خبرنامہ نمبر1522/2019
کوئٹہ 27اپریل :۔چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ دنیا کے قوموں کی فہرست میں خوشحال اور ترقی یافتہ وہ قومیں ہیں جنہوں نے تعلیم کے شعبے کو باقی تمام شعبوں پر ترجیح دی ہے، ہم ترقی یافتہ قوموں کے صف میں اس وقت تک شامل نہیں ہو سکتے جب تک شعبہ تعلیم، طلباءاور اساتذہ کو ہمارے معاشرے میں حقیقی قدر و منزلت نہیں ملتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہدہ کے دورہ کے موقع پر اساتذ ہ اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسکول ہیڈ مسٹرس نجمہ، ڈی ڈی ای او چلتن ٹاو¿ن شبیر احمد لانگو، جہانزیب بلوچ اور دیگر موجود تھے ۔ اسکول ہیڈ مسٹرس نے چیئرمین پبلک اکاو¿نٹ کمیٹی کو اساتذہ اور طالبات کو درپیش مسائل اور بنیادی ضروریات سے بھی آگاہ کیا۔ اسکول پہنچنے پر اسکول کے بچیوں اور اساتذہ نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا دستہ بھی پیش کیا۔ چیئرمین پبلک اکاو¿نٹ کمیٹی نے اسکول کا معائنہ کیا اور بچیوں میں اسکول یونیفارم تقسیم کیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس قوم اور اس صوبے کا مستقبل طلباءو طالبات سے وابستہ ہے، انکی بہتر تعلیم و تربیت ہم سب پر لازم ہے ۔ حکومت کو اس حوالے سے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کے سکولوں کے اپگریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 27اپریل :۔پاکستان چیسٹ سو سائٹی بلوچستان کا ایک اہم اجلاس فا طمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں منعقد ہوا ۔جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ایجنڈ اکے مطابق 6تا17اپریل کو ئٹہ میں ہونے والی تیسری نیشنل کانفرنس کی آ ڈٹ رپورٹ اور دیگر تفصیلات پر بحث ہوئی ۔ کا نفرنس کے کا میاب انعقاد او ربھرپور انداز میں مہما نوں کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔صوبائی صدر نے تمام ممبران اور شرکاءکو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ سوسائٹی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے پروگرام کا انعقاد جاری رکھا جائے گاا ور باوجود کو ششوں کے جوکمی ،کوتاہی رے گئی ہوآئندہ انہیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اجلاس میں عالمی یوم دمہ او ر رمضان المبارک کی آمدپر ترک تمبا کو نوشی) (Quit Smoking Dayکے حوالے سے مختلف پروگراموں کے انعقاد پر تفصیلی بحث ومبا حثہ اور غووفکرکیا گیا۔اجلاس میں یہ طے کیا گیاکہ اگلاہفتہ 29اپریل بروز سوموار تا 4مئی بروز ہفتہ اس سلسلے میں ڈائر یکٹر پیرا میڈیکل سٹاف نرسز ، میڈیکل اسٹوڈ نس اور عوام الناس کی تربیت کے حوالے سے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں مختلف پروگرام منعقدہونگے ان پروگرام میں عالمی یوم دمہ کے دن اور ترک تمباکو نوشی کے حوالے سے سیمینارز ورک شاپس آگہی واک میڈ یاٹاک اور بیڈ سا ئڈ (BED SIDE) ٹیچینگ کے پروگرام شامل ہونگے ۔پروگراموں سے عوام میںدمہ کے بارے میں مفید معلومات اور انہیلس (INHALAS)کے استعمال کی تکنیکی تربیت شامل ہوگی ۔ سو سائٹی کے صوبائی صدر اور جنرل سیکر یٹری نے تمام ممبران کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے تمام لوگوں کو فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں منعقد ہونے والے ہفتہ معلومات برائے دمہ وترک تمبا کو نوشی میں شرکت کی پر زور دعوت دی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment