خبرنامہ نمبر 1523/2019
کوئٹہ 28اپریل:۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع خاران میں لگایا گیا تین روزہ فری سرجیکل اینڈمیڈیکل کیمپ اتوار کے روز اختتام پذیر ہوا جس میںخاران سمیت رخشان ڈویژن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد نے استعفادہ کیا ۔تین روزہ کیمپ میں مختلف امراض کے سینئر ڈاکٹراور سرجن شریک ہوئے، او پی ڈی میں 18310مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ چھ سو کے قریب سرجری کے کیسز کئے گئے جن میں جنرل سرجری، میجر، مائنر، اے این ٹی، گائنی ، ڈینٹل اور آرتھوپیڈک کے سرجری شامل ہیں۔ فری سرجیکل اینڈ میڈیکل کیمپ 26اپریل سے 28اپریل تک جاری رہا تین روزہ فری سرجیکل اینڈ میڈیکل کیمپ میں علاج و معالجے کے لئے آنے والے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی، وزیر اعلیٰ کے احکامات کے تحت آبادی اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خاران کے بیشتر بی ایچ یوز اور سول ڈسپینسریز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے تحت محکمہ صحت کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں اس حوالے سے آبادی اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع خا ران کے بیشتربنیادی مراکز صحت اور سول ڈسپنسریوں کو اپ گریٹ کیا جارہا ہے اس کے علاوہ تمام اسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور محکمہ صحت سے اظہار تشکر کیا ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1524/2019
کوئٹہ 28اپریل :۔روٹری انٹر نیشنل کلب نے اتور کے روز کوئٹہ سٹی کے ایک مقامی ہوٹل میں سپرنگ فلاورز نمائش 2019ءکا اہتمام کیا گیا جس میں سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں اور پھولوں کا شوق رکھنے والے افراد نے انفرادی سطح پر حصہ لیا ۔نمائش کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی تھے ۔اس موقع پر روٹری انٹر نیشنل کلب کوئٹہ کے صدر کیلاش ناتھ کوہلی سمیت کئی نامی گرامی اشخاص موجود تھے ۔سپرنگ فلاورز نمائش کے آخر میں گورنر بلوچستان نے منتظمین اور نمائندوں میں انعامات تقسیم کیے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1525/2019
کوئٹہ 28اپریل :۔چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں کوئٹہ سمیت تمام اضلا ع میں صوبائی حکومت کی جانب سے سستے بازار لگائیں جائیں گے جن کا مقصد عوام کو اشیاءخردونوش کی معیاری او رسستی چیز وں کی فراہمی یقینی بنایا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے کی گئی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ سہولت بازار میں روزانہ کی بنیاد پر نگر انی کو یقینی بنایا جا ئے تاکہ عوام کو روز مرہ ضرورت کی اشیاءاُن کے علاقوں اور گھروں کے قریب سستے داموں میسر آسکیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میںخاص کر ماہ رمضان میںامن وامان کو بر قرار رکھنے کے لئے کمشنر ز ،ڈی آئی جی جیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور کوآرڈنیشن ناگز یر ہے تاکہ صوبے کے لوگ پرامن ماحول میں اپنے عبادات ادا کرسکیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ ،انجمن تاجران اور یوٹیلیٹی کا رپوریشن کے باہمی مشاورت سے عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ چیف سیکر ٹری نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ صفائی کی صورتحال کو بہتربنانے کیلئے میٹرو پولیٹن اور میو نسپل کمیٹیوں کے ساتھ رابطے میں رہے تاکہ صفائی کی صورتحال بہتر ہواورعوام بھی بلد یہ کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ایک جگہ پر رکھیں تاکہ بلدیہ کاعملہ کچرہ اُٹھا کر ٹھکا نے لگا سکے ۔اُنہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ واپڈا کے ساتھ رابطے میں رہے اور رمضان میں سحر ی اور افطار ی کے وقت بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور ٹریفک کے نظام کومزید بہترکیاجائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو ۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنر ز اپنے علاقوں میں کنٹرول روم قائم کریں تاکہ امن وامان کی صورتحال اور سستے بازاروں کی نگرانی کو یقینی بنایا جاسکے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کہا کہ امن وامان کو صورتحال بر قرار رکھنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جائیں تاکہ کوئی نا خو شگو ار واقعہ پیش نہ آئے اور تمام مکاتب فکر کے علما ئ، سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرے تاکہ رمضان المبارک پرامن طریقے سے گز اریں۔کانفرنس میں متعلقہ سیکرٹریز ،کمشنر ز ،ڈی آئی جیز ،ڈپٹی کمشنرزنے بھی شرکت کی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1526/2019
ژوب28اپریل :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر بر ائے لائیوسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہاہے کہ عام لوگوں کی خدمت کرنے سے انسان کو ذ ہنی سکون ملتا ہے میں ہوائی اعلانات، جھوٹے دعووئں ، قول و فعل کے تضاد اور ذیلی خیلی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتاہو بلکہ دستیاب وسائل کے اندر عوام کی بلاتفریق خدمت اور ان کے اجتماعی مسائل کا حل اپنا مشن سمجھتا ہوں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ژوب میں ایک بڑی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کے پاس خود جا کر ان کے مسائل معلوم کر رہا ہوں تاکہ مجھے تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل اور منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے اورہر علاقے کو اس کی ضروریات کے مطابق وسائل مہیاکہے جا سکیں۔ صوبائی مشیر نے کہا ہے کہ بلاشبہ مسائل زیادہ اور حکومتی وسائل قلیل ہیں لیکن میں آپ کو یہ یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ تمام دستیاب وسائل آپ کو زمین پر نظر آہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کی باوجود صحت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ ژوب میں پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ہمیں اچھی طرح علم ہے کہ ژو ب شہر کوکئی سالوں سے پانی جسے مسائل کا سامنا ہے اس لئے ہم نے اس بار پی ایس ڈی پی میں ژوب شہر کے لئے پانی کا ایک بڑا پروجیکٹ منظور کر وایا تاکہ ژوب کے عوام کا پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے اس سلسلے میں مجھے عوام کا تعاون بھی درکار ہو گا تاکہ ہم سب مل کر علاقے کی ترقی ، نوجوانوں کے لیے تعلیم و روزگار اور ہر شخص کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں،صوبائی مشیر برائے لائیوسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ عوام کے مسائل عوام کی منشاءکے مطابق حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبہ بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور موجودہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عوام کی مسائل کم سے کم ہو جائے تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے لیکن بدقسمتی سے سابقہ حکومتوں نے بلوچستان کے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جس کی وجہ سے آج مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں لیکن ہماری حکومت نے عہد رکھا ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دلیز پر حل کرینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1527/2019
خضدار28 اپریل :۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیرآغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ سیاست میں آئے ہمیں مختصر مدت گزری ہے تاہم عوام کی خاطر ہم نے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے وہ اقدامات سرانجام دیئے جو کہ گزشتہ کئی سالوں میں بھی نہیں ہوسکے تھے،گزشتہ چند سالوں کے دوران عوام کے بنیادی مسائل کو مدِ نظر رکھ کر ان پر کام کیا اور ایک خطیر رقم خرچ کی جس کی گواہی خضدار میں ان منصوبوں کے نتیجے میں کھڑی عمارتیں اور ان سے مستفید ہونے والے لوگ بہتر انداز میں دے سکتے ہیں، ہم اب بھی عوام کے بنیادی مسائل سے غافل نہیں ہیں ان مسائل کے حل کے لئے بہترانداز میں پلان مرتب کررہے ہیں، جنہیں دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے حل کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پربی اے پی کے رہنماءسردار بلند خان غلامانی سردار عزیز محمد عمرانی، میر عبدالقیوم ساسولی، وڈیرہ محمد صالح جاموٹ، بشیراحمد جتک، عبدالوہاب عمرانی، ودیگر رہنماءموجود تھے۔ کوارڈنیٹر ٹو سی ایم آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ ہم عوامی خدمت سے سرشار و جذبہ رکھنے والے لوگ ہیں،چاہتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ سے بلاتفریق عوام کے لئے وہ خدمات سرانجام پائیں کہ جن کی تمنا وہ ہم سے رکھتے ہیں،بلاامتیاز عوام کی خدمت نہ صرف اس دنیاءمیں بلکہ آخرت میں بھی اجر کا باعث بنے گا، میں ایک خداترس شخص کا فرزند ہوں جن کی پوری زندگی غریب کے لئے وقف تھی،میرے والد محترم نے ہر شخص کے سر پر دستِ شفقت رکھا، لوگوں کو پیار دیا اور ان سے بھی محبتیں سمیٹی، میری خواہش کہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل کر عوام کی خوشحالی اور ان کے فلاح وبہبود کے لئے کام کروں اور عوام کے لئے آسانیاں وسہولتیں پیدا کروں، بتدریج اس منزل کی جانب بڑھ رہاہوں، انشاءاللہ کسی بھی مرحلے پر عوام کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ انہیں ضرور زندگی کی سہولیات سے مستفید کیا جائیگا، سیاست ایک مشن ہے سیاست عبادت ہے جس کو عوام کے تابع رکھ کر سرانجام دے رہے ہیں اور اس سیاست کے ذریعے عوام کے چہروں پر خوشیاں لانا چاہتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1528/2019
کوئٹہ 28اپریل :۔صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی نے محکمہ صحت ضلع کو ہلو میں غیر قانونی طریقے سے جاری ہونے والی آٹھ سال کی تنخواہیں مبلغ 788,422/-(سات لاکھ اٹھا سی ہزار چار سو با ئیس ) روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب بلوچستان سے شکایت کنندہ کریم قلی محکمہ بی اینڈ آر ضلع زیارت نے شکایت کی تھی کہ اُنکی تنخو اہ دوہری ملازمت کے شعبے میں بندکر دی گئی تھی جبکہ ا س بارے میں اُسکا کہنا تھا وہ محکمہ بی اینڈ آر ضلع زیارت میں بطور قلی فرائض سر انجام دے رہے ہیںجبکہ اُسکے نام سے محکمہ صحت ضلع کو ہلو میں خا کر وب کے عہد ہ کی تنخو ا ہیں وصول کی جارہی تھی جسکی اُنہوں نے ترید کرتے ہوئے حلفیہ بیان دیا کہ محکمہ صحت ضلع کو ہلو سے اُنہوں نے نہ کوئی تنخوا ہ وصول کی ہے اورنہ ہی اُسے کوئی تعلق ہے۔صوبائی محتسب نے HR)) ایچ آر فارم پر شکایت کنندہ کے ا نگو ٹھے کے نشان کو فرانزک لیبا ریٹری کوئٹہ سے تصدیق کروانے کیلئے بھیجا جس پر رپورٹ موصول ہوئی کہ شکایت کنندہ کے انگھو ٹھے کے نشان اور( HR) ایچ آرفارم رپر موجو د نشان ایک دوسرے سے مختلف ہے ۔جس کے بعدمحکمہ صحت ضلع کوہلو کے کیشیئر کے ذریعے معلو م ہو اکہ شکایت کنندہ کی جگہ کوئی دوسرا شخص اُ ٹھو سال تنخو اہیں وصول کر ریا تھا ۔بعدازاں صوبائی محتسب بلوچستان کی ہدایت پر متعلقہ شخص سے مبلغ 788,422/-روپے موصول کرا کرسرکاری خزانہ میں جمع کرادی ،اور محکمہ صحت بلوچستان کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی گئی کہ غیر قانون طریقے سے تنخو اہیںنکلو انے میں ملوث متعلقہ آفسیران واہلکاران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ۔ علاوہ ازیںصوبائی محتسب کی حکم پرشکایت کنندہ کریم کو محکمہ بی اینڈآر زیارت میں قلی کے عہدہ کی تنخواہیں جاری کرکے شکایت کا ازالہ کردیا گیا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1529/2019
کوئٹہ 28اپریل :۔صوبائی وزیر اطلاعات و خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں ضرورت ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ہے حکومت کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو مزید اجاگر کرنے اور انہیں سہولیات و تربیت کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیسرے نیشنل فینسنگ چیمپئن شپ 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سپورٹس و دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی صوبائی حکومت صوبے کے بیشتر وسائل غریب اور پسماندہ عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کر رہی ہے غریب عوام کی حالت زندگی بہتر بنانے اور ان کو معیاری تعلیم صحت روزگار بنیادی سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں و خواتین کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان ایک پرامن صوبہ بن چکا ہے صوبے میں کھیلوں وہ دیگر مثبت سرگرمیوں کے انعقاد سے بلوچستان کا مثبت تاثر ابھر رہاہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی پرامن بلوچستان کا پیغام جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے ہر حصے سے آنے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں صوبے کی ترقیاتی ضروریات اپنی جگہ لیکن ساتھ ساتھ یہاں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی اہم ہے انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں کا انعقاد کرکے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب بلوچستان کے کھلاڑی دیگر کھیلوں کی طرح فینسنگ کے کھیل میں بھی اپنا نام کریں گے بعدازاں صوبائی وزیر نے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ چیمپین شپ کی آرگنائزینگ کمیٹی کی جانب سے صوبائی وزیر کو سوینئر بھی پیش کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 28اپریل :۔پاکستان چیسٹ سو سائٹی بلوچستان کا ایک اہم اجلاس فا طمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں منعقد ہوا ۔جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ایجنڈ اکے مطابق 6تا17اپریل کو ئٹہ میں ہونے والی تیسری نیشنل کانفرنس کی آ ڈٹ رپورٹ اور دیگر تفصیلات پر بحث ہوئی ۔ کا نفرنس کے کا میاب انعقاد او ربھرپور انداز میں مہما نوں کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔صوبائی صدر نے تمام ممبران اور شرکاءکو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ سوسائٹی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے پروگرام کا انعقاد جاری رکھا جائے گاا ور باوجود کو ششوں کے جوکمی ،کوتاہی رے گئی ہوآئندہ انہیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اجلاس میں عالمی یوم دمہ او ر رمضان المبارک کی آمدپر ترک تمبا کو نوشی) (Quit Smoking Dayکے حوالے سے مختلف پروگراموں کے انعقاد پر تفصیلی بحث ومبا حثہ اور غووفکرکیا گیا۔اجلاس میں یہ طے کیا گیاکہ اگلاہفتہ 29اپریل بروز سوموار تا 4مئی بروز ہفتہ اس سلسلے میں ڈائر یکٹر پیرا میڈیکل سٹاف نرسز ، میڈیکل اسٹوڈ نس اور عوام الناس کی تربیت کے حوالے سے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں مختلف پروگرام منعقدہونگے ان پروگرام میں عالمی یوم دمہ کے دن اور ترک تمباکو نوشی کے حوالے سے سیمینارز ورک شاپس آگہی واک میڈ یاٹاک اور بیڈ سا ئڈ (BED SIDE) ٹیچینگ کے پروگرام شامل ہونگے ۔پروگراموں سے عوام میںدمہ کے بارے میں مفید معلومات اور انہیلس (INHALAS)کے استعمال کی تکنیکی تربیت شامل ہوگی ۔ سو سائٹی کے صوبائی صدر اور جنرل سیکر یٹری نے تمام ممبران کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے تمام لوگوں کو فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں منعقد ہونے والے ہفتہ معلومات برائے دمہ وترک تمبا کو نوشی میں شرکت کی پر زور دعوت دی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 28اپریل :۔صوبائی وزیر زراعت انجینئرخان زمرک نے ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف اور صدر کوئٹہ پریس کلب رضا الرحمن کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment