خبرنامہ نمبر1183/2022
کوئٹہ 16 مارچ ۔ صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ نے سوموٹو (از خود نوٹس) لیتے ہوئے کوئٹہ شہر کے مختلف نجی ہسپتالوں میں طبی آلات کی عدم دستیابی اور بنیادی سہولیات کے فقدان پر محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان نے از خود نوٹس لینے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حلقوں کی جانب سے اس حوالے سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ کوئٹہ شہر کے نجی ہسپتالوں میں طبی آلات جن میں آکسیجن سلنڈرز، وینٹی لیٹر اور مختلف بیماریوں کے تشخیص و علاج کیلئے درکار مشینری و دیگر طبی آلات موجود نہیں جبکہ بعض ہسپتالوں میں کنسلٹنس، سینئر ڈاکٹرز اور فارماسسٹس کی جگہ میڈیکل ٹیکنیشنز و ڈسپینسرز مریضوں کا علاج کرتے ہیں جس سے مریضوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں اور اس کے علاو¿ہ شہر کے چند ہسپتالوں میں لیبارٹری اور پارکنگ جیسی اہم ضرورت کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے، کوئٹہ شہر کے عوام کو درپیش اس اہم مسئلے کے پیشِ نظر صوبائی محتسب بلوچستان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے ٹاسک فورس کے چیئرمین/ڈائریکٹر محتسب دفتر مصطفیٰ جان کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کریں، صوبائی محتسب کا اس ضمن میں مزید کہنا تھا کہ نجی و سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنا متعلقہ ہسپتال انتظامیہ کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے لہذٰا اس ضمن میں کوئٹہ شہر سمیت صوبے کے کسی بھی علاقے میں نجی و سرکاری ہسپتال میں عوام کو علاج و معالجہ کے حصول میں مشکلات اور پریشانی کی صورت میں ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1184/2022
نصیرآباد16مارچ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک کی زیر صدارت ضلعی اور تحصیل آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اظہر شہزاد عظیم جان دمڑ عبدالرزاق خجک ایڈیشنل کمشنر ظفر ھاشم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد طارق ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل ایس ای پی ایچ ای بشیر احمد چیف آفیسران حاجی خان جونیجو آزاد خان گرانی محمد سلیم ڈو مکی ایکس ای اینز پی ایچ ای عبدالسلام عمرانی ذاکر حسین جمالی تحصیلدار کامران خان رئیسانی سمیت دیگر آفیسران شریک تھے اجلاس کے موقع پر تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر آفیسران نے اپنے اپنے اضلاع میں درپیش مسائل اور دیگر امور کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد فتح خان خجک نے کہاکہ تمام ضلعی آفیسران سرکاری املاک پر قبضہ گیروں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائیں مارکیٹوں میں انکروچمنٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انجمن تاجران اور شہری اتحاد کے نمائندوں سے روابط قائم کیے جائیں تاکہ مارکیٹوں میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تجاوزات کی وجہ سے مارکیٹوں کا حسن ماند پڑ جاتا ہے اور شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام چیف آفیسران شہروں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مبذول کریں مختلف چوراہوں پر پڑے کچرے کو ٹھکانے لگانے اور شہروں میں کتا مار مہم میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ ڈویژن بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں کمی لائی جا سکے تمام تحصیل آفیسران متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنائیں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے لیے مشینری سے مدد لی جائے حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی مختلف اقسام کی مشینری عوام کے مفادات میں استعمال کی جائے انہوں نے کہا کہ ماہ صیام سے قبل ہی پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل بحال کی جائیں ڈپٹی کمشنرزگراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے ماتحت آفیسران اور عملے کو سختی سے احکامات دیں گراں فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں وہ اپنے مفادات کی خاطر عوام سے لوٹ مار کرتے ہیں جو کہ ناقابل برداشت عمل ہے انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ ناموں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ماہ صیام میں آفیسر ان کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا آپ تمام آفیسران پر جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے اسے احسن انداز سے سر انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور تمام اضلاع میں ہر ماہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے ماہ صیام میں سستا بازار کے انعقاد کو بھی یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1185/2022
نصیرآباد16مارچ۔ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن ظفر ہاشم بلوچ نے گذشتہ روز چارج سنبھال کر اپنے فرائض منصبی سرانجام دینا شروع کردیا اس موقع پر ظفر ہاشم بلوچ سے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالرحیم بلوچ و اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویژن نیک محمد پلال نے ملاقات کی اور اپنے اپنے محکموں کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن ظفر ہاشم بلوچ نے کہا کہ حکومت لوگوں کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے اس لئے تمام آفیسران کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی سرانجام دہی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں انہوں نے کہاکہ ہم سب کو سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1186/2022
کوئٹہ 16مارچ۔محکمہ تعلقات عامہ کے وفد نے gpp کے اشتراک سے اسلام آباد،کے پی کے اور لاھور کاآٹھ روزہ دورہ کیاجس میںڈائریکٹریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اسلام آباد ،رائٹ ٹو انفارمیشن ،اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلی خیبر پختونخوا، سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا، ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی لاہور، سیکرٹری اطلاعات لاہور ڈاکٹر جنرل تعلقات عامہ لاہور، سینئر صحافی اور دیگر اداروں  کے ساتھ ساتھ دینا نیوز لاھور، پنجاب سیف سٹی لاہور،محکمہ تعلقات عامہ لاہور اور ڈی جی پی آئی ڈی کی جانب سے عشایئے کا اہتمام بھی کیا گیا اس موقع پر وفد کو تحقیقی اداروں سمیت مختلف دفاتر کا وزٹ کروایا گیا۔ اس دورے کا مقصد محکمہ تعلقات عامہ کے مختلف شعبہ جات خصوصاً الیکٹرونک میڈیا ، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ اور ٹیکنالوجیز کے حوالہ سے تعاون کو فروغ دینا ہے۔ وفد کو دورہ کے موقع پر  رائٹ ٹو انفارمیشن ،الیکٹرونک میڈیا، تحقیقی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے اس موقع پر دنیا نیوز ، محکمہ تعلقات عامہ لاہور  جدید ٹیکنالوجیز  کا جائزہ لیا ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات نصیر خان مندوخیل کا دورے کے حوالے سے کہنا تھا کہ تکنیکی معانوت کیلئے موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا اور رٹیکنالوجی ٹرانسفر پر وفود کی سطح پر تعاون ناگزیر ہے جس سے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی ممکن ہو سکتی ہے  اور ڈیجیٹلائزیشن  اداروں سے الحاق فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وفد کا دورہ نہ صرف ڈیجیٹل شعبہ محکمہ تعلقات عامہ کے افسران کے لئے سود مند ثابت ہو گا بلکہ اس دورہ سے صوبوں  کے مابین انفارمیشن کے حوالے سے قائم روابط کو مزید وسعت بھی ملے گی۔ سیکرٹری اطلاعات لاہور نے محکمہ تعلقات عامہ سے متعلقہ مختلف شعبہ جات بارے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے محکمہ تعلقات عامہ میں باہمی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دورہ کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا اور نئے مواقعوں کی تلاش ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری بلوچستان نے پنجاب کے تعلقات عامہ کے شعبہ میں محکمہ  کے کردار کو سراہا اور تعاون کے ممکنہ پہلوں بارے تبادلہ خیال کیا۔  وفد کے اعزاز میں محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے عشایئے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ عشایئے کا اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ سینئر صحافی سلمان غنی، ڈائریکٹریٹ آف تعلقات عامہ لاہور کے ڈائریکٹر ز نے بھی عشایئے میں شرکت کی محکمہ تعلقات عامہ کے وفد نے  وزارت اطلاعات لاہور پشاور اسلام آباد کے اعلی عہدیداروں سے خصوصی ملاقات کی علاوہ ازیں  ٹیلی کاسٹ اور براڈ کاسٹ سے متعلق انہیں اہم و فنی معلومات بھی فراہم کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1187/2022
کوہلو16مارچ۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے کوہلو میں ضلعی انتظامیہ اور ایف سی کی جانب سے یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا رنگارنگ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی اور ونگ کمانڈر ایف سی میوند رائفل کرنل مقتدا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ فیتہ کاٹ کر اور گیند کو اسٹروک لگا کر فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی کوہلو قربان علی مگسی نے کہا کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ،محکمہ کھیل اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کےلئے بھرپور کردار ادا کرے گی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کرکے شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں گے نوجوانوں کے درمیان کرکٹ،فٹبال،والی بال ودیگر علاقائی کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی وزیر کی خصوصی ہدایت اور ایف سی میوند رائفل کے اشتراک سے اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد سمیت نائٹ میوزیکل شو کا اہتمام بھی کیا جائے گا مقامی لوک فنکاروں کو موقع دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کوہلو میں یوم دفاع پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کے افتتاحی تقریب میں شہریوں اور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت نے یہ پیغام دیا ہے کہ کوہلو کے نوجوان کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں اسپورٹس فیسٹیول میں تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں کو یکساں مواقع دیئے جائیں گے کوہلو کے نوجوان کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں جبکہ امن وآشتی کے اس سپورٹس فیسٹیول میں بھرپور شرکت کرکے دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے کہ یہاں کے لوگ امن اور ترقی پسند ہیں بلکہ یوم پاکستان کو جوش و خروش اور بھرپور طریقے سے منارہے ہیں جو لوگوں کی ملک سے وابستگی اور والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس فیسٹیول سے کوہلو کے نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرکے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان میں نکھار پیدا کرنا بھی ہے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکیں نوجوان نسل پر زور دیتے ہوئے قربان علی مگسی نے کہا کہ وہ مثبت سوچ اور رویوں کو اپناکر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں آخر میں ڈپٹی کمشنر نے منتظمین کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ کوہلو یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو آنے والے دنوں میں اسی طرح کامیاب بناکر مثالی کردار ادا کرئے گی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں اور شائقین کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی رنگارنگ افتتاحی تقریب کے موقع پر رسالدار میجر شیر مری ، عثمان شاہ، ایس ایچ او میر حق نواز حسنی، اسپورٹس آفیسر جعمہ خان ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ، میر بالو خان ، حاجی میر، مصری خان،عمر فاروق و دیگر موجود بھی تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment