خبرنامہ نمبر 1643/2022
کو ئٹہ 19اپریل ؛۔صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں چاغی واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات جاری کردیے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ اداروں سے ہنگامی بنیادوں پر واقعہ کی رپورٹ جلد از جلد طلب کرلی ہے صوبائی مشیر داخلہ نے واقعہ کو انتہائی قابل افسوس قرار دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ واقعہ کے زمہ داروں کا تعین کر کے انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور جانبحق ڈرائیور کے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائیگا انہوں نے چاغی کے علاقے میں فائرنگ کے زخمیوں کو ٹراما سینٹر کوئٹہ میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی اور چاغی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہتے ہوئے صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور ڈرائیور کے لواحقین سے کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ جیسے ماضی میں بھی چاہیے فورسز ہو یا سیولین ، جن کی بھی کوتائی سے انسانی جان ضائع ہوئی ہو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور چاغی واقعہ میں بھی جو ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملوث عناصر کو ان کے انجام تک پہنچا کر زمہ داروں کے خلاف کارروائی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1644/2022
کوئٹہ 19 اپریل ۔ صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ کے احکامات کی روشنی میں درخواست گزار طالبعلم ہدایت اللہ کو بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے پرچوں کی دوبارہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد اضافی نمبر دئیے گئے، صوبائی محتسب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ شہر کے طالب علم ہدایت اللہ نے صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی کہ انہوں نے ایف ایس سی پری میڈیکل سال دوئم 2021 کا امتحان بلوچستان بورڈ سے دیا تھا مذکورہ امتحان کے نتائج کے بعد درخواست گزار کو دو پرچوں فزکس اور کیمسٹری میں 28،28 نمبر دئیے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے ان دو پرچوں کے دوبارہ چیکنگ کے لیے بورڈ آفس میں درخواست جمع کروائی، ری چیکنگ کے بعد کیمسٹری میں 76 نمبر جبکہ فزکس کے نمبر 28 ہی رہے، صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار/انویسٹیگیشن آفیسر جمیل خان کاکڑ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کنڑولر امتحانات بلوچستان بورڈ سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی، دریں اثنائ کنٹرولر امتحانات نے اپنے تحریری جواب میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ ہدایت اللہ کے فزکس پرچے کی مکمل تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ ہدایت اللہ نے اپنے فزکس کے پرچے پر غلط رولنمبر لکھا تھا جس کی وجہ سے اسے غیر حاضر شمار کیا گیا اور جبکہ کورونا وائرس پالیسی کے تحت اسے صرف پاسنگ مارکس دئیے گئے ہیں، مزید برآں بلوچستان بورڈ کے متعلقہ حکام نے پرچے کی مکمل تحقیقات اور ضروری کارروائی کے بعد دوبارہ رزلٹ بناتے ہوئے طالب علم ہدایت اللہ کو 990 نمبر دئیے، اپنے شکایت کے ازالے اور DMC کے وصولی کے بعد ہدایت اللہ نے صوبائی محتسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محتسب ادارے کی بروقت کارروائی سے اس کی محنت کا صلہ اور تعلیمی نقصان کا ازالہ ممکن ہوا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1645/2022
ٍنصیر آباد19اپریل ؛۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ماہ صیام میں عوام کو کم قیمت پراشیاءخوردونوش کی فراہمی کے لیے سستا بازار کا انعقاد کیا گیا سستا بازار مارکیٹ کمیٹی یوٹیلٹی سٹور ودیگر انجمن تاجران کی جانب سے سبزی فروٹ گوشت و دیگر ضروری اشیاءخورد و نوش کے مختلف اسٹالز لگائے گئے تھے سستا بازار میں عوام کا جم غفیر جمع ہوا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستے بازار سے استعفادہ حاصل کیا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور عوام سے سستا بازار کے متعلق معلومات حاصل کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حدیبیہ جمالی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نصیر آباد میر محمد آصف لہڑی تحصیلدار کامران رئیسانی عبیداللہ پندرانی۔صدورا خان ابڑو گلاب خان شیخ حاجی خان جونیجو انجمن تاجران کے صدر تاج بلوچ میر جان مینگل دین محمد لہڑی محمد رحیم لہڑی ڈی کے بلوچ۔اور محمد علی بنگلزئی سمیت دیگر موجود تھےاس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے نصیرآباد ضلعی انتظامیہ متحرک ہے عوام کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی سبزی فروٹ آٹا گھی دالیں چاول گوشت سمیت دیگر اشیاءخورد ونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا ہے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی بہت جلد سستے بازار کا انعقاد کیا جائے انہوں نےکہا کہ سستا بازارمیں اشیاء خوردونوش کی تمام اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں پرعوام کو بازار سےکم ریٹ اور معیاری چیزیں دستیاب ہیں انہوں نے کہاکہ سستا بازار کے انعقاد کا مقصد ماہ صیام میں روزہ داروں کو سبسڈی دی جاسکے تاکہ عوام سستابازار میں کم قمیتوں پر اشیاءخوردونوش کی چیزیں خرید سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1646/2022
کوئٹہ 19اپریل ؛۔نصیب اللہ کاکڑ چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1647/2022
کوئٹہ 19اپریل ؛۔بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق تحصیلدار(بی-16)بورڈ آف ریونیو کے تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کے انٹرویو 10اور 11مئی 2022ءکو دفتر بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں ہونگے۔تمام امیدواروں کے انٹریو کال لیٹر بھجوائے گئے ہیں۔اگر کسی امیدوار کو کال لیٹر نہیں ملا وہ انٹریو سے قبل کمیشن کے امتحانی سیکشن سے رابط کرسکتا ہے۔تمام امیدوار انٹریو سے ایک روز قبل اپنے اصل اسناد کی تصدیق کے لئے ضرور لائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1648/2022
کوہلو 19اپریل۔ ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے خود ساختہ مہنگائی کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا آغاز کردیا متعدد دکاندار گرفتار جبکہ متعدد کو جرمانے عائد کئے گئے تحصیلدار کوہلو عبدالصمد مری نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے خودساختہ گرنفروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ٹاو¿ن کا آغاز کرلیا اس موقع پر خوردنی اشیاء کے نرخ اور معیار کا جائزہ بھی لیا گیا تحصیلدار کوہلو عبدالصمدمری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں خود ساختہ مہنگائی برداشت نہیں کی جائیگی ماہ صیام میں ضلعی انتظامیہ پھل سبزی،گوشت اور خوردنی اشیاء ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے اس بابرکت ماہ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں دکانداروں کو کئی مرتبہ سخت ہدایت جاری کئے گئے ہیں مگر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے آج کریک ڈاو¿ن کا فیصلہ کیا ہے ایک بار پھر واضع ہدایت دے رہے ہیں کہ خود ساختہ مہنگائی اور غیر معیاری کھانے پینے کی چیزوں پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جرمانے اور گرفتاریاں ہوں گی کیونکہ ضلعی انتظامیہ نے ماہ صیام میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کمر کس لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب کوئی گنجائش باقی نہیں ہے ماہ صیام سے پہلے تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کرنرخ مقررکیے تھے مگر اب پھرسرکاری نرخوں سے بڑھ کر اشیاء خوردنوش فروخت کی جارہی ہیں جو کہ عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا یومیہ شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹی دورہ کرکے قیمتوں کا جائزہ لے گی اور رپورٹ فراہم کرئے گی عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1649/2022
کوئٹہ 19اپریل۔محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق 20اور 21رمضان المبارک ،22اور 23اپریل کو یوم شہادت علی کے موقع پر کوئٹہ ہ شہر میں ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144لگا کر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ،خواتین اور بچے اس پابندی سے مستثنی ہونگے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1650/2022
کوئٹہ 19اپریل۔سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق جاوید سنورو جسکانی (پی ایس پی/بی ایس-20) ڈی آئی جی مکران رینج بمقام گوادر کو تبادلہ کرکے انہیں کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج کویٹہ جبکہ کیپٹن (ر) غلام اضفر مہیسر (پی ایس پی/بی ایس-19) کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی آئی جی مکران رینج بمقام گوادر تعینات کردیا گیا ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1651/2022
کوئٹہ 19اپریل۔سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر فرحان زاہد (پی ایس پی/بی ایس۔19) سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس ایڈمنسٹریشن کوئٹہ تعینات کردیا گیاہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1652/2022
لورالائی 19اپریل۔ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی نے کہا ہے کہ ملازمین ہمارے دست وبازو ہیں ان کے بغیر دفتر ی امور چلانا ناممکن ہے محکمہ مال کی اہمیت بہت زیادہ ہے ان کے ساتھ عوام کا براہ راست تعلق ہے وہ اگر پوری اخلاص سے کام کریں تو عوامی مسائل کو کم کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکم? مال کے ملازمین کے ساتھ منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تحصیلدار ثناءاللہ لونی نائب تحصیلدار کلیم اللہ صدر قانونگو محمد نعیم اور ضلع بھر کے تمام پٹواریوں اور قانون گو نے شرکت کی اس موقع پر محمد حسن نے کسی پٹواری اور قانون گو کی ذمہداری کام کا طریقہ۔روزنامچہ اور کارگزاری اور مسودہ جات کے بارے تفصیلات بتائی گئی ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی نے شرکاہ سے کہا قا بل اور محنتی ملازم کو ہر جگہ بلایا جا تاہے آپ لوگ کام سیکھیں اور عوام کی خدمت کریں ہر پٹواری اپنے علاقے کے مسائل معلوم ہو قدرتی آفات کی بروقت اطلاع یہاں کہ کوئی شخص نقل مکانی کریں اس کی وجوہات کے رپورٹ کرو وہ ضرورت کے وقت بڑا کام دے گا انہوں نے کہا کہ عید کے تیسرے روز ایک سب حاضر ہوکر اپنے کام کے بتائیں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1653/2022
کوئٹہ 19اپریل ؛۔کولڈ اسٹوریج کا قیام زراعت کے شعبے کیلئے نہایت اہم کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار ایف اے او پاکستان کے نمائندے فلورنس رول نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پراجیکٹTHAzA اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف۔اے۔او) کے تحت کولڈ اسٹوریج بنانے کی تقریبِ دستخط کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں سیکرٹری ایگریکلچر امید علی کھوکھر اور ایف۔اے۔او بلوچستان کے سربراہ ولید مہدی اور محکمہ زراعت کے آفیسرز شامل تھے۔ ایف او اے کے تعاون سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں USAID پراجیکٹ THAzAمیں زراعت اور باغبانی کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد صوبے کے کسانوں کی نہ صرف آمدنی بڑھنا ہے بلکہ انکے تعلقات دوسرے باغبانی کرنے والے افراد سے مضبوط کرنااور انکی رسائی بھی پورے ملک کی مارکیٹس تک ممکن بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے تحت یہ کولڈ اسٹوریج بلوچستان کے کسانوں کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہوگا اس سے نہ صرف انکو اپنی پیداوار کو مناسب طریقے سے محفوظ کرنے کا موقع ملے گا بلکہ انکی پیداوار کی شلف لائف بھی بڑھ جائے گی۔ایف۔اے۔او نمائندہ فلورنس نے اس موقع پر کہا کہ ایف۔اے۔او اس پراجیکٹ کے تحت بلوچستان کے کسانوں کی مدد کر رہا ہے اور یہ زراعت کو فروغ دینے کے لیے مختلف ٹریننگز اور خدمات فراہم کر رہا ہے، جس سے لوگوں کے لیے زراعت میں آمدنی کے ذرائع پیدا ہو رہے ہیں جوکہ زراعت کی بڑھوتری کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔سیکرٹری ایگریکچر امید علی نے اس موقع پر کہا کہ کولڈ اسٹوریج کا قیام بلوچستان میں ناگزیر ہے۔ یہ کسان حضرات کو بعض دفعہ اپنی پیداوار دوسرے صوبوں میں کولڈ اسٹوریج میں رکھنا پڑتی ہے۔ ایف۔اے۔او کے اس اقدام سے کسان اپنے گھر بیٹھے اپنی پیداوار کو محفوظ رکھ کر اچھی آمدنی اٹھا سکیں گے۔
ر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment