خبر نامہ نمبر 246/2019
کوئٹہ 23جنوری ۔ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے بد ھ کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر جاویداقبال سردار بہادر خان وویمن یونیو رسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین اور بلوچستان یونیو رسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔مزکورہ تینو ں وائس چا نسلر زنے ترتیب وار اپنی یو نیو رسٹی کے زیر اہتمام سب کیمپسز کی کار کردگی کے علاوہ مختلف اضلاع میں اراضی کی فراہمی ،مختص فنڈزاور مستقبل کے لا ئحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔شرکاء کی موجو دگی میں مختلف مالی اور انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گیے اور درپیش مسائل ومشکلات کے پا ئیدار حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
()()()
خبر نامہ نمبر 247/2019
کوئٹہ23 جنوری۔صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی سے صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران اور بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈو وکیٹ نے گزشتہ روز یہاں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت صوبہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ صوبائی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت وسائل کو عوام کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ صوبے کے عوام کو درپیش پانی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے قلیل اور وسط مدتی منصوبوں کیساتھ ساتھ طویل المدتی منصوبے مرتب کیئے جائیں گے جس سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مدد مل سکے گی ۔ صوبائی وزیر کہا کہ وادی کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر رہی ہے جس پر قابو پانے اور زیر زمین پانی کی سطح میں اضافے کیلئے بروقت اور مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے ۔
()()()
خبر نامہ نمبر 248/2019
کوئٹہ23 جنوری۔صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ ہم سب نے اپنے اپنے متعلقہ شعبے میں بلوچستان کی ترقی کیلئے کوشش کرنی چاہیئے ۔ کیونکہ ہمارا صوبہ دیگر صوبوں کی نسبت زندگی کے ہر شعبے میں پسماندہ ہے ۔ ہمارے صوبے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر جدو جہدکی سخت ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن ادارہ تحفظ ماحولیات یونٹ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ میں یونین کے بذات خود خلاف نہیں ہوں آئین اور دستور کے دائرے میں مثبت طریقے سے اپنے جائز مطالبات اجا گر کرنے کی حمایت کرتا ہوں ۔ ہماری مخلوط صوبائی حکومت تمام ملازمین کے جائز مطالبات دستیاب وسائل میں حل کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے ایپکا کے عہدیداروں سے کہا کہ آج آپ لوگوں نے حلف اٹھایا اس کی پاسداری کرنا ہر ایک کیلئے اشد ضروری ہے ۔ ہم سب نے اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لانی چاہیئے تاکہ معاشرے کے فلاح و بہبود کیلئے بہتر ثابت ہوسکے اور ہمارے صوبے کو زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کو آر ڈینیٹر ٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان محمد عظیم کاکڑ نے کہا کہ ادارہ تحفظ ماحولیات کا آج ماحولیاتی تبدیلی ( Climate Change) کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ادارہ ہے کیونکہ حالیہ دور میں آبادی بڑھنے کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ماحول کے تحفظ کیلئے اس محکمے کے ہر اہلکار کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ آلودگی کے تدارک کیلئے مثبت کردار ادا کر ے ۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنر ل ماحولیات بلوچستان طارق زہری اور دیگر عہدید اران نے بھی خطاب کیا ۔قبل ازیں ایپکا کے عہدیداروں نے صوبائی وزیر کے سامنے اپنا سپاسنامہ بھی پیش کیا ۔ 
()()()
خبر نامہ نمبر 249/2019 
کوئٹہ 23جنوری :۔سیکرٹری کالجز کا ہا ئیر اینڈ ٹیکنا لوجی کا مطا لعہ کے فروغ اور صوبائی درالحکومت میں لائبر یرز کی کمی کو دور کرنے کے لئے عملی اقدام کئے ہیں اس سلسلے میں صوبائی درالحکومت کے چار بڑے کا لجز گورنمنٹ گریجو یٹ سائنس کالج ،کالجز گورنمنٹ پوسٹ گر یجویٹ سریاب روڈ ،کالجز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ موسیٰ ٹاون ،کالجز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ کے علاوہ سردار بہادار خان ویمن یونیو رسٹی ،یو نیورسٹی آف بلو چستان اور بلوچستان آکیڈ می فار کالجز ٹیچر ز (BACT) کی لا ئبر یرز کو تمام طلباء و طلبات کے لئے کھول دی گئی ہیں ۔اوقات کا ردوران سرد تعطیلات صبح 10بجے سے شام 5بجے تک ہونگے ۔جبکہ تعطیلات کے اختتام پر اوقات کار کالجز اور یونیورسٹی تد ریسی اوقات کے بعد ہونگے ۔
()()()
خبر نامہ نمبر 250/2019
خضدار23جنوری :۔ ڈویژنل پروموشن کمیٹی قلات ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمدالیاس کبزئی اسسٹنٹ کمشنر ریونیوقلات ڈویژن انجینئر عائشہ زہری سینئر اکاؤنٹ آفیسر خضدارسیف اللہ سپرنٹنڈنٹ ای ۔بی حاجی عبدالرزاق محمد حسنی و دیگر نے شرکت کی ڈویژنل پروموشن کمیٹی نے اجلاس میں قلات ڈویژن میں پٹواریوں کی پروموشن کی منظوری دیدی گئی ۔
()()()
خبر نامہ نمبر 251/2019
خضدار 23جنوری :۔چیئر مین ریجنل ٹراسپورٹ اتھارٹی و کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق قلات ڈویژن کے تمام ٹرانسپورز وعوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے۔کہ موٹر ویکل آرڈینس 1965 سب سیکشن 02، سیکشن 67۔A اور حکومت بلوچستان ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکشن نمبر SOD/PTD/2014/3۔36/203 مورخہ 31 دسمبر 2014 کے تحت بلوچستان کے ہر ڈویژن کے کمشنر زکو کلیم ٹریبونل کے چیئرمین اور ممبر ہیں۔ اندرون قلات ڈویژن جہاں بھی حادثہ پیش آیاہوجس میں مسافر حضرات کی قیمتی جان ضائع یا زخمی ہوں وہ کمشنر آفس میں برائے کلیم درخواست جمع کرسکتے ہیں۔اکثرحادثات جوکہ اور لوڈنگ اور ڈرائیور کی تیز رفتاری کی یا غفلت کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز و پولیس رپورٹ کی روشنی میں دونوں فریقین کی شنوائی کے بعد قصوروار کمپنی مالک درخواست گزار /متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
()()()
خبر نامہ نمبر 252/2019
خضدار 23جنوری :۔بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار میں یوم ولادت حضر ت محمد ﷺ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بی آر سی خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک نے کی جبکہ مہمان خاص جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا فیض محمد سمانی تھے تقریب میں طلباء و اساتذہ کرام نے بڑ ا ی تعداد میں شرکت کی تقریب سے سینیٹر مولانا فیض محمد سمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جہاں کی کامیابی اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل کر کے مل سکتی ہے اللہ تعالیٰ کے رسو ل پیغمبر اسلام محمد ﷺ پوری جہاں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا تھا اس کے فلسفہ میں انسانیت کی قدر پر زیادہ زور دیا گیا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اہل اسلام اللہ کے پیغمبر کے بتائے ہوئے طریقہ پر عمل کریں ،ہمسایوں سے اچھا سلوک رکھیں ،انسانیت کی خدمت کریں ،زکواۃ ادا کریں ،ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں ،ان کی اخلاقیات کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں اللہ تعالیٰ کے نبی ﷺ نے اسلام کو حسن اخلاق کے زریعے پھیلایا اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھ کر انہیں اپنی کردار سے متاثر کیا اور لوگ آپ ﷺ کی کردار کی وجہ سے اسلام قبول کرتے رہے عصری تعلیمی اداروں میں رسول اللہﷺ کی حالات زندگی پر طلباء کو تعلیم دی جائے جب ہم رسول اللہ ﷺ کے طرز زندگی کو اپنانے اور ان کی سنتوں کو زندہ رکھیں تو تمام مسائل حل ہونگے ۔
()()()
خبر نامہ نمبر 253/2019
کوئٹہ23 جنوری۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ہال میں ایک پر وقار تقریب میں کوئٹہ کے کونسلروں اور کا رپوریشن کے اسٹاف کو انکی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد تقسیم کیئے گئے جنہوں نے چار سالہ کار کردگی کی بنا ء پر اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیتے رہے اور اس دوران کسی کو بھی شکایات کا موقع نہیں دیا ۔ ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ نے اسناد کی تقسیم کے تقریب کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعریفی اسناد کی تقسیم اس بات کا اعتراف ہے کہ کونسلروں نے دن رات محنت کرکے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام انتہائی محنت اور ایمانداری سے سر انجام دیئے اور کارپوریشن کے اسٹاف نے بھی بھر پور تعاون کا مظاہرہ کیااور کوئٹہ شہر کے ترقیاتی کا موں میں میئر اور ڈپٹی میئر کے ساتھ شانہ بشانہ ہر قدم پر ساتھ رہے ۔ ڈپٹی میئر نے کہا کہ چار سالہ کار کردگی سب کے سامنے ہے اور کوئٹہ میں ترقیاتی کام اس بات کی دلیل ہے کہ کارپوریشن نے اپنا کام انتہائی محنت اور لگن سے کیا دن رات کوشش کرکے کوئٹہ شہر کو مزید خوبصورت بنایا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر ہم سب کا شہر ہے اور اسکی خوبصورتی کو بحال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے میں ان تمام کونسلروں اور اسٹاف کو مبار کباد دیتا ہوں کہ انہوں نے آج ہم سب کو عوام کے سامنے سر خرو کیا اور عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کیں جن کی ان کو ضرورت تھی ۔ 
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment