خبرنامہ نمبر675/2019
نصیر آباد 24فروری :۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اخترمحمود نے ڈیرہ مراد جمالی میں مزدور چوک پر ہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی ٹراما سینٹر میں پہنچ کر عیادت کی اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے دی جانے والی طبی امداد کا جائزہ لیا انہوں نے ڈاکٹرز پیر ا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں جس میں کسی قسم کی کوتاہی لاپراہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی شدید زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ یا لاڑکانہ ریفرکیا جائے تاکہ انہیں مزید علاج فراہم کیاجاسکے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر انسانی جانوں سے کھیل کر امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں مگراپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے اور حکومت ایسے واقعات کے سدباب کے لیے ہرممکن وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اس مشکل گھڑی میں انہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔
()()()
خبرنامہ نمبر 676/2019
کوئٹہ 24فروری :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈیرہ مراد جمالی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ایک شخص کے جاں بحق اور دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے مذمتی بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ شر پسند عناصر صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں لیکن دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کبھی کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا اور صوبے کے حالات خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بم دھماکے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment