خبرنامہ نمبر1159/2022
کوئٹہ 14مارچ۔ڈپٹی کمشنر نوشکی کے ایک حکم نامے کے مطابق محمد اسماعیل ولد محمد ابراہیم ذات مینگل سکنہ کلی جمال آباد نوشکی کو لوکل سرٹیفکیٹ ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1160/2022
کوئٹہ 14مارچ۔ڈپٹی کمشنر نوشکی کے ایک اندازے کے مطابق محترمہ فہمیدہ دختر ظریف خان ذات مینگل سکنہ کلی مینگل نوشکی کا لوکل سرٹیفکیٹ ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1161/2022
کوئٹہ14مارچ۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی کے ایک حکم نامے کے مطابق محترمہ خیر بی بی دختر حاجی گلزار خان ذات چنال سکنہ کلی غریب آباد نوشکی کی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1162/2022
نصیرآباد 14مارچ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کے ہمراہ یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے طلباءو طالبات کو دی جانے والی تعلیم کے متعلق آگاہی حاصل کی اس موقع پر یونیورسٹی کیمپس کے ڈائریکٹر واجد فرحاد نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن کو یونیورسٹی کالج کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2018 میں اس یونیورسٹی کے کیمپس میں تعلیم کا آغاز کر دیا گیا اس وقت یونیورسٹی میں 650 کے قریب شاگرد زیر تعلیم ہیں جس میں 46 گرلز بھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں احساس سکالر شپ اور میر اظہار خان کھوسہ سمیت دیگر کی جانب سے مالی امداد کی بدولت 141 بچے اور بچیوں کو اسکالر شپ کی بنیاد پر تعلیم دی جا رہی ہے جبکہ میرٹ کی بنیاد پر یونیورسٹی کی جانب سے بھی اسکالر شپ دی جاتی ہے صحبت پور اوستہ محمد سے بھی اسٹوڈنٹس کو گاڑیوں کے ذریعے لایا اور پہنچایا جاتا ہے بچوں کو پریکٹیکلی طور پر مشاہدوں سے بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا رہا ہے جبکہ یونیورسٹی میں چھ ہزار کتابوں پر مشتمل ایک لائبریری بھی قائم ہے جہاں سے بچے اپنے علم کو مزید روشن کرنے کے لیے کتب بینی کرتے ہیں اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں یونیورسٹی کالج کا قیام خوش آئند اقدام ہے اس سے طلباءوطالبات کو مقامی سطح پر بہتر تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ علم کی بدولت ہی ہم ترقی یافتہ قوموں میں شمار کیے جا سکتے ہیں حکومت تعلیمی ماحول کی بہتری اور علاقے سے جہالت کے خاتمے کے لیے بھی بھرپور انداز میں اقدامات کر رہی ہے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دینے کے لیے اساتذہ کا کام ھے کہ وہ کڑی محنت سے کام کریں کیونکہ آگے چل کر انہیں بچوں کو ملک کا مستقبل سنبھالنا ہے انہوں نےکہا کہ آج کے اس جدید دور میں تعلیم کی اہمیت سے انحراف نہیں کیا جاسکتا یونیورسٹی کالج کے درپیش مسائل کے ازالہ کے لیے جلد صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا سیکورٹی سمیت دیگر مسائل بھی حل کئے جائیں گے انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ کالجز اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بچوں کے ساتھ مالی امداد کو یقینی بنائیں تاکہ علم کے حصول میں انہیں مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment