خبرنامہ نمبر1904/2022
کوئٹہ 0 1 مئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ پیکج کے منصوبوں کی تکمیل میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ پیکج کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں وزیراعلیٰنے ہدایت کی ہے کہ پیکج کے منصوبوں خاص طور سے سریاب روڈ اور سبزل روڈ کی توسیع کے منصوبوں کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہو تا ہے نہ کہ انہیں عذاب اور تکلیف میں مبتلا کرناسریاب روڈ اور سبزل روڈ کے مکین منصوبے کی عدم تکمیل کے باعث گزشتہ 2 سال سے مسائل ومشکلات کا شکار ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ انسکمب روڈ کی توسیع جیسا اہم منصوبہ ٹریفک کے مسائل کم کرنے کے لیئے ڈیزائن کیا گیا لیکن بدقسمتی سے یہ منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہے وزیراعلیٰنے انسکمب روڈ کی توسیع کے منصوبے کو 31 مئی 2022تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے وزیراعلیٰنے کہا ہے کہ عوام کی تکلیف کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتامنصوبوں کی تکمیل میں تاخیر سے اخراجات میں اضافہ اور وسائل کا ضیاع ہوتا ہے وزیراعلیٰنے ہدایت کی ہے کہ منصوبوں میں جہاں بھی تکنیکی یا دیگر مشکلات ہیں انہیں فوری طور پر دور کیا جائے اور پیکج کے منصوبوں کی پیش رفت رپورٹ انہیں روزانہ کی بنیاد پردی جائے وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو منصوبوں کی پیش رفت کا جائیزہ لے کر پراگریس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

خبرنامہ نمبر1905/2022
لورالائی10مئی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے لورالائی کے مختلف وارڈزاور یونین کو نسلوں کے دورے کے موقع پر آزاد امیدواروں نےBAP کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگئے، جن میں شبوزئی یونین کونسل 1,3,5واڈز سے وکیل خان،جونیجو خان اورمحمدیوسف BAP کے حق میں دستبردار ہو گئے ،یو نین کونسل نا صر آباد سے عبدالروف BAP کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے ،یو نین کونسل کچھ عمقزئی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عطا گل اور آزاد امیدوار فر ید اللہ BAP کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے، واڈرنمبر 5 میو نسپل کمیٹی سے آزاد امیدوار اسلم ملازئی BAP کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے،اس کے علاوہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عجب خان دمڑ نے دین محمد دمڑ ، عصمت اللہ دمڑ ، عبدالبصیر دمڑ اور اپنے خاندان سمیت مستعفی ہوگئے،ملک محمد آمین دمڑ کے قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر ملک رحیم اوتمانخیل،ملک متین اوتمانخیل،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منجمنٹ حاجی نور محمدغلزئی، ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسرظفراللہ شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محب اللہ علیزئی سمیت لورالائی کے قبائلی رہنماوں ودیگر موجود تھے۔عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے صوبا ئی وزیر حاجی محمد خان اوتما نخیل نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے وسیع تر مفادات کو خاطرملحوظ رکھ کر اقدامات کر رہی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کی عوام کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے ثمرات بہت جلد عوام کی دہلیز پر میسر ہوں گے،بلدیاتی انتخابات میں بھی بلوچستان عوامی پارٹی کلین سوئپ کر کے مخالفین کو سرپرائز دے گی، بلوچستان عوامی پارٹی بلند بانگ اور جھوٹے دعووں پر کسی صورت یقین نہیں رکھتی ،عوام کی خدمت کرنا ہی ہماری سیاست کا محور ہے اور ہم عوام کی خدمت کے بنیاد پر ووٹ لیں گے،آج کے اس جدید دور میں عوام مزید باشعور ہو چکی ہے عوام جھوٹے دعووں اور کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی انہوں نے کہاکہ لورالائی سٹی کے مختلف گلی محلوں اورلنک روڈ میں بلیک ٹاپ روڈزکی تعمیر کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل ھو چکے ہیں ہم عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اورجو بھی اسکیمات متعارف کروائی جارہی ہیں وہ عوام کی امنگوں کے مطابق ہیں، شہر کی عوام کو آبنوشی کی فراہمی کے لئے بھی شرقی اور غربی سائیڈ علیحدہ علیحدہ واٹر سپلائی اسکیم تعمیر کی گئی ہے تاکہ لوگوں کے مسائل میں کمی واقع ہواور آئندہ بھی اسی طرح عوام کی تجاویز آرا اور مشوروں سے ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1906/2022
سبی 10 مئی ۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی ڈاکٹر مشتاق احمد شاہ ، ایف سی 144 ونگ سے میجر تنویر ، ڈی ایس پی پولیس دولت خان ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قادر ہارون ، پروفیسر غلام سرور ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی رہنماءاحمد خان لونی ، مولانا ادریس جمعیت علماءاسلام اور دیگر سیاسی رہنماو¿ں ضلعی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع سبی کے مسائل پانی ، بجلی ، صفائی ستھرائی ، امن و امان ،گیس کے کم پریشر محکمہ صحت کے مسائل اور سپورٹس کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈر اور وزیراعلی بلوچستان نے ان مسائل کہ حل کے لئے ایک کمیٹی قائم کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی ان مسائل کے حل کے لیے کمیٹی کا انعقاد کیا جائے تو اس سلسلے میں یہ اجلاس بلایا گیا ہے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ آپ افسران اور سیاسی عمائدین شہر میں جہاں جہاں عوام ان مسائل سے دوچار ہے کی نشاندہی کریں ،انہوں نے کہا ہم سب یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتے ہیں عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں پہنچانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہاکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھر پور توجہ مرکوز کرنی ہوگی تاکہ مستقبل میں مثبت اثرات مرتب ہوں انہوں نے کہا کہ ان مسائل کا حل ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے تمام محکمہ جات کا عوام سے بہتر رابطہ ہو عوام کا تمام محکمہ جات اداروں سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ہی غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماہانہ بنیاد پر یہ اجلاس بلایا جائے گا مسائل کے حل اور ان کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ لی جائے گی سیاسی رہنماو¿ں نے ڈپٹی کمشنر سبی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور درپیش مشکلات و مسائل کے حل کے حوالے سے ہر ممکن تعا?ن کا یقین دلایا۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1907/2022
شیرانی 10مئی:۔ ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس شیرانی عبدالحق رئیس نے عوام کی سہولت کے لیے پولیس خدمت مرکزکا افتتاح کردیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ کےوڑن کے مطابق عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ شیرانی میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا جا رہاہے۔پولیس خدمت مرکز کے قیام کا بنیادی مقصد بلوچستان کے عوام کو انکی دیلیز پر مطلوبہ سہولیات مہیا کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی بلوچستان نے بلوچستان پولیس کے مختلف شعبہ جات ہائے بالخصوص تھانہ کے تمام تر ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کراونے کےکام کا آغازکیا۔ جوالحمداللہ نہایت خوش اسلوبی سے مکمل ہوچکاہے۔ کمپیوٹرائزیشن کا مقصد بہتر اور آسان پبلک سروس ڈیلیوری ہے۔ ایس پی شیرانی نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز میں عوام کو مختلف سہولیات دی جارہی ہیں۔ اِن سہولیات میں کریکٹر سرٹیفکیٹ ، پولیس تصدیق ،کرایہ داران کا اندراج ، گھریلو ملازمین کا اندراج ،گمشدگی کی اطلاع ،FIR کاپی ، لرنرڈرائیونگ لائسنس وغیرہ شامل ہیں۔عوام کی سہولت کےلیے پولیس خدمت مرکز میں اکثر سہولیات فی الفور تصدیق کے بعد متعلقہ سائل کو ا±نکے پوسٹل ایڈریس پر بذریعہTCS یا مقامی ڈاک بھجوائیےجاتے ہیں۔اس موقع پر صحافی ، علاقہ معززین ،PKMانچارج ASI حضرت عثمان اور دیگر پولیس آفیسران واہلکاران موجود تھے۔ ایس پی شیرانی نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنا لوجی کی وجہ سےآ ج کی دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے۔ کمپیوٹروانٹر نیٹ کا استعمال نہ صرف عوام کے مسا ئل کے حل کو سہل بناتا ہے بلکہ جرائم کے کنٹرول میں بھی نہایت مفید ثابت ہورہا ہے۔ آئی جی بلوچستان کی خصوصی دلچسپی اور کمپیوٹرو دیگر ضروری آلا ت کی فراہمی کی وجہ سے بلوچستان پولیس ایک ماڈرن اور ماڈل فور س بن چکی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
خضدار10مئی؛۔بلوچستان عوامی پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا۔درانی ہاوس میں نامزد امیدواروں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی صدر آغا شکیل احمد خضداری نے کہا کہ عوام ہر سطح پر محرومی کا شکار ہیں۔ چند خاندانوں کی دھائیوں تک سیاسی بالادستی اور اجارہ داری کی وجہ سے آج پورا علاقہ پسماندگی اور بد حالی کا شکار ہے۔ عوام کو پسماندہ رکھ کر اپنی جیبیں بھرنے والوں کا راستہ روکنے کے لیئے عوام کو شعور و آگہی دینے کی ضرورت ہے۔جب تک عام لوگوں کو ووٹ کی اہمیت اور طاقت سے آگہی نہیں دی جائیگی محرومیوں کا ازالہ ممکن نہیں۔آغا شکیل احمد خضداری نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار و کارکن ترقی و خوشحالی کا پیغام لیکر عوام میں جائیں اگر خضدار کے باشعور عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 29 مئی تک تمام نامزد امیدوار اور کارکن نیند و آرام بھول کر گھر گھر میں پارٹی کا پروگرام پہنچائیں۔یہ وقت بہت قیمتی ہے اس کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔ بلدیاتی ادارے سیاست میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے زریعے اگر بلوچستان عوامی پارٹی کی جڑیں نچلی سطح پر عوام میں مضبوط ہوئیں تو دنیا کی کوئی ہمیں آنے والے انتخابات میں کامیابی سے نہیں روک سکے گا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی تمام حلقوں سے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیئے ہر ممکن جدوجہد کریگی۔۔۔۔وہ اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیئے ایک اچھی نیت اور مثبت سوچ کے تحت گھر گھر جاکر ووٹ کی بھیک مانگنے کے لیئے تیار ہیں کیونکہ ووٹ اور عوام کی اجتماعی طاقت کے زریعے ہی استحصالی عناصر کا روکا جاسکتا ہے۔اس موقع پر تمام نامزد امیدواروں اور کارکنوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی قیادت کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment