Categories: News

25th-August-2025

خبرنامہ نمبر5772/2025
کوئٹہ، 25 اگست ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت این ایف سی ایوارڈ کی تیاری کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس پیر کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے صوبے کی معاشی صورتحال اور مالی ضروریات پر تفصیلی بریفنگ دی اور آئندہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین کی رائے شامل کی جائے گی اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ مشاورت کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں سے بھی رائے لی جائے گی تاکہ صوبے کا مو¿قف ہمہ گیر اور متفقہ ہو انہوں نے کہا کہ معاشی و اقتصادی ماہرین اور مختلف شعبوں کے ایکسپرٹس کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوامی مفادات کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جا سکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ مضبوط وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کا ایک اہم موقع ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں بلوچستان کے عوام کی توقعات اور امیدوں کو شامل کیا جانا چاہیے تاکہ صوبے کی پسماندگی کے خاتمے اور ترقی و خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شفافیت ہی صوبوں کی ترقی اور ایک مضبوط وفاق کی ضامن ہے۔ مشاورت کا مقصد بلوچستان کا متفقہ اور مضبوط موقف سامنے لانا ہے تاکہ ہر سطح پر صوبے کے عوامی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہم سب کی کامیابی ایک مضبوط اور مستحکم وفاق میں ہے اور این ایف سی ایوارڈ کو قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کے فروغ کا ذریعہ بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5773/2025
کوئٹہ 25اگست ۔ این ایف سی ایوارڈ اور بینک آف بلوچستان سے متعلق ایک اہم اجلاس محکمہ خزانہ میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کو اسپیشل سیکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور کنسلٹنٹ فنانس نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں آنے والے این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے حصے کو بڑھانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی تاکہ صوبے کی پسماندگی پر قابو پانے کیلئے مالی ضروریات کو بہتر طریقے سے اس فورم میں پیش کرنے کے لیے موثر لائحہ عمل تیار کرسکے تا کہ ہمارے صوبے کی وسیع وعریض دیرپا تمام مالی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے کو ششوں کو مزید تیز کرنا ہےاسپیشل سیکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ نے بلوچستان بینک کے قیام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ دیگر صوبوں کے بینک قائم ہو چکے ہیں، بلوچستان میں بھی اس ضمن میں عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ صوبے کی محاصل بڑھانا مالی خودکفالت اور معاشی ترقی کے لیے بینک کا قیام ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور بلوچستان کے عوام کو جدید مالیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مواقع میسر آئیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5774/2025
کوئٹہ 25 اگست۔صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہاکہ”ایسے روحانی اور اخلاقی تربیت کے مواقع ہماری نئی نسل کے لیے نہایت اہم ہیں۔ نعتیہ مقابلے نہ صرف عشقِ رسول کو پروان چڑھاتے ہیں بلکہ طلبہ وطالبات کی دینی و ادبی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ حکومت بلوچستان ہمیشہ ایسے مثبت اور دینی رجحان کو فروغ دینے والے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی محکمہ مذہبی امور، حج و اوقاف حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام سالانہ حسن نعت مقابلوں کے موقع پر کیا تقریب کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پوسٹل کالونی میں کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں صوبائی مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن ملاخیل مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔جبکہ تقریب میں محکمہ مذہبی امور اور دیگر سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام، مختلف مذہبی شخصیات، منتظمین، اساتذہ کرام اور مختلف اسکولوں کے طلبائطالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسکولوں کے طلباء و طالبات اور دیگر نعت خواں نے حضور اکرم کی شان میں نعتیں پیش کیں، جنہوں نے شرکاءکے دلوں کو روحانی سکون بخشا۔آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طلبہ وطالبات اور منتطمین میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ شرکاءنے محکمہ مذہبی امور کی اس کاوش کو سراہا اور ایسے مزید پروگراموں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5775/2025
کوئٹہ، 25 اگست ۔ صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر پہلے ویمن انڈومنٹ فنڈ کا آغاز رواں ہفتے کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کی خواتین کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ گھریلو و مقامی سطح پر چھوٹے کاروباری سیٹ اپ قائم کر سکیں اور اپنے خاندان کے معاشی استحکام میں کردار ادا کر سکیں یہ بات انہوں نے پیر کو سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محترمہ سائرہ عطاء اور ادارہ برائے استحکامِ شرکتی ترقی کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ نے صوبائی مشیر کو محکمانہ امور اور جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور ان کے سماجی و معاشی کردار کو مستحکم بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ویمن انڈومنٹ فنڈ اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جس کے مثبت اثرات نہ صرف خواتین کی زندگیوں پر مرتب ہوں گے بلکہ صوبے کی مجموعی معیشت پر بھی پڑیں گے انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی کے عمل میں خواتین کی شمولیت، ہنر مندی کے فروغ اور مالی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ صوبائی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر پائیدار ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, August 25, 2025Provincial Advisor for Women Development Department, Dr. Rubaba Khan Buledi, has announced that the first-ever Women Endowment Fund in Balochistan will be launched this week. Under this initiative, interest-free loans will be provided to women from remote and underprivileged areas, enabling them to establish household and community-based entrepreneurial setups and contribute to the economic well-being of their families.She made these remarks during a meeting with Secretary Women Development Department, Ms. Saira Atta, and representatives of the Institute for Institutional Development on Monday. During the meeting, the Secretary briefed the Provincial Advisor about the departmental affairs and ongoing initiatives.Dr. Rubaba Khan Buledi said that the provincial government is committed to empowering women and ensuring their active participation in the socio-economic mainstream. The Women Endowment Fund is a milestone initiative, expected to bring significant positive impacts not only on the lives of women but also on the overall economy of the province.She emphasized that women’s inclusion in policymaking, skill development, and access to financial resources are among the top priorities of the government. Sustainable development goals, she added, cannot be achieved without empowering women and strengthening their economic role.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5776/2025
کوئٹہ 25 اگست ۔ کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت پیپلز ٹرین سروس پروجیکٹ میں پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس ریلوے، ڈائریکٹر بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈویلپمنٹ وِنگ کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کا پی سی ون تیار ہوچکا ہے اور پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ بھیج دیا گیا ہے۔ریلوے ڈپارٹمنٹ کو پیش رفت سے مطلع کیا گیا اور اس بات کو دہرایا گیا کہ منصوبے کے عمل کو تیز کرنے اور پیپلز ٹرین سروس کو جلد از جلد شروع کرنے کے لیے پاکستان ریلوے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5777/2025
کوئٹہ 25اگست ۔ صوبائی محتسب بلوچستان میں مسمی محمد اسماعیل نے ایک شکایت برخلاف فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کوئٹہ میں اپنی تعیناتی بطور ای سی جی ٹیکنیشن (B-09) درج کی۔ جس میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ تمام تر مطلوبہ اہلیت اور تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے بوجود متعلقہ ادارہ انکی تقرری نہیں کر رہا۔ صوبائی محتسب بلوچستان نے متعلقہ شکایت پر کاروائی شروع کی اور مکمل تفتیش کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کوئٹہ کو واضح ہدایت جاری کئے کہ شکایت کنندہ مسمی محمد اسماعیل کو 30 یوم کے اندر بطور ای سی جی ٹیکنیشن تعیناتی کے احکامات جاری کرے۔ جس پر عمل درآمد کرتے ہوے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کوئٹہ نے محمد اسماعیل کے تعیناتی کے آرڈرز بمورخہ 23-05-2025 جاری کرکے صوبائی محتسب بلوچستان کو آگاہ کیا جسکی بقائدہ تصدیق شکایت کنندہ نے شکریہ خط کے زریعے کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5778/2025
گوادر25اگست ۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن سے مسنگ پرسنز کے لواحقین نے ملاقات کی اور اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے درخواست پیش کی۔ اس موقع پر ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات اور معتبرین موجود تھے، جن میں واجہ حسین واڈیلہ، حفیظ کیازئی، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر، بشیر ہوت سمیت دیگر معتبرین اور خواتین بھی شریک تھیں۔ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے کہا کہ:میرا دفتر عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت کھلا ہے، یہ آپ سب کا دوسرا گھر ہے۔ جب بھی کسی مسئلے کے حل کے لیے آنا چاہیں، میرے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے رہیں گے۔”انہوں نے مسنگ پرسنز کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ضلع کے عوام کا اہم مسئلہ ہے جس پر وہ مسلسل کام کر رہے ہیں۔ “جس دن سے کوئی شخص مسنگ ہوا ہے، میں اسی دن سے اس معاملے پر متحرک ہوں۔ کچھ قانونی اور ریاستی پیچیدگیاں ہیں جس کی وجہ سے وقت لگتا ہے، لیکن میری کوششوں سے اب تک 18 سے زائد افراد بازیاب ہو چکے ہیں۔”ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن گھروں کے بچے غائب ہیں ان کی پریشانی بجا ہے اور میں روزانہ ان معاملات پر لواحقین سے ملاقات کرتا رہتا ہوں۔اس موقع پر سیاسی شخصیت واجہ حسین واڈیلہ نے ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ: “آپ نے ہمیشہ اپنے وعدے پورے کیے ہیں اور عوام کے مسائل میں ساتھ دیا ہے۔”ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے مزید کہا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ ضلع گوادر میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ جلد از جلد حل ہو۔ اس سلسلے میں ایک امن کمیٹی (Peace Committee) قائم کی جا رہی ہے، جس میں علاقائی معتبرین، سیاسی و سماجی شخصیات اور بااثر لوگ شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی بلاامتیاز اور غیرسیاسی انداز میں مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لیے تعاون کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5779/2025
کوئٹہ 25اگست ۔ جنرل منیجر پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر سید فہیم الدین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن صرف ایک نشریاتی ادارہ نہیں بلکہ ریاست پاکستان کا ترجمان اور قومی تشخص کا امین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اپنی طویل تاریخ کے ساتھ ہمیشہ سے ملک کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ، عوامی جذبات کا ترجمان اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے والا پلیٹ فارم رہا ہے۔جنرل منیجر نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن ریاستی پالیسی، قومی ترقیاتی ایجنڈے اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے ہر دور میں سب سے مو¿ثر اور مستند ذریعہ ابلاغ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی نہ صرف حکومتی پالیسیوں اور فیصلوں کو عوام تک شفاف انداز میں پہنچاتا ہے بلکہ قومی وحدت، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نشریات کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کر رہا ہے۔سید فہیم الدین شاہ نے کہا کہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر بلوچستان کی سماجی، ثقافتی، علمی اور ادبی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی و خوشحالی کی عکاسی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ہمیشہ عوامی اعتماد کا مرکز رہا ہے اور یہ ادارہ مستقبل میں بھی اپنی قومی ذمہ داریاں پوری ثابت قدمی اور قومی عزم کے ساتھ ادا کرتا رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5780/2025
لورالائی25, اگست ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے فیملی پارک بمقام لشتءنزد سرکٹ ہاوس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پارک میں دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیف آ فیسر محیب اللہ بلوچ نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک سال سے یہ پارک میونسپل کمیٹی کے زیر نگرانی ہیں اس میں مختلف اقسام کے درخت ، پھول لگائے ہیں۔ اور گراسی کی گئی ہیں شہر کے لوگوں کے لئے یہی ایک فیملی پارک ہے جو ان کے لئے تفریح کا ذریعہ ہیں۔ جس میں تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے فیملی پارک تعمیر کرکے عوام کے لئے کھول دیا ہے اب ان سے فائدہ حاصل کرنا عوام کا کام یے۔ کمشنر نے خراب شدہ جھولے جلد ٹھیک کرنے ، درخت ، گھاس اور پھولوں کی صفائی و کٹائی کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں آ نے والو ں کے نام لکھنے کے لئے رجسٹر بھی رکھا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5781/2025
لورالائی م25اگست ۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے آ ئی ٹی انسٹیوٹ لورالائی کا دورہ کیا۔ انہوں نے بائٹمز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ، طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے۔ انہوں نےکہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی دور جدید کی اہم ضرورت ہے اس کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتا اس کے بغیر کسی بھی شعبہ میں ترقی ناممکن ہیں۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے ک طلباءفری لانسنگ میں مہارت حاصل کریں جس سے گھر بیٹھے کما یا جا سکتا ہے انہوں نے بائٹمز کے اساتذہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے طلباء کو محنت سے پڑھائیں تاکہ ان کا وقت ضائع نہ ہوں۔ پرنسپل بائٹمز عزیز اللہ خان نے کمشنر کو بجلی ، نیٹ ورک ، ڈی ایس ایل کے نہ ہونے اور دیگر درپیش مسائل سے آ گاہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5782/2025
پشین.25 اگست ۔ ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل برشور نوید بلوچ نے لیویز تھانہ برشور کا اچانک دورہ کیا،اس دوران ایڈیشنل ایس،ایچ،او تھانہ سمیت پانچ لیویز اہلکار ڈیوٹی پر موجود پائے گئے،جبکہ دیگر چار اہلکار تھانہ ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے،اسسٹنٹ کمشنر نے اس دوران روزنامچے کا معائنہ بھی کیا،جو کہ تھانہ محرر کی عدم تعیناتی کی وجہ سے مکمل نہیں کیا گیا تھا،انہوں نے بتایا کہ ڈیوٹی روسٹر یا چیک پوسٹوں پر اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی مناسب ریکارڈ بھی دستیاب نہیں تھا،تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور امن و امان کی فضاء بحال رکھنے کیلئے لیویز اہلکاروں کا ڈیوٹی شفٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ تعداد میں فورس کی موجودگی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام اہلکاران اپنی سونپی گئی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں،تاہم غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹے کے لیے بھرپور انداز میں چوکس رہنے کی ضرورت ہے،اور اس ضمن میں مونیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے،تاکہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کو مزید تقویت مل سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5783/2025
لورالائی۔25, اگست ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے لورالائی ٹو کوئٹہ براستہ سپیرہ راغہ زیر تعمیر روڈ کا دور ہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ سردار محمد رفیق ترین بھی تھے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر صحبت خان پانیزء نے کمشنر لورالائی ڈویژن و دیگر متعلقہ آ فسران کو روڈ پر جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کام کی موجودہ صورت حال سے آ گاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سپیرہ راغہ روڈ کی بہتری ، کشادگی اور بلیک ٹاپنگ خانوزئی کراس سے لے کر لورالائی قلعہ سیف اللہ روڈ تک ہے جس کی کل لمبائی۔5 . 95 کلو میٹر بنتا ہے۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے زیر تعمیر روڈ کا جائزہ لیا انہوں نےکہاکہ اس روڈ کی تعمیر سے لورالائی ٹو کوئٹہ سفر نہایت آ سان ہو جائے گا کیونکہ یہ روڈ نہایت مختصر بھی ہے انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ روڈ کی جلد تعمیر کے لئے مشینری کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ کام کی رفتار کو تیز کیاجائے کلورٹ اسٹرکچر پر بیٹھ جانے اور بلیک ٹاپ کئے گئے حصوں کی ہمواری کو بہتر اور درست بنایا جائے ۔ کمشنر نے کہاکہ وہ تقریباً ایک مہینہ کے بعد دوبارہ روڈ کا معائنہ کر ے گا تاکہ کام کی رفتار کا جائزہ لیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5784/2025
تربت 25اگست ۔ کمشنر مکران قادر بخش پرکانی کی صدارت میں تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ (ٹی سی ڈی پی) فیز ٹو کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پی اینڈ ڈی خالد حسین، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر( ٹی سی ڈی پی) بہرام گچکی، پروجیکٹ انجینئرز قاسم گچکی اور یاسر تحسین گورگیج، تعمیراتی کنسلٹنٹ گروپ کے نمائندے اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر بہرام گچکی نے کمشنر مکران اور تربت سٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر/ کمشنر قادر بخش پرکانی کو جاری منصوبوں اور اسکیموں کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر مکران نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے ہر صورت مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں
نے مزید کہا کہ اگر کسی افسر یا اہلکار کو دورانِ کام کوئی دشواری پیش آئے تو وہ براہِ راست ان سے رجوع کرے۔کمشنر نے زور دیا کہ اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی کامیاب تکمیل ہماری اولین ذمہ داری ہے تاکہ ان کے ثمرات صحیح معنوں میں عوام تک پہنچ سکیں۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کیا جانے والا عظیم الشان منصوبہ ”تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ فیز ٹو“ 6 ارب 62 کروڑ روپے کی
خطیر لاگت سے جاری ہے، جس میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، شاہراہوں کی تعمیر، سیوریج سسٹم اور پینے کے پانی کے منصوبے سمیت عوامی سہولت کے دیگر اہم اجزاءشامل ہیں۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس میگا پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد تربت شہر کے بیشتر مسائل حل ہو جائیں گے اور عوام الناس کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5785/2025
نصیر آباد 25اگست ۔ نصیرآباد ڈویژن میں مواصلات و تعمیرات بلڈنگز کے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر فدا حسین کھوسہ ارسلان رند ایگزیکٹو انجینئرز خلیل احمد عمرانی عبدالستار بنگلزئی عتیق الرحمن سب ڈویژنل آفیسران عابد علی پہنور اسرار احمد گھنیہ حفیظ اللہ جبکہ سب ڈویژنل افیسر روڈز سلطان محمد سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اس موقع پر تمام آفیسران نے جاری ترقیاتی امور اور درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ بلڈنگز کے شعبے کی اہمیت و افادیت عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے ڈویژن بھر میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کروانا انجینئرز کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے بالخصوص ہیلتھ اور ایجوکیشن کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ان محکموں کے زیر تعمیر بلڈنگز کے منصوبے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں اس بابت سرکاری ٹھیکیداروں کو بھی سختی کے ساتھ ہدایات دی جائیں تاکہ افرادی قوت اور مشینری کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کر کے منصوبوں کو بروقت مکمل کروائیں نئی اسکیموں کے ٹینڈرنگ کے عمل کو وقت مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ جو جو منصوبے فنڈز کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں ان کی تکمیل آفیسران کی ذمہ داری ہے جن اسکیموں کے فنڈز کی فراہمی کی جا چکی ہے ان منصوبوں کو پی سی ون کے مطابق مکمل کیا جائے التوا کا شکار منصوبے بجٹ ضائع کرنے کا موجب بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل اور فائننشل میں کسی قسم کی تضاد ہرگز قبول نہیں کی جائے گی ورک کی بنیاد پر ادائیگی کو یقینی بنایا جائے منصوبوں کی تکمیل میں ڈویژنل انتظامیہ اپنی معاونت کو یقینی بنائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5786/2025
نصیرآباد25اگست ۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں یکم ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام افیسران محنت کا مظاہرہ کریں نصیر آباد ڈویژن میں 3 لاکھ 73 ہزار 6 سو 93 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیئے 1185 موبائل ٹیمیں تشکیل دیدیں گئی ہیں ضروری ہے کہ مانیٹرنگ کے عمل کو مزید موثر انداز میں کیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ سکے اس حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نصیر آباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی پی پی ایچ آئی کے تنویر احمد بلیدی این سٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی کامنیٹ کے صدا حسین ثناء اللہ سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرز این سٹاف آفیسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک رہے جنہوں نے اپنے اپنے اضلاع میں شروع ہونے والی انسداد یہ پولیو مہم کی تیاریوں اور کیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جبکہ ڈویژنل بھر میں پولیو مہم کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر نے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ مائیکرو پلان کے مطابق پولیو مہم کو کامیاب کیا جا سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ مائیکرو پلان پر سختی سے عمل درامد کو یقینی بنا کر پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی بہتر معنوں میں ٹریننگ کروائی جائے جبکہ پولیو مہم کے سلسلے میں سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے پولیو مہم کے دوران دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنانا ہم سب کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے جس پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے اور ورکرز کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے تو فوراً ضلعی انتظامیہ کو آگاہی فراہم کی جائے تاکہ اس کا تدارک کیا جاسکے تمام ضلعی افیسران پر لازم ہے کہ وہ مانیٹرنگ کے عمل کو مزید سخت کریں تاکہ ٹیمیں بہتر معنوں میں اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5787/2025
پشین۔25 اگست ۔ ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کا مناسب اور بروقت حل اولین ترجیحات کا حصہ ہے،اسی ضمن میں سرکاری اداروں کے آفسران و ملازمین کو بھی عوامی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کرنے کے پابند بنائے گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع کے قبائلی و سیاسی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمعززین علاقہ اور سرکردہ ملکان نے اجتماعی اور انفرادی مسائل سے ڈپٹی کمشنر کوتفصیلاً آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل تعلیم،صحت،بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت،سوئی گیس اور لائیو سٹاک کے شعبوں سے متعلق تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم لوگ عوام کے خادم ہیں اور انشاء اللہ جن مسائل کا حل ان کے دائرہ کار میں ہیں وہ فوراً حل کردیے جائیں گے،جبکہ دیگر مسائل کو متعلقہ محکموں کے سپرد کیاجائے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر علاقے کے قبائلی عمائدین انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر مضبوط روابط قائم رکھیں گے،تو تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،اور انشا اللہ بہت جلد آپ لوگ خود بھی تبدیلی محسوس کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی عمائدین اپنے علاقے کے مسائل جرگوں کے ذریعے حل کرنے میں کردار ادا کریں،کیونکہ لوگوں کے مسائل کا ان کی دہلیز پر حل ان کی ترجیح ہے انہوں نے قبائلی عمائدین کو بتایا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں معیار ومقدار کی کڑی نگرانی کرنے کا کام تفویض کیا گیا ہے اور وہ اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی ارسال کرتے ہیں،دریں اثناءڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کی مشترکہ کاوشوں کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئندہ بھی قبائلی معتبرین کے ساتھ مشاورت کو ترجیح دی جائے گی اور انہیں عوامی مشکلات و مسائل کے بابت اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ مسائل کے مشترکہ حل میں مدد مل سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5788/2025
گوادر25اگست ۔گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر کے ایک حکمنامے کے مطابق جیٹی روڈ گوادر پر واقع “وائی چوک” کا نام شہید محمد خماری کی قوم کے لیے دی گئی قربانیوں کے اعتراف اور اعزاز میں تبدیل کر کے اب “شہید محمد خماری چوک” رکھ دیا گیا ہے۔تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے کے مطابق اپنے سرکاری ریکارڈ، سائن بورڈز اور دیگر دستاویزات کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5789/2025
سبی 25 اگست ۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں ربیع الاول کے حوالے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ونگ کمانڈر کرنل شہریار، ایس ایس پی سبی اختر نواز، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، علمائے کرام، امن کمیٹی کے اراکین، انجمن تاجران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں علمائے کرام نے جلوسوں، ریلیوں اور مجالس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی ادارے اور تمام کمیٹیاں اپنے فرائض پر مکمل توجہ دیں، رواداری اور امن و امان قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ 10 اور 11 ربیع الاول کو نکالی جانے والی موٹر سائیکل ریلیوں کے لیے بھی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام سکیورٹی کیمرے فعال ہوں، جلوس کے ہمراہ ایمبولینس اور پانی کا باو¿زر موجود ہو، جبکہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ واپڈا حکام کو تاکید کی گئی کہ 11 اور 12 ربیع الاول کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ شرکاءکو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو اسکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ بختیار آباد اور ضلع کے دیہی علاقوں میں جہاں جہاں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے، وہاں سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، میڈیکل اور پانی سمیت تمام انتظامات کو پیشگی یقینی بنایا جائے اور متعلقہ تھانوں و لیویز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یکم ربیع الاول سے شروع ہونے والی تقاریب کا سلسلہ آئندہ 40 دن تک جاری رہتا ہے اور زیادہ تر پروگرام نماز عشائ کے بعد منعقد کیے جاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ تمام ادارے قریبی رابطہ رکھیں اور بہترین انتظامات کے ذریعے جشن عید میلاد النبیﷺ کو امن و اخوت کے ساتھ منایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5790/2025
سبی 25 اگست :۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں ۱۲ربیع الاول کے حوالے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ونگ کمانڈر کرنل شہریار، ایس ایس پی سبی اختر نواز، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، علمائے کرام، امن کمیٹی کے اراکین، انجمن تاجران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں علمائے کرام نے جلوسوں، ریلیوں اور مجالس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی ادارے اور تمام کمیٹیاں اپنے فرائض پر مکمل توجہ دیں، رواداری اور امن و امان قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ 10 اور 11 ربیع الاول کو نکالی جانے والی موٹر سائیکل ریلیوں کے لیے بھی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام سکیورٹی کیمرے فعال ہوں، جلوس کے ہمراہ ایمبولینس اور پانی کا باو¿زر موجود ہو، جبکہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ واپڈا حکام کو تاکید کی گئی کہ 11 اور 12 ربیع الاول کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ شرکاءکو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو اسکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ بختیار آباد اور ضلع کے دیہی علاقوں میں جہاں جہاں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے، وہاں سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، میڈیکل اور پانی سمیت تمام انتظامات کو پیشگی یقینی بنایا جائے اور متعلقہ تھانوں و لیویز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یکم ربیع الاول سے شروع ہونے والی تقاریب کا سلسلہ آئندہ 40 دن تک جاری رہتا ہے اور زیادہ تر پروگرام نماز عشاءکے بعد منعقد کیے جاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ تمام ادارے قریبی رابطہ رکھیں اور بہترین انتظامات کے ذریعے جشن عید میلاد النبی ﷺ کو امن و اخوت کے ساتھ منایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5791/2025
سبی 25 اگست :۔کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے پبلک پارک کا دورہ اور معائنہ کیا، کمشنر نے بتایا کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی کو پہلے ہی ہدایت دی گئی تھی کہ پارک کی خوبصورتی کو برقرار رکھتے ہوئے اس پر مزید بہتری کے کام کیے جائیں، جس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سبزہ زار کی بحالی، روشنی کے نظام کی مرمت اور بچوں کے لیے لگائے گئے جھولوں کی ریپیئرنگ کا کام جاری ہے۔ عوامی سہولت کے پیش نظر ان اقدامات کو جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں، خاص طور پر فیملیز اور بچوں کو بہتر اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔کمشنر اسداللہ فیض نے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت شہریوں کو تفریحی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں سنجیدہ ہے اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل انتظامیہ کی ترجیح ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5792/2025
سبی 25اگست :۔کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوارڈینیٹر کے دفتر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔ کمشنر نے پولیو مہم کے دوران جاری ٹریننگ کا جائزہ لیا ، مائیکرو پلان اور دیگر انتظامی امور کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ کمشنر سبی اسداللہ فیض نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت مشترکہ طور پر بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے نہ صرف ویکسینیشن ٹیموں کی خصوصی ٹریننگ کی جا رہی ہے بلکہ تمام ریکارڈ اور انتظامی معاملات کو شفافیت کے ساتھ مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے ٹریننگ میں شامل ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں ان کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ مائیکرو پلان کے مطابق گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنایا جائے اور دورانِ مہم نگرانی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5793/2025
کوئٹہ 25اگست :۔بلوچستان میں قیدیوں کی صحت کے تحفظ اور متعدی امراض کی بروقت تشخیص و علاج کے لئے ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے وڑن اور وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی ہدایت پر سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن کی نگرانی میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور محکمہ جیل خانہ جات کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے اس معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالسعید نوید نے دستخط کیے اس موقع پر صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ مینیجر ڈاکٹر عرفان احمد اور ڈپٹی آئی جی جیل خانہ جات ضیائ اللہ ترین نے بطور گواہ شرکت کی تقریب میں بلوچستان ہیلتھ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ابابکر بلوچ، بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سیرین نوشیروانی، ہیپاٹائٹس پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر امیر علی بگٹی، بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہ کوہ مینگل سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی شریک تھے معاہدے کے مطابق صوبے کی تمام جیلوں میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی کی اسکریننگ، تشخیص اور مفت علاج فراہم کیا جائے گا جیلوں میں آنے والے قیدیوں کے داخلے کے وقت اور بعد ازاں مخصوص وقفوں میں لازمی اسکریننگ ہوگی، جبکہ متاثرہ قیدیوں کو متعلقہ پروگرامز کے تحت فوری اور بلا معاوضہ علاج فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ جیل میڈیکل اسٹاف کی خصوصی تربیت کی جائے گی اور آگاہی مہمات کے ذریعے بیماریوں کی روک تھام کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے گی یہ اقدام نہ صرف قیدیوں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنائے گا بلکہ بیماریوں کے بروقت علاج اور پھیلاو¿ کی روک تھام کے ذریعے صوبے کے مجموعی صحتی نظام کو بھی مستحکم بنائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5794/2025
گواد25اگست :۔: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت بینکوں اور میونسپل کمیٹی گوادر کے مابین میونسپل ٹیکسوں کی ادائیگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ماجد جوہر، چیف آفیسر مکتوم موسیٰ اور مختلف بینکوں کے منیجرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گوادر شہر میں متعدد بینک اپنی تجارتی سرگرمیوں اور خدمات کے ذریعے منافع کما رہے ہیں، تاہم شہر کی ترقی اور عوامی سہولیات میں ان کی شراکت نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ:“جس شہر سے بینک منافع حاصل کرتے ہیں، اسی شہر کی میونسپل اور سماجی خدمات میں ان کا تعاون بھی لازم ہے۔”ڈپٹی کمشنر نے تمام بینکوں کو پابند کیا کہ وہ باقاعدگی سے میونسپل کمیٹی کو ماہانہ ٹیکس ادا کریں۔ اس موقع پر متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر بینک ماہانہ 10 ہزار روپے میونسپل سروسز کے لیے میونسپل کمیٹی گوادر کو فراہم کرے گا۔یہ اقدام شہر کی بنیادی سہولیات اور میونسپل خدمات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا اور عوامی فلاح کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5795/2025
کوئٹہ 25 اگست: ۔گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میگا پروجیکٹ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے پیش نظر یونیورسٹی آف گوادر پر مستقبل قریب میں ہونے والی معاشی اور تجارتی تبدیلیوں کیلئے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور جدید مہارت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنے کی بہت بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ بلیو اکانومی کی اہمیت و افادیت پر ایک انٹرنیشنل معیار کے قومی سیمینار کا انعقاد کرنا لازمی ہے تاکہ ایک جامع اقتصادی پالیسی بنانے میں وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کی رہنمائی کی جا سکے کیونکہ یونیورسٹی دراصل ریسرچ اور فکری رہنمائی فراہم کرنے کا ایک معتبر وسیلہ ہے جہاں نئے آئیڈیاز جنم لیتے ہیں اور درپیش سماجی مسائل کا دیرپا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق صابر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سائنٹفک تعلیم وہ سب سے طاقتور ہتھیار ہے جسے ہم اپنے معاشی اور معاشرتی نظام کو بدلنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ جدید مہارتیں سیکھنے میں نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں کہ وہ مقامی چیلنجز کیلئے اختراعی حل تیار کریں، سٹارٹ اپ شروع کریں، اور بلیو اکانومی سیکٹر میں ملازمت کے مواقع پیدا کریں۔ گورنر مندوخیل نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق صابر اور ان کی پوری ٹیم پر زور دیا کہ وہ اسٹرٹیجک پارٹنرشپ تیار کریں. گوادر اور اس سے باہر کے باہمی منافع بخش منصوبوں کیلئے جدید مہارت، ریسورس اور فنڈنگ سے فائدہ اٹھانے کیلئے قومی اور بین الاقوامی اداروں، تحقیقی مراکز اور انڈسٹریز کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ گوادر کی منفرد حیاتیاتی تنوع اور قدرتی وسائل کو محفوظ رکھنے کیلئے یونیورسٹی کے آپریشنز، تحقیق اور کمیونٹی کی ترقی کے اقدامات میں ماحول دوست طرز عمل اور سبز ٹیکنالوجیز کو مربوط کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5796/2025
نصیر آباد 25اگست :۔نصیرآباد: محکمہ تعلیم میں خالی آسامیوں کو پ±ر کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس آج بھی جاری رہا، جس میں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال اور موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران بھی شریک تھے، جنہوں نے تمام درخواست گزاروں کے کوائف کی تفصیلی چھان بین کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ اہل امیدواروں کو ان کا جائز حق مل سکے، اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتی سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی اور اداروں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5797/2025
چمن 25اگست :۔اے سی چمن امتیاز علی بلوچ کی زیر صدارت چمن کے مختلف بینکس منیجرز کیساتھ بینکوں کے سامنے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چمن کے 200 طلباءکے یونیفارم سپانسرشپ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا اج گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائر سیکنڈری سکول چمن کے 200 طلباء کے یونیفارم کی اسپانسرشپ اور بینکوں کے سامنے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالےسے اے سی چمن اور بینکس منیجرز نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں بینکوں کے آفیسروں نے چمن میں بینکوں کے اندرونی اور بیرونی سی سی ٹی وی کیمروں اور سیکیورٹی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے سی چمن نے کہا کہ سکول طلباءکیلئے یونیفارم کی دستیابی کو جتنی جلد ممکن ہو سکے طلباءکو دی جائیں اور بینکوں کے سامنے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو بغیر کسی انتظار کے لگائے جائیں تاکہ کسی قسم کی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں تحقیقات اور قانونی کارروائی میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کو پہلے ہی مکمل کیا جانا چاہیے تھا تاہم دیر آید درست آید اب بھی جتنی جلد ممکن ہو کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں چمن بینکس منیجرز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چمن کے پرنسپل اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5798/2025
کوئٹہ 25اگست :۔محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام ملازمین جن کے پروفائلز اور تصاویر تاحال AI بیسڈ اٹینڈنس پورٹل پر اپ لوڈ نہیں کیے گئے، ان کی پندرہ (15) دن کی تنخواہ کٹوتی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بارہا ہدایات کے باوجود متعدد اسپتالوں میں ملازمین کے کوائف اور تصاویر پورٹل پر شامل نہیں کیے گئے جس سے شفافیت اور حاضری کی مانیٹرنگ کے نظام میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔خط کے مطابق اسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ایسے ملازمین کی پندرہ دن کی تنخواہ فوری طور پر کاٹ کر تعمیل رپورٹ جمع کرائی جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ پانچ (05) ورکنگ ڈیز کے اندر اندر تازہ ترین ڈیٹا اور کٹوتی کی تصدیق رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کی جائے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی بھی تاخیر یا غفلت کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5799/2025
زیارت 25اگست :۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکائ اللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ڈی ایس ایم نثارا حمد ترین،اکاونٹس افسر اصغرعلی،ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین،پی پی ایچ آئی افسر ریحان کاکڑنے شرکت کی اجلاس میں محکمہ صحت کو فعال کرنے کے لیے مختلف فیصلے کئے گئے، اجلاس میں غیر حاضرڈاکٹرز اور ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی گئی۔ڈپٹی کمشنرذکاءاللہ درانی نے کہا کہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تمام ڈاکٹرزاورمددگار سٹاف ہسپتالوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تمام ہسپتالوں میں ادویات بروقت فراہم کی جائے ہسپتالوں کے سرپرائز، وزٹ کئے جائیں اور دکھی انسانیت کی خاطر مریضوں کا بروقت علاج کریں، عوام کو کسی بھی شکایت کا موقع نہ دیں عوامی شکایات پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے صحت جیسے اہم شعبے کی فعالیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس سلسلے جو حکومتی وسائل ہے ان کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گاَ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ر یلیز
گوادر 25اگست :۔گوادر اور لسبیلہ اضلاع کے لیے کل 40 یونین کونسل ترقیاتی منصوبے (UCDPs) باضابطہ طور پر گوادر لسبیلہ لائیو ہڈ سپورٹ پروجیکٹ (GLLSP-II) کے ذریعے سرکاری ادارہ برائے دیہی ترقی (لوکل گورنمنٹ) کے حوالے کیے گئے ہیں۔ یہ ترقیاتی منصوبے گوادر لسبیلہ لائیولی ہوڈ سپورٹ پراجیکٹ (GLLSP-II) کے ذریعے تشکیل دیے گئے ہیں جس کے لیے انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر (IFAD) اور حکومت بلوچستان کی مشترکہ مالی اعانت شامل ہے۔مقامی سطح پر ان ترقیاتی منصوبوں کو تشکیل دینے میں مقامی افراد(کمیونٹیز) ، سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ وسیع مشاورت کی گئی ہے تاکہ ان پانچ سالہ منصوبوں کی مدد سے مقامی ترقی کی ترجیحات کا تعین کرنے، مسائل کے حل میں قابل عمل فیصلہ سازی ، کمیونٹی کے وسائل کو متحرک کرنے، اور خود انحصاری کو مضبوط کرنے کے لیے اہدافی اقدامات کا تعین کرنے کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (LG&RD) اور پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (P&DD) حکومت بلوچستان ان منصوبوں کے نفاذ اور نگرانی کو یقینی بنائیں گے۔یونین کونسل منصوبوں کی باقاعدہ سپردگی اور ا?گاہی ورکشاپ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ عبدالرو¿ف بلوچ نے IFAD اور GLLSP-II ٹیم کو ان کی تکنیکی اور مالی معاونت کے لیے سراہتے ہوئے کہا کہ “یہ منصوبے جامع دیہی ترقی کے لیے ایک روڈ میپ کے طور پر کام کریں گے، جو کمیونٹیز کی نشاندہی کی گئی ضروریات کو پورا کرنے میں براہ راست مدد دیں گے۔”انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کے لیے حکومت بلوچستان وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی تمام دیہی یونین کونسلوں کے لیے اسی قسم کے منصوبے بنائے جائیں گے تاکہ مقامی ترقی کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو خوشحال بنایا جاسکے۔” IFAD پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ فرنینڈا تامس روچا نے ان منصوبوں کی طویل مدتی افادیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ “یہ بڑی کامیابی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ جب مقامی افراد اور حکومت اپنے مستقبل کی بہتری کے لیے ایک مشترکہ مقصد کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں تو کیا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ جی ایل ایل ایس پی پراجیکٹ کے تحت یہ قدم IFAD کے دیہی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے، فیصلہ سازی میں ان کی آواز کو مضبوط کرنے، اور ان کے پاس پائیدار مواقع پیدا کرنے کی سہولت کو یقینی بنانے کے عزم اور جدوجہد کی نشاندہی کرتا ہے۔ بلوچستان میں GLLSP-II ثابت کر رہا ہے کہ کمیونٹی کی بنیاد پر ترقی اور امید پیدا کرنے کے لیے امید پیدا کی جا سکتی ہے۔درا بلوچ، سیکرٹری، کھیل اور امور نوجوانان، نے اس اقدام کے شراکتی انداز پر روشنی ڈالی اور کہا کہ “میں مختلف صوبائی پالیسی کے عمل کا حصہ رہا ہوں، لیکن دیہی ترقی کے یہ منصوبے کمیونٹی سے چلنے والی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں جو کہ حکومت کی ترقیاتی کاموں کو مقامی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہیں۔گوادر لسبیلہ لائیولی ہوڈ سپورٹ پراجیکٹ کے پروگرام سپیلسٹ آصف لہڑی نے شرکاہ کو ان دیہی ترقی کے منصوبوں کے بارے میں ا?گاہ کرتے ہوئے کہا کہ GLLSP-II، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کی تکنیکی مدد سے، نچلی سطح پر منصوبہ بندی اور مقامی گورننس کے ذریعے افراد کی معاش کو مضبوط بنا کر غربت کو کم کرنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کی ضروریات اور طلب کی بنیاد پر یونین کونسل کی سطح پر ضلع گوادر اور لسبیلہ کی چالیس یونین کونسل منصوبے ان دو اضلاع کی پائیدار ترقی کے لیے ایک جامع روڑ میپ کے لیے رہنمائی کرتے ہیں جن پر حکومت بلوچستان کے ادارے اور غیر سرکاری تنظیموں ترقیاتی کاموں کی داغ بیل ڈال سکتے ہیں۔انہوں کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف کمیونٹی کی ترجیحات کو پورا کرتے ہیں بلکہ طویل مدتی نقطہ نظر کے عین مطابق نچلی سطح پر موجود مواقع اور پیداوار کو قابل استعمال بناتے ہیں۔ آصف لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی سطح پر باقاعدہ منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں حکومت اور عوامی اسٹیک ہولڈرز کی شرکت صوبے کے لیے پائیدار شراکتی ترقی کے نقطہ نظر کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کے تکنیکی مشاورت سے تشکیل دیے گئے دیہی ترقی کے تصور کے بعد یہ منصوبے کمیونٹی کی قیادت میں ترقی کے ذریعے سماجی متحرک ہونے، مقامی اداروں کو مضبوط بنانے، اور دیہی ترقی کو پائیدار فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔GLLSP-II کا دوسرا مرحلہ حکومت بلوچستان اور ایفاد کے مالی تعاون سے ایک چھ سالہ منصوبہ ہے جس سے گوادر اور لسبیلہ اضلاع کی 40 یونین کونسلوں میں 100,000 سے زائد گھرانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ یہ پراجیکٹ مقامی کمیونٹی کی معاونت اور اشتراک سے ترقی اور سماجی تحریک کاری کو فروغ دیتا ہے، مقامی اداروں کو مضبوط کرتا ہے، اورپائیدار دیہی ترقی کو فروغ دینے کے لیے جہدوجہد کررہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر5800/2025
کوئٹہ 25:۔ اگست: بلوچستان عوامی اینڈومنٹ فنڈ غریب اور مستحق افراد کی صحت، سہولت اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے حکومت بلوچستان عوامی خدمت کے سفر میں ایک اور سنگِ میل سر کر رہی ہے۔ محکمہ سماجی بہبود کے تحت “بلوچستان عوامی اینڈومنٹ فنڈ” غریب اور مستحق مریضوں کے لیے امید کی روشن کرن ہے۔اس پروگرام کے لیے 7 ارب روپے مختص کیے گئے، جن سے ہر ماہ تقریباً 9 کروڑ روپے کے علاج کے کیسز نمٹائے جا رہے ہیں۔جس میں کینسر، جگر اور گردے کی پیوندکاری، دل کے امراض اور تھیلیسیمیا جیسے مہلک امراض کا علاج اب ممکن ہے وہ بھی بغیر کسی مالی بوجھ کے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5801/2025
زیارت 25اگست :۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ای او فیمیل میمونہ فہیم، ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسراصغر علی،ڈی ڈی او غلام رسول کاکڑ، ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ، ڈی ڈی او فیمیل فرزانہ ارباب نےشرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اجلاس۔ ڈپٹی کمشنرذکائ اللہ درانی نے ہدایت کی وہ تمام اسکولوں کی وزٹ اور ان کی مانیٹرنگ کریں غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کریں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکائ اللہ درانی نے تعلیم ایک اہم شعبہ ہے ان میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کئے جائیں گے اور تعلمیی معیار کو بہتر کریں گے ہم ہر بچے کو اسکول میں اور ہر استاد کو کلاس میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر2025 /5802
گوادرپسنی25اگست:-ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے تحصیل پسنی میں منعقدہ کھلی کچہری میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ شہریوں کی شکایات، مسائل اور تجاویز سنے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبات کو سنجیدگی سے حل کیا جائے گا اور اس حوالے سے موقع پر ہی مختلف احکامات بھی جاری کیے۔کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات، معتبرین اور کونسلران نے بھی شرکت کی۔ اس دوران پانی، بجلی، صحت، تعلیم، ماہی گیری، لائیو اسٹاک، زراعت، سڑکوں کی تعمیر، غیر قانونی ٹرالنگ، پسنی شہر میں ریت سے متاثرہ خاندانوں کے مسائل اور ریت کے ٹیلوں کی صفائی کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس کے علاوہ پسنی جیٹی کی بحالی کے امور بھی زیر بحث آئے۔ کھلی کچہری کے دوران مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے، صحت کے شعبے میں مزید سہولیات کی فراہمی، سڑکوں کے ترقیاتی منصوبے دو ماہ کے اندر مکمل کرنے اور غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا۔
°°°°

Shams Ur Rehman Anas Hussain

Share
Published by
Shams Ur Rehman Anas Hussain

Recent Posts