خبرنامہ نمبر257/2019
کوہلو 24جنوری :۔کوہلوصحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے بلوچستان کے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لیکر صوبے اور ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں پاکستان تحریک انصاف کے وژن میں نوجوانوں کو آگے لیکر آنا اور ملک کی ترقی میں کردار دا کرنے کے لئے مواقع فراہم کرنااہم ترجیح ہے ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے گزشتہ روز اپنے حلقے کوہلو میں پہلا آل بلوچستان سپور ٹس فیسٹیول کے افتتاحی پروگرام کے موقع کیا ۔صوبائی وزیر صحت کا مزید کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوششوں سے جلد بلوچستان میں ایک بڑا فیسٹول کا انعقاد کریں گے تاکہ نوجوان جرائم اور دیگر برائیوں کے بجائے کھیلوں کی طرف راغب کرکے میدانوں کو آباد کرے ہمارے قائد عمران خان بھی کھیل میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ ہمیشہ پوچھتے ہیں کہ صوبے میں کھیلوں کے حوالے سے کیا پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں شہیداء مارواڑ کے نام سے ایک فیسٹول کا انعقاد بھی جلد کریں گے سپورٹس کمپلیکس کوہلو کا انکوری چل رہا ہے کہ سپورٹس کے پیسے کہاں خرچ ہوئے ہیں کوہلو سمیت بلوچستان کے نوجوان کھیلوں کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں یہاں کے نوجوانوں میں بڑی ٹیلنٹ دیکھی ہے انشااللہ بلوچستان میں کھیلوں کے میدان کو آباد کرینگے۔
()()()
خبرنامہ نمبر258/2019 
گوادر 24 جنوری :۔ڈی آئی جی مکران ریجن گوادر شہاب عظیم لہڑی نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے حادثات اور جانی نقصانات سے بچا جاسکتا ہے ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے ہم سب پر لازم ہے کے ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ویسٹ زون سیکٹر 10گوادر کے زیراہتمام تربت یونیورسٹی گو ادر کیمپس میں روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین سیمتعلق سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے سمینار سے موٹروے پولیس گوادر کے سیکٹر 10 کے کمانڈر راؤ حسنات اور تربت یونیورسٹی گوادر کیمپس کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بلوچ و یگر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ملک بھر میں پچاس فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جوزیادہ تر ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں سمینار میں بتایا گیا ہیکہ دوران ٹریفک موبائل فون ہرگز استعمال نہ کریں جو کسی بھی وقت جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے جبکہ موٹر سائیکل سواروں کیلئے انہتائی ضروری ہے کہ ہیلمٹ کا استعمال کریں اور اس بات کا خاص خیال رکھے کہ صرف منظور شدہ سیفٹی ہیلمٹ استعمال کریں کیونکہ ہیلمٹ آپ کو گرنے کی صورت میں سر میں لگنے والی خطرناک چھوٹوں سے بچاتا ہے سمینار میں بتایا گیا ہیکہ کہ محفوظ سفر کے لیے ٹائر بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اسکو ضرور چیک کریں رفتار کا خاص خیال رکھیں اور رفتار کیلئے روڈ پر نصب سائین بورڈز اور ہائی وے اور موٹروے کوڈ پر عمل کریں لائٹس اندھیرے میں زندگی کی نشانی ہیں رات کو سفر کرنے سے پہلے چیک کریں کہ آپ کے گاڑی کے ہیڈ لائٹس اور اشارے اچھی طرح صاف اور روشن اور درست حالت میں کام کررہیہیں دوران ڈرائیونگ سیٹ بلٹ باندھے رکھے کیونکہ تحقیقی سے ثابت ہوا ہے کہ یہ اپکو کسی بھی حادثے کی صورت میں ستر70فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے اسی طرح موٹر سائیکل چلانے والے افراد ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں جس سے ان کی زندگی محفوظ رہ سکتی ہے سمینار سے مقررین نے کہا ہے کہ ورڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی احترام انتہائی ضروری ہے اس پر عمل درآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے جبکہ پیدل چلنے اور سٹرک پار کرنے والے افراد ہمیشہ فٹ پاتھ پر چلیں اگر فٹ پاتھ نہ ہو تو ہمیشہ سڑک کے دائیں طرف چلیں تاکہ آپ سامنے والے والی ٹریفک کو دیکھ سکیں اوروئرلوڈنگ دوسری گاڑیوں کے محفوظ سفر میں رکاوٹ بنتی ہیں اس سے اجتناب کرنی چاہیے سمینار کے آخر میں روڈ سیفٹی کے یونیورسٹی گوادر کیمپس کے طلبا و طالبات میں ہیلمٹ تقسیم کیا گیا ہے۔
()()()
خبرنامہ نمبر259/2019 
زیارت 24جنوری :۔ ڈپٹی کمشنر زیارت آفس میں دفعدار سے نائب رسالدار ترقی پانے والے اہلکاروں کو بیج لگانے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سومر خان ،محمد یونس ،عبدالخالق ،شمس الدین اور صوبت خان کو نائب رسالدار کے بیج لگائے۔ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس ایک اہم فورس ہے لیویز فورس نے امن وامان اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے ہرا ول دستے کا کردار ادا کیاہے ،لیویز فورس کو مثالی فورس بنائیں گے ،اور لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے لیس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت ایک پرامن ضلع ہیں اس کے باوجود لیویز فورس اپنی چیکنگ کو مزید سخت کریں اور ضلع زیارت کی داخلی اور خارجی راستوں کڑی نگرانی کریں اور امن وامان کے قیام کے لیے مزید کردار ادا کریں۔
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment