خبرنامہ نمبر1966/2022
کوئٹہ 16 مئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے موسی خیل کی سب تحصیل زمری پلاسین دھانہ سر کے جنگلات کی آگ پر قابو نہ پائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کو نا اہلی کا مظاہرہ کرنے والے متعلقہ محکموں کے افسران اور انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات ،پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کا غیر زمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ رویہ نا قابل برداشت ہے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے نہ صرف جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں بلکہ ایکو سسٹم بھی متاثر ہو رہا ہے متعلقہ محکمے آگ پر قابو پانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کاروائی کریں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ این ڈی ایم اے سے رابطہ کر کے آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر وں کا استعمال کیاجائے اور آگ پر قابو پانے کی موثر سرگرمیوں اور اقدامات کا آغاز کرکے رپورٹ پیش کی جائے وزیراعلیٰ نے محکمہ جنگلات کو آتشزدگی سے متاثرہ جنگلات کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کے جامع پروگرام کا بھی آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے واضع کیا ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1967/2022
اسلام آباد 16 مئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جے یو آئی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سے اہم ملاقات کی چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی بھی ملاقات میں موجود تھے ملاقات میں رہنماو¿ں کے درمیان سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پربلوچستان کی ترقی امن وامان اور صوبے کے وسائل میں اضافے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں صوبے کی ترقی میں وفاقی حکومت کی معاونت اور نئی این ایف سی ایوارڈ کے اجراء پر بھی گفتگو کی گئی ملاقات میں سیاسی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر وترقی اور اہم صوبائی امور پر سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں اور خواہش ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے عمل میں ہر جماعت اپنا حصہ ڈالے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1968/2022
حب 16مئی ؛۔ ساحلی پٹی گڈانی کی سمندری حدود میں گجہ ٹرالر مافیا کی روک تھام اور سمندری حیات کی تحفظ کیلئے جوائنٹ پٹرولنگ ٹیم تشکیل دینے پر انتظامی افسران اور ماہیگیران متفق ہو گئے پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر حب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی حب یونس رضا, پاکستان کوسٹ گارڈ کے میجر علی, فشریز ڈیپارٹمنٹ سے عبدالجیل اور اسسٹنٹ ڈائرریکٹر افتخار بادینی تحصیلدار گڈانی عبدالمنان اور ماہی گیران گڈانی نمائندگان شریک ہوئے۔اجلاس کے شرکاءنے لسبیلہ کی ساحلی پٹی پر غیر قانونی فشنگ کی روک تھام میکنانزم بنانے کی منظوری دی۔ انجمن ماہی گیران گڈانی نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ گجہ اور ٹرالر مافیا غیر قانونی فشنگ سے ماہی گیر طبقے کو نان شبینہ کا محتاج بنانے اور سمندری حیات کی نسل کشی میں ملوث ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ محکمے کے پاس وسا?ل کی کمی ہے۔ ان کا پٹرولنگ بوٹ کئی عرصوں سے نان فنکشنل ہے۔ اس کے باوجود بھی محدود وسائل میں ابتک کوشش کررہے ہیں۔ اگر ضلعی انتظامیہ اور ماہی گیر تعاون کریں تو کس حد تک غیر قانونی فشنگ کی تدارک ہوسکتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر حب ڈی ایس پی حب گڈانی سرکل اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے میجر نے ماہیگیروں کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ماہی گیروں نے انتظامی افسران کے تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ فشریز محکمے کو جب بھی ٹرالر مافیا کے خلاف آپریشن کیلئے بوٹ کی ضرورت ہوگی وہ اپنا بوٹ اور ہرممکن تعاون کیساتھ گجہ ٹرالر مافیا کی نشاندہی دینے کو تیار ہیں۔ اجلاس کے شرکاء نے مشاورت سے فیصلہ کیا کہ اس وقت سیزن کو دو ہفتے باقی ہیں ماہ اگست میں نیا سیزن شروع ہوگا تو پیٹرولنگ کی جوائنٹ ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ جس میں فشریز اہلکاروں کے ساتھ پولیس, لیویز اور کوسٹ گارڈ کے اہلکار مشترکہ گشت کریں گے۔ اگر گڈانی میں کوئی ٹرالرز نظر آے تو انجمن ماہی گیران کے نمایندے براہ راست اے ڈی فشریز , اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار گڈانی کو اطلاع کریںگے۔ اے ڈی فشریز نے بتایا کہ اگست تک ان کی پٹرولنگ بوٹ بھی تیار ہوجائے گی جو کہ ابھی مرمت کے مراحل میں ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر حب لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد ظہیر, ڈی ایس پی حب گڈانی سرکل یونس رضا اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے میجر علی نے ماہی گیروں کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1969/2022
نصیرآباد 16مئی۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پرنسپل بوائز ڈگری کالج محمد ایوب کھوسہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ کھوسہ ڈی ایس پی گلاب خان شیخ ایف سی اسپیشل برانچ اور خفیہ اداروں کے نمائندگان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو محمد وارث ابڑو حاجی رحمت اللہ بنگلزئی خان جان بنگلزئی تاج بلوچ سمیت دیگر شریک تھے اجلاس میں صحت۔ تعلیم۔شہر میں نکاسی آب سسٹم کی بحالی۔ قبرستان کی اراضی کو واگزار کرانے۔مسنگ پرسنز۔ مردہ خانہ کی تعمیر۔اوچ پاور پلانٹ سے سی ایس آر کی مد میں ملنے والی امداد کو عیاں کرنے کے مطالبے کے علاوہ ڈاکٹروں اور منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ترقیاتی اسکیمات آبنوشی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل زیر غور آئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ جو بھی مسائل اس کمیٹی کی توسط سے سامنے آئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہوگی کہ وہ مسائل حل کیے جائیں جبکہ دیگر مسائل ڈویڑنل سطح پر حل کیے جائیں گے کمیٹی کے قیام کا مقصد باہمی ہم آہنگی طور پر ضلع بھر کے مسائل کی نشاندہی کرنا اور ان کے حل کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں سے تجاویز اخذ کرنا ہے تاکہ تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے بالا حکام کو ارسال کی جا سکےانہوں نے کہا کہ قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے قبرستان کے لئے وقف کی گئی اراضی پر لوگ اپنے پیاروں کو دفنا سکتے ہیں ضلعی انتظامیہ ان کی ہر ممکن مدد کرے گی ہم عوام کو یونہی تنہا نہیں چھوڑیں گے قبضہ گیر عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ بائی پاس روڈ کی تعمیر کے بعد شہر سے ہیوی ٹریفک کا دباو¿ کم ہو جائے گا تین مقامات پر انٹرچینج بھی بنائے جائیں گے بائی پاس روڈ کے تمام لوازمات تقریبا مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ ڈیرامرادجمالی سٹی میں قائم پرانے بس اڈے کو ختم کرکے ٹریفک کو نئے بس اڈے میں منتقل کیا جائے گا کچھی کینال کا 36 کلو میٹر نصیرآباد میں کام شروع ہوگا کچھی کینال کے سیکشن چھ اور سیکشن سات مکمل کرلئے گئے ہیں کوشش ہے کہ باقی ماندہ سیکشن بھی جلد از جلد پورے کیے جائیں کچھی کینال کی تعمیر کے بعد علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگاانہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری پر گہری نظر رکھی گئی ہے اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈینٹل یونٹ ٹرامہ سینٹر بچوں کی نرسری ڈائریا یونٹ بچوں کی خوراک کا سنٹر اور مختلف امراض کے متعلق شعور آگاہی مہم جاری ہے جبکہ ڈاکٹر کی کمی کو دور کرنے کے لئے بھی صوبائی حکومت سے رابطے میں ہیں انہوں نےکہا کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے گی ہم کسی صورت عوام کی جان سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع نصیر آباد میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ضلع بھر میں اساتذہ کی اسکولوں میں حاضری کا تناسب 62 فیصد تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لے کر غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہ سے کٹوتی کو یقینی بنایا ہمارے سخت اقدامات کی بدولت آج ضلع نصیرآباد میں اساتذہ کی حاضری 95فیصد ہو گئی ہے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کے ضلع نصیرآباد میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے تمام تحصیل آفیسران اور ڈی ڈی ای او کو ان کی جائے تعیناتی پر اپنی حاضری کو ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے ہیں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات سر انجام دی جا سکیں کمیٹی کے شرکاءنے شہر میں منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لانے کی استدعا کی جس پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے ایس ایس پی نصیرآباد کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی یقینی بنانے اور ان کے خلاف کارروائی کے لئے ایک ٹیم تشکیل دینے کے احکامات دیے منشیات فروخت کرنے والے ہماری نسل کو تباہی کے دھانے پر پہنچا رہے ہیں جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1970/2022
کوئٹہ 16 مئی:سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام جاری ہے اور اس حوالے سے موجودہ صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے صوبہ بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ان خیالات کیا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لسبیلہ کے دورہ کے موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات سے متعلق آفیسران کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے تمام منصوبوں کو بروقت اور معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں عوام کو بہتر مواصلاتی نظام کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں سڑکوں کا جال بچھا کر ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے صوبائی سیکرٹری مواصلات نے ضلع لسبیلہ میں محکمہ مواصلات کی جاری ترقیاتی اسکیمات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور آفیسران پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی نوعیت کے منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے موثر اقدامات اپنائی جائے تاکہ ان منصوبہ جات کی تکمیل سے عوام مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے لیے موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ کی قیادت میں کوشاں ہے اب آفیسران کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نا بھرتیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 16مئی۔جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے سابق صوبائی صدر پی آئی اے منیجر عبدالغفار میاخیل سابق ایم ایس کوئٹہ ڈاکٹر عبدالرحمن میاں خیل عبدالکریم میاں خیل اور عبدالستار میاں خیل کے بھائی پی آئی اے ایمپائز عبدالولی خان کی فاتحہ خوانی ژوب کے بعد 18 اور 19 مئی کو یوسف زئی کالونی شعبوں روڈ نذد جی اور کالونی کوئٹہ میں ہوگی ۔دریں اثناء بلوچستان فورم کی صدر ظاہر خان ناصر جمعیت علماءاسلام کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی رہنماو¿ں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعاکی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 16مئی ؛۔جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالقادر لونی اپنے آبائی علاقہ ضلع دکی میں اپنی والدہ کی تجہیز وتدفین اور فاتحہ کے بعد اب 17 اور 18 مئی کو سمنگلی روڈ سٹینڈرڈ بنگلوز گلی میں اپنے گھر پر فاتحہ لیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment