HomeNews21-01-2020 TUESDAY (FILE NO.2)

21-01-2020 TUESDAY (FILE NO.2)

21-01-2020 TUESDAY (FILE NO.2)

خبرنامہ نمبر232/2020
کوئٹہ 21جنوری:۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(NDMA) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے میں حالیہ شدید برفباری اور بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات، متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر بلوچستان آمان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے NDMA جیسے فعال اداروں کا کردار کلیدی ہوتا ہے اور ہمیں اپنے دیگر اداروں کو بھی مزید مستحکم اور فعال کرنا ہوگا کیونکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے احسن انداز میں نمٹنا گڈ گورنس کی علامت ہوتی ہے۔ گورنربلوچستان یاسین زئی نے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے متعلقہ اداروں کو دور جدید کی سائنسی آلات، مشینریز ء اور تربیت یافتہ ورکرز سے لیس کرنا ہوگا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے چیئر مین NDMA لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا صوبے میں این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بند راستوں کو کھولنے کے لیے ضروری مشینری فراہم کیا جائے تاکہ جانی ومالی نقصانات کم کیا جاسکے۔
()()()
خبرنامہ نمبر233/2020
نصیر آباد 21جنوری:۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی ایم شہی نے کہا ہیکہ تر قیاتی اسکیمات کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے کا م کے معیار پر کوئی سودے باز ی منظور نہیں کی جائے گی حکومت عوام کی ترقی کے مشن پر گامزن ہے عوامی مفادات ہمیں ہر صورت عزیز ہونے چائیں تمام تر قیا تی اداروں کے آفیسران جاری اسکیمات کا جائزہ لینے کے لیئے اپنے دوروں کو یقینی بنائیں اور کام کی نوعیت کی چھان بین کریں ا س ضمن میں کوئی بھی سستی یا لا پر واہی پائی گئی توان آفیسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا جس کی ذمہ داروہ خود ہونگے تعمیراتی کام کے حوالے سے عوامی شکایات کو بھی مد نظر رکھا جائے اور احسن انداز سے کام کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تر قیاتی کاموں کے حوالے سے ضلعی آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلا س میں ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات غلام سر ور پندرانی،ایکسین بی اینڈ آر بلڈنگز اکبر علی لاشاری،ایکسین بی اینڈ آر روڈز محمد ارسلا رند،ایکسین اربن ڈوپلیمنٹ جہانزیب بنگلزئی،ایس ڈی او ایریگیشن خادم حسین لہڑی،ایس ڈی او عابد علی پہنور، میونسپل کمیٹی کے انجینئر عبدالحمید گولہ، ایس ڈی او پی ایچ ای سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی انہوں نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی ایم شہی کو ضلع بھر میں اپنی تمام جاری اسکیمات کے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی ایم شہی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے فنڈز سے جاری اسکیمات اپنی تکمیل مدت تک جلد از جلد مکمل کی جائیں لوکل گورنمنٹ بی اینڈ آر سمیت دیگر محکمیں اپنی جاری تر قیاتی اسکیمات پر خصو صی توجہ مرکوز کریں تاکہ ان اسکیمات سے عوام استفادہ حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ کام مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو ہر گز ادائیگی نہ کی جائے کام کی نوعیت اور معیار کے مطابق ادائیگی کو یقینی بنائیں میں خود تمام جاری تر قیاتی اسکیمات کا جائزہ لیتا رہوں گا ضلع نصیر آباد میں دار المان کے لیئے بھی زمین مختص کر لی جائے گی جس پر تعمیراتی کام کو آغاز کیا جائے گا خواتین کے لیئے تعمیر کی جانے والی پناہ گاہ کا کام بھی دوبارہ شروع کیاجائے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام اور فنڈز کے حوالے سے تمام مشکلات اور مسائل سے مجھے آگاہی فراہم کی جائے تاکہ شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔
()()()

خبرنامہ نمبر234/2020
نصیر آباد 21جنوری:۔ڈپٹی کمشنر نصیر آبادظفر علی ایم شہی کے زیر اہتمام انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی،ایم ایس سو ہسپتال ڈاکٹر ایاز جمالی،این اسٹاف ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی،ڈاکٹر یاسین داجلی،ڈاکٹر منطور احمد ابڑو،ملک فقیر محمد سمیت دیگر محکموں کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی ایم شہی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیئے ہمار ی محنت اور کوشش اس وقت رنگ لائیں گی جب ہم نیک نیتی اور دل جوئی کے ساتھ اپنا کام کریں گے ہماری معمولی سے کوتاہی کہ وجہ سے بہت بڑا نقصان ہوتا ہے پولیو کی مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے اپنی خامیوں کے ازالے کے لیئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں تمام پرائیو ٹ اور گورنمنٹ اسکولز کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دی جاتی ہیکہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صور ت پلائیں کوتاہی کرنے والے افراد سزا کے مستحق ہونگے ہم کسی صورت اپنی نئی نسل کو معزور ہوتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا عملہ بلخصوص لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنی ذمہ داریاں خندہ پیشانی سے سر انجام دیں گھر گھر جا کر بچو ں کو پولیو کے قطرے پلا کر اپنی قومی فریضہ ادا کریں ضلعی انتظامیہ اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ پولیو جسے موذی مرض کو جڑ سے ہی ختم کیا جاسکے اجلاس کو پو لیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے بتایا کہ ضلع نصیر آباد میں پولیو کے مرض کا تدارک کرنے کے لیئے قومی مہم 17فروری سے 21فر وری تک پانچ روزہ پولیو مہم جاری رہے گی جس کے لیئے تمام تر اقداما ت کو عملی شکل دی گئی ہے پانچ روزہ پو لیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 149655بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیئے 367موبائل ٹیمیں،30ٹرانزٹ پوائنٹ،36فکسڈ سینٹرز،178فی میل ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی عوام مہم صحت کی تمام ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بناتے ہوئے اپنے بچوں کو مہلک مرض سے بچانے کے لیئے قطرے پلائیں تاکہ ہماری آنے والی نئی نسل اس موذی مرض سے نجات حاصل کر سکے۔
()()()
خبرنامہ نمبر235/2020
کوئٹہ21جنوری:۔سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل نے نواں کلی بائی پاس کے تعمیراتی منصوبے کا معائنہ کیا جہاں انہیں منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایف سی ہسپتال سے اوڑک موڑ تک سات کلومیٹر طویل بائی پاس کے تعمیراتی کام کا آغاز ایک ہفتہ کے اندر کردیا جائے گا جس پر لاگت کا تخمینہ 45کروڑ روپے ہے، سیکریٹری مواصلات نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں اور ان کے وژن کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور توسیع کے منصوبے رواں مالی سال کے بجٹ اور کوئٹہ ترقیاتی پیکج میں شامل کئے گئے ہیں، نواں کلی بائی پاس کا منصوبہ صوبائی ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے بائی پاس کی تعمیر سے نواں کلی، زرغون ہاؤسنگ اسکیم، ہنہ، اوڑک اور گردونواح کی آبادیوں کے لئے آمدورفت کی بہتر سہولت فراہم ہوسکے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کے مقررہ وقت پر آغاز کے ساتھ ساتھ اس کی رواں مالی سال کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
()()()

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment