HomeNews30-06-2019 Sunday (File No.2)

30-06-2019 Sunday (File No.2)

30-06-2019 Sunday (File No.2)

خبرنامہ نمبر 2121/2019
کوئٹہ 30جون :۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ ضلع چاغی کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومتی اور غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ضلع چاغی کے طلباءدور جدید کے تقاضوں کے مطابق اپنے اپنے علاقوں میں تعلیمی سہولیات سے آراستہ سکولوں میں سکون سے تعلیم حاصل کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے راہا (Raha)پروجیکٹ کے کوآرڈینیٹر ارباب طالب و دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا, اس موقع پر راہا پروجیکٹ کے کوآرڈینیٹر نے صوبائی وزیر کو ضلع چاغی میں تعلیمی اداروں میں مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ راہا کی جانب سے دو کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف سکولوں میں جلد کام کا آغاز کیا جائے گا جس میں بعض اسکولوں میں اضافی کمرے, سائنس بلاک, لیبارٹری, بیت الخلاءکمپیوٹر لیب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔ صوبائی وزیر نے راہا کی جانب سے ضلع چاغی میں سکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں میں بھی راہا علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مزید اقدامات کرے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment