خبر نامہ نمبر 3315/2018
کوئٹہ 30نومبر۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نوابزادہ طارق مگسی سے چیئرمین بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میجر ریٹائرڈ محمد اکبر لاشاری نے جمعہ کے روز ملاقات کی ۔ صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی ، رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر عمرانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی کو چیئرمین بی ڈی اے نے بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری ڈیویلپمنٹ پروگرام جس میں سڑکیں ، بلڈنگز اور انڈسٹری کی ترقی شامل ہے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 70 کلو میٹر طویل ژوب میر علی خیل روڈ بی ڈی اے کے تحت تعمیر ہورہا ہے یہ ایک بڑا اور نہایت ہی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ماربل انڈسٹری کی ترقی کیلئے کینیڈین کمیٹی اور بی ڈی اے کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس سے صوبہ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو فروغ ملے گا۔ صوبائی وزیر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جامع پالیسی کے تحت بنیادی ڈھانچے کی فراہمی ، اقتصادی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے منصوبوں کو یقینی بناکر صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد ژوب میر علی خیل روڈ کے کام کا جائزہ لینے کے لئے علاقہ کا دورہ کریں گے۔ 
()()()
خبر نامہ نمبر 3316/2018
کوئٹہ 30نومبر :۔صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے عالمی یوم ایڈز کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں آج کا دن ایڈز سے بہتر تحفظ اور عوام میں صحت مندانہ زندگی گزارنے کے حوالے سے شعور اور آگاہی کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت منایا جاتا ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایڈز ایک حو زی اور خطرناک بیماری ہے جس کے وائرس انسانی جسم کے خون میں شامل ہو کر مدافعاتی نظام کو ناکارہ کر دیتے ہیں تاحال انسان اس بیماری کے وائرس پر قابو نہیں پاسکا ہے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیابھر میں روزانہ 6000 افراد ایچ آئی وی وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں اور پاکستان میں تقریبا دو لاکھ افراد اس مرض کا شکار ہے جبکہ بلوچستان میں بھی اس بیماری سے متاثرہ افراد کے سز سامنے آ رہے ہیں جس پر ہم سب کومل کر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے اس بیماری کے پھیلاو کی بنیادی وجہ غیر اخلاقی طرز زندگی، غیر محفوظ آلا ت جراحی کا استعمال اور انتقال خون کے دوران احتیاطی تدابیر کا اختیار نہ کرنا ہے اس مرض سے بچاوکا بہترین طریقہ اور قابل عمل حل اسلام کے رہنما اصولوں کے مطابق زندگی گزارنا ،محفوظ آلا ت جراحی کا استعمال ،محفوظ انتقال خون اور دیگر ایسے تمام آلہ ت کا محفوظ ہونا ضروری ہے جوہما ری زندگی کے استعمال میں آتے ہیں یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو موت کے کنارے لا کھڑا کر دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے بچاؤ کے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
()()()
خبر نامہ نمبر 3317/2018
کوئٹہ 30نومبر۔ محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق محمد آصف ( ٹی اینڈ اے/ بی ایس ۔ 16) اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس چاغی بمقام دالبندین کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ ( ٹی اینڈ اے/ بی ایس ۔ 16) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس نوشکی تعینات کردیا گیا ہے ۔ 
()()()
خبر نامہ نمبر 3318/2018
بارکھان30نومبر :۔ڈپٹی کمشنر بارکھان سہیل احمد ہاشمی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقدہوا۔اجلا س میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رئیل ٹائم سکول مانیٹرنگ کے ڈسٹر کٹ منیجر اور دیگر آفیسران نے شر کت کی ۔اِس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قوم کی ترقی کا راز تعلیم میں ہے ترقی یافتہ قوموں نے ترقی کے اہداف تعلیمی نظام کو بہتر بنا کے ہی حاصل کئے ہیں تعلیم ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے قوم کو مشکلات سے نجات دِلا ئی جاسکتی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی اور تنخواہ سے کٹوتی کی جائیگی اساتذہ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی کو سر انجام دیں ڈیوٹی سے غفلت ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے ہدایات کی کہ تعلیمی آفیسران تعلیم کی بہتری کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ تعلیمی مسائل کو کم کرنے اور معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment