خبرنامہ نمبر1489/2022
کوئٹہ 07اپریل۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نور محمد دومڑ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی ترقیاتی پروگرام میں شامل ترقیاتی منصوبوں اور پی ایس ڈی پی پلس ترقیاتی اسکیمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سلمان مفتی، سیکریٹری خزانہ حافظ عبدالباسط، سیکرٹری ایریگیشن فتح بھنگر۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عمران گچکی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈاکٹر عمر بابر، سیکرٹری زراعت امید علی کھوکھر، سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر، سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن اور سیکرٹری امپلیمنٹیشن پی اینڈ ڈی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو پی ایس ڈی پی 2021- 22 میں شامل ترقیاتی منصوبوں اور خصوصاََ پی ایس ڈی پی پلس ترقیاتی اسکیمات پر متعلقہ سیکرٹریز نے سیکٹر وائز تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو پی ایس ڈی پی پلس ترقیاتی اسکیمات پر اب تک ہونے والے سیکٹر وائز پروگریس، ڈی ایس سی، پی ڈی ڈبلیو پی اور اتھارائزیشن سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ایس ڈی پی پلس اسکیمات پر وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر عمل کیا جائے اور ان اسکیمات پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں پی ایس ڈی پی پلس اسکیمات پر پیشرفت کے لیے ہفتے میں دو بار پروگریس رویوو اجلاس کا انعقاد کیا جائے اور تمام امور کو فاسٹ ٹریک کیا جائے۔ سینئر صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ وہ محکمے جن کی پی ایس ڈی پی پلس ترقیاتی اسکیمات پر پراگریس نہیں ہے وہ اپنے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق محکمہ پی اینڈڈی کے ساتھ ایک مربوط کوآرڈینیشن رکھیں اور جو بھی کمی کوتاہی ہے اس کی نشاندہی کریں سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی ترقیاتی پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پوری محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام محکمے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے ساتھ کوآرڈینیشن جاری رکھیں تاکہ امور کی بروقت انجام دہی میں آسانی ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1490/2022
کوئٹہ 07اپریل۔ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ7اپریل دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے یعنی زندگی بچائیے اور ہنگامی حالات میں صحت کی سہولتوں کی دستیابی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صحت کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام پر عملدرآمد اور اس کی فوری طور پر لانچ کی منظوری بھی دی ہے اور اس سہولت سے بلوچستان کے 18لاکھ خاندان مستفید ہونگے جنہیں فی خاندان 10 لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ میسر ہوگا۔ جس سے بلوچستان کے عوام جلد ہی اس قابل ہو سکیں کہ وہ صحت مند،  اپنے خاندان کو صحت مند ، معاشرے کو صحت مند اور ماحول کو صحت مند بنانے کے سلسلے میں صحیح فیصلہ کر سکیں ترجمان بلوچستان فرح عظیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی صحت کارڈ حکومتِ بلوچستان کا ایسا اقدام ہے جو کم آمدنی والے افراد کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرے گا فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ سماجی بہبود کی اصلاحات میں انتہائی اہم ہے جس کے باعث غریب افراد بھی عزت سے صحت کی تمام تر سہولیات حاصل کر سکیں گے اور آئندہ مستقبل صحت کارڈ پروگرام بلوچستان میں غربت کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1491/2022
کوئٹہ 07اپریل۔´بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس بروز جمعہ مورخہ 8 اپریل 2022ء بوقت 3بجے سہ پہر بلوچستان صوبائی اسمبلی ہال شارع زرغون کوئٹہ میں طلب کیا ہے۔سیکورٹی کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر سے اسمبلی اجلاس کے دوران تمام وزیٹرز کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ سختی سے ممنوع ہے تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکورٹی گارڈز کا بھی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا تمام محکموں کے سرکاری افسران و اہلکاران اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کاڈر ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1492/2022
سبی 07 اپریل ۔کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے عوامی شکایات کے پیش نظر بذات خود شدید گرمی میں سبی بازار میں مختلف دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناءماہ جبین عمرانی بھی موجود تھے انھوں نے سرکاری اسٹوروں سمیت سبی بازار کے مختلف دکانوں سبزی و فروٹ فروشوں کے سٹالوں پر گئے جہاں پر نہ صرف انہوں نے نرخنامے چیک کیے بلکہ اشیاءخورد و نوش کے معیار کو بھی خصوصا چیک کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے کہا کہ غیر معیاری اشیاء اور گراں فروشی میں ملوث دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اشیاءخوردنوش مقرر کردار نرخنامے کے مطابق فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہم ایک اسلامی ملک میں رہتے ہوئے ماہ رمضان کے تقدس اور احترام کا خیال نہیں رکھ رہے ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ تاجر برادری اس ماہ رمضان کے احترام میں غریب عوام کو ریلیف دیتے ہوئے معیاری اشیا کو کم قیمت پر فروخت کرنے کو یقینی بناتی لیکن یہاں معاملہ اس کے برعکس ہے تاجر برادری اس مقدس مہینے کو منافع کا ذریعہ بنا کر غریب عوام کے ساتھ ظلم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاءخورد و نوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1493/2022
لسبیلہ 7 اپریل ۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی کے احکامات کی روشنی میں ماہ صیام میں گرانفروشی کی روک تھام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کا آغاز ہو گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں روزانہ کی بنیاد پر تحصیلدار بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کا دورہ کر رہے ہیں اور صفائی اور قیمتوں کو باقاعدگی سے چیک کر رہے ہیں تحصیلدار حب نے گرانفروشی کرنے والے دکانداروں پر 6000 روپے تحصیلدار وندر نے 12000 جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں انتباہ جاری کیا گیا کہ وہ پرائس کنٹرول کیلئے انتظامیہ کی مقررکردہ قیمتوں پر عملدرآمد کریں بصورت دیگر انہیں جیل بھیج دیا جائیگا تحصیلدار بیلہ اور تحصیلدار اوتھل نے بھی پرائس کنٹرول کے حوالے سے دکانداروں اور تاجروںکو وارننگ دی گئی مجموعی طور پر پہلے روز مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کی جانب سے18000/-روپے گرانفروشوں کو جرمامہ عائد کیا گیا عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عوام کو ریلیف دلانے کیلئے انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے نبھائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1494/2022
گوادر07اپریل ؛۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام اور ڈی ایف اے کے تعاون سے بابا میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں رمضان المبارک نائٹ ناک آو¿ٹ فٹبال ٹورنامنٹ بنام معروف سماجی شخصیت مرحوم عتیق الرحمان نواب اور مرحوم اسلم عبداللہ (قابوس)اس میچ کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن رئٹائرڈ جمیل احمد بلوچ تھے اس موقع پر انکے ہمراہ سماجی رہنماءڈی ایف اے گوادر کے صدر میر ارشد کلمتی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ذاکر علی بلوچ ودیگر ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے رمضان المبارک نائٹ ناک آو¿ٹ ینگ ٹورنامنٹ کا افتتاح فٹبال کو کیک لگا کر کیا اس موقع پر انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مصافحہ بھی کیا کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا کہ گوادر کے نوجوانوں میں بے حد صلاحیت موجود ہے نوجوان کھلاڑیوں کے ماہرانہ انداز میں کھیلنے پر بے حدخوشی محسوس ہوئی انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تکمیل کھیل کے میدانوں کو آباد اور کھیلوں کے سرگرمیوں کو فروغ دینے سے ممکن ہوتی ہیں گوادر کے نوجوان میں جذبہ اور جنون دیکھ کر لگ رہا کہ مستقبل قریب میں گوادر کے نوجوان کھلاڑی گوادر کا نام ملکی اور عالمی سطح پر روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ مرحوم عیتق الرحمٰن نواب ایک نہایت ہی شفیق اور سماجی کاموں میں صفہ اوّل کے سپاہی تھے جس کی کمی کو ہر وقت محسوس کی جائے گی اس ٹورنامٹ کے دوسرے دن کا پہلا میچ ساجد برادرز یوتھ کلب بمقابلہ شہید خلیل یوتھ کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ 1-1گول سے برابر رہا جبکہ پینالٹی کک کے زریعے یہ میچ ساجد برادرز نے جیت کراپنے نام کردیا جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ ینگ مجاہد فٹبال کلب بمقابلہ ینگ جان فٹبال کلب گوادر کے مابین تھا جو کہ ینگ مجاہد فٹبال کلب نے2-0سے جیت کر اپنے نام کردیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1495/2022
گوادر07اپریل2022 ضلعی افسر پولیس فہد احمد کھوسہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ نے کہا ہے کہ معاشرے میں منشیات کی روک تھام اور اس کی تدارک کے لیے معاشرے کے ہر شعبے سے وابستہ افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں آل پارٹیز خواتین وحضرات سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک اور قوم کا سرمایہ ہے مگر بدقسمتی سے وہ منشیات کے زد میں ہے لہذا منشیات کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ان کا کہنا تھاکہ جتنا نوجوان نسل منشیات کی قریب ہوگی اتنا ہی ملک میں دشمنوں کے اثر و رسوخ کے لئے راہ ہموارہ ہوجائے گی لہذا ہم سب کو اس لعنت کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔اجلاس میں منشیات کے روک تھام کے سلسلے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں ثقافتی ادبی اور علمی پروگرام اور میڈیا پر خصوصی مہم چلانے پر بھی زور دیاگیاہے انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں میں یہ شعور لانا ہوگا کہ منشیات تباہ کن ہیں اور اس سے سنگین خطرات سامنے آئیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1496/2022
لورالائی 07اپریل۔کمشنر لورالائی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر لورالائی کی ہدایت پر گراں فروشوںاورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری ہیں اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر بوری جمیل احمد نے عوام کی شکایت پر خان صدیق گلی میں واقع قصائی کو نرخ نامہ سے تجاوز کرنے پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے 5 یوم کی سزا سناتے ہوئے جیل میں قید کرلیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1497/2022
نصیرآباد 07اپریل۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک کی زیر صدارت ڈویژن بھر سے گندم خریداری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر فوڈ ظفر علی بنگلزئی ایڈیشنل کمشنر ظفر ہاشم بلوچ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور عبدالکریم بگٹی ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہجہان مگسی سید محمد پناہ شاہ سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر فوڈ ظفر علی بنگلزئی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت اس سال دس لاکھ گندم کی بوریاں خریدے گی جس کے لیے نصیرآباد ڈویژن میں 17 خریداری سنٹرز قائم کیے گئے ہیں فرد کی بنیاد پر باردانہ کی تقسیم کی جائے گی اس وقت محکمہ فوڈ نصیرآباد ڈویژن کے پاس ایک لاکھ سے زائد باردانہ موجود ہیں دیگر 2 لاکھ باردانہ بھی اگلے ہفتے 18 اپریل تک ان شاءاللہ فراہم کیا جائے گا ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تین لاکھ باردانہ کی بوریوں کی تقسیم کا عمل جلد شروع کیا جائے گا تاکہ خریداری کا مرحلہ جلد از جلد شروع کیا جائے نصیرآباد ڈویژن سے دیگر اضلاع اور صوبے میں گندم کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے کہاکہ محکمہ فوری طور پر باردانوں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے جن اضلاع میں گندم کی پیداوار زیادہ ہوئی ہے باردانہ کی تقسیم اسی حساب سے کی جائے گندم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں کیا جائے گا معیاری اور صاف گندم کی خریداری حکومت کے مفاد میں ہے اور خریداری عمل محکمہ خوراک کی پالیسی کے مطابق کیا جائے انہوں نے کہا کہ انچارج سینٹرز گندم کی خریداری کے عمل کو صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں حقیقی اور چھوٹے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کو ہر صورت یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ تمام سینٹرز پر سکیورٹی کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے اس سلسلے میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کو ہدایات جاری کردی جائیں گی اور ضلعی انتظامیہ گندم خریداری مراکز اور باردانہ کی تقسیم کے طریقے کار کا جائزہ لیتے رہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ڈویژنل انتظامیہ گندم کی خریداری میں محکمہ فوڈ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائے گی تاکہ صاف اور معیاری گندم کی خریداری کا عمل مکمل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ خریداری مراکز کے انچارج گندم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہ کریں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1498/2022
جھل مگسی 07اپریل۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے گزشتہ روز تھانہ جھل مگسی کا دورہ کیا اور غیر حاضر اسٹاف کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیا جبکہ آپریٹر وائرلیس کو تنبیہ کی کہ وہ اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی مکمل بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں امن و امان میں خلل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی اس عمل میں ملوث پایا جائے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو پر سکون ماحول فراہم کیا جاسکے امن و امان میں خلل ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ضلع انتظامیہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کرے گی انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ کو ہدایت دی کہ وہ نگرانی کے ساتھ ساتھ خود بھی گنداواہ ڈیرہ مراد جمالی روڈ کا وقتا فوقتا گشت کرتے رہیں اور تحصیلدار کو بھی ہدایات دیں کہ وہ گنداواہ ڈیرہ مراد جمالی روڈ پر گشت کے عمل کو نہ صرف بڑھایا جائے بلکہ خود بھی گشت کرنے کو اپنا معمول بنائے تاکہ مسافروں سے کسی قسم کی زیادتی ہرگز نہ ہونے دیں ضلع بھر میں امن امان کی رٹ کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض منصبی سے روگردانی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی تمام ملازمین اور افسران احسن انداز سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1500/2022
کوئٹہ 07اپریل۔محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش اور مجاز حکام کی پیشگی منظوری سے آرٹیکل رائیٹر دین محمد اور نصرمن اللہ کو انفارمیشن آفیسر(16- B) کے عہدے پر31 مئی2021 ءسے مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1501/2022
کوئٹہ 07اپریل۔محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش اور مجاز حکام کی پیشگی منظوری سے اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر عطاء محمد جعفر کو کمپیوٹر آپریٹر (16- B) کے عہدے پر31 مارچ 2021 ء سے مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1502/2022
کوئٹہ 07اپریل۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1503/2022
کوئٹہ 07اپریل۔محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی سفارش اور مجاز کام کی پیشگی منظوری سے محمد بخش ولد غلام سرور کواسٹیٹسکل انویسٹیگیٹر (پی بی ایس- 16) بیورو آف اسٹیٹس محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1504/2022
کوئٹہ 07اپریل۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق محمد ہلال ولد عبد الحکیم کو سپریڈنٹ کے عہدے پر ترقی دیکرمستقل بنیادوں پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سپریٹنڈنٹ اسداللہ ولد غلام حسین کا تبادلہ کرکے انہیں پرائیویٹ سیکرٹری ٹو چیف پائلٹ آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1505/2022
کوئٹہ 07اپریل۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمداکبر آسکانی، سیکرٹری لائیوسٹاک محمد طیب لہڑی، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک اینیمل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر غلام رسول تاج اور ڈویڑنل ڈائریکٹر محمد انور حریفال کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر قطب خان بلوچ کی زیر نگرانی میں ڈاکٹر طارق قمبرانی اور ڈاکٹر سعود نے محکمہ لائیو اسٹاک کے دیگر سٹاف کے ہمراہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں لمپی وائرس ڈیزیزز کے خلاف اسپرے کا عمل شروع کیا ہے اس دوران کوئٹہ اور گرد نواح کے ڈیریوں میں موجود جانوروں اور ڈیریوں کے اندر مکمل اسپرے کیا گیا اور جانوروں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گئے احتیاطی تدابیر کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر قطب خان بلوچ نے تمام ڈیری مالکان اور مالداروں کو ہدایت کی ہے کہ فی الحال اس وائرس کی موجودگی میں دیگر صوبوں سے جانور نہیں منگوائیں کیونکہ جانوروں کو باہر لانے اور لے جانے میں جانوروں میں موجود لمپی وائرس زیادہ پھیل سکتا ہے لہذا اس وقت جو جانور آپ لوگوں کے پاس ہے ان پر گزارہ کریں تاوقتیکہ لمپی وائرس پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر قطب خان بلوچ نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ امور حیوانات اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہاہے تاکہ اسں وائرس پر مکمل قابو پا کر اسے مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment