HomeNews31-12-2019 Tuesday (File No.1)

31-12-2019 Tuesday (File No.1)

31-12-2019 Tuesday (File No.1)

خبرنامہ نمبر4402/2019
 کوئٹہ 31دسمبر:۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے نئے سال کے آغاز پراپنے ایک پیغام میں میں بلوچستان کی عوام اور پوری قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔صوبائی وزیر نے کہاہے کہ عوام اپنی دعاو¿ں میں پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھیں اور اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا ہے کہ ہر آنے والا سال نئی اُمیدیں اور توقعات لے کر آتا ہے اور انسان کے عزم کو پھر سے جوان کرتا ہے کہ جو کام پچھلے سال ادھورے رہ گئے انہیں اس سال مکمل کر نا ہے، افراد کی طرح اقوام کی زندگی میں بھی نیا سال ایک خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے، یہ قوموں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ گذشتہ غلطیوں سے سبق سیکھ کر آنے والے سال میں اسکو درست کرنے کی کوشش کریں۔ ایک سال کا مکمل ہونا اور دوسرے سال کا آغاز اس بات کا کھلا پیغام ہے کہ ہماری زندگی میں سے ایک اور سال کم ہوگیا ہے۔ لہذا اس حوالے سے ہماری فکر اور بڑھ جانی چاہیے اور ہمیں مزید سنجیدگی کے ساتھ اپنی زندگی اور اپنے وقت کا محاسبہ کرنا چاہیئے کہ ہمارے اندر کیا کمی ہے کیا کمزوری یا کونسی بری عادت وخصلت ہم میں پائی جاتی ہے اسکو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے، نیز اچھی عادتیں، عمدہ اخلاق وکردار کا وصف اپنے اندر پیدا کرنے کی مکمل کوشش کرنی چاہیے تاکہ ناصرف ہم اپنی انفرادی اصلاح کرسکیں بلکہ ملک اور صوبے کی تعمیر وترقی میں اپنا مثبت اور بھرپور کردار اداکریں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4403/2019
کوہلو31دسمبر :۔ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے لیویز لائن میں لیویز اہلکاروں میں یونیفارم اور دیگر سامان تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان کھوسہ،رسالدار میجر شیر محمد مری نے گزشتہ روز لیویز لائن کوہلو میں ڈی جی لیویز فورس مجیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر لیویز اہلکاروں میں یونیفارم ،گرم جیکٹ اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان کھوسہ نے لیویز اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیویز فورس نے علاقے میں اسلحہ برآمدگی،مفرور ملزمان کی گرفتاری سمیت امن وامان کوبحال کرنے کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے لیویز فورس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے ہماری اولین کوشش ہے کہ لیویز فورس کو جدید اسلحہ ،گاڑیوں اور دیگر سہولیات سے آراستہ کریں تاکہ اہلکار بہتر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے سکیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4404/2019
شیرانی31دسمبر :۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ نے شیرانی ٹاﺅن ہیڈ کو ارٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرنے کے موقع پر محکمہ بی اینڈ آر کے آفیسروں اور تعمیراتی کمپنیوں کے ٹھکیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے اس دوران انہوں نے زیر تعمیر پولیس لائن لیویز لائن اور ضلع دفاتر میں جاری منصوبوں کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ نے کہا کہ ٹاﺅن ہیڈ کوارٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی متعلقہ محکمے کے آفیسران جاری منصوبوں کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ منصوبے بروقت مکمل نہ کرنے والے کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلاتے ہوئے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی قبل ازیں شیرانی ٹاﺅن ہیڈ کوارٹر میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ نے کہا کہ آفیسران ٹاﺅن ہیڈ کوارٹر میں اپنی موجودگی کو ہر صورت میں یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمے کے آفیسران بغیر اجازت کے ٹاﺅن ہیڈ کوارٹرنہ چھوڑیں ضلع کے تمام دفاتر شیرانی ہیڈ کوارٹر منتقلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اس لئے آفیسران اور تمام اہلکار دفتری امور نمٹانے کیلئے شیرانی ٹاﺅن ہیڈ کوارٹر میں ہی اپنی موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں اس حوالے سے غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

پریس ریلیز
کوئٹہ 31دسمبر :۔محکمہ تعلقات عامہ آفیسرزایسو سی ایشن بلوچستان کے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کابینہ کی مدت 31دسمبر 2019ءکو مکمل ہوگئی ہے اور نئے انتخابات برائے سال 2020-2021ءکے شیڈ ول کااعلان کرد یاگیا ہے ایسو سی ایشن کے صدر ظفر علی ظفر اور سیکرٹری جنرل وقاص شاہین کے دستخطو ں سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ نئے انتخا بات کیلئے کاغذات نافزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 6جنوری بروز پیر 2020ءمقررکی گئی ہے الیکشن آئین کے مطابق پینل کی بنیادپر ہوں گے الگ الگ عہدوں پر انفراد ی طور پر انتخاب نہیں لڑ اجاسکے گاپینل میں کابینہ اور ایگز یکٹیو کونسل کیلئے 14ممبر ان کا پینل ہوگا 6جنوری کو ہی پینل کے کا غذ ات نامزد گی جمع کرائے جائیں گے ۔کاغذ ات نا مرذگی 6 جنوری 2020ءکو دوپہر 2بجے جمع کرائے جاسکیں گے جبکہاور اسی کاغذ ات کی جانچ پڑتال اور اعترا ضا ت نمٹا ئے جائیں گے اور سہ پہر 4بجے حتمی فہر ستیں جاری کردی جائیں گی جبکہ ووٹنگ 7جنوری منگل صبح 10بجے سے شام 4بجے تک ہوگی انتخابات میں یونٹ افسران اپنا ووٹ بذ ریعہ الیکشن کمشنر واٹس کے واٹس ایپ نمبر پربھیج سکیں گے الیکشن کمشنر کے فرائض محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر وحید زہیر اور بلوچستان بار ایسو سی ایشن نا مز دکردہ ایک ممبر اداکریں گے ۔ووٹرزکی فہرستیں یکم جنوری کو جاری کردی جائیں گی۔آئین کی کاپی الیکشن کمشنر کے دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔پریس ریلیز میں مزید کیاگیا ہے کہ دفتر میں ترقی پانے اور سپر نٹنڈ نٹس /اسٹنٹس کو ایسو سی ایشن کی ممبر شپ دینے کیلئے آج یکم جنوری 2020ءکو دوپہر 12بجے جنرل باڈی کا اجلاس طلب کیاگیا ہے جس میں اس حوالے سے آئین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment