خبرنامہ نمبر 1630/2022
سبی 18 اپریل ۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے متعلق پیشگی پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناءماہ جبیں عمرانی، اے ایس پی خورشید احمد ، ایگزیکٹو انجینیر ایریگیشن ظاہر مینگل، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فضل قریشی ، ڈی ایچ او منظور احمد بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی سعیداللہ مری ،اور دیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں سے پیشگی سیلابی صورتحال کے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں محکمہ ایریگیشن ایسی تمام تر صورتحال میں الرٹ رہے انہوں نے کہا کہ ناگہانی صورتحال کے حوالے سے پلان مرتب کیا جائے اور جلد از جلد ہمیں دیا جائے اور محکمہ ایریگیشن ایسے تمام کمزور پانی بند کی نشاندہی کر کے اقدامات کرے انہوں نے کہا فنڈ نہ ہونے کا بہانا بنا کر اپنے لوگوں کو ایسی ہنگامی صورتحال میں مرنے نہیں چھوڑا جا سکتا تمام محکمے ایسے حالات میں صرف کام کریں اور جو کام نہیں کرے گا ان سے سختی سے نمٹا جائے گا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے تمام محکمے تیار رہیں محکموں کا آپس میں رابطہ مہم کو مزید تیز کیا جائے سیلابی صورتحال کے پیش نظر مشینری کو ہائی الرٹ کیا جائے اور تمام آفیسران اور اہلکار اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ایسے تمام آبادیاں جن کو سیلاب سے خطرہ لاحق ہو افسران مجھے رپورٹ پیش کریں تمام آفیسران ہرطرح کی تیاری کرلیں تاکہ ایسے حالات میں عوام کی جان و مال کو بہتر انداز میں محفوظ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ریلیف کے کاموں میں کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے پرائیوٹ مشینری ٹریکٹرز کو بھی ان دنوں ہائر کیا جائے انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں محکمہ پی ایچ ای وافر مقدار میں پانی سٹور کرے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1631/2022
لورالائی 18اپریل۔ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے لئے صحت سمیت ڈبلیو ایچ او۔ترقی فاو¿نڈیشن آغاخان فاو¿نڈیشن پی پی ایچ آئی اور دیگر متعلقہ ادارے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں جس سے پولیو، کرونا اور دیگر بیماریوں پر کسی حد تک کنٹرول پایا گیاہے اور ا ن بیماریوں کے اثرات نہائت کم ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آغاخان فاو¿نڈیشن کے ٹیم لیڈر عنائت خان جوگیزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ٹی اے۔ایچ بی بریس سید سمیع اللہ بھی موجود تھے اس ٹیم لیڈر عنایت نے بتایا کہ آغاخان فاو¿نڈیشن کی طرف سے پورے ملک کی طرح لورالائی میں بھی 19 اپریل 2022 سے 31 مئی گھر گھر سروے کی جائے گی جس میں 64 کلسٹر ہو گےہر کلسٹر میں 13 شامل ہیں جو 12 سے 23 ماہ تک کے بچوں کی سروے کرے گی کہ انہیں ویکسین ہوا یا نہیں اور پھر رپورٹ ڈپٹی کو بھی دی جائے گی انہوں نے سیکورٹی کے حوالے سے درخواست کی ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی نے کہا کہ صحت ایک اہم شعبہ ہے کسی کو دکھی انسانیت کی خدمت میں کوتاہی اور غفلت کی اجازت نہیں دیں گے ننھے بچوں کی صحت کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے حکومت بہت جلد کارڈ جاری کی گئی جس سے لوگوں کو علاج معالجے میں مدد ملے گی انہوںنے کہا کہ کوئی بھی سماجی تنظیم جو یہاں پر کام کرتی ہے وہ سکورٹی اداروں سے رابطے میں رہے ان کا تحفظ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1632/2022
کوئٹہ 18اپریل۔بورڈ آف ریونیو بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان بیورو آف شماریات اسلام آباد کی سفارشات اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پیشگی منظوری سے بورڈ آف ریونیو بلوچستان کی مختلف حدود کی تخلیق / تشکیل نو کو ساتوں ڈیجیٹل مردم شماری کے پیش نظر یکم اپریل 2022ءسے 31اگست 2022ءتک منجمد کردیا گیا ہے۔ جس میں تمام انتظامی اکائیاں جیسے ڈویژن، اضلاع، ذیلی ڈویژن، تحصیلیں، ذیلی تحصیلیں، قانونگو حلقے، پٹوار حلقے، موضع، دیہہ اور دیہات وغیرہ شامل ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1633/2022
کوئٹہ 18اپریل۔کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد بازئی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1634/2022
کوئٹہ 18اپریل۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق پرموشن کمیٹی کی سفارش پر لکھمیر خان اسسٹنٹ(بی پی ایس -16) کو ترقی دیکر اسسٹنٹ سیکرٹری(بی پی ایس-17)،سعد اللہ ڈیٹا انٹری آپریٹر(بی پی ایس-12)کو ترقی دیکر سینئر ڈیٹا انٹری آپریٹر(بی پی ایس۔16), محمد شہزاد ایکٹنگ ساو¿نڈ آپریٹر(بی پی ایس-17)کو مستقل کرکے ساو¿نڈ آپریٹر(بی پی ایس-17)،سہیل انور اسسٹنٹ کم کئیرٹیکر (بی پی ایس۔15) کو ترقی دیکر اسسٹنٹ کنٹرولر(بی پی ایس۔16),علی اکبر سینئر کلرک(بی پی ایس۔14)کو ترقی دیکر اسسٹنٹ(بی پی ایس۔16),ظفر علی اسسٹنٹ کم کئیرٹیکر(بی پی ایس۔15) کو ترقی دیکر اسسٹنٹ کنٹرولر(بی پی ایس۔16),سکندر خان اسسٹنٹ(بی پی ایس۔16) کو ترقی دیکر سپریٹنڈنٹ(بی پی ایس-17)،عبدالولی سینئر کلرک(بی پی ایس۔14)کو ترقی دیکر اسسٹنٹ(بی پی ایس۔16)اور منظور احمد اسسٹنٹ کنٹرولر(بی پی ایس۔16)کو ترقی دیکر کنٹرولر(بی پی ایس-17) کے عہدے پر 15اپریل 2022ءسے مستقل بنیادوں پر تعینات کردیے گئے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1635/2022
لورالائی 18اپریل ؛۔ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی نے کہا ہے کہ میڈیا نمائندے عوام کو حکومتی اقدامات سے آگاہ رکھیں ۔اداروں اور عوام کے درمیان خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کریں اور عوامی مسائل کی نشاندھی کریں ان کی مثبت تنقید کا خیرمقدم کیا جائےگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی پیر کاکڑ۔امانت حسین۔دولت خان کاکڑ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ امیرجان لونی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لورالائی پریس کلب کو فرنیچر، کمپیوٹر اور دیگر ضروری سامان فراہم کی جائےگی تاکہ یہاں کے صحافی ایک اچھے ماحول میں سہولت سے اپناکام جاری رکھیں ان نے کہا کہ لورالائی کے اپنی انتخابات کرکے اپنا باقاعدہ کابینہ بنائیں تاکہ وہ ٹیم کی صورت میں کام کریں انہوں نے کہ موجودہ حکومت صحافیوں کے تحفظ اور اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا نمائندوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1636/2022
کوئٹہ 18اپریل ؛۔بلوچستان پولیس نے تحفظ خواتین کے لئے “وویمن سیفٹی ایپ ” متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں صوبائی خاتون محتسب برائے انسداد ہراسگی کا  لاگ ان پورٹ بھی شامل رکھا جائے گا یہ بات صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام ایڈوکیٹ نے آئی جی پولیس بلوچستان سے ملاقات کے بعد ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،  خاتون محتسب صابرہ اسلام ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو فوری طور پر قانونی امداد کی فراہمی کے لئے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے تحت  موبائل ایپلیکشن کے ذریعے رابطہ کاری و شکایات کے اندارج کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے اس ایپ میں صوبائی خاتون محتسب سیکرٹریٹ پر لاگ ان کے لئے بھی پورٹ دیا جائیگا تاکہ اس ایپ کے توسط سے ہراسگی کی شکار خواتین رابطہ کرکے شکایات درج کراسکیں ایسی درج کردہ شکایت پر بھی بلا تاخیر کارروائی و تفتیش شروع کردی جائیگی اور قابل دست اندازی مقدمات میں پولیس کی معاونت بھی حاصل کی جائیگی صابرہ اسلام نے کہا کہ سائبر کرائم کے ذریعے ہراسمنٹ کے واقعات کا تدارک بھی ضروری ہے اس سلسلے میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے بھی رابطے میں ہیں اور خواتین کو بلیک میل کرنے والے عناصر کی بیخ کنی کے لئے رائج الوقت قوانین کے مطابق قانونی چارہ جوئی کے لئے صوبائی خاتون محتسب سیکرٹریٹ کلیدی کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ  ہراسگی کے خاتمے کے لئے ایسے واقعات میں ملوث ملزمان پر  سزاوں کا اطلاق ضروری ہے تاکہ یہ معاشرے کے لئے نمونہ عبرت ہوں اور ایسے جرائم کی حوصلہ شکنی ہوسکے صابرہ اسلام نے کہا کہ بلوچستان میں پولیس کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی وویمن سیفٹی ایپ خواتین کے خلاف رونما ہونے والے واقعات کے تدارک کیلئے ایک غیر معمولی پیش رفت ثابت ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1637/2022
کوئٹہ 18اپریل ؛۔ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نوکنڈی میں ڈرائیور کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے  اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے غفلت برتنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر ٹرانسفر بھی کر دیا ہے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری کرکے حقائق سامنے لائی جائیں اور قانونی کارروائی کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مقتول کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1638/2022
ڈائریکٹر جنرل انسانی حقوق بلوچستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق ادارہ برائے انسانی حقوق بلوچستان اپنی مدد آپ کے تحت غریب مسکین نادار اور مستحق بھائیوں اور بہنوں کی امداد کے لیے تمام مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کرتا ہے اپنے غریب بھائیوں بہنوں اور بچوں کی فلاح سب کی اخلاقی دینی اور معاشرتی ذمہ داری ہے ان سفید پوش مستحقین کی مدد کرنے سے ان کی ضرورت بھی پوری ہو سکے گی اور ان کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوگا اس سلسلے میں انسانی حقوق کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔لہذا مخیر حضرات اور فلاحی اداروں سے گزارش ہے کہ انسانی حقوق جو کہ ہمارا بنیادی جزو ہے انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے آپ کی ضرورت سے زیادہ کپڑے کمبل سویٹرز یونیفارم اسٹیشنری کالین صدقات اور خیرات عطا کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر کوئٹہ میں کولیکشن ڈسک کا اہتمام کیا ہے اس سلسلے میں مزید معلومات کیلیے فون نمبر 081-9213172 پر رابطہ کریں اللہ تعالی آپ تمام کو ناگہانی آفات اور مشکلات سے محفوظ رکھے۔ آمین
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
مستونگ 18اپریل ؛۔شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ہسپتال کے تمام شعبہ جات آپریشن تھیٹر، سی سی یو، گائنی وارڈ، جنرل وارڈز ایمرجنسی، میڈیسن اسٹورز، ایڈمن بلاک، شعبہ الٹرا ساونڈ ایکسرے سمیت تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا اس دوران ان کے ہمراہ ہسپتال مینجمنٹ اور ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف بھی تھے اس کے علاوہ انہوں نے کانفرنس روم میں ڈاکٹروں اور مینجمنٹ کا تعارفی اجلاس بھی بھلایا اور مختلف امور زیر غور لائے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال ایک فلاحی ادارہ ہے اس میں غریب اور مفلوق الحال عوام کی علاج معالجہ میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کرینگے ڈاکٹرز اور دیگر معاون عملے اور اسٹاف انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائے یہی انسانیت کی اصل معراج ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے امور کو ہم سب نے مل کر ایک ٹیم کی صورت میں چلانا ہے تاکہ ہسپتال کو مزید فعال بنا سکیں اور اس سے یہاں کے غریب عوام اور دور افتادہ علاقوں سے آئے ہوئے دردمند مریضوں کو بہتر اور بروقت ریلیف مل سکیں انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی قومی و اخلاقی فرائض میں شامل ہیں کہ ہم غریب مریضوں کی بروقت علاج معالجہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یہ عہد اور عزم کرنا ہے کہ ہمیں غریب و نادار لوگوں کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنےکےلیئے تمام تر اقدامات اٹھائینگے اور صوبے کا رول ماڈل ہسپتال بنائینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment