خبرنامہ نمبر3248/2018
کوئٹہ 24نومبر:۔بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق کمیشن کے تحت منعقد ہونے والے ویلفیئر آفیسر بی16-محکمہ فنانس کی خالی اسامیوں کیلئے تحریری امتحان میں کامیاب امید واروں کا اعلان کیا ہے۔ کامیاب امیدواروں میں عا دل خان،بی بی ر قعیہ،جمیل احمد اور زبیدہ بابر شامل ہیں۔کامیاب امیدواروں کے زبانی امتحان کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
()()()
خبرنامہ نمبر3249/2018
کوئٹہ 24نومبر:۔بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری تعلیم کے ایک اعلامیہ کے مطابق غلام بشیر نے بلوچستان بورڈ کے سپورٹس آفیسر بی 17- کے آسامی کا چارج لے کر فرائض کی ادائیگی شروع کی ہے۔لہذا آئندہ اس سلسلے میں مزکورہ آفیسر کے ساتھ خط و کتابت کی جائے۔
()()()
خبرنامہ نمبر3250/2018
کوئٹہ 24نومبر:۔محکمہ ملازمت ہائی عمومی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظور ری سے گھر نمبر 18خیا بان عامر خسرو ڈی ایچ اے فیز 6نزدگر یک کلب کراچی کو فوری طور پر وزیر اعلیٰ بلوچستان ہاوس قراردیا گیا ہے۔
()()()
خبرنامہ نمبر3251/2018
کوئٹہ 24نومبر:۔محکمہ لا ئیو سٹا ک وڈ یری ڈو یلپمنٹ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے ڈاکٹر اعجاز احمد ویٹر نری آفیسر بی17-کو فوری طور پر لائیو سٹاک ڈو پلیمنٹ آفیسر بی18-کے عہدے پر 2مئی 2018ء سے مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی ہے۔
()()()
خبرنامہ نمبر3252/2018
کوئٹہ 24نومبر:۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق محمد اسلم ترین نے بحیثیت مینجنگ ڈائریکٹر لسبیلہ انڈ یسٹریل اسٹیٹ ڈوپلیمنٹ اتھارٹی کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادا ئیگی شروع کر دی ہے۔
()()()
خبرنامہ نمبر3253/2018
کوئٹہ 24نومبر:۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان کے سرکاری محکموں میں مختلف آسامیوں کی اپ گریڈ یشن کی جانچ پڑتا ل او رسفارشات مرتب کرنے کے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری قانون وپارلیمانی امور او ردیگر اراکین میں سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈ منیسٹریشن،سیکرٹری فنانس، سیکرٹری بلوچستان پبلک سروس کمیشن، ڈپٹی اکا ونٹنٹ جنرل، ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل فنڈ اڈٹ بلوچستان، متعلقہ محکموں کے نمائندے اور ایڈ یشنل سیکرٹری قانون شامل ہیں۔
()()()
خبرنامہ نمبر 3254/2018
کوئٹہ 24نومبر:۔ صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے ہفتہ کے روز یہاں اپنے دفتر میں مصروف دن گزارا جہاں ان سے صوبائی وزرا محمدخان لہڑی، میر نصیب اللہ مری، ظہور احمد بلیدی، عبدالخالق ہزارہ اور سردار عبدالرحمن کھیتران سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا اور سیکرٹریز نے وزیر خزانہ کو اپنے اپنے محکموں میں درپیش مالی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔جس پر صوبائی وزیرنے بعض ضروری مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر احکامات جاری کئے۔ جبکہ دیگر کے حوالے سے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ان تمام مالی مشکلات و مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔
()()()
پریس ریلیز
کوئٹہ 24نومبر:۔کونسلر ارباب شوکت کاسی نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے لوگوں کو درپیش مسائل کے دیر پا بنیادوں پر حل کیلئے ہر ممکن کو شش کی جائیں گی۔ بلوچ کا لونی بروری روڈ کے علاقے میں گیس پائپ لائن بچھا دی گئی ہے۔جس سے علاقے میں گیس پر یشر کی کمی کا مسلہ حل ہوگیا ہے۔عوام کی ترقی کے لیے دن رات کو شاں ہیں۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز بلوچ کالونی بروری روڈ کے علاقے میں بچھائی گئی گیس پائپ لائن کے معائنہ کے موقع پر اہل علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کو نسلر ارباب شوکت کاسی نے گزشتہ روز علاقہ مکینو کے ہمراہ سوئی سدرن گین کمپنی کے جنرل منیجر مدنی صدیقی سے ملاقات کی اور علاقے میں گیس پر یشر کی کمی کہ مسائل سے آگاہ کیا۔جس پر جنرل منجر نے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے بلوچ کالونی میں گیس پائپ لائن بچھانے کی ہدایت جاری کیں۔گیس کمپنی کے انچارج محمد الطاف سائیٹ انجینئر شبیر احمد بلوچ ودیگر عملے نے علاقے کا معائنہ کیا اور فوری طور پر علاقے میں پائپ لائن بچھائی جس پر ہم سب انکے مشکو ر ہیں۔ بلوچ کالونی کے مکین اس اقدام سے بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے عملے کی کارکردگی کو سراتے ہوئے کہا کہ علاقے کے مکینوں کا دیر ینہ مسئلہ ان کے دہلیز پر حل ہو گیا ہے۔
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment