HomeNews22-01-2020 Wednesday (File No.1)

22-01-2020 Wednesday (File No.1)

22-01-2020 Wednesday (File No.1)

خبرنامہ نمبر240/2020
کوئٹہ22جنوری:۔ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے جس کا مکمل خاتمہ ایک مشن ہے اس خطرناک وائرس کے مکمل خاتمہ کیلئے لگن و جذبے سے کام نہیں کیا گیا تو مستقبل میں اس کے خطرناک اثرات نمودار ہونے کا خدشہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی، ایف سی میجر زکریا،ڈی ایس پی پولیس سعید،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ofwm ڈاکٹر فضل قریشی، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ اے نیاز احمد ‘ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حاجی علی،دیگر سول و انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ پولیو کا وائرس تمام دُنیا سے ختم ہو چکا ہے صرف دو تین ممالک جس میں بدقسمتی سے پاکستان بھی شامل ہے جس کی بنیادی وجہ لوگوں میں شعور کی کمی اور مختلف خدشات دلوں میں پیدا کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلاتے انہوں نے والدین اساتذہ کرام اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ضمن میں لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ لوگ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان معصوموں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے معذور ہونے سے بچائیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی نے کہا کہ بلوچستان سے 12کیس رجسٹر ہوئے ہیں اس لیے ہنگامی بنیادوں پر یہ اجلاس بلایا گیا ہے پولیو مہم جو کہ 17 فروری سے 21 فروری تک جاری رہے گی جس کی مانیٹرنگ اور ٹریننگ کے لئے آج ہی سے تیاری شروع کی جائے گی پولیو مہم کے دوران 44 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
()()()
خبرنامہ نمبر241/2020
نصیر آباد 22جنوری:۔ ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیرکی جانب سے ایس پی فہد خان کھوسہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ڈپٹی کمشنرنصیرآباد ظفرعلی ایم شہی ایس ایس پی جعفرآباد سید علی آصف ایس ڈی پی او ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی اے ڈی آئی جی نصیرآباد امیر جان مگسی اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر سمیت ضلع کے ڈی ایس پیز ایس ایچ اوزدیگر آفیسران نے شرکت کی ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ڈپٹی کمشنرنصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے تبادلہ ہونے والے ایس پی فہدخان کھوسہ کو روایتی ٹوپی اوربلوچی شال پہنائی فہدخان کھوسہ نے ڈی آئی جی،ایس ایس پی نصیرآباد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مجھے جو یہاں عزت دی گئی وہ میرے لئے ناقابل فراموش ہے جس کیلئے میں آفسیران اورپولیس ملازمین کا مشکورہوں میں نے یہاں پراپنی زندگی کے بہترلمحات گزارے جتناہوسکتا یہاں کی عوام کی خدمت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس نصیرآبادرینج شہاب عظیم لہڑی نے کہاکہ ایس پی فہد خان کھوسہ کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی تقرری یا تبادلہ ملازمت کا ایک حصہ ہے ہم سب کی یہی کوشش ہونی چاہئے کہ جہاں ہم تعینات ہوں وہاں کی عوام کی بے لوث خدمت کریں کیونکہ اب وقت کا تقاضہ ہے کہ حالات میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے ہمیں اپنی ڈیوٹی خندہ پیشانی کے ساتھ سرانجام دینی چاہیے انہوں نے کہاکہ نصیرآباد رینج پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت چوکس ہے ہرقسم کے کٹھن حالات سے نبدآزماہونا یہاں کے جوان بخوبی جانتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں عوامی مفادات عزیز ہیں ہم کسی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے تحفظ کیلئے ہمارے جوان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں کہاکہ ہماری نیک تمنائیں تبادلہ ہونے والے ایس پی فہد کھوسہ کے ساتھ ہیں وہ جہاں بھی رہیں گے اسی طرح نیک نیتی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے رہیں گے جس طرح انہوں نے نصیرآباد میں امن امان کے قیام کے لئے اپنے فرائض ادا کئے ہیں اچھے آفیسرہمیشہ دن رات محنت کرکے اپنا نام خود روشن کرتے ہیں تاکہ بعد میں انہیں سنہرے الفاظ میں یادکیا جاسکے۔
()()()

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment