HomeNewsArticle about :- Corona Virus & Preventive Measures In Sibi District (Dated:- 17.03.2020)

Article about :- Corona Virus & Preventive Measures In Sibi District (Dated:- 17.03.2020)

Article about :- Corona Virus & Preventive Measures In Sibi District (Dated:- 17.03.2020)

Article about :- Corona Virus & Preventive Measures In Sibi District (Dated:- 17.03.2020)

تحریر سعید احمد شاہوانی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سبی
ضلع سبی میں کرونا وائرس سے اور اختیاطی تدابیر
کرونا وائرس چین کے شہر وُہاں سے نکلے ہوئے آج دنیا کے 156سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے پاکستان میں لگ بھگ تقریباً سو سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ صوبہ بلوچستان میں اس وقت تک دس کے قریب افراد میں کرونا وائرس کی نشاندی ہوچکی ہے ضلع سبی جس میں ملک اور صوبے کے مختلف حصوں سے لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کمشنر سبی ڈویڑن سید فیصل احمد اور ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اکبر سولنگی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے متعدد عملی اقدامات کیے ہیں جس میں ایک ماہ قبل ہی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سبی میں بیس بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے جہاں تمام ضروری سامان فراہم کیے گئے ہیں کمشنر سبی ڈویڑن سید فیصل احمد ، ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی اور ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی کے ہمراہ آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا اس دوران انہوں نے متعلقہ افسران اور ڈاکٹروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی نیک نیتی اور ایمانداری سے انجام دیں اور یہاں پر متعین ڈاکٹر اور دیگر سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہر وقت الرٹ رہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئسولیشن وارڈ 24گھنٹے فعال رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسٹاف اور ڈاکٹر بر وقت دستیاب ہو ں ۔تاہم یہ امر خوش آئند ہے کہ تک ضلع سبی میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ڈپٹی کمشنرسبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کرونا وائرس سے متعلق بچاو¿ اور آگاہی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے یہ ایک وبا کی شکل اختیار کرگیا ہے کرونا وائرس سے گھبرانے کے بجائے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاو¿ اور اس حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے صوبائی حکومت اور ضلع انتظامیہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے تاہم بحیثیت مسلمان ہمیں صفائی اور پاکیزگی اختیار کرنے کے لئے اسلام نے جو اصول متعین کیے ہیں انہیں اپناکر بھی ان وبائی امراض کا مقابلہ کرسکتے ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم نہ صرف نماز باقاعدگی سے ادا کریں بلکہ قرآن پاک کی تلاوت کو بھی روزانہ کی عادت بنالیں ڈپٹی کمشنر سبی کے دفتر سے حال ہی میں ایک سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ضلع ہذا میں دس افراد کے اجتماع کھیلوں کے مقابلوں اور سیمینار شادی بیاہ وغیرہ جہاں پر 10 سے زائد افراد جمع ہوں۔ ان پر بھی پابندی عائد کی ہے ان ہدایات پر عمل کرنے کے لئے سختی سے تاکید کی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ضلع سبی مختلف علاقوں کے بی ایچ یوز جن میں کڑک، خجک،سلطان کوٹ بوستان زئی، دہپال کلاں، بھاکڑہ چانڈیا مل گشکوری مل گورگیج بختیار آباد بدراہ تنیا خیر واہ وغیرہ شامل ہیں ان تمام بی ایچ یوزمیں اسٹاف اور ڈاکٹرز کو سختی سے حاضر رہنے کی تلقین کی ہے واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی اور اسسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کاسی مذکورہ بی ایچ یوز کا دورہ کرتے رہتے ہیں کمشنر سبی ڈویڑن سید فیصل احمد اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ایم ایس سول اسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی اور دیگر ماہرین ہیلتھ نے شہریوں کو کرونا وائرس سے متعلق شعور اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے عملی طور پر اقدامات کا آغاز کیا ہے جس کے تحت سبی شہر کے مختلف اہم مقامات پر بینرز اور پوسٹرز اویزاں کیے گئے ہیں جن میں ہدایات درج ہیں کسی بھی شخص میں کرونا وائرس کے انفیکشن کی علامات میں بخار شدید کھانسی جسم میں شدید درد اور سانس لینے میں مشکلات ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں علاوہ ازیں ماہرین نے عوام کو حفظان صحت پر عمل کرنے کی تاکید بھی کی گئی ہے کسی شخص کو کھانسی اور بخار ہو تو وہ دوسروں کے ساتھ قریبی رابطہ کرنے سے بھی پرہیز کریں کھانسی یا چھینک آنے پر منہ اور ناک کو ٹشو پیپر یا رومال سے ڈھانپے ہاتھ لگانے سے مکمل گریز کریں استعمال شدہ ٹشو پیپر کو فوری طور پر ڈسٹ بن میں پھینک دیں اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے صابن اور پانی سے دھویا کریںَٓ۔اس کے علاوہ ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کرونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر اسپرے کرائینگے ضلعی افسران اور میڈیا اپنی ذمہ داری بخوبی سرانجام دیں ہم نے متحد ہو کر وبا کا مقابلہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے پیش نظر خصوصا بلوچستان حکومت کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ افسران اور میڈیا کے نمائندوں علماءکرام اور انجمن تاجران پر مشتمل یہ خصوصی اجلاس طلب کیا اجلاس میں کرونا وائرس کی پھیلتی ہوئی وباءپر غور کیا گیا۔ڈی سی نے کہا کہ سبی میں مسافر خانوں ہوٹلوں میڈیکل اسٹور اور بازاروں میں میونسپل کمیٹی اورانجمن تاجران روزانہ کی بنیاد پر اسپرے کریں گے جبکہ عدالتوں سرکاری دفاتر میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے اسپرے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران اور میڈیا اپنی ذمہ داریاں بخوبی طریقے سے سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ میڈیا کسی بھی معاشرے میں آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتا ہے الحمدللہ ہم مسلمان ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ موت کا دن مقرر ہے لہذا احتیاطی تدابیر پر ہمیں سختی سے عمل کرنا چاہیے اور لوگوں کو اس سلسلے میں آگاہی فراہم کرنا بحیثیت انسان ہمارا اخلاقی فرض ہے کیونکہ کرونا وائرس یورپ کے ذریعہ پاکستان میں داخل ہوا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے ہمیں متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنا ہے اس موقع پر تمام ضلعی افسران اور اجلاس میں شریک تمام شرکاءنے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اسلم لغاری کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ میں زور دیا کہ وہ اپنے عملے کو نہ صرف الرٹ بلکہ ان کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ علاقے میں صفائی کا موثر انتظام ہوسکے انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس عمل کی نگرانی میں خود اسسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کانسی اور دیگر انتظامی افسران کرتے رہیں گے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے خصوصی طور پر ضلع سبی میں باہر سے آنے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کا کہاہے اور ان کی مکمل اسکریننگ کی جائے۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اسلم لغاری نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں شہر بھر میں صفائی کا آغاز کردیا گیا ہے شہر کو صاف ستھرا کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے شہر کی نالیوں کو صاف کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے شہریوں کو کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment