HomeNews20-01-2020 Monday (File No.1)

20-01-2020 Monday (File No.1)

20-01-2020 Monday (File No.1)

خبرنامہ نمبر212/2020
لورالائی20جنوری:۔ کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے دورے کے موقع پر کہا کہ حالیہ بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں متعلقہ اداروں نے کامیاب ریسکیو آپریشن مکمل کرکے بہت سی قیمتی جانیں بچائیں، متاثرہ علاقو ں کی آبادیوں کو گرم کمبل، خوراک، خیمے ودیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کا آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے جس میں بلوچستان حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے ان علاقوں تک رسائی حاصل کی گئی ہے جہاں فی الحال زمینی رسائی ممکن نہیں، محکمہ مواصلات کو رابطہ سڑکوں کی بحالی کی ہدایت کی گئی ہے ریسکیو اور امداد کے بعد بحالی کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ،مسلم باغ کے علاقہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کمشنر ژوب ڈویژن کو نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی کمشنر ژوب سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ شدید برفباری سے عام آدمی کی زندگی ضرور متاثر ہوئی ہے لیکن یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے جس سے زمینوں اور فصلوں کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا، پانی کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ متاثرین کاحکومت کی جانب سے بھرپور تعاؤن کی جائے گی اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، جبکہ متاثر ہونے والے بنیادی ڈھانچہ کی جلد بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے پوری طرح متحرک اور فعال ہیں، متاثرین تک امدادی سامان پہنچانے کے لئے تمام ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے علاقے کے لوگوں کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ برفباری اور شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی کاروائیوں کو تیز کریں تاکہ وہاں کے متاثرین کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔
()()()
خبرنامہ نمبر213/2020
کوئٹہ20جنوری:۔ڈپٹی کمشنر کچھی بمقام ڈھاڈر کے ایک حکم نامے کے مطابق عامر خان ولدیت منظور احمد ذات ابڑو سکنہ گاوں خاوندو تحصیل کٹھا ن ضلع کچھی کالوکل سرٹیفیکٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جا تاہے۔
()()()
خبر نامہ نمبر214/2020
کوئٹہ20جنوری:۔ڈپٹی کمشنرلسبیلہ حسن وقار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرکام شروع کر دیاہے۔
()()()

خبرنامہ نمبر215/2020
واشک 20جنوری:۔پی پی ایچ آئی اور محکمہ صحت واشک کے زیراہتمام بارش اور شدید سردی سے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں پی پی ایچ آئی کے صوبائی چیف ایگزیکٹیو آفیسر عزیز احمد جمالی کی ہدایت پر بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع واشک میں شدید بارش اور سردی سے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا پہلے روز یونین کونسل گڑانگ اور دوسرے روز یونین کونسل جنگیان میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ منعقد ہوا اس دوران پی پی ایچ آئی واشک کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکڑ منیر احمد بلوچ۔ڈسٹرکٹ یلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر عنایت اللہ عیسی زئی اور میڈیکل آفیسر من موہن لال نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات اور مختلف ٹیسٹ بھی کیے۔جبکہ پیرامییڈیکل اسٹاف نے بھی اپنے فرائض سرانجام دیئے۔دونوں یونین کونسلوں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران 330 سے زائد مریضوں کو چیک اپ کیا گیا جس میں مرد۔خواتین۔اور بچے بھی شامل تھے۔جبکہ سردی اور بارش کی وجہ سے متاثرہ مریضوں کو بروقت ان کے دہلیز پر علاج معالجہ کیا ضلع واشک کے دور دراز علاقوں کے لو گوں کو اس دوران شدید بارش اور سردی سے متاثر ہوکر مختلف امراض کا خطرہ لاحق ہورہی تھی جس پر پی پی ایچ آئی اور محکمہ صحت واشک کے باہمی تعاون سے ان علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا مقصد بھی یہی تھا کہ کہ ان علاقوں کے غریب لوگوں کو صحت کی موثر سہولیات فرائم ہوسکیں کیونکہ بارش اور سردی کے پیش نظر بخار۔زکام اور نزلہ جیسے امراض زیادہ ہوتے ہیں ان امراض کی تدارک کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے مرد۔خواتین اور بچے مستفید ہونے اور ان کو مفت ادویات دیئے جبکہ ٹیسٹ کا بھی سہولت فراہم کیا گیا تھا۔عوامی حلقوں کی طرف سے پی پی ایچ آئی اور محکمہ صحت واشک کے اس اقدام کو سہرایا جنھوں نے بارش کے فوری بعد ان علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جس سے بخار۔نزلہ۔زکام اور دیگر امراض پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی اور یہاں کے متاثرہ مریضوں نے بروقت استفادہ حاصل کیا اس کے ساتھ پی پی ایچ آئی واشک کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکڑ منیر احمد بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر عنایت اللہ عیسی زئی کی تعریف کی جنھوں نے بحیثیت ضلع کے آفیسر ہوتے ہوئے بھی بطور ڈاکڑ انسانیت کی خدمت کی اور اپنے فرائض بہتر طور پر سرانجام دیئے۔ یونین کونسل گڑانگ اور یونین کونسل جنگیان کے عوامی حلقوں کی طرف سے پی پی ایچ آئی اور محکمہ صحت واشک کے اس اقدام کو سہرایا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
()()()

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment