خبرنامہ نمبر1944/2022
کوئٹہ 13مئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہان کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے یو اے ای کے عوام اور سوگوار شاہی خاندان سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم صدر کا شمار عالم اسلام کے سرکردہ رہنماو¿ں میں ہوتا تھا وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم جدید متحدہ عرب امارات کی ترقی کے معمار تھے ان کے دور حکومت میں یو اے ای نے مثالی ترقی کی مرحوم پاکستان کے حقیقی دوست اور خیر خواہ تھے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زید النہان کے دور حکومت میں یو اے ای اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط و مستحکم ہوئے مرحوم نے ہمیشہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں بھرپور معاونت کی وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں تعمیر ہونے والا شیخ خلیفہ بن زید النہان اسپتال برائے امراض قلب بلوچستان کے عوام کے لئے مرحوم کی جانب سے عظیم تحفہ ہے مرحوم کی وفات سے عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے عالم اسلام کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاوزیراعلیٰ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام یو اے ای کے عوام کے ساتھ ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور یو اے ای کے عوام اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1945/2022
جعفرآباد 13مئی۔صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی نے گزشتہ روز کیرتھر کینال میں بھل صفائی کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے آرڈی 102 سے لے کر آر ڈی 278 باغ ہیڈ ریگولیٹر تک کینال کا معائنہ کیااور کہاکہ محکمے کے انجینئرز جلد از جلد اور معیاری کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے محنت کے ساتھ کام کریں تاکہ بھل صفائی کا کام اپنے معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے حکومت عوام کے وسیع تر مفادات میں اقدامات کر رہی ہے اب تمام آفیسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں انہوں نےکہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی دلچسپی کی بدولت پٹ فیڈر کینال اور کیرتھرکینال میں بھل صفائی کا کام شروع کیا گیا ھے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نصیرآباد ڈویڑن کے اضلاع میں زرعی انقلاب آئے گا کسانوں اور کاشتکاروں کےلئے خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی کاشتکار مالی طور پر مزید مستحکم ہو جائیں گے موجودہ حکومت اجتماعی منصوبوں کو فوقیت دے رہی ہے بھل صفائی کا منصوبہ بھی اجتماعیت کی عکاس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھل صفائی کے جائزے کے موقع پر آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف انجینئر کینالز قاضی عبدالرزاق ایکس ای این کیرتھر کینال ظفر علی۔ سہیل احمد کوسہ ایس ڈی او کریم بخش جویا رحیمداد لہڑی عبدالعزیز کھوسہ جاوید احمد بہرانی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے چیف انجینئر قاضی عبدالرزاق اور ایکس ای این کیرتھر کینال ظفر علی نے صوبائی وزیر ایریگیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیرتھر کینال میں بھل صفائی کا کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے کاشتکاروں کےلئے حکومتی منصوبے کو صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کڑی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے گھڑنگ کے مقام سے بھاری مشینری کے ساتھ بھل صفائی کا کام شروع کیا گیا کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا ہرگز قبول نہیں کیا جا رہا ہے ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ بھی کام کی مانیٹرنگ کے لیے دورے کر رہی ہے تاکہ بھل صفائی کا کام احسن انداز سے مکمل کیا جا سکے اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ کیرتھر کینال کی بھل صفائی کے بعد ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی کی رسد میں حائل مشکلات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا بھل صفائی کے ساتھ ساتھ کینال کے اسٹرکچر کی بحالی کے لیے بھی عملی طور پر اقدامات کیے گئے ہیں صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد خان لہڑی نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کے آفیسران اور انجینئرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ٹاسک کو احسن انداز سے مکمل کریں اور دیانتداری کے ساتھ اس عوامی منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے اپنی مہارت کو زیر میں استعمال لائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1946/2022
سبی 13 مئی ۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ آج کے بچے اور نوجوان کل کے مستقبل ہوں گے ان کی بہترین تربیت اور تعلیم سے ہی ملک و قوم ترقی کے منزل طے کریں گے انہوں نے کہا کہ مہذب اور ترقی یافتہ اقوام کی پہچان سپورٹس، تعلیم ،اور دیگر ثقافتی مثبت سرگرمیاں ہیں اسپورٹس ہماری پہچان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیم سپورٹس ثقافت اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سےمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی ، ڈی ای او عبدالحمید ابڑو، ڈی ایس او ایاز داجلی اور دیگر افسران موجود تھے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے جہاں معاشرے میں نوجوان بےراہروی سے بچتے ہیں وہاں انکی جسمانی اور ذہنی استعداد کار بڑھانے میں کافی مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ جو قومیں کھیل کےمیدان میں پیچھے رہ جاتی ہیں وہ ترقی کے منازل طے نہیں کرپاتیں، بچوں کی بہترین ذہنی نشوونما کے لئے بنیادی سطح پر کھیلوں کی فراہمی ضروری ہے، ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم کھیل کے شعبے میں بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے سپورٹس ، ثقافتی پروگرام ، آرٹ اور دیگر ایونٹس منعقد کرینگے اور ان کی ٹیموں کے درمیان مقابلے منعقد کروائے جائیں گے آج کے جدید دور میں ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور طریقے سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ موٹیویشنل سپیکر کو بھی دعوت دی جائے گی تاکہ بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی نشونما اور اصلاح ہو سکے اور وہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی کے لیے دل جوئی اور لگن سے محنت کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1947/2022
کوئٹہ 13مئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے گزشتہ روز سنڈیمن سول اسپتال کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے شعبہ حادثات ،چلڈرن وارڈ، ٹراما سینٹر، ایمرجنسی وارڈ، ایکسرے یونٹ ،گائنی، میڈیکل وارڈ، جنرل وارڈ اور لیبارٹری سمیت دیگر تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسپتال میں دستیاب سہولیات، ادویات اور علاج ومعالجے سمیت دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کوڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹر محبوب قمبرانی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں عوام کے علاج معالجے اور دیگر سہولیات کے حوالے سے تفصیلا بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا کہ ہسپتالوں میں عوام کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔اس حوالے سے ذمہ داریوں میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین سہولیات پہنچانا ہے جس کے لیے اپنی استعداد کے مطابق اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمت خلق کے جذبے سے ہمہ وقت متحرک رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں صحت عامہ کی بہتری اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں آنے والے تمام مریضوں کو بہتر صحت کی سہولت فراہم کیے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1948/2022
کوئٹہ 13مئی ؛۔ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ڈیرہ بگٹی پیرکوہ میں پانی اور ہیضے کی وجہ سے جو مشکلات پیدا ہوئی تھیں وہ اب انڈر کنٹرول ہیں اور ڈیرہ بگٹی ،پیرہ کوہ میں موجود حالات کی وجہ سے آج تک 3 لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے تمام مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور اس ضمن میں صوبائی حکومت نے پانی کی قلّت  سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی میں ایک کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا چینلز پر موجود صورتحال پربات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کی جانب سے پیر کوہ میں پانی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے مزید  اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی وجہ سے صورتحال پر جلد قابو پانے میں مدد ملی جبکہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈیرہ بگٹی واٹر سپلائی  اسکمیات کی مد کے لیے 30 کروڑ روپے کا فنڈز کا اجراءکرنے کیلے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات،اور محکمہ خزانہ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ متعلقہ امور کو جلداز جلد نمٹائے جائیں۔فرح عظیم شاہ نے کہا کہ پانی کے مسائل نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں ہیں اور اس سلسلے میںصوبائی حکومت مختلف این جی اوز سے پانی کے مسائل پر رابطے میں ہیں ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے50لاکھ روپے کی ادویات ہنگامی بنیادوں پر پیرکوہ بھجوائی گئی ہے اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سیکرٹری پی ایچ اے اور سیکرٹری صحت کو وباءسے نمٹنے تک ڈیرہ بگٹی میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1949/2022
نصیرآباد 13مئی ۔ضلع نصیرآباد سے غیر قانونی طور پر یوریا آٹا گندم چینی کی روک تھام کے لیے جوائنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عتیق اللہ کھوسہ تحصیلدار کامران خان رئیسانی ڈی ایس پی سرکل گلاب خان شیخ اے ڈی فوڈ شاکر اور صوبیدار ایف سی محمد رمضان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ عوام کے حقوق غبن کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے غیر قانونی طریقوں سے یوریا چینی کھاد اور آٹا اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے پولیس خفیہ راستوں پر چیکنگ کے لیے سخت کارروائی کرے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس متعلق سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے اس لیے ہمیں بلوچستان گورنمنٹ کی پالیسی کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس پر نصیرآباد میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہیں سات رکنی کمیٹی یوریا آٹا گندم اور چینی اسمگلنگ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ٹول پلازہ اور نوتال کسٹم چیک پوسٹ پر ایف سی پولیس کسسٹم کے آفیسران اپنے فرائض سرانجام دیں گے غیرقانونی طریقوں سے نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد ہو گئی کمیٹی کے ممبران چیک پوسٹوں پر مکمل چھان بین اور تمام کوائف چیک کرنے کے بعد قانونی طریقے سے سامان لے جانے والوں کو اجازت دے گی انہوں نے کہا کہ یوریا گندم آٹا اور چینی اسمگلنگ کرنے والوں کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1950/2022
کوئٹہ 13مئی۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے زیراہتمام صوبے کی تاریخ میں 30 سال بعد پہلی مرتبہ 55ویں کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی اور بلوچستان کی مایہ ناز ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی طب کے شعبے میں نمایاں اقدامات کی تعریف کی جب کہ کامیاب ہونے والے بلوچستان کے ڈاکٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ وہ اس مقدس پیشے کے تحت انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے کانووکیشن کی اس تقریب میں ایم سی پی ایس کے 19 ڈاکٹرز جبکہ کے ایف سی پی ایس کے 182 ڈاکٹرز کو ان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی بنیاد پر اسناد سے نوازا گیا ایف سی پی ایس کی گولڈ میڈل کے حقدار شعبہ اعصاب کے ڈاکٹر محمد ایوب بلوچ پروفیسر ایم ایچ مبشر اور اعزاز ی ایف سی پی ایس کی ڈگری بغیر امتحان کے پروفیسر اکرام الدین اسی طرح صوبے کی تاریخ میں پہلی ایم سی پی ایس برائے ہیلتھ پروفیشنل ایجوکیشن کی ڈگری ڈاکٹر حضرت علی کو نوازا گیا تقریب میں سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر ،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبداللہ خان، سی پی ایس پی پروفیسر محمد شعیب شفیع پروفیسر خالد مسعود کوندل سینئر نائب صدر پروفیسر سعید خالد احمد اشرفی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد شعیب شفیع صدر سی پی ایس پی نے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سی پی ایس پی کی حوالے سے تقریب کو آگاہ کیا اور بتایا کہ اس وقت ملک میں 1967سے 2021تک فیلوشپ کے ایوارڈز دئیے جا چکے ہیں جو کہ پاکستان کے لیے اعزاز سے کم نہیں انہوں نے مزید کہا کہ کالج نے نہ صرف ضروری تعداد میں ماہرین پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے، بلکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کی ہیں کہ وہ جو ماہرین تیار کرتا ہے وہ نہ صرف اہل ہوں بلکہ ان کا خیال اور خیال رکھنے والا رویہ بھی ہو۔ کالج طبی اخلاقی اقدار کو تیار کرتا ہے جس میں ہمدردی، محبت اور قابلیت شامل ہے اس کے علاوہ ان کی مہارتوں میں تربیت بھی شامل ہے۔ تاہم، یہ ایک مشترکہ کام ہے اور اجتماعی کوششوں سے بہترین طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔ مناسب اور جدید انفراسٹرکچر، مناسب اور مناسب ٹرینرز اور اداروں کی ترقی بھی اس کام کا ایک جزو ہے۔۔ انہوں نے فیلوز اور ممبران کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان سے کہا کہ وہ خدمت کے لیے آگے بڑھیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1951/2022
کوئٹہ 13مئی: پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کے زیر اہتمام ورلڈ ایستھماڈے (World Asthmea Day)عالمی یوم دمہ کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز شیخ زید ہسپتال، مختلف ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر آگہی واک، سیمینارز اور لیکچرز کا اہتمام کیاگیا۔ ماہرین نے دمہ کے حوالے سے علامات، بیماری اور وجوہات، تشخیص، بچاو¿ کے طریقے اور علاج پر سیر حاصل گفتگو کی۔ آگہی واک، سیمینارز، لیکچرز میں ڈاکٹر، لیڈی ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کے صدر ڈاکٹر مقبول لانگو اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود احمد شاہوانی نے تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سوسائٹی آئندہ بھی ہر موقع پر صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور عوام کی آگہی کیلئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتی رہے گی۔ پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کے ایک اور اعلامیہ کے مطابق سوسائٹی کا ایک اہم اجلاس 14مئی 2022بروز ہفتہ منعقد ہوگا یہ اجلاس فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز بروری کے کانفرنس روم میں صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق 31مئی کو آنے والے ترک تمباکو نوشی (No Smoking Day) دن کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کو حتمی شکل دے جائے گی۔ تمام ممبران سے بھرپور شرکت کی امید کی جاتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1952/2022
قلات۔ 13 مئی؛۔ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ر مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ طلباءو طالبات کی پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں دلچسپی خوش آئند اقدام ہے۔ قومی اور صوبائی سطح پر سول سروس کے مقابلوں میں صوبے کے طلباءکسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ سول سروس کے امتحانات بلاشبہ محنتی اور قابل طلباءکیلئے کسی تحفے سے کم نہیں۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباء کی کثیر تعداد میں موجودگی اس بات کا مظہر ہے کہ صوبے کے طلباء و طالبات حصول علم کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مختلف طلباءسے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔  انہوں نے کہا کہ صوبے اور بالخصوص ضلع قلات میں مقابلے کی امتحانات کے حوالے سے شوق اور ولولہ خوش آئند ہے۔ حالیہ امتحانات میں ضلع سے بڑی تعداد میں طلباء نے مقابلے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے جو حوصلہ افزاءامر ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقابلے کے امتحانات کیلیے محنت لگن اور تسلسل لازمی عوامل ہیں۔ طلباء اخلاص و محنت اور مربوط شیڈول کے ترتیب پر چلنے سے مذکورہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹڈی کیلیے ضروری ہے کہ طلباء و طالبات خود کو مقابلے کے امتحانات کے تمام پیٹرن اور ان سے متعلق تمام ضروری معلومات سے بہرہ ور رکھیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات نے طلباءکے جذبے کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلع کے طلباءو طالبات مستقبل میں بھی مقابلے کی امتحانات میں کامیابیاں حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہوئے دوسرے امیدواروں کیلیے حوصلے کا باعث بنیں گے۔
انتقال پر ملال
کوئٹہ 13مئی۔حارث خان اچکزئی آسٹریلیا میں انتقال کرگئے وہ عیسی خان اچکزئی کے بیٹے ، فرحمندخان اچکزئی کے بھائی ، رشید خان اچکزئی اور ڈاکٹر سلیم اچکزئی کے بھتیجے ، ڈاکٹر ایوب لہڑی ، نعیم لہڑی اور سلیم لہڑی کے بھانجے تھے مرحوم کی میت کل بروز ہفتہ 14 مئی کو کوئٹہ پہنچائی جائے گی جبکہ تدفین اسی روز شام 5 بجے ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی کے قبرستان میں ہوگی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی حاجی عیسی اچکزئی اور رشید خان چکزئی کی رہائش گاہ مکان نمبر 14 – B ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی میں ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
انتقال پر ملال
کوئٹہ 13مئی۔ماسٹر تاج محمد لونی قلندرخان لونی مولانا عبدالقادر لونی امیرجان لونی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ، فیض اللہ لونی عبداللہ جان لونی کی والدہ انتقال کرگئیں فاتحہ خوانی ضلع دکی تحصیل لونی کلی مرجانزئی میں جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment