خبر نامہ نمبر 679/2019
زیارت 25 فروری۔بھارت نے جارحیت کی تو پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ،پاک فوج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ،پاکستان اسلامی دنیا کا سپر پاور ایٹمی ملک ہے ،ملک کی ترقی سلامتی اور خودمختاری کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،بھارت پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے،پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ،جنگ کسی بھی مسئلے کاحل نہیں ،تمام مسائل مذاکرات سے حل کئے جاسکتے ہیں،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا حاجی نور محمد دمڑ نے سنجاوی کلی نری ڈاگ میں حاجی عبداللہ جان پندوزئی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بڑی تعدا د میں لوگوں نے درخواستیں پیش کیں اور صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے خطاب کرتے ہماری سیاست کا محور ملک کی ترقی ،سلامتی اور عوام کی بلاامتیازخدمت ہے ،یہاں کے عوام کے مسائل سے باخبر ہوں ،ان کے حل کے لیے اسمبلی کے اندر اور باہر ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کررہاہوں ،میرے حلقے کے تمام عوام میرے لیے برابر ہیں کسی کی بھی حق تلفی نہیں کریں گے،جو بھی فنڈ ملے گا ان کو اپنے حلقے کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر تقسیم کریں گے۔
()()()
خبر نامہ نمبر 680/2019
بارکھان25فروری۔ قبائلی تنازعات ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔قبائلی تنازعات کے حل کے لئے قومی جرگہ امن کمیٹی بنائی جائے گی ۔رکنی شہر کو ایجوکیشن سٹی بنائیں گے ۔اساتذہ میعاری تعلیم کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر خوراک وبہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتران نے ضلع بارکھان حاجی کوٹ میں لوگوں کے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجتما ع میں نوجوانوں کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزیرنے کہا کہ قبائلی تنازعات کے حل کے لئے میں ایک قومی جرگہ امن کمیٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں ،ضلع بارکھان کے 12 یونین کونسل اور ٹاؤن کمیٹی پر مشتمل ہے ضلع بارکھان میں امن قائم کرنے کیلئے ہر یونین کونسل سے 4ممبر لئے جائیں گے ،جولڑائی جھگڑے ختم کرنے کیلئے فریقین کے پاس جائیں گے اور انہیں صلح کرنے پر آمادہ کریں گے،اگر امن کمیٹی اسے آپس میں صلح کرنے پر آمادہ نہیں کر سکی تو میں خود ان کے گھر جا کر انہیں قائل کرنے کی کوشش کروں گا آپس کے اختلاقات ختم کر کے قومی بیداری پیداکریں گے۔قبائلی تنازعات ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے اور قبائلی تنازعات کے حل کیلئے ہم نے روز اول سے آواز بلند کی ہے اور میں قبائلی رسومات کی حیثیت سے اس ذمہ داری کو ہر فورم پر پورا کرنے کی کوشش کروں گا بالخصوص قبائلی معتبرین اور نوجوان میرے ساتھ کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مر کوز رکھیں ،تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ،تعلیم حاصل کرکے اپ معاشرے کا کارآمد شہری بن سکتے ہیں ،صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے نافذ کیلئے ایمرجنسی لگا رکھی ہے تمام اساتذہ کو باقاعدگی سے ڈیوٹی دینا ہوگی ۔ سکولوں میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جا ئے گی ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ رکنی شہر کو ایجوکیشن سٹی ڈکلیئر کروں گا تاکہ عوام کی تعلیم کی بنیادی سہولتیں میسر ہوں کھیلوں کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ کھیل کو فروغ دینے کیلئے رکنی شہر میں اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کرتا ہوں ،کھیل کو فروغ دے کر ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے اور کھیلوں کے فروغ سے ہی سماجی برائیوں کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں دینے کیلئے سنجیدہ ہے جس میں تعلیم،صحت ،پینے کا صاف پانی ،بجلی ،روڈ سر فہرست ہے۔ 
()()()
خبر نامہ نمبر 681/2019 
کوئٹہ25 فروری :۔ کوئٹہ بلاک میں انسداد پولیومہم کے انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان نے کی اجلاس میں ڈی سی کوئٹہ کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی، ڈی سی پشین اورنگزیب بادینی ،ڈی سی قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی کے علاوہ ضلعی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزاور سکیورٹی آفیسرپولیس بھی اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کوپولیومہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان نے کہا کہ پولیو مہم کی حالیہ رپورٹ مطابق کوئٹہ ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ کیلئے ایک ایکشن پلان مرتب کیا جائیگا اور ایکشن پلان کی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کیا جائیگا جس میں سیکورٹی کے حوالے سے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اجلاس کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ پولیو ٹیم کے افسران اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایچ اوز، ڈاکٹرز اور یونین کونسل کے ذریعے پولیو جیسے موذی مرض کے وائرس کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں اور پولیو کے قطرے ہر علاقے کے ہر بچے کو یقینی طور پر پلانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ اس موذی مرض کو جڑ سے ختم کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ اگر پولیو ورکرز کو سیکورٹی کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہوتو پو لیوورکرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر دی جائیگی ۔
()()()
خبر نامہ نمبر 682/2019
کوئٹہ25 فروری :۔سیکرٹری ریجنل اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن روحانہ گل کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس کوئٹہ اور محکمہ ایکسائز کے عملے نے عالمو چوک ائیرپورٹ روڈپر بغیر پرمٹ،بغیر فٹنس،کا لے شیشے،سرچ لائٹس اور اور لوڈنگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔کاروائی کے دوران ایک گاڑی، ایک رکشہ اور تین موٹرسائیکلوں کو بغیر پرمٹ اور کاغذات نہ ہونے پر بند کردیئے۔63 مختلف گاڑیوں کو اوور لوڈنگ،سرچ لائٹس،کا لے شیشے،بغیر لائسنس اور بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ پر چالان کیئے۔
()()()
خبر نامہ نمبر 683/2019
نصیرآباد25فروری۔ نصیرآبادڈویژن میں امن امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کمشنر نصیرآبادڈویژن جاویداخترمحمود کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج منیراحمد ضیاء راؤ،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی،ڈپٹی کمشنر صحبت پورمحمد یونس سنجرانی،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد آغاشیرزمان خان ،ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمدبگٹی،ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال،ایس ایس پی جعفرآبادایازبلوچ، ایس پی جھل مگسی گلاب خان شیخ،ایس پی صحبت پورانجینئرمحمد یوسف بھنگر،اے ایس پی فہدکھوسہ،ڈی ایس پی جان محمد کھوسہ،ایس پی ہائی وے عبدالعزیز سرپرہ،ایس پی سی ٹی ڈی سمیت انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاویداخترمحمود نے کہا ہے کہ ڈویژن بھرمیں سکیورٹی کے انتظامات بہترہیں مگر اس میں مزید بہتری لانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید کام کرنا ہوگا قومی تنصیبات ریلوے ،گیس پائپ لائنوں سمیت قومی شاہراہ پر سکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ پبلک مقامات سمیت دیگر جگہوں پر بھی سکیورٹی اورقومی شاہراہ پر گشت میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے حکومت امن امان کی بہتری اور امن برقراررکھنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑرہی ہے کسی کو قانون اورعوام کی جان ومال سے کھیلنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے اس بات پر بھی زوردیا ہے کہ امن امان کے حوالے سے حکومت کے ساتھ بھرپورتعاون کو یقینی بنائیں اورجرائم پیشہ افرادپر کڑی نظررکھیں۔
()()()
خبر نامہ نمبر 684/2019
نصیرآباد 25فروری۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاویداخترمحمود نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے حکومت صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے تاکہ عوام صحت کی سہولیات سے مستفید ہوسکے ادویات، ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے صوبائی حکومت سے بہت جلد رجوع کریں گے ہماری یہی کوشش ہے کہ عوام کے صحت کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کیاجاسکے نصیرآباد ڈڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز،ڈی ایچ اوزسمیت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا کلیدی قراراداکریں تاکہ عوام حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے ذیادہ فائدہ مندہوسکے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلا س میں نصیرآبادڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز ،ڈی ایچ اوز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس،سمیت پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایمز نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآبادجاویداخترمحمودنے کہاکہ صحت مند معاشرہ ہی اس ملک کی تعمیرو ترقی کی ضمانت ہے تندرستی ہزار نعمت ہے صحت مند معاشرہ ہی دراصل ایک اصل معاشرہ ہوتا ہے بیمار معاشرے میں بیمار ذہن ہی جنم لے سکتے ہیں جب تک پوری قوم صحت مند نہیں ہوگی اس وقت تک ملک و قوم کی ترقی کا خواب پایہ تکمیل نہیں ہوسکتا حقیقی تعلیم کے ذریعے ہی ہم ایک ذہنی طور پر صحت مند قوم کی تخلیق کرسکتے ہیں اور صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی سے ایک صحت مند قوم جنم لے سکتی ہے۔
()()()
خبر نامہ نمبر 685/2019
سبی25 فروری ۔تاریخی اور ثقافتی سالانہ میلہ سبی 2019 میں امسال بھی حسب روایت خواتین اور بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے میلہ میں آج کا دن صرف خواتین و بچوں کے لئے مخصوص کر دیا گیا ہے آج کے دن صرف خواتین اور بچیاں ہی اسٹیڈیم ،زرعی، صنعتی نمائش اور تفریحی میلہ سے لطف اندوز ہوتی ہیں واضح رہے کہ خواتین اور بچے اس دن کا بڑی شدت سے انتظار کرتی ہیں وہ دیگر اہم تہواروں پر اتنا انتظامات نہیں کرتی جتنا وہ اس میلے کی مناسبت سے کرتی ہیں خواتین اور بچوں کی دلچسپی اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمشنر سبی ڈویڑن سید فیصل احمد اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے اسٹالز اور تفریحی پروگرامز کا انعقاد کیا ہے سکیورٹی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں ڈی پی او سبی عبدالحق عمرانی ڈی آئی جی سبی اور پاک فوج ایف سی لیویز کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
()()()
خبر نامہ نمبر 686/2019
سبی25 فروری ۔سبی کے سالانہ تاریخی میلے کو کامیاب بنانا اور اس کے رنگارنگ رونقیں بحال رکھناہم سب کی اولین ذمہ داری ہے اس میلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک اور صوبے کے مختلف حصوں سے لوگ آتے ہیں مالداروں کو تمام ترسہو لیات فراہم کر نے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد نے سبی میلے کے سلسلے میں بطور مہمان خصوصی کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ اسسٹنٹ کمشنر میر ممتاز مری محکمہ لائیوسٹاک محکمہ زراعت سمیت قبائلی عمائدین بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈیویژن نے کہا ہے کہ اس تاریخی میلے میں ملک کے مختلف حصوں سے مختلف اقسام کے جانور لائے جاتے ہیں جس کی خریدوفروخت میں یہاں کے غریب اور بے روزگار لوگوں کو براہ راست فائدہ ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ ہماری بھرپورکوشش ہے کہ ہم ہر سال اس تاریخی میلے کو بہتر سے بہتر انداز میں منائیں تاکہ لوگ اس سے استعفادہ حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت محکمہ اطلاعات کی کاوشیں اطمینان بخش ہیں اس موقع پر بھی اسٹیڈیم میں گھوڑا دوڑ، نیزابازی ،بچوں کا فلاور شواور مختلف ایٹم بھی پیش کیے گئے جسں پر اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں موجود لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا۔
()()()
خبر نامہ نمبر 687/2019
سبی25 فروری ۔سبی کے تاریخی میلے کے سلسلے میں سبی اسٹیڈیم میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ ایسٹ ایف سی ذوالفقار باجوعہ تھے آتش بازی کے اس تقریب میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سبی میلے کے دیگر تمام تقاریب کی طرح لوگوں نے آتش بازی کے اس شاندار مظاہرے میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے اور خوشی کا اظہار کیا۔خاص کر خواتین اور بچوں کی دلچسپی اور خوشی دیدنی تھی۔
()()()
خبر نامہ نمبر 688/2019
سبی25 فروری ۔سبی کے سالانہ تاریخی و ثقافتی میلے کے موقع پر محکمہ اطلاعات کی جانب سے لگائی گئی اسٹال میں وزیراعلی جام کمال خان گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی صوبائی وزراء اراکین صوبائی اسمبلی، صوبائی سیکرٹریز کے تصاویر اور صوبائی حکومت کی ترقیاتی سرگرمیوں سمیت تاریخی تصاویر آویزاں تھیں جس سے عوام کو حکومتی پالیسیوں ، ترقیاتی سرگرمیوں اور تاریخ سے متعلق معلومات و آگاہی بھی حاصل ہو رہی تھی اسٹال میں لگائی گئی تصاویر میں لوگ گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور وہ ان تصاویر کی ویڈیو اور تصویریں انتہائی شوق سے بنا رہے ہیں جو اس بات کا مظہر ہے کہ لوگ ان تصاویر میں بے پناہ دلچسپی رکھتے ہیں جس کی کامیابی کا سہرا محکمہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد نعیم بازی کے سر جاتا ہے جنہوں نے ان تصاویر اور اسٹال میں گہری دلچسپی لی ہیں۔
()()()
خبر نامہ نمبر 689/2019
سبی25 فروری ۔سبی میلہ 2019 کی مناسبت سے جرگہ ہال سبی میں محکمہ تعلیم سبی کے زیر اہتمام ملی نغموں اور ثقافتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل چوہدری وقاراحمد تھے جبکہ دیگر شرکاء میں ای ڈی او تعلیم سبی عبدالستار لانگو ڈی ای او خواتین سبی نصرت اقبال ڈی ڈی او و خواتین سے شازیہ حفیظ سمیت دیگر ضلعی افسران موجود تھے اس موقع پر خواتین و مرد حضرات سمیت طلبہ طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ڈویڑنل پبلک سکول سبی کے ننھے منے طالبات نے مہمان خصوصی کو زبردست انداز میں خوش آمدید کیا اس موقع پر مختلف اسکول کے طلبا و طالبات کے مابین ملی نغموں اور ثقافتی شو کے رنگارنگ مقابلے منعقد ہوئے ان مقابلوں میں ججز کے فرائض گورنمنٹ ڈگری کالج صدیق پروفیسر محسن احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود انجام دے رہے تھے مہمان خصوصی کمانڈنٹ سی بی اسکاؤٹس چوہدری وقار احمد نے پروگرام میں طلبہ و طالبات کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنی جانب سے ان کے لیے 50 ہزار روپے نقد کا اعلان کیا ملی نغمات میں پہلی پوزیشن بوائز ریلوے اسکول سبی دوسری پوزیشن ایس ٹی یوجین سکول سبی اور تیسری پوزیشن گرلز ماڈل ہائی سکول سبی نے حاصل کی آخر میں ای ڈی او تعلیم سبی عبدالستار لانگو اور ڈی ڈی او خواتین شازیہ حفیظ نے ملی نغمات اور ثقافتی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
()()()
پریس ریلیز 
کوئٹہ 25فروری۔کیڈٹ کالج مستونگ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق کیڈٹ کالج مستونگ کے تمام کیڈٹس کو مطلع کیا جاتا ہے۔ کہ کالج سردیوں کی چھٹیوں کے بعد 07مارچ 2019 ؁ء بروز جمعرات کو کھل رہا ہے۔ تمام کیڈٹس اور ان کے والدین کو یہ اطلاع دی جاتی ہے۔ کہ وہ کالج کی فیس اور تمام بقایا جات کالج کے آن لائن اکاؤنٹ نمبر 09730004046601حبیب بینک برانچ اور اکاؤنٹ نمبر 2317-003150643307نیشنل بینک کیڈٹ کالج مستونگ برانچ میں جمع کروائیں یا اپنے ہمراہ لائیں۔ بصورت دیگر کالج انتظامیہ متعلقہ کیڈٹ کو کالج میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔ جبکہ بغیر کسی اطلاع کے ایک ہفتہ غیر حاضر رہنے والے کیڈٹس کا داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ مزیدمعلومات کے لئے کالج انتظامیہ سے دفتری اوقات میں ان نمبروں0843-895446-895020-895460 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
()()()
پریس ریلیز
کوئٹہ 25فروری۔عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق عدالت عالیہ کی محترمہ چیف جسٹس صاحبہ ، محترم ججز صاحبان ، آفیسران و اہلکاران نے حاجی اکبر خان اچکزئی ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔ 
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment