خبرنامہ نمبر1421/2022
کوئٹہ یکم اپریل۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ تفتان روڈ پر زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے سروس ایریاز کی تعمیر سے متعلق بورڈ آف ریونیو بلوچستان کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری میں مرتب کردہ سفارشات کی منظوری دیدی۔ واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے کوئٹہ تفتان روڈ پر پدگ، نوکنڈی اور دالبندین میں زائرین کے سروس ایریا کے لیے سرکاری اراضی کی نشاندھی کی تھی جس سلسلے میں ایویلویشن کمیٹی کا اجلاس 24 دسمبر 2021 کو منعقد ہوا جس کے بعد 8 مارچ 2022 کو ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان نے مذکورہ تین سائٹس کی تعمیر کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بلامعاوضہ سرکاری اراضی دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔وزیراعلی بلوچستان نے اس عوامی نوعیت کے منصوبے پر فوری تعمیر کے لیے حکومت پاکستان وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے جاری کردہ زائرین مینجمنٹ پالیسی کے مطابق کوئٹہ تفتان روڈ پر زائرین کے لیے سروس ایریا کی تعمیر کے لیے پدگ ، نوکنڈی اور دالبندین میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو مفت اراضی فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ زائرین کے سروس ایریا کی تعمیر کے لیے مذکورہ سرکاری اراضی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو لیز کے تحت دی جائی گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1422/2022
کوئٹہ۔ یکم اپریل۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کپ کرکٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کرکٹ ٹیم کو اتنی بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اس عظیم کامیابی پر ٹیم کے کپتان یاسر شاہ ودیگر کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ مبارکباد کی مستحق ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیمپئن شپ کی اہم بات بلوچستان کے کھلاڑیوں حسیب اللہ، عبدالواحد بنگلزئی اور بسم اللہ کی ٹیم میں شرکت اور بہترین کارکردگی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حسیب اللہ اور عبدالواحد بنگلزئی نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا حسیب اللہ اور عبدالواحد بنگلزئی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اہلیت ثابت کی دونوں کھلاڑیوں کی قومی سطح پر حوصلہ افزائی سے ملک کو بہترین بیٹسمین مل سکتے ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی سی بی ان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہر کھیل کا ٹیلنٹ موجود ہے جس نے ہر سطح پر ملک اور صوبے کا نام روشن کیا ہے بدقسمتی سے ہمارے کھلاڑی ہمیشہ نظر انداز ہوتے رہے ہیں وزیراعلی نے کہا صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سرپرستی کر رہی ہے وزیر اعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حسیب اللہ ، عبدالواحد بنگلزئی اور بسم اللہ آئندہ شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1423/2022
کو ئٹہ یکم اپریل۔حافظ محمد طارق اسسٹنٹ کمشنر ڈھا ڈر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر شروع کر دیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1424/2022
کوئٹہ یکم اپریل۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق پرموشن کمیٹی کی سفارش اور مجاز احکام کی پیشگی منظوری سے غوث اللہ سینئر کلرک ( بی پی ایس- 14 )کو اسسٹنٹ( بی پی ایس- 16) کے عہدے کا چارج دے دیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1425/2022
کوئٹہ یکم اپریل۔ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر /چیف انجینئر کوئٹہ واسا پروجیکٹ ڈائریکٹر QWESIP ڈاکٹر انجینئر عمران حمید درانی نے ایکسیسن وسیم الدین کے ہمراہ ہزارہ ٹاو¿ن کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ایم پی اے قادر نائل سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے علاقے میں پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری اور فراہمی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا انہوں نے ہزارہ ٹاو¿ن میں ایم پی اے قادر نائل کے فنڈز سے جاری ترقیاتی اسکیمات کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے ٹیوب ویلوں کو فوری طور پر فعال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تقریبا تمام ٹیوب ویل مکمل ہو چکے ہیں لہذا رمضان کے مہینے میں عوام کے لئے پانی کی فراہمی فوری طور پر شروع کی جائے علاوہ ازیں انہوں نے ایکسیسن ناصر خان اور مرزا شہزاد کے ہمراہ دشت ویل فیلڈ ایریا کا بھی دورہ کیا اور زیر تعمیر پانی کے ذخائر اور مکمل کیے گئے کاموں کا بھی معائنہ کیا انہوں نے انجنیئرز کو ہدایت کی کہ سریاب کے علاقے میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے تاکہ پانی سے متعلق لوگوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1426/2022
کوئٹہ یکم اپریل۔ بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق پرموشن کمیٹی کی سفارش اور مجاز احکام کی پیشگی منظوری سے رحمت اللہ ڈرائیور (بی پی ایس۔6) کو جونیئر کلرک ( بی پی ایس-11 )کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی دیدی گئی ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1427/2022
کوئٹہ یکم اپریل۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق پرموشن کمیٹی کی سفارش اور مجاز احکام کی پیشگی منظوری سے نصیرالدین ایکٹنگ جونیئر کلرک ( بی پی ایس-11 )کو جونیئر کلرک ( بی پی ایس-11) کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی دیدی گئی ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1428/2022
کوئٹہ یکم اپریل۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق پرموشن کمیٹی کی سفارش اور مجاز احکام کی پیشگی منظوری سے احمیرہ دلاور سوپیر ( بی پی ایس-2 )کو ٹیلی فون ٹیکنیکل ہیلپر ( بی پی ایس- 05) کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی دیدی گئی ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1429/2022
کوئٹہ یکم اپریل۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق پرموشن کمیٹی کی سفارش اور مجاز احکام کی پیشگی منظوری سے محمد قاہر مالی ( بی پی ایس-2 )کو اے سی پلانٹ آپریٹر ( بی پی ایس- 04) کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی دیدی گئی ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1430/2022
کوئٹہ یکم اپریل۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق پرموشن کمیٹی کی سفارش اور مجاز احکام کی پیشگی منظوری سے نثاءاللہ نائب قاصد ( بی پی ایس-01 )کو اے سی پلانٹ آپریٹر ( بی پی ایس- 04) کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی دیدی گئی ہے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1431/2022
کوئٹہ یکم اپریل۔عدالت عالیہ بلوچستان کویٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے نوٹیفکیشن اور جناب چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آواران سیشن ڈویژن میں انسداد دہشت گردی سے متعلق خصوصی مقدمات کی سماعت کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر1432/2022
کوئٹہ، یکم اپریل: بلوچستان لیویزفورس کے ساتھویں بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کاو¿نٹر ٹیرازم سینٹر کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔جسمیں بلوچستان بھر کی لیویز فورس کے 200ریکروٹس نے پاک آرمی 12کور کے زیر اہتمام ایس ایس جی لائٹ کمانڈو کورس کی تربیت مکمل کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ و قبائلی امور محمدہاشم غلزئی تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس قادر پرکانی بھی موجود تھے۔ تقریب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ وقباہلی امور ہاشم غلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسکی جامعہ تنظیم نو کے پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس سے اب مثبت اور دورس نتائج سامنے آرہے ہیں۔حکومتی اقدامات کے باعث اب بلوچستان لیویز فورس ایک منظم اور جدید فورس میں تبدیل ہوچکی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ وقباہلی امورمحمد ہاشم غلزئی نے اس موقع پر کہا کہ لیویز فورس کے دیگر جوانوں کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ وقباہلی امور نے پاک فوج کا لیویز فورس کے جوانوں کو تربیت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے موقع پر لیویز فورس کے جوانوں نے دوران تربیت سیکھے گئے مختلف آئٹمز پیش کئے۔بعد ازاں اے سی ایس داخلہ اور ڈی جی لیویز نے لیویز فورس کے معیار کو سراہا اور تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کی۔بلوچستان لیویز فورس کے جوانوں نے اسنائیپر شوٹنگ اور ایس ایس جی لائٹ کمانڈو کا تربیتی کورس مکمل کیا جبکہ جوانوں کو سیلف ڈیفنس، کمپاونڈ کلئیرینس، ریپلنگ، وی آئی پی پروٹیکشن اور دیگر گر سکھائے گئے ہیں۔دوسری جانب تربیت مکمل کرنے والے لائٹ کمانڈوز عملی زندگی میں وطن عزیز کے تحفظ کےلئے پر عزم نظر آئے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ہر لحاظ سے عوام کا تحفظ کریں گے اور بزدل دشمن کو ہر طریقے سے ہرائیں گے۔تقریب کے اختتام پر ٹریننگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1433/2022
کوئٹہ یکم اپریل۔سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی نورمحمددمڑ نے نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زیارت کیڈٹ کالج کے قیام کے لیے زمین کی خریداری کا عمل جلد سے جلد مکمل کیاجائے تاکہ منصوبے پر بروقت عملی کام کا آغاز کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے تمام درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔ یہ ہدایات انہوں نے مختلف شعبہ جات میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سرکاری افسران سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیامتعلقہ حکام نے قائداعظم کیڈٹ کالج زیارت کے حوالے سے بتایا کہ کالج کیلئے زمین اور دیگر عمل جاری ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے متعلقہ حکام کو منصوبے کو مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1434/2022
کوئٹہ یکم اپریل ؛۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان نے رمضان مبارک میں صوبہ بھر کے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیاگیا ہے۔جس کے مطابق پانچ روزہ دفتری امور کے لیے پیر سے جمعرات صبح 10 بجے سے 4 بجے تک اورجمعہ مبارک صبح 10 بجے سے دن ایک بجے جبکہ چھ روزہ دفتری امور کے لیے پیر سے جمعرات اور ہفتے کو صبح 10 بجے سےسہ پہر 3 بجے اور جمعہ مبارک کو 10 بجے سے ایک بجے تک دفتری اوقات کار ہوں گے رمضان المبارک کے بعد پرانے اوقات کار واپس ہونگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1435/2022
خضدار یکم اپریل۔ضلع خضدار میں جاری میٹرک کے امتحانات کے معائنہ کے سلسلے بنائی گئی کمیٹی نے کنٹرولر امتحانات محمد آصف لانگو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ نے ضلع خضدار کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول کھنڈ، ڈویڑنل پبلک اسکول خضدار، گورنمنٹ ہائی سکول کرخ اور گورنمنٹ ہائی سکول خضدار شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولر محمد آصف لانگو نے امتحانی مراکز میں ڈپٹی پر متعین نگران اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کی دوران نقل کی روک تھام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ مراکز کے احاطہ میں غیر متعلقہ اشخاص کے داخلہ کو ممنوع قرار دیتے ہ ہوئے زبردستی کرنے والے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں اور دوسروں کی جگہ بیٹھ کر امتحان دینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی، دوسروں کی جگہ پر بیٹھ کر امتحان دینے والے 30 سے زائد طلبہ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے امتحانی عمل سے فارغ کیا گیا ہے۔ محمد آصف لانگو نے خضدار میں طلباءکے والدین، سرپرست اور عوام کے تعلیم اور اساتذہ سے محبت کو بھرپور سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں نقل نا صرف ہمارے بچوں کے مستقبل بلکہ ہمارے صوبے اور ملک کے مستقبل کے لیے ایک ناسور کی حیثیت رکھتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1436/2022
کوئٹہ یکم اپریل ۔ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی صوبائی حکومت صوبہ بھر میں اشیائے خورد نوش اور سستے بازار  کا انعقاد کیا جائے گا اور وزیر اعلی کی ہدایت پر آٹے کا معیار یار یقینی بنانے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے لیے تمام متعلقہ سیکرٹریوں اور ڈپٹی کمشنروں کو عملی اقدامات اٹھانے کے لیے بازاروں میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو مسلسل چیکنگ اور تاجروں سے رابطہ قائم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں گےترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے ماہ مقدس میں کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے خصوصی پیکج دے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کومعیاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کے لئے مختلف مقامات پر سستا بازارقائم کردیئے جاے گئے جو بھی گرانفروشی اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش میں ملوث پایا گیا تو ا ن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1437/2022
کوئٹہ یکم اپریل ۔ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود حسن اللہ مردانزئی نے کہا کہ صوبے میں بچوں کے حقوق سے متعلق ہر ممکن اقداقات کیئے جا رہے ہیں یہ بات انہوں نے محکمہ سو شل و یلفیئر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سو شل ویلفیئر نیا ز بلو چ ،بشراا جمل تحفظ اطفال آفیسر یو ینسف اور دیگر مو جود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر حسن اللہ مردانزئی نے کہا کہ تحفظ اطفال یقینی بنا نے کیلئے محکمہ قانون کی مشاوت سے ایک جامع اور موثر بل بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اس ضمن میں تمام متعلقہ فورمز کی تجاویز کو زیر غور لایا جا رہے ہیں تاکہ بچوں کو سماجی استحصال اور ظلم کا شکا رہو نے سے بچایا جا سکے محکمہ ھذا ایسے قوانین لانے کی کو شش میں مصروف عمل ہے جیسے بچوں کی استحصال جیسی لعنت کا خاتمہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے کیاجاسکے اور بچوں کو بہتر تحفظ اور ایسا ماحول میسا کیاجاسکے تاکہ ان کی معصومیت پر کوئی ضرب نہ آئے ، معاشر ے کے باشعور طبقے کوبھی اپنا بہتر سماجی کردر ادا کرنا ہوگا۔ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ان کی تعمیرو تربیت اوربہتر ماحول کی فراہمی ہم سب کے فرائض میں شامل ہہے ۔اس حوالےسے یونیسیف کا مالی و تکنیکی معاونت بھی ہمیں ہمیشہ حاصل رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment