خبرنامہ نمبر 1530/2019
کوئٹہ 28اپریل :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ قلات و خالق آباد کے تمام ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ ترقیاتی اسکیموں کے کام اور معیار میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلع قلات کو ایک آئیڈیل ضلع بنانے کا عزم کرچکے ہیں، قلات کو ایسا ضلع بنائیں گے کہ جس میں تعلیم، صحت، کھیل سمیت تمام شعبوں سے وابستہ سہولیات میسر ہوں، اس امر کے لئے وہ شب و روز محنت کر رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ جس طرح صوبائی حکومت بلوچستان میں بلا رنگ و نسل و سیاسی اور لسانی تعصب عوام کی خدمت کر رہی ہے وہ خود بھی ضلع قلات اور خالق آباد کے عوام کی بلا رنگ و نسل، قبائلیت اور سیاسی تعصب سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کر رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ آج انکی ذاتی کاوشوں کی بدولت قلات اور خالق آباد کے عوام کو تعلیم اور صحت کی تمام سہولیات میسر ہیں- نوجوانوں کے لیے کھیلوں میں آگے بڑھنے، ضلع اور صوبہ کا نام روشن کرنے کے بہتر مواقع فراہم کئے جا چکے ہیں-انہوں نے کہا کہ قلات، خالق آباد اور ضلع کے دیگر علاقوں کے لوگوں نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ ان پر پورا اترنے کی کوشش کررہے ہیں- صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کا اہم کردار ہوتی ہے، ان کی تربیت اور ترقی سے ہی اصل میں ایک صحتال معاشرے کی تشکیل ہو پاتی ہے- خواتین کی تعلیم، تربیت اور ترقی کے لئے بھی وہ خصوصی کوششیں کر رہے ہیں- نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی بھی ان کی اولین ترجیحات کے فہرست میں شامل ہے ۔
پریس ریلیز
کوئٹہ 28اپریل :۔ڈی جی پی آر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹی وی کے بیوروچیف صدر پریس کلب کوئٹہ رضاالرحمٰن اور سپرنٹنڈنٹ نظامت تعلقات عامہ کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment