خبرنامہ نمبر1223/2020
کوئٹہ26مارچ:۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے مند میں ایف سی قافلے پر نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر ایک مرتبہ پھر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ہمیں متحد ہو کر ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔اور عوام کے تحفظ کے لیے فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔انہوں نے زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی اور شہید ہونے والے افراد کے لیے مغفرت دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں آمین۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1224/2020
پشےن 26مارچ :۔ عالمی وباءکورونا وائرس کے خاتمے اور عوامی تحفظ کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبہ بھر میں لاک ڈا¶ن اور دفعہ 144کا نفاذ اور لاک ڈا¶ن کو مزید موثر بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر پشےن قائم لاشاری کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا ۔مارچ میں ایف سی ، لیویز ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل تھے۔فلیگ مارچ کا آغاز ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہوا جو شہر کے مختلف راستوں اور شاہرا¶ں سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوا ۔ٹریفک پولیس کے موٹرسائیکل سواروں نے فلیگ مارچ کی رہنما ئی کی ۔ڈپٹی کمشنر پشےن قائم لاشاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت اور انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موثر انداز میں ذمہ داریاں نبھائے گی۔عوام سے گھروں تک محدود رہنے اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی استدعا کرتے ہیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1225/2020
ُ پشےن 26مارچ :۔ ڈپٹی کمشنر پشےن قائم لاشاری کے آفس سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پشےن اور قرنطینہ سینٹر کیڈٹ کالج میں داخلے پر تاحکم ثانی مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائیگی
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1226/2020
پشےن 26مارچ :۔ ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر سید عظمت شاہ نے کہا کہ عالمی ہلاکت خیز وباءکورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اسکی روک تھام اور خاتمہ صرف اور صرف احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے سے ممکن ہے جیل میںقید افراد اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کورونا وائرس کی وباءکو پھیلنے سے روکنے کیلئے خدمت خلق فا¶نڈیشن انٹرنیشنل بھی احتیاطی تدابیر بتارہی ہے جو کہ انسانی خدمت کا اہم ثبوت ہے یہ بات انہوں نے خدمت خلق فا¶نڈیشن انٹرنیشنل کی تعاون سے ڈسٹرکٹ سب جیل پشےن میں عالمی وباءکورونا سے بچا¶ کیلئے قیدیوں میں سرجیکل ماسک ،گلوز اور صابن تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عبداللہ خان مندوخیل ایس ایچ او سٹی تھانہ چوہدری ادریس خدمت خلق فا¶نڈیشن انٹرنیشنل کے کوارڈینٹر نصیب اللہ آغا کے کے ایف کے میڈیا کوارڈینٹر طارق خان ترین اور پاکستان تحریک انصاف کے امان اللہ ترین بھی موجود تھے۔ جیل میں قیدیوں اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر سید عظمت شاہ اور نصیب اللہ آغا نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں پر سب کو عمل کرنا ہوگا وہ قیدی جو صحت کے اصولوں سے واقف ہیں وہ بھی آگہی مہم چلانے میں ڈاکٹر کی مدد کریں قیدی بیرکس میں جا نے سے قبل طبی معائنہ کروائے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں یومیہ اجرت پر کام کرنےوالوں مزدوروں غریبوں اور مساکین کی مدد کریں ۔ دریں اثناءخدمت خلق فا¶نڈیشن انٹرنیشنل کے کوارڈینٹر نصیب اللہ آغا اور انکی ٹیم نے سٹی تھانہ پشےن سمیت لیویز ہیڈکوارٹر کے اسٹاف اور عملے میں بھی کورونا وائرس سے بچا¶ کیلئے سرجیکل ماسک ،گلوز اور صابن تقسیم کئے گئے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment