خبرنامہ نمبر 659/2019
کوئٹہ 23فروری ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی مسلسل چوتھی کامیابی پرخوشی کا اظہار۔ اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں وزیر اعلیٰ کاکوئٹہ ٹیم کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کاا ظہار ۔ 
()()()
خبر نامہ نمبر660/2019 
کوئٹہ 23فروری :۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن و پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈیو یلپمنٹ پروجیکٹ عثمان علی خان نے ہفتے کے روز پیکیج میں شامل مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا ۔ متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر کوئٹہ نے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبوں کی پیش رفت کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ان کی جلد تکمیل ممکن ہوسکے ۔ اور عوام تک ان منصوبوں کے ثمرات پہنچ سکیں انہوں نے پاکستان ریلوے سے مطلوبہ اراضی کے حصول اور کیسکو کے کھمبوں کی منتقلی میں تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس عمل کو فوری مکمل کیا جائے کیونکہ تاخیر کے باعث منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے اس ضمن میں متعلقہ اداروں کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔
()()()
خبرنامہ نمبر661/2019 
کوئٹہ 23فروری :۔معاشرے میں مثبت سر گرمیوں کو فروغ دینے کے لئے نوجوانوں نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے نئی نسل میں اہمیت وقابلیت موجود ہے ہماری زمہ داری ہے کہ نئی نسل کو ایک سمیت دیں اور انہیں معاشرے کے لئے کار آمد سمت دیں اور انہیں معاشرے کے لئے کا ر آمد بناتے ہوئے انکی صلاحیتوں سے معا شرے کو فائدہ پہنچائے کے لئے منصو بی بندی کریں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخا لق ہزارہ نے علمدار روڈ پر بیڈ منٹن ہال کی اختتامی تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دیکر نوجوان نسل کو سماجی برائیوں سے دور رکھناہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانو ں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں کھلا ڑیوں کی حو صلہ افز ائی کے لئے حکومت ہرممکن اقدامات کر یگی ۔صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کھیلوں کے انعقاد میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس اقدام کو سراہا ہے کہ صوبہ کھیل میںآگے ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین زمہ داری ہے ۔
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment