خبرنامہ نمبر1506/2022
سبی 08 اپریل ۔عوامی شکایت کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناءماہ جبین عمرانی نے تحصیلدار سبی میر زابر خان ڈومکی کے ہمراہ سبی بازار کا دورہ کیا اور بازار میں قائم تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا اور سختی سے ہدایت کی ہے کہ دکاندار حضرات روڈ کنارے بڑے گڑایوں کو رکھ کر کھانے پینے کی چیزیں بنانے اور فروخت کرنے سے گریز کریں کیوں کہ رش کے باعث کافی دفعہ گرمی تیل چھوٹے بچوں پر گرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں اگر کسی دوکاندار نے دوبارہ اپنی دکانوں کے سامنے بڑے گراہی رکھ کر سموسے ،پکوڑے بناتے اور فروخت کرتے ہوئے پائے گئے تو ان کے سخت کاروائی کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناءماہ جبین عمرانی نے مہنگا دودھ فروخت کرنے پر متعدد دودھ فروشوں کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے جرمانہ بھی کیا ہے اور کچھ کو حوالات میں بند کردیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1507/2022
خضدار8،مارچ۔کمشنر قلات ڈویژن داو¿د خان خلجی نے کہا ہے کہ ماہ صیام رحمتوں و برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں گرانفروشی و ذخیرہ اندوزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی تمام ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے احکامات جاری کئے ہیں ذخیرہ اندوزی وگرانفروشوں کے ساتھ کوئی رعایت برتی نہ جائے جہاں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی وگرانفروشی کا کوئی بھی مرتکب پائے جائے تو ان کے ذخیرہ شدہ سامان سرکاری قبضے میں لیکر ضرورت مندوں میں مفت تقسیم کئے جائیں اور انکے خلاف قانونی کارروائی کیجائے گراں فروش و ذخیرہ اندوزی کسی رعایت کے مستحق نہیں ان خیالات کا اظہار کمشنر قلات ڈویژن نے ماہ صیام کے دوران قیمتوں کو برقرار رکھنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے قلات ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز سے آن لائن اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے بریفنگ میں بتایا کہ حکومت کی جانب سے متعین کردہ نرخنامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ز روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کادورہ کرکے قیمتوں کاجائزہ لے رہے ہیں اس سلسلے میں متعدد گرانفروشوں کو بھاری جرمانہ کرکے ان کے دکان سیل کئے گئے ہیں اور کچھ گراں فروشوں کو آخری وارننگ دی گئی ہیں اور بہت جلد خضدار میں مختلف مقامات پر سستا بازار کا انعقاد کیا جائے گا اس سلسلے میں انجمن تاجران خضدار کے نمائندوں کا تعاون حاصل کیا جارہاہے اجلاس میں ڈویڑن کے دیگر ڈپٹی کمشنر بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے اور ماہ رمضان المبارک کے دوران حکومت کی جانب سے گرانفروشوں و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اب تک کے کاروائیوں سے متعلقاجلاس کو بریفنگ دئیے اور ان سے مزید احکامات لئے کمشنر قلات ڈویڑن نے کہا کہ گرانفروشی و ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کا ہمارا دین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر قانون کے مطابق انہیں سزادیگی کمشنر قلات ڈویڑن نے کہاکہ وزیر اعلیٰ و چیف سیکرٹری بلوچستان کے واضح احکامات پر عمل درآمدکرکے گرانفروشوں و ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے کمشنر قلات ڈویڑن نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنی سورس کے ذریعہ ذخیرہ اندوزوں کا پتہ لگاکر ذخیرہ کئے گئے تمام سامان کو سرکاری قبضہ میں لیکرضرورت مندوں میں فوری طورپر مفت تقسیم کرکے ان ذخیرہ اندوزوں کو جیل بھیج دیں کمشنر قلات ڈویڑن نے ڈپٹی کمشنرز و میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ وہ بازاروں میں روزانہ کی بنیادپر صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے تاکہ روزہ داروں کو خریداری کے دوران کوئی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ باآسانی سے اپنی خریداری کرسکیں کمشنر قلات ڈویژن نے ڈپٹی کمشنرزہدایت دیتے ہوئے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹورز کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کرکے ان میں اشیائے خوردونوش و دیگر ضروری سامان کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور قلات ڈویژن کے تمام تحصیلوں میں سستا بازاروں کا انعقاد کرکے مجھے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کریں اس حوالے سے کوئی سستی وکوتاہی برداشت نہیں کیجائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1508/2022
گوادر8اپریل2022ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ اور ضلعی افسر تعلیم عزیز الرحمن نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے ترقی کاضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیر اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے ان اخیالات کا اظہار انہوں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ضلع کونسل ھال میں تعلیم کی اہمیت کے موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے جو لوگ معاشرے میں تعلیم حاصل کرتے ہوں وہ دینی ہو یا دنیاوی اس انسان کا معاشرہ کے اندر اور اپنے گھر کے اندر ایک الگ مقام ہوتا ہے ایک نوجوان بچے کا قدر بزرگ لوگ صرف تعلیم کی وجہ سے کرتے ہے توہمیں چاہیے کہ تعلیم حاصل کریں اور اس کا صیحح استعمال کریں اور اگر ایسا ممکن ہوا تو وہ دن دور نہیں کہ ہم دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہوں گے جو جدید علوم سے اگاہی رکھتے ہیں تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن کبیر اکبر(HS جدید) ،سیکنڈ پوزیشن نسرین(گرلزHSکلانچی)، تھرڈ پوزیشن اقراء (گرلز HS) نے حاصل کی تقریب کے آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذاکر علی بلوچ اور ضلعی افسر تعلیم عزیزالرحمان نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1509/2022
کوئٹہ 08اپریل۔ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رمضان میں اشیاءخوردنوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تمام اشیاء مقرر شدہ ریٹ پر دستیاب کی جائیں اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ ترجمان بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبے میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے رہی ہے اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیںگی انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ بازاروں میں انسپکشنز کیلئے ضلعی انتظامیہ، فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہے  اور یہ ٹیموں  الگ الگ انسپکشنز کا سلسلہ جاری رکھے ہوے ہیں۔ ترجمان  نے کہا کہ اصل مقصد سرکاری سطح پر جاری کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنانا اور مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  صوبے بھر میں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی تازہ صورتحال کے علاوہ اشیائے خوردونوش کے ہول سیل اور ریٹیل ریٹس کے درمیان فرق کا تفصیلی جائزہ بھی متعلقہ ٹیموں کی ذمّہ داری ہوگی انہوں نے کہا کہ آئندہ میٹنگ میں دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں اشیائے خوردونوش کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں میں فرق کے حوالے سے جائزہ اجلاس بھی کیا جاے گا اور آیندہ اجلاس میں بلوچستان اور دیگر صوبوں میں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا جاے گا اور بتایا جائے گاکہ آزاد ذرائع کے مطابق بلوچستان میں اکثر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دیگر صوبوں کی نسبت کم ہیں یا زیادہ تاکہ اس سلسلے میں مزید اقدامات کرکے بلوچستان کے عوام کو رمضان المبارک میں مزید بہتر اقدامات کیے جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1510/2022
لسبیلہ 08اپریل۔ڈہٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے کہا کہ لسبیلہ انتظامیہ نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانے اور انہیں انڈور گیمز کے مواقع میسر کیلئے بھرہور اقدامات اٹھارہی ہے یوتھ ایمپاورمنٹ انیشیٹیٹیو پروگرام کے تحت مختلف انڈور گیمز کا انعقاد نوحوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی جانب اہم قدم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفیسر کلب میں مختلف انڈور گیمز کے نائٹ مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے کہا کہ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے نوجوانوں میں مثبت تبدیلی اور انکا ٹیلنٹ متعارف ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہیکہ نوجوانوں کو سماجی ترقی کے عمل میں شامل کرنے کیلئے دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کرنے کے موا قع میسر کئے جائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ‘تمام نوجوانوں کے لیے پاکستان کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع موجود ہیں تاکہ تمام نوجوان اپنے مستقبل میں ایک مرحلے کے ساتھ معاشرے کا ایک بااختیار حصہ محسوس کرسکیں اس موقع پر افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھوزوہیب امان لاسی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ یوسف بلوچ سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالصمد رونجھو، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوتھل محمد خان دودا، ایکسیئن بی اینڈ آر لسبیلہ شہاب مگسی، انجینئر مہراب بلوچ، ہنگول نیشنل پارک کے آفیسر راجہ آصف کھوسہ، ڈی ایس پی موٹروے پولیس سید راشد علی شاہ، ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، ایم ایس ڈاکٹر احسان بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عبدالستار بلوچ، ڈی ایس پی اوتھل بیلہ عابد علی جدون، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردارزادہ غلام سرور شیخ، ایس ڈی او ایریگیشن ملک اشرف، سردار سرور پھورائی، وڈیرہ غلام نبی گنگو،وڈیرہ محمد عمر مسور، بھوتانی کارواں کے رہنما پیر عبدالمجید شاہ جیلانی سابق کونسلر پرکاش کمار لاسی،ڈاکٹر فرحان، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے ضلعی آرگنائزر قاضی احسان الحق بلوچ، سیکرٹری مالیات غلام محمد گلفام دودا اور دیگر شریک تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1511/2022
لسبیلہ 08اپریل۔سنئیر صوباءوزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کنراج کے عوام کے دیرینہ مطالبے پر تعلیم دوست اقدام اتھاتے ہوئے پسماندہ دیہی علاقے کنراج میں ماڈل ریزڈیشنل یائر سکینڈری سکول قیام کی پروپوزل فوری طور پر تیار کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لسبیلہ محمد رفیق بلوچ کا کہنا ہے کہ لسبیلہ میں شرح خواندگی بڑھانے کیلئے حکومت بلوچستان خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے سنئیر صوباءوزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی اور سکرٹری سکینڈری اسکول کے احکامات ہر اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور کنراج میں ماڈل ریزیڈیشنل ہائرسکینڈری اسکول قیام کی پروپوزل تیار کرکے متعلقہ حکام کو بھیج دی گءہے اپنے ضلعی دفتر میں اساتذہ کرام کے وفود سے ملاقات کے دوران تدریسی سرگرمیوں اور کلسٹر بجٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گءڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے لسبیلہ میں شرح خواندگی بڑھانے کے حوالے سے اساتذہ تنظیموں اور محکمہ تعلیم کے افسران کے مابین کوآرڈیشن اور ہم۔آہنگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی کی تعیناتی اور کوششوں سے تعلیمی مسائل کے حل کی جانب پیشردت سامنے آءہے عمارتوں سے محروم سرکاری اسکولوں کی نشاندہی اور ٹیچرز کی حائے تعیناتی پر حاضریاں یقینی بنانے کیلئے انتظامی سطح پر مﺅثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1512/2022
کوئیٹہ 8 مارچ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس نے آواران کے علاقے مشکے میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابل فخر ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں سے موثر طور پر نمٹ رہے ہیں اور بلوچستان کے غیور و محب وطن عوام اپنی بہادر اور دلیر فورسز کے ساتھ کھڑےہیں جو اپنے ملک اور صوبے کی ترقی و استحکام کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے وزیراعلءنے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکو خراج عقیدت اور انکی جرات کو سلام پیش کیا ہے وزیراعلیٰ نے شہداءکے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار بھی کرتے ہو شہدائ کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment