DOWNLOAD

خبر نامہ نمبر 3180/2018
کوئٹہ 19نومبر ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نوابزادہ طارق مگسی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نصیر آباد سمیت صوبہ بھر میں اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے بناکر عوام کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر اسلم مگسی اور میر گل حسن مگسی کی قیادت میں گنداواہ اور جھل مگسی کے ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے ہمیں دیرپا بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھا کر عوام کے وسیع تر مفاد میں ترقیاتی منصوبے بروقت پایہ تکمیل تک پہنچا کر انکے ثمرات سے نچلی سطح پر عوام کو مستفیدکرنا ہوگا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت ، تعلیم ، پانی اور مواصلات کے شعبوں کو موجودہ حکومت نے اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھا ہے ۔ ان شعبوں کی مزید بہتری کے لئے مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر وفود نے صوبائی وزیر کو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا میر ی ذمہ داری ہے ۔ میرے دروازے آپ کیلئے ہروقت کھلے ہیں ۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ علاقے کے مسائل کو دیر پا بنیادوں پر حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر سے سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی ، سابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد اور ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اظہر اقبال سیال نے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔
()()()
خبر نامہ نمبر 3181/2018
کوئٹہ 19نومبر۔صوبائی وزیر پی ایچ ی اینڈ واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اس کے بغیر زندگی ناممکن ہے عوام کو پانی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر یں گے ۔واسا کو جدید خطو ط پر استو ار کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراصلاحات کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے واسا مین آفیس کے دورے کے دوران بر یفنگ دیتے ہوئے کی۔منیجنگ ڈائر یکٹر واسا مجیب الرحمان قمبر انی نے صوبائی زیر واسا کومحکمے ے بارے یں سیکشن وائز تفصیلی بر یفنگ دی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دومڑ نے کہا کہ گورنمنٹ کاپیسہ ذائع ہونے نہیں دیں گے واسا اپنے تمام صارفین سے روینیوجمع کرائیں تاکہ واسا حکومت کی مالی تعاون کے محتاج نہ ہو ۔کوئی بھی ہو جو واسا کاپیسہ جمع کرنے سے دریغ کرتا ہے ان کے خلاف تادیبی کا رروائی کی جانب سب ے پہلے ان کے کمر شل اور گھر یلو صارفین کے کنکشن کاٹ دیے جائیں گے ۔انہوں نے اس ضمن میں کہا کہ ہر سب ڈویژن کے واسا آفیس میں ایس ڈی او کے ساتھ رو ینیو آفیسر ( Revenue officer)کا ہونابھی لا زمی ہے تاکہ مہوار محکمے کا پیسہ جمع ہوسکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر مہینے میری سربرا ہی میں واسا کا پر وگر یسو جائزہ میٹنگ ( Progressive Review Meeting) ہوگی جس سے محکمے کی کارکردگی میں فعا لیت اور بہتری لایاجا سکتاہے ۔عوام کے پانی جیسے بنیادی نو عیت کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے بھرپور کو شش کر ینگے ۔ پانی کی ضیا ع اور قلت پر قابو پانے کیلئے مر بوط پالیسی مرتب کرینگے ۔دریں اثناء ایم ڈی واسانے اس ضمن میں کہا کہ واساکمرشل اور گھر یلو صا رفین سے تقریباً چالیس سے پچاس فیصد روینیو ( پیسہ ) جمع کررہے ہیں ۔اس موقع پرایم ڈی واسا مجیب الرٰ حمن قمبر انی ، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف خان دمڑ اور دیگر افیسران بھی موجو د تھے ۔
()()()
خبر نامہ نمبر 3182/2018
کوئٹہ19نومبر۔ صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کی ہدایت پر کوہلومیں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت ڈاکٹر شاکر بلوچ نے کی اس کے علاوہ فوکل پرسن ایم ایس ہیلپر ہسپتال ڈاکٹر ارباب کامران کا سی ، ہیلپنگ ہینڈ بولان میڈیکل کالج ڈاکٹر شیر زمان و دیگر پروگرام منیجرز اجلاس میں موجود تھے ۔ اجلاس میں کوہلو میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور میڈیکل کیمپ کی توسط سے غر یب و نادار مریضوں کو زیادہ سے زیادہ مستفید کرانے پر غور و فکر کے علاوہ عملی اقدامات کو مؤثر بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے تاکہ میڈیکل کیمپ کے مثبت اثرات غریب و نادار عوام تک مکمل طور پر پہنچائے جاسکیں ۔ 
()()()
خبر نامہ نمبر 3183/2018
کوئٹہ19نومبر ۔ صوبائی وزیر داخلہ سلیم احمد کھوسہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے حضرت محمد ؐسے محبت ایمان کا جز ہے اور نبیؐ آخر الزماں سے محبت ہی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی پنہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی ؐ آخر الزماں دنیا میں کامل دین لے کر آئے جو ہمیں امن، محبت، آشتی اور انسانیت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام کے حوالے سے ہرگز غافل نہیں عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے 12 ربیع الاول کو درآمد ہونے والے جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ جلوسوں کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی فورسز، پولیس، بی سی کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی قسم کے سانحہ اور نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبہ بلوچستان کے پائیدار ترقی کے لئے انتہائی ناگزیر ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ جہاں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں اہلکار و آفیسران نے امن و امان کی بحالی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا وہاں بلوچستان کے محب وطن باشعور عوام نے نہ صرف دہشت گردوں اور شرپسندوں کے خلاف کاروائی میں پولیس اور سیکورٹی اداروں کا حوصلہ بلند کیا بلکہ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے مذہبی، لسانی اور فرقہ وارانہ فسادات اور تفرقہ پھیلانے کیلئے دشمن کی طرف سے ہر حربہ اور سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
()()()
خبر نامہ نمبر 3184/2018
کوہلو19 نومبر۔صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور صوبائی سربراہ ٹی بی پروگرام ڈاکٹر رحیم بگٹی کے خصوصی ہدایت پر پروونشل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت چار روزہ فری میڈیکل کیمپ میں تیسرے روز بھی درجنوں افراد نے ایکسرے کرائے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور صوبائی سربراہ ٹی بی پروگرام ڈاکٹر رحیم بگٹی کے خصوصی ہدایت پر ڈیجیٹل ایکسرے وین کے ذریعے تیسرے روز بھی درجنوں افراد کے ایکسرے اور جدید ” جین ایکسپرٹ مشین ” سے ٹیسٹ کرائے گئے۔ ٹیم کے انچارج منظورالحق کاکڑ کے مطابق پروونشل ٹی بی پروگرام کے زیر اہتمام4 روزہ ٹی بی مٹاؤ کیمپ کا افتتاح 17 نومبر کو صوبائی وزیر صحت نے فیتا کاٹ کر کیا، گزشتہ دو تین دنوں سے 150 سے زائد افراد کے ایکسرے اور جین ایکسپرٹ مشین سے بلغم کے ٹیسٹ کروائے گئے، جس میں 7 افراد میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی ہے اس لحاظ سے ضلع میں ٹی بی کی شرح کافی کم نظر آرہی ہے اس حوالے سے ہم مفت ادویات مریضوں کو فراہم کر رہے ہیں، اس سلسلے میں نہ صرف کوہلو کے دور دراز علاقوں کے لوگ آرہے ہیں بلکہ بارکھان سے بھی مریض اپنے ایکسرے کرنے کیمپ میں آرہے ہیں عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر کے اس اقدام کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ جدید اور مفت علاج انہیں اپنے دہلیز پر مل رہا ہے۔ اور صوبائی وزیر صحت نے مختصراً دورانیے میں صحت کے شعبے میں انتہائی اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔
()()()
خبر نامہ نمبر 3185/2018
کوہلو 19نومبر ۔ صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اس وقت اپنے حلقہ انتخاب کوہلو کے دورے پر ہیں صوبائی وزیر صحت نے اچانک ڈگری کالج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء کی غیر حاضری پر کالج انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی دیکھنا چاہتی ہے، کالج انتظامیہ طلباء کی حاضری کو یقینی بنائے کالج اسٹاف کی کمی کو جلد دور کیا جائے میر نصیب اللہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں غیر حاضر اساتذہ سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے ڈگری کالج کوہلو کے لئے دو بسیں فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
()()()
خبر نامہ نمبر 3186/2018
کوئٹہ 19نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کے ایک حکمنامہ کے مطابق عبدالباقی و لد محمد بچکل قوم ڈومکی سکنہ وارڈ نمبر 18 ڈیرہ مراد جمالی ڈسٹرکٹ نصیر آباد کا لوکل سرٹیفکیٹ ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کردیا گیا ہے ۔ 
()()()
خبر نامہ نمبر 3187/2018
کوئٹہ 19نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کے ایک حکم نامے کے مطابق محمد بخش ولد گلزار احمد قوم بھٹی سکنہ باغ سٹی تحصیل باغ ڈسٹرکٹ کچھی کا لوکل سرٹیفکیٹ ان کی درخواست پر منسوخ کردیا گیا ہے ۔ 
()()()
خبر نامہ نمبر 3188/2018
نصیرآباد19نومبر ۔عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر صحبت پورمحمد یونس سنجرانی کی زیرصدارت علماء کرام کا اجلاس منعقدہوااجلاس میں ایس ایس پی صحبت پورانجینئرمحمد یوسف بھنگر، علماء کرام ، ضلعی آفسیران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرصحبت پور محمد یونس سنجرانی نے کہاکہ عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے ریلیاں اپنی حسب راوایات کے مطابق نکالی جائیں گی میونسپل کمیٹی کا عملہ جلوسوں کے روایتی راستوں کی صفائی اورستھرائی کے بندوبست کویقینی بنائے اورجلوسوں کی سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے پولیس اوردیگر قانون نافذکرنے والے ادارے بھی سکیورٹی کے فرائض احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ پرامن ماحول میں جلوس اختتام پذیرہوں علماء کرام بھی ضلعی انتظامیہ کے بھرپورتعاون کویقینی بنائیں اوربھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھیں انہوں نے کہاکہ آپﷺ نے امن بھائی چارے اوراخوت کا درس دیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیغامات کے ذریعے سے دنیا بھر میں اسلام کو پھیلایا اور دین کا درس دیا امن اور بھائی چارے کے پیغام پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہم سرخرو ہوسکتے ہیں میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ہم سب کو یہ عہد کرناہوگا کہ نیک نیتی کے ساتھ امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا ۔
()()()
خبر نامہ نمبر 3189/2018 
لورالائی19نومبر۔چیف ایگزیکٹیو پی پی ایچ آئی بلوچستان عزیز احمد جمالی نے کہا ہے کہ صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں زچہ وبچہ کی شر ح اموات میں کمی لانے کیلئے مربوط طریقے اختیار کئے جا رہے ہیں عوام میں شعور اجاگر کر نے کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سیشن ایک موثر ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں کمشنر آفس میں کانفرنس ہال میں پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس میں منیجر مانیٹرنگ کمیل علی ہزارہ ،پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ڈاکٹر مختیار احمد زہری لورالائی،قلعہ سیف اللہ ،موسیٰ خیل ،بارکھان ،ژوب ،دکی اور دیگر اضلاع کے ڈسٹرکٹ آفیسران اور اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں کئے گئے اقدامات اور پروجیکٹ کے تحت فراہم کی گئیں صحت کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بحث کی گئی اور اس میں بہتری لانے پر غور کیا گیا اور تجاویز پیش کی گئیں۔چیف ایگزیکٹیو عزیز احمد جمالی نے اس موقع پر شرکاء سے کہا کہ عوام میں مختلف بیماریوں کے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے کمیونٹی کے ساتھ مل کر مؤثر طریقے اختیار کیئے جائیں ۔ حاملہ خواتین کومراکز صحت میں باقاعدہ چیک اپ کی طرف راغب کیاجائے تا کہ دوران زجگی پیچید گیوں کو کم کیا جا سکے ۔ ایل ایچ ویز کو کراچی میں قطر ہسپتال سے خصوصی تربیت دلوائی گئی ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوں، انہوں نے کہا کہ لیبر رومز کی تعداد میں اضافہ کیا جا ئیگا، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور کوتاہی کے مرتکب ہونے والوں سے رعایت نہیں کی جائیگی اجلاس میں ضلعی افسران نے آفسر نے کارکردگی رپورٹ پیش کیں۔
()()()
پر یس ریلیز
کوہلو 19نومبر ۔صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری کی کھلی کچہری کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد صوبائی وزیر سے ملنے پہنچ گئی،صوبائی وزیر لوگوں سے گھل مل گئے، اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عوامی نمائندہ ہوں اور اپنے حلقے کے لوگوں سے مل کر بڑی خوشی ہوئی ہے۔پورے صوبے میں صحت کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ضلع میں پانی، سڑک اور بجلی جیسے بنیادی سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے بلوچستان اس وقت شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہے، ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز تعمیر کریں گے۔ صوبائی حکومت میں فاروڈ بلاک کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت میں فاروڈ بلاک کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے استعفیٰ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپیکر قدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ 
()()()
پریس ریلیز 
کوئٹہ 19نومبر۔محکمہ زراعت بلوچستان ایگریکلچر ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ بعنوان بدلتے ہوئے موسمی حالات کے تناظر میں زیرہ کی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں منعقد کی جارہی ہیں جس میں نوشکی ، چاغی ، خاران ، واشک ، شہید سکندر آباد ، قلات ، مستونگ ، پشین ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، ژوب ، شیرانی ، لورالائی اور بارکھان کے زرعی کار کنان ، زرعی انجینئرنگ کے آفیسران ، آن فارم واٹر مینجمنٹ ، کراپ رپورٹنگ سروسز ، زرعی سائنس دان اور علاقے کے زمیندار حضرات شرکت کرینگے ۔تربیتی ورکشاپ میں موسمیاتی تبدیلی ، پانی کی کمی ، خشک سالی اور بدلتے ہوئے موسمی حالات کے تناظر میں زیرہ کی پیداوار ی ٹیکنالوجی کے بارے میں آفیسروں ، فیلڈ اسٹاف اور زمیندار وں کو آگاہی دی جائے گی زیرہ اگاؤ مہم کا پیغام بلوچستان بھر میں پھیلا جائے گا تاکہ موسمی حالات اور پانی کا صحیح استعمال بروقت استعمال اور پانی کے ضیاع کا تدارک کیا جائے تاکہ خشک سالی کا مقابلہ کیا جاسکے ۔شیڈول کے مطابق تربیتی ورکشاپ مورخہ 19 نومبر بمقام نوشکی ،مورخہ 20نومبر بمقام خاران ، مورخہ 22نومبر بمقام مستونگ ،مورخہ 26 نومبر بمقام پشین ، مورخہ 29 نومبر بمقام قلعہ سیف اللہ منعقد ہوگی تمام آفیسران ، فیلڈ اسٹاف اور زمینداروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی شرکت کو یقینی بناکر پانی بچاؤ ، زیرہ اگاؤ مہم میں بھر پور شرکت کرکے خشک سالی ، پانی کی کمی موسمیاتی تغیر وتبدیلی کا مقابلہ کیا جاسکے ۔ 
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment