HomeNews21-01-2020 Tuesday (File No.1)

21-01-2020 Tuesday (File No.1)

21-01-2020 Tuesday (File No.1)

خبرنامہ نمبر227/2020
سبی 21جنوری:۔ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی جانب سے سبی میں یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا شاندار افتتاح ہواجس میں کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد، ڈی جی سپورٹس درا بلوچ،اسسٹنٹ کمشنر سبی منیر احمد،ڈوثرن ڈائریکٹر ایجوکیشن۔ڈی ای او میل فیمیل ایم ایس سول اہسپتال۔ایف سی پولیس، واپڈا،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سبی،پرنسپل ایلمنٹری کالج۔ پرنسپل گرلز کالج، پرنسپل بوائے کالج۔ اور دیگر سول و انتظامی افسران نے شرکت کی یوتھ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف منعقد کردہ ایونٹ جس میں میوزیکل شو۔مینا بازار۔میجک شو۔ پینٹنگ مقابلہ۔کلچر ڈانس سائنس ایگزیبیشن۔یوتھ کنونشن اور سپورٹس مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال صاحب بلوچستان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے کافی کام کرنا چاہتے ہیں۔عبدالخالق ہزارہ منسٹر سپورٹس یوتھ افیر عمران گچکی سیکرٹری سپورٹس یوتھ افیر کے احکامات کی روشنی میں بلوچستان کے تمام ڈویژنل سطح پر سپورٹس یوتھ فیسٹیول منعقد ہونے جا رہے ہیں مقصد نوجوان کو پروموٹ کرنا ان لوگوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے اور نوجوانوں کے صلا حیتون کو باہر لانا ہے بلکہ پورے دُنیا کو دیکھنا ہے۔ بلوچستان کی اقوام پیار محبت چائتی ہیں اور وہ سچے پاکستانی ہیں بلوچستان کے نوجوان بہترین صلاحیتوں سے بھرے پڑے ہیں بس ہمیں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے سپورٹس اینڈ یوتھ فیسٹیول 24 جنوری تک جاری رہے گا اختتامی تقریب میں ضلعی انتظامیہ، سیکریٹری اسپورٹس محکمہ کھیل و امور نوجوانان عمران گچکی، ڈی جی سپورٹس درا بلوچ سمیت اعلی حکام شرکت کریں گے۔
()()()
خبرنامہ نمبر228/2020
حب21جنوری:۔کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر کی زیر صدارت سوک سینٹر حب میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کی پروگرام کے تحت ضلع لسبیلہ میں 12کروڑ 97لاکھ کی ترقیاتی اسکیمات کی منظوری دیدی گئی جن میں پینے کے صاف پانی اسکولز کیمونیٹی ہالز اوررابطہ سڑکیں بھی شامل ہیں جن پر بہت جلد کام کا آغاز ہوگا اور رواں سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فرہان سلیمان ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل قلات ڈویژن ظفر احمد کرد اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈڈی قلات ڈویژن محمد صادق نوتانی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب جلیل احمد زہری ایس ڈی او بی اینڈآر نثار احمد اسسٹنٹ انجینیئر لوکل گورنمنٹ لسبیلہ محمد اصغر انجینیئر میونسپل کارپوریشن حب حبیب اللہ رونجہ ایس ڈی او ایریگیشن حب محمد یونس لہڑی ایس ڈی او سی اینڈڈبلیو حب ناصر احمد و دیگر شریک تھے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے پروگرام کے تحت پورے ضلع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا اس پروگرام میں عوام کے فلاح و بہبو د کے لئے تعلیم صحت پینے کے صاف پانی اور رابطہ سڑکوں کے اسکیمات شامل ہیں جنکی منظوری دیدی گئی ہیں جو رواں سال کے آخر تک مکمل کی جائیگی ان اسکیموں کی تکمیل سے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات سمیت روز گار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے کمشنر قلات ڈویژن نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اس بات کا براہ راست ذمہ دار ہونگے کہ سرکاری فنڈز جس مقصد کے لئے مختص کی گئی ہیں اس مقصد کے لئے خرچ ہونگے اور کام کے معیار پر کسی قسم کی سستی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ جاری تمام اسکیمات کا خود دورہ کررہا ہوں تاکہ صاف اور شفاف طریقے سے ترقیاتی کام مکمل ہوں کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور فنڈز کی بہتر استعمال کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اداروں کے سربراہان ٹھیکداروں کو ورک پلان کے مطابق منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
()()()
خبرنامہ نمبر229/2020
کوہلو21جنوری:۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان کھوسہ نے موجودہ کو ہلو کے مختلف بنیادی مراکز صحت اور سول ڈسپنسریوں کا اچانک دورہ کیا ان کے ہمراہ ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر شیر زمان مری،پی پی ایچ کے آفیسر رفیق بزدار موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے مختلف بی ایچ یوز کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں وسٹاف کی حاضریاں چیک کیں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں بنیادی مراکز صحت اور سکولوں کی بحالی انکی اولین ترجیح ہے ہماری کوشش ہے کہ جہاں عوام کے لئے سکول اور بنیادی مراکز صحت کے سینٹر دور ہیں وہاں فوری طور پر نئے سینٹر کے قیام ممکن بنائیں جس کی ایک مثال گزشتہ ایک ماہ کے دوران تحصیل گرسنی،تحصیل کاہان اور نیلی میں بنیادی مراکز صحت کے یونٹوں کا افتتاح ہے وہاں دوردراز علاقوں میں عوام کو پہلے پیدل دشوار گزار راستوں سے چل کر اپنے مریضوں کے علاج کے لئے لے جاناپڑتا تھا مگر اب سول ڈسپنسریوں کی تعمیر سے عوام کوانکی دہلیز پر صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی شعبہ صحت اور تعلیم میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کئے گئے ہیں علاقے کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔عوام کو تعلیم،صحت،بجلی، روز گار،سڑکیں سمیت صاف پانی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں علاقے کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پرخصوصی توجہ دیں نئی نسل کے تعلیم یافتہ ہونے سے معاشرے میں ترقی ممکن ہوسکے گا۔
()()()
خبرنامہ نمبر230/2020
لورالائی21جنوری:۔کمشنر ژوب ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سرغنڈ،تور تنگی،سپین تنگی،گرمء،چنجن اور گردو نواح میں ڈپٹی کمشنر لورالائی اسداللہ خان کاکڑ،رسالدار میجر سردار عبدالطیف خان جوگیزئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ کلیم اللہ مندوخیل،ایگری کلچر ل انجینئرجہانگیرخان،ایس ڈی او بی اینڈآرقیوم خان کبزئی،لائیواسٹاک ڈاکٹر نعیم اتمانخیل اور دیگرآفیسران کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اسد اللہ خان کاکڑ نے شدید برفباری اور بارشوں سے متا ثرہ علاقوں کے دو سو گھرانوں میں گرم کمبل،خیمے اور اشیاء خورد ونوش ودیگر گھریلوں اشیاء تقسیم کی گئیں،انہوں نے سرغنڈ اور خارجین کے علاقوں میں لائیواسٹاک کی جانب سے فری انیمل میڈیکل کیمپ لگائی گئی،ڈپٹی کمشنراسداللہ خان کاکڑ نے باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انیمل کے لئے خوراک کا بھی بندوبست کیا جائے گا،قدرتی آفات اللہ کی جانب سے ہیں اس کا ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔
()()()
خبرنامہ نمبر231/2020
کوئٹہ21جنوری:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ایک حکم نامے کے مطابق محبو ب احمد ولد علی محمد سکنہ ضلع کوئٹہ کا لوکل سرٹیفیکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسو خ کیا جاتا ہے۔
()()()
پریس ریلیز
کوئٹہ21جنوری:۔براہوئی ادبی سوسائٹی کا ایک تعزیتی اجلاس چیئرمین عبدالقیوم بیدار کی صدارت میں سوسائٹی کے دفتر براہوئی کتاب مرکز اسپنی روڈ مبارک چو ک پر منعقد ہوا۔جس میں پی ٹی وی کے نامور فنکار اور بلوچستان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر در جان پرکانی کے ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اس اجلاس میں نور خان محمد حسنی، افضل مرا د ؔ،پروفیسر حسین بخش ساجدؔ، اے ڈی بلوچ، مطلب مینگل، عزیز اللہ آزاد اور دیگر نے شرکت کی۔ اس تعزیتی اجلاس میں براہوئی ڈراموں میں در محمد پرکانی کے فنکاری اور بلوچستان یونیورسٹی میں براہوئی زبان و ادب کے لئے ان کی خدمات کو سراہا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ در محمد پرکانی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگا ن کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اس اجلاس میں در محمد پرکانی کے خاندان اور عباس ملک اور ان کے خاندان جو کہ زیر علاج ہے ان کے لئے بھی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کوصحت یابی عطا فرمائے۔
()()()

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment