خبرنامہ نمبر 8488/2025
کوئٹہ، 9 نومبر:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت عامہ کے شعبے میں نمایاں بہتری صوبائی حکومت کے پختہ عزم اور مؤثر اصلاحاتی اقدامات کا نتیجہ ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان میں بچوں کی مکمل حفاظتی ٹیکہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو عوامی اعتماد اور بہتر انتظامی حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ فُل امیونائزیشن کوریج (Full Immunization Coverage – FIC) جو 2020 سے اب تک صرف 38 فیصد پر قائم تھی ایک سال کے اندر بڑھ کر 47 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار تھرڈ پارٹی ویریفکیشن آف امیونائزیشن کوریج سروے (Third Party Verification of Immunization Coverage Survey – TPVICS) کے تحت آغا خان یونیورسٹی (Aga Khan University – AKU) نے جاری کیے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت کی اصلاحات، انتظامی استحکام، اور صحت کے شعبے میں شفاف حکمت عملی مؤثر ثابت ہو رہی ہے اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن (Expanded Programme on Immunization – EPI) کے تحت مقرر کردہ 70 فیصد ہدف باآسانی حاصل کیا جا سکے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں یہ کامیابی صوبے کے ہر شہری کے بہتر اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے محکمہ صحت بلوچستان کی پوری ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی خدمت کے مشن کو مزید مضبوط ارادے کے ساتھ جاری رکھے گی۔
خبرنامہ نمبر 8489/2025
دکی9نومبر:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی ڈاکٹر نصرالدین توخئی نے کہاکہ دکی کو بس کی فراہمی پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی وزیرتعلیم راحیلہ درانی اور صوبائی مشیر جنگلات سردار مسعود خان لونی سیکرٹری تعلیم اسفندیار خان کاکڑ کاشکریہ اداکرتے ہیں تعلیمی نظام کو مذید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اساتذہ کی غیر حاضری وغفلت برداشت نہیں کی جائیگی بس کی فراہمی سے طلباء کو سکول آنے جانے کی سہولت میسر ہوگی ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نصرالدین نے گورنمنٹ ہائی سکول دکی کو بس کی فراہمی کے مو قع پرکررہے تھے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر صابر خان۔ناصر بھی موجودتھے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی وزیرتعلیم راحیلہ درانی سیکرٹری ایجوکیشن اسفندیار خان کاکڑ اور خصوصا حلقہ کے ایم پی اے صوبائی مشیرجنگلات سردارمسعود خان لونی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سکولوں کو بسوں کی فراہمی سے طلباء کو پک اینڈڈراپ کی سہولت میسر ہوگی اور تعلیم کو فروغ ملے گا جوکہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور وزیرتعلیم راحیلہ درانی کی تعلمی وژن اور بہترین اقدام ہے انہوں نے کہاکہ نے سردار مسعود خان لونی کی انتھک کوشش کرکے اپنے حلقہ کیلئے بس منظور کرایا جو نیک شگون اور تعلیم دوستی کاثبوت ہے۔ بس کی فراہمی سے دوردراز علاقوں سے بچے بروقت سکول پہنچ جائیں گے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ دکی میں تمام سکولوں کو فعال کردیا ہے مز ید بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں سکولوں کے دورے کئے جارہے ہیں اساتذہ اپنی فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیں کیونکہ بچے ہماری روشن مستقبل ہے اساتذہ کی غیرحاضری اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی غیرحاضر اساتذہ کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
خبرنامہ نمبر 8490/2025
خضدار 9نومبر: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین بشیر احمد جتک کی قیادت میں ایک وفد نے کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے شہری مسائل سمیت مختلف اہم شعبوں کے چیلنجز پر تفصیلی گفت و شنید کی اور ان کے حل کے لیئے عملی تجاویز پیش کیں۔ وفد میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالقدیر زہری حافظ حمیداللہ مینگل عبدالنبی بلوچ میر ادریس زہری ایڈوکیٹ غلام نبی مینگل سفر خان مینگل قاری نذیر احمد شاکر خلیل احمد گرگناڑی و دیگر شامل تھے۔ملاقات کے دوران آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے خضدار میں شہریوں کو درپیش مختلف بنیادی مسائل کو اجاگر کیا اور انہیں حل کرنے کی تجاویز پیش کیئے۔چیئرمین بشیر احمد جتک نے کہا کہ ”آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ مشترکہ طور پر علاقائی مسائل کا حل نکالا جا سکے۔ ہم کمشنر صاحب کی توجہ ان مسائل کی طرف مبذول کروانے کے لیئے پرعزم ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان تجاویز پر فوری عملدرآمد ہوگا۔”کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے خضدار عوامی مسائل کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ ممکنہ حل نکالا جا سکے۔ یہ ملاقات آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری عوامی جدوجہد کا حصہ ہے، جس کا مقصد بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی حقوق کی بحالی ہے۔ کمیٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی مزید ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ شہریوں کی آواز کو مؤثر انداز میں سنبھالا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 8491/2025
زیارت 09نومبر:الہجرہ ریزیڈنشل اسکول و کالج زیارت میں 9 نومبر کے موقع پر یومِ اقبال کے حوالے سے طلباء کی جانب سے ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر زیارت ساجد رحمٰن نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔طلباء نے اردو، انگریزی اور عربی زبانوں میں تقاریر پیش کیں جن میں شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کی تعلیمات، افکار اور ان کے خوابوں کا ذکر کیا گیا۔مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں علامہ اقبالؒ کی فکر اور نوجوانوں کے لیے ان کے پیغام پر روشنی ڈالی اور طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔آخر میں پرنسپل الہجرہ کالج زیارت، پروفیسر شبیر احمد بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے تمام طلباء کی محنت اور جذبے کو سراہا۔
خبرنامہ نمبر 8492/2025
زیارت(09 نومبر:ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے رات گئے لیویز چیک پوسٹ کوتل اور دیگر لیویز چیک پوسٹوں کا اچانک وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران حاضری رجسٹر چیک کیا گیا۔تھانوں کے انچارج نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی، تنخواہوں سے کٹوتی اور جواب طلبی کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے تھانوں کے انچارج کو کلئیرکٹ ہدایات دیتے دیتے ہوئے کہا کہ امن وامان کے قیام کے حوالے زیرو ٹالیرینس کی پالیسی اپنائی جائے، امن وامان کے حوالے سے کسی بھی لیویز افسر اور اہلکار سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی جو بھی افسر اہلکار قانون کی پاسداری نہیں کرے گا ان کو سخت قانونی ایکشن کا سامنا کرناپڑیگاقانون کی عملداری سے کوئی بھی اپنے آپ کو بالاتر نہ سمجھے۔انہوں نے کہا کہ لیویز فورس لیویز فورس جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھے، ان کی بیخ کنی کرے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے مکمل کردار ادا کریں اور ڈسٹرکٹ زیارت سے جرائم کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں۔
خبرنامہ نمبر 8493/2025
کوئٹہ 9 نومبر:صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے 9 نومبر یومِ اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال برصغیر کے مسلمانوں کے لیے وہ عظیم رہنما اور مفکر تھے جنہوں نے غلام ذہنوں میں آزادی کی نئی روح پھونکی۔ اقبال نے اپنے افکار، شاعری اور فلسفہ خودی کے ذریعے مسلمانانِ ہند کو اپنی پہچان، مقصدِ حیات اور خود اعتمادی کا درس دیا انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں علامہ اقبال کے اس پیغام کو یاد دلانے کا دن ہے کہ قومیں خواب دیکھنے اور اُن خوابوں کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرنے سے ہی زندہ رہتی ہیں۔ اقبال کا پیغام آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے — ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اُن کے نظریات کو اپنانا ہوگا تاکہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک ترقی یافتہ، خوددار اور خوشحال ملک بنایا جا سکے حاجی نور محمد دمڑ نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو اقبال کے افکار سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ یہی نسل مستقبل میں قوم کی قیادت سنبھالے گی۔ تعلیم، کردار سازی، خودی اور عمل کا پیغام ہی اقبال کی فکر کا خلاصہ ہے، اور انہی اصولوں پر عمل کر کے ہم پاکستان کو مضبوط بنیادوں پر استوار کر سکتے ہیں۔
خبرنامہ نمبر 8494/2025
کوئٹہ۔09 نومبر:صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ عوام اپنے حلقوں میں ترقیاتی ضروریات کی نشاندہی اور حکمت عملی پلان کرنے میں مدد کریں،عوامی مشکلات میں ازالے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں،ہمیں روایتی سیاست سے ہٹ کر غریبوں کو مستقل بنیادوں پر اٹھانے کیلئے کام کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر حلقہ انتخاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی نورزئی نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے حلقے کی ترقی اور لوگوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے کام کریں،کیونکہ ہم نے مشترکہ طور پر غریب لوگوں کے مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ مرکوز کرنی ہے اور انہیں یہ اعتماد دلانا ہے کہ ہم انکے حقوق کے حقیقی محافظ ہیں،اور ہم انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے،ولی محمد نورزئی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے وسائل کا ضیاع روک دیا ہے کفایت شعاری کے نتیجے میں حاصل ہونے والی بچت لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائیگی،انہوں نے یقین دلایا کہ حلقے اور علاقے کی تعمیرنو و بحالی حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور رہیگی،جبکہ دور دراز کے تمام علاقوں کے عوام کو ترقی کے دہارے میں لایا جائیگا،انہوں نے صوبے کے تمام اضلاع کے دورے جاری رکھنے کا بھی یقین دلایا تاکہ وہ خود زمینی صورتحال کا جائزہ لے سکیں،اور لوگوں کے حقیقی مسائل سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں،جبکہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے طول و عرض میں عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے،جس سے مستقبل قریب میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا,پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے،اور مزید یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے میں میرٹ اور شفافیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کیونکہ ان کے نزدیک شفافیت حکمرانی کیلئے رہنما اصول ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ترقی و فلاح کے سلسلے میں حقیقی مسائل سے باخبر رہنا چاہتے ہیں،انہوں نے وفد کو تمام درپیش مشکلات و مسائل کو ممکنہ حد تک تیز رفتاری سے حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے تاہم جلد ہی ان چیلنجز پر قابو پا لیں گے،جبکہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اجتماعی کاوشوں کے ذریعے عوامی خدمات کے اہداف کا جلد حصول ممکن بنائیں گے۔
خبرنامہ نمبر 8495/2025
کوئٹہ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، ژوب، مستونگ اور قلات میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد (صفر ڈگری) سے نیچے گرنے کی پیشگوئی ہے جو آئندہ ہفتے کے دوران برقرار رہے گا۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔اتوار کے روز صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔پیر کے روز صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہا۔ کوئٹہ اور زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔کہیں بھی بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر 8496/2025
کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان، محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ انٹراسکولز ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں شرکت کی اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات و تمغے تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا، “میں چاہتی ہوں کہ تعلیمی اداروں میں نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں، خاص طور پر کھیل، لازمی طور پر شامل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ویژن کے مطابق کھیلوں کو صوبے کے دور دراز علاقوں تک پہنچانا ہے اور اسی سلسلے میں سکولوں میں زیادہ سے زیادہ کھیل متعارف کرانے پر ان کی توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور انہیں خود بھی ماضی میں ہاکی کھیلنے کا شرف حاصل رہا ہے۔محترمہ راحیلہ درانی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد ہاکی فیڈریشن کی صوبائی انتظامیہ اور اسکول مینجمنٹ کی تعریف کی ۔اور ان کی جانب سے پیش کیے گئے کھیلوں سے متعلق مطالبات کو زیر غور لانے کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ایک بہترین عمل ہے۔ “ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ہاں زیادہ سے زیادہ کھیل کے میدان آباد ہوں، تاکہ ہمارے نوجوان صحت مند اور چاک و چوبند رہ سکیں۔انہوں نے اس موقع پر ایک اہم نقطہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں اور منشیات جیسی برائیوں سے بچانے کا واحد حل انہیں کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔
تقریب میں اسکول کے طلباء، اساتذہ اور مقامی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خبرنامہ نمبر 8497/2025
کویٹہ 9 نومبر :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک سے قبائلی و علاقائی معتبرین، پارٹی ورکرز اور حلقۂ انتخاب کے عوام کی بڑی تعداد نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے کے عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوام کی خدمت کر کے دلی سکون اور خوشی حاصل ہوتی ہے، کیونکہ عوامی خدمت کو وہ عبادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں متعدد ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جا چکی ہیں جن کی تکمیل سے علاقے میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کا انقلاب برپا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائے جا سکیں۔آخر میں علاقے کے معتبرین اور عوام نے علی مدد جتک کی عوامی خدمات، سیاسی بصیرت اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا اور مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
خبرنامہ نمبر 8497/2025
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کلی نیچاری سریاب میں اپنے ترقیاتی فنڈ سے مکمل ہونے والے ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں علاقے کے معززین، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہے، خصوصاً پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ کلی نیچاری کے عوام طویل عرصے سے پانی کی قلت کے مسئلے سے دوچار تھے، جس کے پیشِ نظر اس ٹیوب ویل کا منصوبہ شروع کیا گیا تاکہ علاقے کے لوگوں کو صاف اور میٹھا پانی فراہم کیا جا سکے۔علاقے کے عوام اور معززین نے حاجی علی مدد جتک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے سینکڑوں گھرانے صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوامی خدمت کے یہ سلسلے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔حاجی علی مدد جتک نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹیوب ویل کی باقاعدہ دیکھ بھال اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاقے کے تمام مکین برابر مستفید ہوں۔
خبرنامہ نمبر 8498/2025
خضدار 9نومبر :یومِ اقبال کے موقع پر حاجی میر نیک محمد مینگل ریزیڈشل پبلک اسکول وڈھ میں ایک نہایت ہی پر وقار اور پر اثر علمی و ثقافتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں اسکول کے طلباء و طالبات نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے فکری ورثے کو نہایت عمدگی کے ساتھ پیش کیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،جس کی سعادت اسکول کے طالب علم فیروز خان نے حاصل کی۔ اس روحانی فضا کے بعد اسکول کے ننھے طلباء نے اجتماعی نغمات پیش کرکے پروگرام کے خوبصورتی کو دوبالا کیا۔طلباء نے علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ پیش کرتے ہوئے شاندار ٹیبلوز پیش کیئے،جس میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ طلباء نے اقبال کے منتخب کلام پر مبنی تقاریر اور اشعار پیش کرکے سامعین کو مسحور کر دیا۔پروگرام میں اویس اور فواد خان نے نظامت کے فرائض انتہائی مہارت اور خوبصورتی سے انجام دیئے کہ پورا پروگرام رواں دواں اور پر تاثیر انداز میں چلتا رہا۔ان کے شائستہ اور برموقع تبصروں نے تقریب کے وقار میں اضافہ کیا، حاجی میر نیک محمد مینگل ریزیڈشل پبلک اسکول کی انتظامیہ نے تقریب کی کامیابی کے لئے نہایت عمدہ انتظامات کیئے تھے، منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی قلات سکاؤٹس سے کیپٹن عدنان تھے ، جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 9 نومبر کا دن ہمیں علامہ اقبال جیسے عظیم رہنما کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی شاعری بنا فکر سے برصغیر کے مسلمانوں میں حب الوطنی اور آزادی کا جزبہ بیدار کیا۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اقبال کے اس تصور خودی کو سمجھیں اور تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں،مہمان خصوصی کیپٹن عدنان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کی تعریف کی جبکہ اسکول کے پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کا فکری ورثہ ہماری قومی روایات کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہمارا مقصد نئی نسل کو ان کی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی ان تھک محنت کو سراہا جو طلباء کی تربیت میں نمایاں نظر آئی۔
تقریب میں طلباء اور اساتذہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی۔طلباء نے اس موقع پر خوعتمادی سے مزین پراثر تقاریر پیش کیں۔ تقریب میں میر مطیع الرحمان مینگل ،میر اقبال جان رئیسانی ،میر محمد خان رئیسانی ،حاجی ممتاز مینگل ،میر خان جان مینگل ،میر نوراللہ مینگل، و دیگر معززین موجود تھے،
تقریب کے آخر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔اسکول کی انتظامیہ نے تمام شرکاء اور مہمانوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
علامہ اقبال ڈے کے مناسبت سے منعقد تقریب اسکول کے تعلیمی و ثقافتی پروگراموں کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔ واضح رہے حاجی میر نیک محمد مینگل ریزیڈشل پبلک اسکول وڈھ میں اس قسم کے معیاری پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے، جو طلباء کی شخصیت سازی اور فکری نشوونما میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے ایسی علمی و ثقافتی سرگرمیوں کو جاری رکھنا اسکول کے طلباء کی کابیوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
خبرنامہ نمبر 8498/2025
کوئٹہ:پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کی نو منتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری کوئٹہ کے نوری نصیر خان کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر صحت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پیرا میڈیکل اسٹاف کے بغیر ادھورا ہے۔ ، پیرا میڈیکل اسٹاف ہسپتالوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ صوبے میں پولیو اور عوام کی صحت سے متعلق دیگر مہمات کو کامیابی سے ہم کنار کرانے کے لیے پیرا میڈیکس اسٹاف کا ہمیشہ سے کلیدی کردار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں بخت محمد کاکڑ نے زور دیا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے نئے منتخب کردہ عہدے داران اپنی زمہ داری کو ذاتی مقاصد کے لیے نہیں بلکہ بلوچستان کے ہر مریض کے لیے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بخوبی ادراک ہے کہ پرائمری ہیلتھ کیئر یونٹس کو پیرا میڈیکل اسٹاف ہی چلاتا ہے، مگر آج پیرا میڈیکل لاسٹاف وہاں نہیں جہاں انہیں ہونا چاہیے تھا وزیر صحت نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی تمام تنظیموں کو اعتماد میں لیا اور یہ عہد کیا کہ ان کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان دیگر صوبوں سے الگ ہے، کیونکہ یہ رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا اور ڈیڑھ کروڑ آبادی والا صوبہ ہے، ایسے حالات میں ہر بچے، خاتون اور مریض تک پہنچنا بہت مشکل کام ہے لیکن موجودہ وسائل کے ساتھ ہیلتھ کیئر میں مزید بہتری لانا ضروری ہےانہوں نے کہا کہ امن و امان کو بہتر بنا کر نظام کو درست کیا جائے گا اور اگر ہم نے ہیلتھ کیئر سسٹم کو ٹھیک نہ کیا تو کوئی باہر سے آکر اسے ٹھیک نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کی کوششیں جاری ہیں اور اے آئی کیمروں کے ذریعے ڈاکٹرز اور اسٹاف کی حاضری یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وزیر صحت کے مطابق جو کام نہیں کر رہے ان کے لیے اے آئی کیمرے ایک بلا ہیں، مگر مقصد صرف یہ ہے کہ ہمیں اپنے مریضوں کی جان بچانی ہے بخت کاکڑ نے کہا کہ آج وہ وزیر ہیں، کل کوئی اور ہوگا، مگر وہ اپنے آخری سیکنڈ تک کام جاری رکھیں گے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں اس سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنا کر اسپتالوں میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حاضر ہونے پر کسی کی تنخواہ نہیں کٹے گی اور سہولیات فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے جبکہ انہیں چلانا اسٹاف کی ذمہ داری ہےوزیر صحت نے مزید کہا کہ بلوچستان میں 3 ہزار سے زائد ملازمین کے پروموشن کیے گئے ہیں۔ سول اسپتال میں ایک ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد مریضوں کی انجیوگرافی کی گئی اور 1939 کے بعد پہلی مرتبہ اسپتال میں ایم آر آئی لائی گئی جس کا کریڈٹ حکومت کو ملنا چاہیے۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ دنیا میں احتجاج کے دوران اسپتال اور اوپی ڈیز بند نہیں کی جاتیں۔
خبرنامہ نمبر8519/2025کوئٹہ، 11 نومبر 2025:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ…