خبرنامہ نمبر1578/2022
سبی 14 مارچ ۔کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز یوٹیلٹی سٹورز کی جانب سے غریب عوام کو ایک ائٹم خریدنے کے ساتھ دوسرا ایٹم زبردستی خریدنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے ویڈیو لنک کے ذریعے اس اہم ایشو پر توجہ دلائی جس پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور سے رابطہ کیا ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور نے چیف سیکرٹری کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے تحریری طور پر تمام اسٹورز کے انچارج کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ عوام کو ان کی مرضی کے بغیر کوئی چیز زبردستی نہ دیں واضح رہے کہ کمشنر سبی ڈویڑن نے گزشتہ دنوں سبی بازار اور خصوصی طور پر یوٹیلٹی اسٹورز کے معائنے کے دوران عوام کی جانب سے یہ شکایت موصول ہوئی تھی عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر سبی ڈویڑن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے انہیں کافی ریلیف ملے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1579/2022
سبی 14 اپریل ۔ضلعی انتظامیہ سبی کے تعاون سے عوام کی سہولت کے پیش نظر رمضان سستا بازار لگایا جارہا ہے جس میں سستے داموں اشیائے خوردونوش ، گوشت ، سبزی ، اور موبائل یوٹیلٹی سٹورز کی دکانیں لگائی گئی ہیں واضح رہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے بھی گزشتہ روز احکامات صادر فرمائے تھے کہ عوام کی مرضی اور ضرورت کے مطابق انہیں سامان دیا جائے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کی مرضی اور ضرورت کے مطابق سہولت کو یقینی بنایا گیا ہے اور اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ کے افسران سستا بازار کی مکمل دیکھ بھال کر رہے ہیں اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر انتظامی افسران بازار میں اشیائ کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کے لیے بھی بازار کا دورہ کر رہے ہیں اور دکانداروں کو سختی سے ریٹ لسٹ کے مطابق سامان فروخت کرنے کا پابند بنا رہے ہیں اور انہوں نے دکانداروں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ ریٹ لسٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوے اس پر عمل درآمد کیا جائے اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی بلکہ انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوے بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1580/2022
لورالائی 14اپریل۔ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن محمد ایوب نے کہا ہے کہ نیو سبزی منڈی لورالائی میں سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے حقیقی کاروباری حضرات ہمارے لئے قابل قدر ہیں دکانوں کی بندر بانٹ نہ ہونے دیںگے کسی بھی حقدار الاٹی کو بے دخل نہیں کیا جائےگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی منڈی کے یونین صدر مارزک کی قیادت میں ملاقات کرنے آڑھتیوں اور دیگر کاروبار کرنے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ نیو سبزی منڈی میں کام کرنے والے بعض کاروباریوں کونظر انداز کیا گیا ہے حلانکہ ہم لوگ عرصہ دراز سے یہاں پر کاروبار کرتے آرہے ہیں انہوںنے اس بارے تحریری درخواست بھی پیش کی ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن محمد ایوب نے کہاکہ ان کی درخواست پر غور کیا جائےگا اور اس حوالے سے متعلقہ حکام سے بھی رابطہ کیا جائےگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر1581/2022
کوئٹہ 14اپریل ؛۔سیکرٹری مائنز اینڈ منرلزڈیپارنمنٹ نور احمد پرکانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1582/2022
کوئٹہ 14اپریل؛۔محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے ایک حکم نامے کے مطابق عید الفطر کے موقع پر صوبے بھر کے تمام سرکاری ملازمین اور پینشنرکی رواں ماہ کی تنخواہیں یکم مئی کی بجائے 25اپریل 2022ءکو ادا کردی جائیں گی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1583/2022
کوئٹہ 14اپریل ؛۔سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس سبی فرحان زاہد (پی ایس پی) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریوں کی ادائیگی شروع کردی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1584/2022
کوئٹہ 14اپریل؛۔ڈپٹی کمشنر کچھی بمقام ڈھاڈر کے ایک حکم نامے کے مطابق محمد سلطان ولد محمد زمان سکنہ محلہ سوکس وارڈ مچھ تحصیل مچھ ڈسٹرکٹ کچھی کا لوکل سرٹیفکیٹ ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1585/2022
کوئٹہ14اپریل۔ڈپٹی کمشنرکچھی بمقام ڈھاڈر کے ایک حکم نامے کے مطابق عبدالقدوس ولد محمد عارف ذات کرد سکنہ مچھ ڈسٹرکٹ کچھی کا لوکل سرٹیفکیٹ ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1586/2022
کوئٹہ 14اپریل ؛۔صوبائی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، اداروں میں اصلاحات کے عمل کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نورمحمددمڑ نے محکمہ منصوبہ بندی میں اصلاحات اور گڈ گورننس کو اپنی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، اداروں میں اصلاحات کے عمل کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اور صوبائی حکومت کے ان اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ  نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور موجودہ حکومت نوجوان کو با اختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ صوبائی حکومت نو جوانوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے نوجوانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے رہی ہے ۔نورمحمددمڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور اس سلسلے میں لوگوں اور خصوصا نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ آگہی دینے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1587/2022
کوئٹہ۔ 14 اپریل ۔عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ نے جمعرات کو یہاں پارلمیانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور و چئیرپرسن وویمن پارلیمنٹرین کاکس فورم ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ملاقات کی اور بلوچستان میں ڈبلیو ایچ او کی معاونت سے جاری منصوبوں سمیت مفاد عامہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں عوامی بہبود کی سروسز کو بہتر بنانے کے لیے ضروری قانون سازی پر بھی مشاورت کی گئی ملاقات  میں ڈبلیو ایچ او کوئٹہ سب آفس کے سربراہ ڈاکٹر اسفند یار شیرانی،  ٹیم لیڈر ڈبلیو ایچ او  پولیو پروگرام ڈاکٹر مختیار حسین بھیو، ڈبلیو ایچ او کوئٹہ کے  ڈاکٹر داود ریاض،  میڈیکل افسر ڈبلیو ایچ او پولیو ڈاکٹر موسی اداو،  اور ڈبلیو ایچ او کنسلٹنٹ ڈاکٹر احمد ولی بھی موجود تھے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی دور افتادہ بکھری آبادی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کسی چیلنج سے کم نہیں ، عوامی ضروریات کے مطابق  وسائل کا درست استعمال ہماری ترجیح ہے بلوچستان کے معروضی و جغرافیائی حالات دیگر  صوبوں سے قطعی مختلف ہیں پولیو سمیت صحت عامہ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی معاونت اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو رہی ہے جس کے لئے حکومت بلوچستان ڈبلیو ایچ او کی خدمات کی متعرف ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں سماجی و طبی خدمات کو سہل بنانے کے لیے ضروری  قانون سازی پر کام جاری ہے اور سرکاری خدمات کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا   ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ نے پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بلوچستان میں عوام کو صحت کے شعبے میں سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف منصوبوں میں معاونت جاری ہے اور پولیو کے انسداد کے لئے جاری طویل المدتی پروگرام کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے  کوویڈ کی عالمی وباء کے دوران ہنگامی حالات میں معاونت کے تسلسل کو جاری رکھا گیا کوویڈ کے دوران حکومت بلوچستان اور  ڈبلیو ایچ او کی اشتراکی منصوبہ بندی نتیجہ خیز ثابت ہوئی اور بلوچستان میں جانی نقصان کی شرح دیگر صوبوں کی نسبت کم رہی اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ نے بلوچستان میں عالمی ادارہ صحت کی طبی خدمات کے تسلسل کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور وویمن  پارلیمنٹرین کاکس کو تیکنیکی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کی

﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1588/2022
کوئٹہ 14اپریل۔آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ سے صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام  انسداد ہراسیت برائےبلوچستان کی سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ہراسگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے خاتون محتسب صابر اسلام نے کہا کہ خاتون یا مرد کو اگر ہراساں کیا جائے تو اسے صوبائی انسداد ہراسیت سے فوری انصاف ملے گاجبکہ خواتین پولیس ورکروں کو کام کرنے والی جگہ پر اگر کسی قسم کی ہراسیت کا سامنا ہے تو وہ اپنے دادرسی کے لئے اس ادارے سے رابطہ کر سکتی ہیں موقع پر بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کا کہنا تھا کہہراسگی سے متعلق اگاہی مہم میں خواتین پولیس کے ذریعہ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ اور اس طرح کے معاملات تعلیم کی کمی کے باعث ایسے روئیے پروان چڑھتے ہیں جبک ہراسگی سے متعلق بیٹیوں کے ساتھ ساتھ بیٹوں کی تربیت بھی وقت کی ضرورت ہے۔اس طرح کے اقدامات سےآئندہ چند برسوں میں، خصوصاً خواتین اپنے حقوق سمجھتے ہوئے اس قدر بااختیار ہوجائیں کہ ہمیں ان قوانین کی ضرورت ہی نہ رہےگی۔ آئندہ مستقبل قریب ہراسیت سے متعلق صوبے بھر میں محمکہ پولیس کے ذریعہ آگاہی مہم شروع کی جاے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 14اپریل۔بلو چستان پنشنرز و یلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک خصو صی اجلا س زیر صدارت درمحمد بگٹی صدر بلو چستان پنشنر ز و یلفیئر ایسوسی ایشن منعقد ہوا جس میں تمام شرکاءنے و زیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائر ڈ ملا زمین کی پنشن میں10 فیصد ا ضا فے کے اعلا ن پر انتہا ئی کی مسرت اور اطمینا ن کا اظہا ر کیا موجو د ہ دور کی آ سما ن سے با تیں کر تی ہوئی مہنگا ئی نے ملا زمین کی کمر تو ڑدی ہے ۔ اور ان کے لیے دو وقت کی روٹی کی دستیابی اور اپنی سفید پو شی کو بر قرار رکھنا مشکل ہورہا ہے ان حا لا ت میں و زیر اعظم پا کستان میاں محمد شہباز شریف کی طر ف سے ملا زمین کی تنخو اہو ں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ یک گو نہ اطمینا ن کا با عث بنا ہے اسکے لیے بلو چستان پنشنر ز و یلفیئر ایسو سی ایشن و زیر اعطیم پا کستان میاں محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی بے حد ممنون ہے اور امید رکھتی ہے کہ بلو چستان صوبا ئی حکو مت بھی و زیر اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے صو بے کے ملا زمین کی تنخو اہوں اور ریٹا ئر ڈ ملا زمین کی پنشن میں بھی 10فیصد ا ضا فے کا اعلا ن کرے گی جس سے صو بہ بھر کے ملا زمین اور پنشنرز کیلئے اطمینان حا صل ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment