کردار ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے ضلع لورالائی میں اکثر اسکولوں کے اساتذہ اپنے فرائض میں غفلت و لاپروائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں. جنکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی. انھوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی جن قوموں نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھ کر اس کی بہتری کیلئے کام کیا انھوں نے ترقی کے منازل طے کی ہیں. انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم ملکر مستقبل کے ہونہاروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کے تحت کسی بھی دباو¿ کے بغیر فرائض میں غفلت و لاپروائی برتنے والے اساتذہ کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم رعایت نہیں دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2012/2022
کوہلو19مئی۔صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے ڈگری کالج کوہلو کے طالب علموں میں رولنمبر سلپس کے تاخیر سے جاری ہونے کا فوری نوٹس لیکر متعلقہ حکام کو رول نمبر سلپ جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ کالج میں متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی کمیٹی تشکیل دی ہے جو طالب علموں کے رول نمبر سلپ جاری ہونے میں تاخیر کا جائزہ لے گی تعلیم کے شعبے میں کوتاہی برداشت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے صوبے میں تعلیم کے فروغ کےلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ہماری اولین ترجیح ہے کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں موجود اسکولوں تک بنیادی سہولیات فراہم کریں صوبے کے ہر ضلع اور گاوں تک تعلیم پہنچانے کےلئے کوشاں ہیں تاکہ وہاں کے مقامی لوگوں کے بچے بھی تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کےلئے آگے آئیں صوبے بھر میں ہائیر سیکنڈری کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جاچکے ہیں کسی بھی سینٹر میں غفلت دیکھنے کو ملتے ہی عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور نقل کرنے والے طلبائ کے خلاف بھی ضابطہ امتحانات کے مطابق کارروائی ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے فلاح و بہبود کےلئے اقدامات اٹھارہی ہے جس کے ثمرات عوام کے دہلیز تک پہنچ رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2013/2022
کوہلو19مئی۔ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی کے اعلامیہ کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے باعث ضلع میں لیویز فورس کے تقریر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ اہلکاروں کو الیکشن میں چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ڈپٹی کمشنر کوہلو کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع میں تمام سرکاری ملازمین الیکشن مہم سے خود کو دور رکھیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2014/2022
لورالائی 19مئی۔لورالائی پولیس کی کاروائی دو خواتین سے منشیات برآمدڈی آئی جی ژوب رینج صاحبزادہ بلال عمر کی سخت ہدایات اور ایس ایس پی لورالائی کی احکامات پر منشیات کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں ،ایس ایچ او لورالائی گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ روڈ لورالائی نزدنمک فیکٹری مسجد کے قریب سے دو خواتین سے چرس برآمد کرلیا،گرفتار خواتین پیشہ ور سمگلر ہے جن کا پولیس کافی وقت سے انکی پیچھا کررہی تھی ، گرفتار منشیات اسمگلر خاتوں کچلاک کوئٹہ کی رہائشی ہے ایک خواتین سے2کلو 300 گرام اور دوسری خواتین2کلو400 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار خواتین کیخلاف تھانہ صدر میں کنٹرول آف نارکوٹکس کی ایف آئی ار درج کرلی، منشیات سمگلر خواتین پردے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ کرتی ہے، ایس ایچ او رواں سال اس وقت تک منشیات کیخلاف پولیس نے 20 سے زائد منشیات کے کیس درج کی ہے،پولیس کیساتھ، سی آئی اے لورالائی بھی منشیات کیخلاف کاروائیاں کررہی ہے،ایس ڈی پی اوصدر کی نگرانی میں لورالائی پولیس تھانہ نے منشیات کیخلاف کئی کامیاب کاروائیاں کی ہے، عوام منشیات کیخلاف پولیس کیساتھ تعاون کریں ،
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2015/2022
کوئٹہ19 مئی ؛۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ کی زیر صدارت رورل اربن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کی 21 ترقیاتی اسکیمات منظور کی گئیں اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی اسکیمات بشمول آج کے اجلاس میں منظور اسکیمات کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کریں انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری عوامی نوعیت کی ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام جاری ہے صوبے میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ موثر مواصلاتی نظام ہی ترقی کا ضامن ہے ایک مربوط لائحہ عمل کے تحت ترقیاتی منصوبہ جات کو مکمل کیا جائے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کی جائے تاکہ صوبہ بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری جلد ہو انہوں نے کہا کہ مضبوط مواصلاتی نظام ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2016/2022
نصیرآباد 19مئی۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ بچوں کے مستقبل پر رحم کھائیں اپنی حاضری کو یقینی بنا کر بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا موثر انداز میں کردار ادا کریں جب تک غیر حاضر اساتذہ صحیح معنوں میں اپنی حاضری کو یقینی نہیں بناتے تب تک ہم اپنی نئی نسل کو جہالت کی تاریکی سے نہیں نکال سکتے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کے عمل کو جاری رکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز خادم حسین کھوسہ حدیبیہ جمالی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ کھوسہ ڈسٹرکٹ سینئر اکاو¿نٹس آفیسر محی الدین عمرانی مولا بخش جمالی یاسمین نواز عمرانی خانزادی بلوچ فیض محمد سرپراہ سمیت ضلع بھر کے کلسٹر ہیڈز و دیگر شریک تھے اجلاس کے موقع پر تمام ڈی ڈی ای اوز نے تعلیمی عمل اور درپیش مسائل کے متعلق اجلاس کو آگاہی فراہم کی جبکہ آر ٹی ایس ایم رپورٹ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر رسول بخش اور اسسٹنٹ جہانزیب ترین نے پیش کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد نے کہا کہ تمام ڈی ڈی ای اوز تعلیمی صورتحال کو سنجیدگی سے لیں غیر حاضر اساتذہ کی مانیٹرنگ کریں دیہی علاقوں میں تعلیمی ماحول میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں بند اسکولوں کو کھولنے کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنا رہی ہے ضلعی انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران اور یونیسیف کے نمائندے اسکولوں کا سرپرائز وزٹ کر رہے ہیں غیر حاضر پائے جانے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کا عمل بھی جاری رکھا جائے اور غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں تاکہ تعلیمی ماحول میں بہتری لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ جن غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اگر وہ اپنے محکمے کے خلاف سوشل میڈیا میں پروپیگنڈا کرتے ہوئے پائے گئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی اس عمل کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2017/2022
نصیرآباد 19مئی۔ایڈیشنل کمشنر نصیر آباد ڈویژن ظفر ھاشم بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران مائیکرو پلان پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے اور تشکیل کردہ پلان کے مطابق پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے جب کہ مانیٹرنگ عمل کو بھی مزید سخت کیا جائے بچوں کے مستقبل پر ہم کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے انہیں بہترین زندگی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ اپنے ملک کو پولیو سے پاک کر کے ہم اپنے بچوں کو بہترین مستقبل فراہم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویڑنل ٹاسک فورس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ افضال احمد ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی اسسٹنٹ کمشنر بھاگ ظہیر احمد زہری اسسٹنٹ کمشنر گنداواھ ہدایت اللہ جاموٹ ڈی ایچ اوز ڈاکٹر لیاقت علی رند محمد اکبر کھوسہ ڈاکٹر منظور احمد ابڑو پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایمز سمیت دیگر آفیسران شریک تھے اس سے قبل ڈبلیو کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نیاز احمد لاشاری نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نصیرآباد ڈویڑن میں23 مئی سے 27مئی تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے نصیرآباد ڈویژن کی 16 تحصیلوں میں چار لاکھ 61 ہزار 912 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 1311 موبائل ٹیمیں 131 فکسڈ سینٹر 103 ٹرانزٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن ظفر ہاشم بلوچ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے انہیں قطرے پلانے کے لیے ٹیمیں باربار بھیجی جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے نہ رہے پولیو مہم کے دوران کام میں بہتر کارگردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے یوسی ایم اوز کو تبدیل کیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کو دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کے لیے پولیو کی ٹیمیں کڑی محنت اور دلجوئی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں اور پولیو کے خلاف عملی طور پر جہاد کے طور پر کام کرنا ھوگا تب جا کر ہم اپنے بچوں کو اس بیماری سے ھونے والی عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ہماری ذرہ بھر کی کمزوری مہم کو کامیاب ہونے سے روک سکتی ہے اس لیے کڑی محنت اور ٹیم ورک کی اشد ضرورت ہے ہمارے یہ اقدامات ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2018/2022
نصیرآباد 19مئی۔ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن ظفر ھاشم بلوچ کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ڈویڑنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ افضال احمد ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی اسسٹنٹ کمشنر بھاگ ظہیراحمد زہری اسسٹنٹ کمشنر گنداواھ ہدایت اللہ جاموٹ ڈی ایچ اوز ڈاکٹر لیاقت علی رند محمد اکبر کھوسہ ڈاکٹر منظور احمد ابڑو ڈاکٹر ایاز حسین جمالی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایمز سمیت دیگر آفیسران شریک تھے اجلاس کے موقع پر کمیٹی کے شرکائ نے عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی جبکہ ڈویژن بھر کے بی ایچ یوز کے ڈی ایس ایمز نے عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن ظفر ہاشم بلوچ نے کہاکہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جو بھی مشکلات درپیش ہیں ان کے حل کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومتی ثمرات عوام تک پہنچائیں ہمیں صحت کی خدمات کو عین عبادت سمجھ کر ادا کرنی چاہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ہم عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں کے بی ایچ یوز آر ایچ سیز میں عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کی کڑی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں تاکہ پائی جانے والی کوتاہیوں پر قابو پالیا جائے حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے دوردراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنا ناگزیر بن چکے ہیں اس لیے ہمیں مزید احسن انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے متعلق مزید شعور بیدار کیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کو مختلف وبائی امراض سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کا کورس کروائیں انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویڑن میں نان فنکشنل بی ایچ یوز کو مکمل فعال کرنے کے لئے بالا حکام سے رابطے میں ہیں ہماری بھرپور کوشش ہوگی کے نان فنکشنل بی ایچ یوز کو جلد از جلد فنکشنل کیا جائے تاکہ مزید بہتر انداز سے عوام کو طبی سروسز فراہم کی جا سکیں جبکہ ایمبولنسز کی کمی کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں مشکلات کے ازالہ کے لئے بھی حکام بالا کو مطلع کیا جائے گا ڈویڑن بھر کے تمام ہسپتالوں میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بر وقت طبی سہولیات فراہم ہو سکیں جب کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے الرٹ رہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2019/2022
حب19 مئی۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن (ر) احمد ظہیر کی زیر نگرانی نائب تحصیلدار حب محمد ھاشم قمبرانی کی ٹیم پر مشتمل رسالدار یار محمد برفت ودیگر نے حب اور گڈانی کو پانی فراہم کرنے والے لسبیلہ کینال سے پانی چوری میں ملوث 6 جنریٹرز برآمد کرکے متعلقہ محکمے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ذمہ داران سے جواب طلبی کیلئے انہیں اے سی آفس طلب کرلیا ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی کا کہنا ہے کہ کی جانب سےٹینکر مافیا کے خلاف کارواءجاری رکھی حائیگی پانی چوری کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائی گی
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2020/2022
نصیرآباد 19مئی:-انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی ہدایت پر بلوچستان پولیس کو بہتر سے بہترین اور تمام ریکارڈ کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کرانے کا ایک نیا احسن اقدام اٹھاتے ہوئے نصیرآباد پولیس خدمت مرکز کا ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے ضلعی پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی نصیرآباد نے کہا کہ آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ کے ویڑن ہے کہ بلوچستان اور نصیرآباد پولیس کم سے کم وقت میں عام عوام کو مکمل ریلیف دے اس سلسلے میں نصیرآباد پولیس خدمت مرکز میںکریکٹر سرٹیفیکٹ، پولیس ویری فیکیشن، کرایہ داران کا اندراج، گھریلو ملازمین کا اندراج، گمشدگی کی اطلاعی رپورٹ،تجدید ڈرائیونگ لائسنس ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر امور سرانجام دیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 19مئی۔عبد الجلیل خان جنکا گزشتہ دنوں انتقال ہوگئے تھے وہ عبد البصیر خان، عبد الباطن خان، محمد امین خان کے بھائی، جبکہ عبدالسبیل اور عبدالنبیل کے والد تھے انکی فاتحہ خوانی عنایت اللہ کاریز گلستان میں جاری ھے دریں اثنا مورخہ 21 و 22 مئی بروز ہفتہ اور اتوار فاتحہ خوانی ائیرپورٹ ولاز نزد ولی چوک مغربی بائی پاس کوئٹہ میں ھوگی،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment