HomeNews31-12-2019 TUESDAY (FILE NO.2)

31-12-2019 TUESDAY (FILE NO.2)

31-12-2019 TUESDAY (FILE NO.2)

خبرنامہ نمبر4405/2019
کوئٹہ 27دسمبر :۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی تو اس نے ماضی کی حکومتوں کے برعکس پر کشش وعدوں اور کھو کھلی نعر ے بازی کی بجائے زمینی حقائق کے مطابق مختلف شعبوں کا جائزہ لینے کے بعد جامع اور مربوط ترقیاتی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور آج الحمد اللہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی پالیسی میں احتساب ،شفافیت اہلیت بڑ ھانے اور عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی گئی ہے ۔ جعلی ترقیاتی اسکیموں کو ختم کیاگیا ہے اور سرکاری خزانہ کے درست استعمال کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اس حوالے سے دیکھا جائے توموجود حکومت کی گزشتہ ڈیڑ ھ سال کی کارکردگی کا گر اف ماضی کی حکومتوں سے کہیںزیادہ آگے ہے انہوں نے ترقیاتی اسکیموںپر عملدرآمد کے حوالے سے کہا کہ صوبائی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری کے بعد جولائی ہی میں پہلا ٹینڈر شائع ہو ا اور اب تک 1135منصوبے ٹینڈر ہوچکے ہیں ترقیاتی عمل میں دور رس منصوبہ بندی کو بنیاد بنایا گیا ہے تعمیرات سمیت دیگر تمام شعبوں میںتبدیلیاں رونما ہورہی ہیں روا ں سال کے پہلے حصے میں گزشتہ مالی سال کی نسبت ریکارڈ ریوینو اکھٹا کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وژن صوبے اور عوام کے تیز رفتار ترقی ہے اور پوری صوبائی کابینہ اس کے مطابق نتائج کے حصول کیلئے دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حو صلہ افزائی اور کھیلوں کی ترقی کیلئے 64ایکٹرپر محیط اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر تمام اضلاع میں یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔پہلی بار حکومت بلوچستان وسائل مسائل اور ترقیاتی حکمت عملی کو اُجاگر کرنے کیلئے نہ صرف پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا بلکہ سوشل میڈیا وغیرہ کو بروئے کار لارہی ہے ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ،عوام کی خو شحالی اور گڈ گورننس موجودہ حکومت کی پالیسی کا مرکز نقطہ رہا ہے ۔شروع دن ہی سے ان پر صوبائی حکومت نے بھرپو ر توجہ دی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4406/2019
پشےن 31دسمبر:۔ ڈپٹی کمشنر پشےن قائم لاشاری نے گورنمنٹ ڈہر ی فارم اور ایگریکلچر آفس کا اچانک دورہ کیا محکمہ زراعت می اسٹاف کی غیر حاضری براہمی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ عوام کوبہترین سہولیات اور بہتر نظام زندگی کی فراہمی کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے سرکاری دفاتروں میں ملازمین کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ملازمین ڈیوٹیوں میں غفلت نہ کریں انہوں نے کہا کہ ڈیری فارم پر نسلی درجنوں گائیں موجود ہیں انکی دیکھ بھال کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ڈیری فارم پر گائے کی بہتر افزائش کیلئے ایسے شیڈ بنانا ہوں گے جن پر گائے اور بھینسوں کو ایک خاص ٹمپریچر میں رکھا جائے اُنہوں نے کہا کہ روزانہ درجنوں لیٹر دودھ حاصل کیا جارہا ہے دودھ دھونے کیلئے اسے مشینی عمل سے گزارنا ہوگا انہوں نے سرکاری ڈیری فارم کا تفصیلی دورہ کیا اور اسٹاف کی حاضری رجسٹر بھی چیک کی انہوں نے حاضر اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رزق حلال کمانا عین عبادت ہے حکومت نے جو ڈیری فارم کی مد میں جو ہدف آپ ملازمین کو دیا ہے انہیں پورا کرنے کوشش کریں اور دودھ میں ملاوٹ ہر گز نہ کریں ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے ایگریکلچر آفس میں ”Soil & Water Analysis Laboratory Soil Fertility Pishin“ ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی معائنہ اور حاضری رجسٹر چیک کیا ایگریکلچر آفیسر منظور احمد ، سینئر کلرک باز محمد اور جونیئر کلرک کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور موقع پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری کو غیر حاضر ملازمین کیخلاف سراسطہ بھی ارسال کیا اور اُن کی تنخواہوں سے پانچ دن کی کٹوتی بھی کروائی انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے پاکستان کی دھرتی کو سرسبز و شادات بنا نے میں محکمہ زراعت کا کردار اہم ہے سب کو ملکر ڈسٹرکٹ کی فضاءکو مزید خوشگوار بنانے کیلئے خوبصورتی کے بیج لگانے ہوں گے اور اس کیلئے دن رات محنت بھی کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کی خوبصورتی اور خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے فرائض میں غفلت کرنےوالوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4407/2019
پشےن 31دسمبر:۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن پشےن ظفر اقبال نے کہا ہے کہ شہر میں کارپوریشن کے جاری ترقیاتی اسکیموں میں کوتاہی کسی صورت قبول نہیں کریں گے شہر میں جاری فٹ پاتھ کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کی استعمال کے باعث کام بند کردیا گیا ہے شہر کو خوبصورتی کے لحاظ سے مثالی بناکر رہیںگے انہوں نے کہا کہ کلی غریب آباد میں متعدد گلیوں کی پختگی اور ٹف ٹائلز لگانے سمیت پشےن شہر اور اطراف میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے جاری اسکیمات میں سستی روی ہر گز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ماضی میں شہر اور انکے اطراف میں جہاں جہاں گندگی کے ڈھیر لگے تھے اب وہاں سے گندگی کا مکمل صفایا کردیا گیا ہے شہر کے عوام میونسپل کارپوریشن کیساتھ بہتر تعاون کررہے ہیں صفائی ستھرائی کے حوالے سے عوام کے جو بھی شکایات ہیں اُن کا جلد ازالہ کردیا جائیگا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4408/2019
کوئٹہ31دسمبر:۔بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق( ایف اے /ایف ایس سی )کے سالانہ امتحانات 2020ءکے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 10جنوری 2020ءتک توسیع کردی گئی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4409/2019
کوئٹہ31دسمبر:۔زاہد سلیم (بی ایس ایس /بی ایس 20-)نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4410/2019
کوئٹہ31دسمبر:۔بلوچستان ہائی کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق 31دسمبر 2019ءکو بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان نے اچانک ڈھا ڈرکی عدالت کا دورہ کیا اور ڈیوٹی سے غیر حاضر ی و فرائض میں غفلت کی بنا ءپر ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈھا ڈر محمد افضل کاکڑ اور قاضی لہڑی بمقام ڈھاڈرمحمد حماد سعید کو معطل کردیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4411/2019
کوئٹہ31دسمبر:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر اورنگزیب بادینی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوے گزشتہ ہونے والی میٹنگز اور ان پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے جائزہ لیا۔ اجلاس مےںڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ عبدالحمید، ڈی او ای میل کوئٹہ محمد اکرم ، آر ٹی اےس اےم عزےزالرحمان، ڈی او ای فیمیل کوئٹہ فرزانہ احمدزئی،،کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسر ان بھی موجود تھے،اجلاس مےں تعلیمی اداروں میں شجر کاری کے حوالے سے تما م آفیسر ان کو ہدایت جاری کی کہ وہ جلد از جلد تمام اسکولوں کا ڈیٹا مرتب کر کے رپورٹ پےش کرےں کہ انہےں کتنے اورکس قسم کے پودے درکار ہیں تاکہ شجرکاری بروقت انجام پذیر ہو سکے۔اجلاس میں اساتذہ کی اٹیچمنٹس کے حوالے سے سے فیصلہ کیا گیا کہ اٹیچمنٹس کو فی الفور ختم کیا جائے اور تمام ڈسٹرکٹ میں جو خالی آسامیاں ہیں ان کو قانونی تقا ضوںکے تحت سیکرٹری فنانس سے مشاورت کے بعد جلد از جلد مکمل کی جائےںاس کے علاوہ رےکارڈ مرتب کیا جائے جس سے واضح ہو کہ کوئٹہ اور دوسرے ڈسٹرکٹ میں کتنی اٹیچمنٹس ہیں، تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ اورنان ٹیچنگ اسٹاف کی کی کل کتنی تعداد ہے۔غیر حاضر اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو بتایا گیا کہ کوئٹہ میں اب تک 20 لاکھ ر وپے کی کٹوتی غےر حاضر اسٹاف کی تنخواہوں سے کی گئی ہے اور32 غےر حاضر اسٹاف کوبرخاست کیا گیا اس پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ اور اسٹاف کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے اور ان کی تنخواہوں میں سے سے کٹوتی کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے او رمسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذ ہ اور اسٹا ف کے بارے میں محکمہ تعلیم کو کو بروقت اطلاع دے کر ان کےخلاف سخت سے سخت ا قدامات کیے جائیں۔ غیر فعال اسکولوں سے متعلق ان کو آگاہ کیا گیا کہ 12 غیر فعال ا سکولوں کو فعال کر دیا گیا ہے اس پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کہ جتنے بھی سرکاری ا سکول ہیں ان کی زمین کو محکمہ تعلیم کے نام ٹرانسفر کروانے کا کام جاری ہے اور بہت جلد مکمل کر لیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ونجی ا سکولوں اور مدارس کا ڈیٹا مرتب کرکے رپورٹ پیش کی جائے انہوں نے تعلیمی بجٹ کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں کے لیے جو بھی بجٹ مختص کیا جاتا ہے اس کی تقسیم اور استعمال کو کو شفاف بنایا جائے اور ایسی جامع پالیسی ترتیب دی جائے جو کہ اس بجٹ کے استعمال کے ہر پہلوکا جائزہ لے خوا ہ وہ اسکولوں کے فرنےچر کی خرےداری ہو ، اسکولوں کی مرمت کا کام ہو اسکولوں کی اسٹےشنری اور دےگر سامان کی خریداری ہو کوئی بھی کام بغیر ورک آرڈر کے شروع نہ کیا جائے آخر میں انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی چھٹیاں میں تمام تعلیمی اداروں کے پرنسپل صاحبان کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ان چھٹیوں مےںا سکولوںکے ریکارڈ اور اشیائ کی حفاظت کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کرےں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی مےں تعلےم اےک اہم ستون کی حےثےت رکھتی ہے اور ہم سب کو اس مقدس پےشے کی پاسداری کرتے ہوئے اےسے احسن اقدامات کرنے ہونگے جس سے بہتر تعلےم کو فروغ ملے اور آنے والی نسلےں اس سے مستفےد ہوسکےں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

پریس ریلیز
کوئٹہ31دسمبر:۔ممتاز قبائلی سماجی رہنماءسابق سیکرٹری ہیلتھ ملک عبدالصمد خواجہ خیل کے فرزند سابق ایم ڈی واسا مروحوم شبیر احمد خواجہ خیل کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ زرغون روڈ نزد اکرم ہسپتال نیو الگیلانی روڈ کوئٹہ خواجہ خیل ہاوس میں جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ31دسمبر:۔ملک شبیر خواجہ خیل چیف انجینئر واسا کی فاتحہ خوانی نیو الگیلانی روڈ کوئٹہ میں جاری ہے مرحوم ملک عبد الصمد خواجہ خیل کے صاحبزادے سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ملک منیر احمد خواجہ خیل سابق سپریٹنڈ نگ انجینئر مواصلات ملک بشیر احمد خواجہ خیل سپریٹنڈ نگ انجینئر مواصلات ملک رشید احمد خواجہ خیل سابق ڈاہریکٹر ہیلتھ ملک نذیر احمد خواجہ خیل ایس ڈی او مواصلات و تعمیرات ملک جاوید خواجہ خیل کے بھائی اور ایگزیکٹو انجینئر محکمہءاربن ڈیولپمنٹ اینڈ پلاننگ ملک ثناءاللہ خواجہ خیل کے ماموں تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment