خبرنامہ نمبر 1895/2022
کوئٹہ۔09مئی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن/پراجیکٹ ڈائریکٹر وزیراعلی بلوچستان کوئٹہ ڈوپلمنٹ پیکیج سہیل الرحمان بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ،ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن یاسر بازئی،ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ کوئٹہ ڈویڑن ،ڈپٹی پی ڈیز،اسسٹنٹ کمشنر سٹی و سریاب کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز اور کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل الرحمان بلوچ نے کہا کہ سریاب روڈ،سبزل روڈ اور سرکی روڈ کے توسیع منصوبے اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے اجلاس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکی روڈ توسیع منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو جلدازجلد دور کرکے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔تمام منصوبوں پر سروسز لائنوں کو جلد از جلد منتقل کیا جائے۔یوٹیلٹی لائن ڈیپارٹمنٹس کی منصوبوں میں رکاوٹ کی صورت میں ان کو نوٹسز جاری کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے اہم منصوبوں میں ٹیم روک بےحد ضروری ہے۔اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔لہذا تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو جنگی بنیادوں پر تیز کریں۔اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان کوئٹہ ڈوپلمنٹ پیکیج کے منصوبوں پر کام کی رفتار اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اور اسٹیک ہولڈرز ان منصوبوں پر حائل رکاوٹوں کو دور کرکے جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔سریاب روڈ،سبزل روڈ اور سرکی روڈ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ٹریفک کے مسائل حل اور عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔منصوبوں میں آنے والی مساجد کے مسائل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیاجائے۔ تمام منصوبوں پر مکمل مشینری اور ورکرز کی ورکنگ سائٹس پر موجودگی کو یقینی بنائیں۔ تمام منصوبوں پر دوران کام ٹریفک کے لیے متبادل انتظام کیا جائے تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے میں جہاں مسائل نہیں وہاں پر کام جلداز جلد شروع کریں۔سروس لائن کو جلد از جلد منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ سریاب روڈ پر مالکان کونوٹس دینے کے بعد فوری طور پرتمام سڑک کو کلیئر کرکے کام کی رفتار کیاجائے۔انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام یوٹیلیٹی سروسز کو بھی جلد از جلد منتقل کرکے سڑک کلیئر کروائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1896/2022
زیارت 09مئی۔ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے کہا ہے کہ افسران عوام کے خادم ہے افسران اپنے دفاتر کے ساتھ فیلڈ میں جاکر بھی عوام کے مسائل سن کر ان کو حل کریں تمام ڈسٹرکٹ افسران اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنائیں اور اپنے سپورٹنگ اسٹاف کو بھی ڈیوٹی کا پابند کریں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ زیارت ایک پر فضاء سیاحتی مقام ہے زیارت میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1897/2022
کوئٹہ09 مئی :- کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن میں منی سپورٹس کمپلیکس اور وکیشنل ٹریننگ سینٹر کے قیام کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ اور چمن، اے ڈی سی کوئٹہ اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن بھی موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر پشین بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ سال کے پی ایس ڈی پی میں کوئٹہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں منی سپورٹس کمپلیکس اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کے قیام کے لیے فزبیلٹی رپورٹ پیش کیا جائے تاکہ آئندہ مالی سال کی بجٹ میں ان منصوبوں کو شامل کیا جائے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مستقبل کے تناظر اور آبادی کو مدنظر رکھ کر منصوبے بنائے جائے تاکہ ان کی بروقت تکمیل سے لوگوں کی ضرورت پوری ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1898/2022
کوئٹہ09مئی ؛۔ صوبائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں آڑنجی زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں انہیں تنہا ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں زلزلہ متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ آڑنجی زلزلہ سے متاثرہ 2 سو خاندانوں کو مکمل طور پر امدادی سامان مہیا کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2سو خاندانوں کےلئے امدادی سامان میں ٹینٹ، خیمے، بستر ، چارپائیاں، کولر و کھانے پینے کی اشیا اور ادویات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سامان متاثرین تک پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا کہ دشوار گزار راستوں سے ریسکیو ریلیف اور 2سو خاندانوں کا سروے بھی مکمل ہو چکا ہے صوبائی مشیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ کی وجہ سے جو پانی کے چشمے بند ہو گئے تھے انہیں بحال کر دیا گیا ہے اور راستوں کو کلیئر کر نے کے لئے بلڈوزر بھی بھجوا ئے جا چکے ہیں جو عوام کی آمدورفت کے لیے راستوں کو جلد ازجلد بحال کرینگے انہوں نے کہا کہ مزید ضرورت پڑی تو پی ڈی ایم اے اپنے عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1899/2022
کوئٹہ 09مئی ؛۔صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور و پی ڈی ایم اے میر ضیاءلانگو نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ایبٹ آباد جلسے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے ایبٹ آباد جلسے میں افواج پاکستان خلاف جو الفاظ استعمال کیے وہ انتہائی نامناسب تھے انہوں نے کہا ہے کہ فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے جسے اپنے بیانیہ کے لئے سیاست میں دھکیلنا نہیں چاہیئے پاک فوج کو بدنام کرنے والوں کی اس حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ دشمن کی کٹھ پتلی بن کر اپنی ہی فوج سے لڑنا اور پاک فوج کے خلاف جو الفاظ استعمال کیے وہ انتہائی نامناسب ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج وہ واحد ادارہ ہے جو پاکستان کا ضامن ہے فوج کو سیاست میں دھکیلنے کی کوشش دشمن کے بیانیے کو تقویت دینا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment