خبرنامہ نمبر1475/2022
کوئٹہ 06اپریل۔سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ سے آج یہاں صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ملاقات کی۔ سیکرٹری صحت آفس میں ملاقات میں زیارت،سنجاوی ،اور بلوچستان بھر کے اضلاع میں صحت عامہ سے متعلق معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر منصوبہ بندی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی صحت سے متعلق معیاری سہولتوں پر پورا حق ہے۔ اور  صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحات کریں گے۔ شعبہ صحت کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان میں ہسپتالوں کی حالت زار کو بدلیں گے۔ صحت کے معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کو فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہو گا۔ وزیر صحت نے کہا کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی  صوبائی حکومت کا مشن ہے۔صوبے میں ایسا نظام لائیں گے جہاں مریضوں کو جدید اور معیاری علاج میسر ہو۔  صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ بہت جلد شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت صالح ناصر بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1476/2022
سبی 06 اپریل ۔سابق ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے اس موقع پر سابق ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے الوداعی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفیسر کے لیے تبادلہ ملازمت کا ایک اہم جزو ہے جو کہ سرکاری ملازمت کے ساتھ لگا رہتا ہے انہوں نے کہا کہ سبی میں فرائض کی انجام دہی کے دوران عوام اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ خوشگوار یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی خصوصا ضلع سبی کی ترقی اور عوام کی فلاح میں کیے گئے کاموں میں انتہائی مثبت اور ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا انہوں نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے میں لیویز اور دیگر فورسز نے جانفشائی سے کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1477/2022
سبی 06 اپریل ۔کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناءماہ جبین عمرانی نے تحصیلدار سبی میرزابرخان ڈومکی کے ہمراہ سبی بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور خصوصا سرکاری نرخ نامے کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناءماہ جبیں عمرانی نے دکانداروں اور تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دینا چاہیے نہ کے قیمتیں بڑھا کر عوام کو تکلیف سے دوچار کیا جائے انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک حتی کہ غیر مسلم ممالک میں تاجربرادری ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے قیمتیں کم کر دیتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہاں اس کے برعکس ہوتا ہے انہوں نے تاجر برادری کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اشیائے خوردونوش حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی قیمتوں پر فروخت کریں اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1478/2022
چمن 06اپریل،ڈپٹی کمشنر چمن /ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرکیپٹن ( ر )جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت 29 مئیءکو ہونے والے لوکل گورنمنٹ الیکشن کے حوالے سے ڈی سی آفس چمن میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں اسسٹنٹ کمشنر چمن خوزیمہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود خان تحصیلدار چمن عبدالرزاق میانی سمیت تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز نے شرکت کیاجلاس میں موجودہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کی تیاری کے علاوہ لاءاینڈ آرڈر ودیگر معاملات زیر بحث آئے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن نے تمام تر انتظامات پر کام شروع کردی ہے ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری ہدایات اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد پر زور دیا اور تمام سیاسی جماعتوں اورو قبائل سے لوکل الیکشن میں انتظامیہ سے تعاون کی استدعا بھی کی چمن ڈسٹرکٹ کے 41یونین کونسلز اور میونسپل کارپوریشن چمن کے 271 وارڈز میں 29 مئی کو لوکل گورنمنٹ الیکشن ہونگے اور متعلقہ 8 ریٹرننگ آفیسرز کے ساتھ 15 اپریل سے 18 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کی جائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1479/2022
پنجگور، 6 اپریل : سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن عبدالرو¿ف بلوچ نے کہاہے کہ صوبے میں فروغ تعلیم میں سرکاری اسکولوں کا کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے ، معاشرے میں مثبت سوچ ، شعور اور علم کے حصول میں اساتذہ ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، یہ بات انہوں نے ضلع پنجگور کے مختلف اسکولوں جن میں بوائز ہائی سکول خدابادان، گرلز ہائی سکول خدا بادان، بوائز ماڈل ہائی سکول چتکان ، گرلز ہائی سکول چتکان کے اچانک دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ دورے میں ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین سمیت متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔ سکولوں کے دورے کے دوران سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن عبدالرو¿ف بلوچ نے طلباء اور طالبات سے مختلف کورسز سے متعلق سوالات دریافت کیے ،اس موقع پر انہوں نے طلباء و طالبات کو حصول علم میں تمام تر توانائیاں صرف کرنے ، اساتذہ کی عزت و تکریم کو مقدم رکھنے ، والدین کی عزت کرنے کو اپنا شعار بنانے کا کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں کے ہونہار طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور اساتذہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار طلبا وطالبات کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے۔ طلباء وطالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور اساتذہ کا رتبہ بہت بلند ہے ،اساتذہ قوم کے ہونہاروں کی معیاری تعلیم و تربیت اور کردارسازی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں۔ بعداز سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن عبدالرو¿ف بلوچ نے ضلع پنجگور کے ہیڈ ماسٹررز اور کلسڑ ہیڈز سے تفصیلی ملاقات کی جہاں انہیں ضلعی ایجوکیشن آفیسر عابد حسین نے تفصیلات سے آگاہ کیا جس میں اسکولوں کی تزئین و آرائش ع سہولیات کی فراہمی ، شیلڑلس اسکولوں ، اساتذہ اور اسٹاف ی غیر حاضری اور کلسڑ بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکٹری ایجوکیشن عبدالرو¿ف بلوچ نے کلسڑ ہیڈز کو سختی سے تاکید کی کہ غیر حاضری اور کلسڑ بجٹ کے صحیح استعمال پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1480/2022
گودار 06 اپریل۔ضلعی انتظامیہ گوادرکے زیر اہتمام اور ڈی ایف اے کے تعاون سے بابا میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں منعقدہ رمضان المبارک نائٹ ناک آو¿ٹ فٹبال ٹورنامنٹ بنام معروف سماجی کارکن مرحوم عیتق الرحمان نواب اور مرحوم اسلم عبداللہ (قابوس) کاشاندار افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی پاک آرمی 440 ڈویژن کے بریگیڈئر فہد حسین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ذاکر علی بلوچ تھے یہ شاندار افتتاحی میچ گوادر ویٹرن کلب بمقابلہ کیپٹن سلیمان کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں گوادر ویٹرن فٹبال کلب نے 4-0 سے یہ میچ اپنے نام کر لیاجبکہ دوسرا میچ گوادر اسٹار یوتھ کلب بمقابلہ وحید یونائیٹڈ یوتھ فٹبال کلب گوادر کے مابین کھیلا گیاجو کہ وحید یونائیٹڈ یوتھ فٹبال کلب نے جیت لیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1481/2022
کوئٹہ 06اپریل۔محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات اور مجاز احکام کی پیشگی منظوری سے سب اکاو¿نٹنٹ محمد اسماعیل لاشاری، نعمت اللہ، غلام دستگیر، محمد وسیم، محمد یاسین، عمران سعید ، محمد انور شاہ، محبوب شاہ ،حبیب خان، خضر خان،عبدالنذیر،محمد اقبال،لیاقت علی، امین اللہ، احمد خان، عبد الحکیم،شفیق احمد، رشید علی، اکبرعلی، احمد یار ،نبی بخش علی مرزا خان اور غلام جیلانی کو اسسٹنٹ اکاو¿نٹ آفیسر/ اسسٹنٹ اکاو¿نٹنٹ (ٹی اینڈ اے/ بی- 16) ٹریژری اسٹبلشمنٹ کے عہدے پر 22 دسمبر 2021ء سے مستقل بنیادوں پر ترقی دیدی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1482/2022
کوئٹہ06اپریل۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ،سماجی بہبود و غیر رسمی تعلیم محترمہ بشریٰ رند نے آج بدھ کے روز ایس او ایس ویلج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں سابق نگراں وزیر خورشد بروچہ نے محترمہ بشریٰ رند کا استقبال کیا محترمہ بشریٰ رند نے آج کا دن یتیم بچوں کے ساتھ گزارا پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات نے کہا کہ ہمارا مقصد ایس او ایس ویلج کے بچوں میں خوشی پھیلانا ہے۔ایس او ایس ویلج کے ساتھ یہ تعاون بچوں میں مسکراہٹیں پھیلانے کی ایک مثال ہے۔ یتیم بچوں کے ساتھ کچھ قیمتی وقت گزارنا بھی عبادت ہے یتیم بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے مثبت پیغام دینے کے لئے بچوں کے لیے 5 لاکھ روپے کا چیک اور بچوں کے لیے عید کے کپڑے بھی خورشد بروچہ کے حوالے کیے۔ پارلمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے سب سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے عطیات ایسے لوگوں تک پہنچائیں جو اس کے سب سے زیادہ مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ میں آج یہاں آکر بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں جب بھی مجھے وقت ملے گا میں یہاں آکر یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزاروں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1483/2022
زیارت 06اپریل ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی ہدایت پر چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی واسسٹنٹ کمشنر زیارت زاہداحمد لانگو کا زیارت شہر کا دورہ، بات چیت کرتےہوئے انہوں نے کہا ماہ صیام میں عوام کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، رمضان المبارک میں دکاندار اور شہر سرکاری نرخنامہ کے مطابق خرید وفروخت انہوں نے گوشت کے دکانوں کا جازہ لیا اور پوچھ گچھ کی اس کے علاوہ مرغی کے گوشت اور سبزیاں چیک کرے اور ساتھ ساتھ آٹے اور پرچون کے دکانوں کے ریٹ بھی چیک ک?ے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں اور قصائیوں سے بات چیت کرتےہوئے کہا سرکاری نرخ نامے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں بخشی جاے گی شہریوں کو جہاں شکایت نظر ائے ھمارے افس تک اطلاع دیں، اس موقع پر ضلعی صدر انجمن تاجران عبدالمنان سارنگزئی ایس ایچ او زیارت سجاد اور نائب رسالدار نثار احمد بھی ساتھ تھے اسسٹنٹ کمشنر نے اس وقت خریداری میں مصروف شہریوں سے اشیاءکی کوالٹی اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا اور شہریوں کو ہدایت کہ کہ اگر کسی سٹال پر اشیاءخوردنی کے ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں نہیں تو فوری طور پر شکایت سیل میں جو ہر رمضان بازار میں قائم کیا گیا ہے جس کر اطلاع دیں انہوں نے رمضان بازار میں چینی اور آٹا کے سٹالوں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ صفائی کے بھرپور انتطامات کئے جائیں اور رمضان بازار میں گندگی پھیلانے والے سٹال مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1484/2022
کوہلو 6 اپریل۔ اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل نے لیویز کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا ہے سرکاری نرخ نامہ کو نظر انداز کرنے اور غیر معیاری اشیاءکی فروخت پر انہوں نے کئی دوکانداروں کو گرفتار جبکہ درجن بھر سے زائد پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اشیاءخوردنی کی قیمتوں پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ہماری اولین ترجیح ہے کہ ماہ صیام میں لوگوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ڈیلروں اور تاجر برادری کو کافی ڈیل دیا ہے مگر اس ماہ مبارک میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں گے جبکہ گوشت اور سبزی ڈیلروں کو بھی کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا جائے گا کیونکہ اگر ڈیلر پھل سبزی کی قیمتوں کو زیادہ رکھے گے تو تاجر بھی مہنگے داموں عوام کو دے دینگے جس سے خود ساختہ مہنگائی جنم لیتی ہے اس لئے ہم نے عوام کو اشیا ضروریہ سستے داموں مہا کرنا ہے یومیہ ضلع میں قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
انتقال پر ملال
ٍکوئٹہ06اپریل۔ریٹارڈ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن آفیسر ملک حاجی محمد نسیم بازئی انتقال کر گئے وہ ممتاز قبائلی رہنما ملک شیر محمد خان بازئی مرحوم کے فرزند تھے جبکہ ایکسائزآفیسر ملک صلاح الدین بازئی، ملک محمد زیبر بازئی، ملک سمین جان بازئی، ملک عمران بازئی کے والد ، مرحوم محمد اسلم بازئی ،ملک محمد حسن بازئی، ملک حسین بازئی، ملک حق نواز بازئی ،اور ملک احمد نواز بازئی کے بھائی ، ملک عرفان بازئی کے چچا اور ملک ثناءاللہ خان کاسی کے سسر تھے فاتحہ خوانی ملک ہاوس کلی نو حصار میں جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment