خبرنامہ نمبر ´ 1458/2022
لورالائی04اپریل۔اسسٹنٹ کمشنربوری جمیل احمدبلوچ نے سستابازار کے دورے کے موقع پر کہا کہ رمضان مبارک میں سہولیات فراہم کرنے اورسرکاری نرخ پر اشیاءخوردنوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے لورالائی شہرمیں رمضان سستابازار کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،جس میں سرکاری نرخ نامے کے مطابق لوگوں کو ریلیف دیا جائے گا،اسسٹنٹ کمشنربوری جمیل احمدبلوچ نے کہاکہ صوبائی حکومت کے احکامات پر بازار میں سستا بازار قائم کیا گیا ہے جس میں سرکاری نرخ پر آٹا،گھی، دالیں،سبزی اور گوشت سمیت دیگرتمام اشیاءخوردونوش موجود ہیں، بازار کے قیام کا بنیادی مقصد روزہ داروں کو معیاری اشیاءخوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، سستا بازارمیں روزانہ کی بنیاد پر ایک سرکاری آفسرکی ڈیوٹی لگائی جائے گی جو روزانہ کی بنیاد پر اشیاءکے معیار اورنرخ نامہ کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں بازار آنے والوں کے لئے ہر قسم کی سہولیات کا خیال رکھے گا،جہاں ہر صورت ملاوٹ سے پاک اور سرکاری نرخ پر اشیاءخوردنوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا،ماہ رمضان میں دیگر بازاروں میں بھی بنیادی اشیاء خوردونوش کے نرخ کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پروزٹ کیا جائے گا اورسرکاری نرخ نامے پرعمل نہ کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1459/2022
چمن04اپریل۔۔ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی نگرانی میں گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیاسمیں لیویز پولیس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیاٹرنچ روڈ مال روڈ تاج روڈ اور شہر کے گردنواح میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دکانوں کے سامنے چبوتروں اور تڑوں کو مسمار کردیاگیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایت پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو گرانفروشوں کے خلاف متحرک کیا ہے اس کیساتھ اسسٹنٹ کمشنر چمن کی سرپرستی میں انسداد تجاوزات کمیٹی بھی بنالی جو شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف جلد گرینڈ آپریشن کرئیگی ۔آج میں نے شہر بھر کی مارکیٹوں دکانوں قصاب خانوں پہ خود جاکر چھوٹے بڑے گوشت کی قیمتوں کو معلوم کیا اور ایک درجن سے زائد گرانفروشوں اور قبضہ مافیا کو گرفتار بھی کیے جن کو بعد میں ایسا نہ کرنے کے وعدے پہ رہا کیں جو ریٹ پرائیس کنٹرول کمیٹی نے دی ان پر سختی سے عملدرآمد کرائنگے چھوٹے گوشت کی قیمت ایک ہزار بڑے گوشت کی قیمت 550 بغیر ہڈی کے 650 مقرر ہے لیکن اگلی بار نہ تجاوزات کرنے والوں کو نہ مہنگائی اور نہ روڈ پر غلط پارکنگ کرنے والوں کو معاف کرئنگے اگلی بار تجاوزات اور مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی ہوگی ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ان پر ایف آئی آر بھی درج کرئینگے انجمن تاجران اور دوکانداروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ شہر کے ٹریفک کے روانی صفائی کے لئے تجاوزات خلاف آپریشن میں ہمارا ساتھ دیں اگلی بار کسی کے ساتھ کوئی رعایت ہوگی نہ کسی کو شہریوں کو لوٹنے کی اجازت دینگے وہ بھی ماہ مقدس رمضان المبارک میں آج کے دورے کو وہ نوٹس سمجھے یا پیشگی اطلاع۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1460/2022
جعفرآباد 04اپریل ۔صوبائی سیکریٹری آبپاشی حاجی عبدالفتاح بھنگر نے ممل جھیل ڈھورا۔ شاہی کے مقام پر سم شاخ۔ خان واہ زیب واہ خانکی۔ گھڑنگ۔خان پور۔ڈمب ڈسٹری بیوشن۔ نورپور سسٹم۔ فیض آباد۔قبولہ اور کیرتھر کینال کی مختلف ڈسٹریز اور مائنرز کا دورہ کیا چیف انجینئر کینالز قاضی عبدالرزاق ایکس ای این کیرتھر کینال محمد ظفر ایکس ای این جھل مگسی محمدیار مگسی ایکس ای این ڈرینیج مہر اللہ انصاری ایس ڈی او کریم بخش جویا جاوید احمد بہرانی صابر حسین رند سمیت دیگر آفیسران ان کے ہمراہ تھے چیف انجینئر کینالز قاضی عبدالرزاق نے کیرتھر کینال۔ڈرینج سسٹم کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی اس موقع پر صوبائی سیکرٹری آبپاشی عبدالفتاح بھنگر نے کہا کہ کیرتھر کینال میں عرصہ دراز سے صحیح معنوں میں بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مٹی کی تہہ کینال میں بیٹھ گئی ہے جس کی وجہ سے پانی کی ترسیل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے موجودہ صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی کی خصوصی دلچسپی کی بدولت پٹ فیڈر کینال اور کیرتھر کینال میں بھل صفائی کےکام کا آغاز کردیا گیا ہے محکمہ ایریگیشن کے انجینئرز کیرتھر کینال کی بھل صفائی کے عمل کو جلد از جلد شروع کریں تاکہ خریف کے سیزن میں عوام کو بروقت زرعی پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے انہوں نےکہا کہ آج کے دورے کا مقصد بھی یہی ہے کہ بھل صفائی کے عمل کا بخوبی جائزہ لیا جائے متعلقہ آفیسران بھل صفائی کے دوران گورنمنٹ کنٹریکٹر کی زیادہ سے زیادہ مشینری سے کام لیا جائے تاکہ بھل صفائی کا عمل جلد از جلد صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچے ورک پلان کے مطابق کام شروع کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا کوشش کی جائے کام معیار کے مطابق مقرر تکمیل مدت میں پورا کیا جائےانہوں نے کہا کہ انجینئرز ڈیزائن لیول کے مطابق کام کی نشاندہی کریں تاکہ کاشتکاروں کو زرعی پانی کے حصول میں مشکلات درپیش نہ آئیں فنڈز کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ازالے کو بھی یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ علاقے کے کاشتکاروں اور زمینداروں کو بروقت زرعی پانی کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جاسکے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment