خبرنامہ نمبر1465/2022
کوئٹہ 05 اپریل ۔ صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے ایک مقامی اخبار کی رپورٹ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے ضلع قلات کے علاقہ نیچارہ میں گرلز پرائمری سکول کی زیر تعمیر عمارت کی فوری تکمیل کے احکامات جاری کیے، صوبائی محتسب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق صوبائی محتسب نے ضلع قلات کے علاقہ نیچارہ میں گرلز پرائمری سکول کی عمارت دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تکمیل نہ ہونے پر مقامی اخبار کی خبر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ  متعلقہ محکمے اور ٹھیکیدار سے سکول عمارت کی عدم تکمیل کے وجوہات پوچھی جائیں، صوبائی محتسب بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں محتسب سیکرٹریٹ کے انویسٹیگیشن آفیسر نور اللہ خان کاکڑ  نے نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمہ تعلیم اور سی اینڈ ڈبلیو کے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کیں۔ دریں اثناء ایکس ای این پی پی اینڈ ایچ ضلع قلات، ایس ڈی او بشمول ٹھیکیدار محتسب سیکرٹریٹ پیش ہوکر یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ بالا سکول عمارت دسمبر سلیک سیزن شروع ہونے سے  پہلے مکمل کی جائے گی، بعد ازاں ایکس ای این CWPP&H  ضلع قلات نے اپنی رپورٹ میں محتسب بلوچستان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے عمارت کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ پلستر کے کام کا آغاز سلیک سیزن کے ختم ہوتے ہی ایک ہفتے کے اندر اندر شروع کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1466/2022
کوئٹہ 05اپریل۔سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد دمڑسے اپنے آفس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی نے تقریباً 87 سے زائد لوگوں کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے احکامات دیئے۔ وزیر منصوبہ بندی نے فرداً فرداً ہر شخص کی نشست پر گئے، ہاتھ ملایا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر لوگوں نے صوبائی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے آپ کی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔ آپ نے  اپناآفس عام آدمی کیلئے کھولا ہے۔ آپ عوام سے ہیں اور عوامی مسائل بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسا عوامی وزیر ہمہ وقت لوگوں کیلئے کام کر رہے ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی وترقیات نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبے کا عام آدمی وزیر منصوبہ بندی ہے۔ میرا رشتہ عوام سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ آپ کے مسائل حل کرکے مجھے دلی سکو ن ملتا ہے، یہ میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے رابطہ آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگااور میں روایتی انداز سے کاموں کو نہیں چلاﺅں گا۔ صوبے کے عوام میرا قیمتی اثاثہ ہے اور آپ کے جائزکام میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دوں گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1467/2022
کوئٹہ 05اپریل۔واسا کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق عبدالسلام ولد عبد الغفور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء(پی بی ایس -17/ واسا) سر کاری ملا زمت کی بالائی حد 60 سال کو پہنچ کر 02 جون 2022ءکو ریٹائر ہو جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1468/2022
کوئٹہ05اپریل۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی ناجائز منافع خوروں،گراں فروشوں اور پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد گرفتار کئے، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے شہر کے مختلف علاقوں جوائنٹ روڈاوربروری روڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے گوشت، مرغی، سبزیوں اور پھلوں کے نرخ نامے چیک کئے خلاف ورزی کرنے پر 11 دکانداروں کو گرفتار کرلیا اور دیگر دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران کسی کو ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی تمام دکاندار گوشت ، دودھ، پھل اور سبزی کی سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنائیں اور سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوام کی جانب سے شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔لہذا تمام دکاندار گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کرتے ہوئے روزہ داروں کو ریلیف فراہم کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1469/2022
نصیرآباد 05اپریل۔صوبائی حکومت کا کاشتکاروں کے لیے ایک بہترا قدام۔سال 2010 ءاور2012ء کے سیلاب سے بری طرح پٹ فیڈرکینال کے اسٹرکچرکوپہنچنے والے نقصانات اورکینال کی ڈی سلٹنگ کے لئے بھل صفائی کا عمل تیزی سے شروع کر دیاگیا ہے تیس کروڑ روپے کی لاگت سے کینال کی بھل صفائی اوران لیٹ سٹرکچرکی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام تیزی سے جاری ہے آر ڈی 261تا298ٹیل آر ڈی 298تا 358تک بھاری مشینری کے ذریعے بھل صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے صوبائی سیکریٹری آبپاشی عبدالفتاح بھنگر نے موقع پر بھل صفائی کے کام کا جائزہ لیا اس موقع پر زمیندارایکشن کمیٹی جعفرآباد کے صدر معروف زمیندارمیر نصیب اللہ کھوسہ اور مقامی زمینداروں نے بھل صفائی کے کام کا دورہ کیا اور حکومت کی جانب سے بھل صفائی کے اقدامات کو سراہا اس موقع پر چیف انجینئرز قاضی عبدالرزاق سپرنٹنڈنگ انجینئر نصیر آباد ڈویژن سرکل عبدالحمید مینگل ایکس ای این پٹ فیڈر کینال حاجی محمد ابراھیم مینگل ایس ڈی اوز عبدالظاہر مینگل،امان اللہ گاجانی، انجینئر نصیب اللہ کھوسہ،الٰہی بخش گاجانی، سیدامجدشاہ، حاجی ممتاز علی سومرو، لیاقت علی پٹھان سمیت دیگر آفیسران موجودتھے اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر نصیر آباد ڈویڑن سرکل عبدالحمید مینگل نے صوبائی سیکریٹری آبپاشی کو بھل صفائی کے کام کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پٹ فیڈر کینال آر ڈی 261تا298ٹیل آر ڈی 298تا 358تک بھاری مشینری کے ذریعے بھل صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ بھاری اور جدید مشینری کی مدد سے ہنگامی بنیادوں پر یکم اپریل سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے کینال کے ان حصوں میں نو فٹ تک مٹی کی تہہ بیٹھ گئی تھی اس لئے پانی کی ترسیل میں دشواریاں پیش آرہی تھیں مگر اب 15کروڑ روپے کی لاگت سے ان لیٹ اسٹرکچرجبکہ 15کروڑ روپے کی لاگت سے 36کلومیٹر کینال کی بھل صفائی کاکام جاری ہے صوبائی سیکریٹری آبپاشی عبدالفتاح بھنگر نے کہا کہ صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی کی کوششوں کے طفیل چودہ سال بعد پختہ صحیح معنوں میں کینال کے اسٹرکچر کی مکمل بحالی کا کام جاری ہے طویل عرصے سے کینال کی بھل صفائی نہ ہونے کے باعث ٹیل کے زمینداروں کو زرعی پانی کہ حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس سے زراعت کا شعبہ متاثر ہو رہا تھا وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی زرعی پانی کی قلت اور کاشتکاروں کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر پٹ فیڈرکینال کی بھل صفائی اور ان لیٹ اسٹرکچر کی بحالی کیلئے کام کا آغاز کردیا گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ مقررہ مدت تک کام کومکمل کیا جائے انہوں نے ایریگیشن کے انجینئرز کو سخت ہدایات دی کہ بھل صفائی کے کام کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے صوبائی حکومت کی جانب سے دیے گئے اہداف کو صحیح معنوں میں حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں صوبائی سیکرٹری آبپاشی عبدالفتح بھنگر نے ضلع صحبت پور میں مین ڈرینیج سسٹم اورلنک ڈرینیج سسٹم کی بہتری کیلئے شہری آبادی کو محفوظ رکھنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جائے تاکہ شہری آبادی کو ڈرینیج سسٹم کے خطرات سے محفوظ رکھاجاسکے۔انہوں نے اوچ کینال کا بھی دورہ کیا اور محکمہ ایریگیشن کے آفیسران کو ہدایات دی کہ اپنے محکمہ کی مشینری کے ذریعے بھل صفائی کروائی جائے تاکہ پانی کی ترسیل متاثر نہ ہوسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment