HomeNews18-09-2019 Wednesday (File No.1)

18-09-2019 Wednesday (File No.1)

18-09-2019 Wednesday (File No.1)

خبرنامہ نمبر 3085/2019
کوئٹہ 18ستمبر :۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر ا±جاگر کرنا ہمارا اولین مقصد ہے آج ہمارے کشمیری بھائی انتہائی سنگین صورتحال سے گزر رہے ہیں، 5 اگست کے بھارتی اقدام سے جموں کشمیر میں زندگی مفلوج ہو کے رہ گئی ہے جموں کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کی فضا میں سانس لینے کے لیے ترس گیا ہے کیونکہ 45 دنوں سے نا صرف کرفیو نافذ ہے بلکہ ظلم و ستم کی نئی داستان رقم کی گئی ہے۔ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلواتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اکیلے نہیں بلکہ پورا پاکستان ا±ن کے ساتھ کھڑا ہے،اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر پر نیشنل پارلیمینٹیریز کانفرنس کا انعقاد خوش آئین اقدام ہے ،پورا پاکستان کشمیر کے مسئلہ پر متحرک ہے اور دنیا کو واضع پیغام دے رہا ہے کہ کسی قوم کی آواز کو طاقت کے استعمال سے دبایا نہیں جا سکتا۔ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر دنیا تشویش میں مبتلا ہے 54 سال بعد آج موجودہ حکومت کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر دنیا میں زیر بحث ہے کیونکہ دنیا جان چکی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے دیرپا اور موثر حل کے بغیر خطے میں امن و امان ممکن ہی نہیں ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3086/2019
زیارت18ستمبر:۔محکمہ زراعت توسیعی بلو چستان ان سروس ٹریننگ اکیڈ می کی جانب سے پوسٹ ہارویسٹ اور ویلیو ایڈ کیشن آف فروٹ پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی زیارت کے زمیندار میر وائس خان تھے دیگر شرکاءمیں ڈپٹی ڈاریکٹر زراعت زیارت امان اللہ ، منیر احمد ڈپٹی واٹر منیجمنٹ ہر نائی، ڈپٹی ڈاریکٹر زراعت تو سیعی ہرنائی ،زراعت افسران ،فیلڈ اسسٹنٹ اور زمینداران نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈاریکٹر زراعت ان سروس ٹریننگ اکیڈمی فاروق احمد کھتیران، اقبال ٹرین سینئر سببجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ، لیاقت علی سینئر سببجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ نے زراعت میں جدید ٹیکنالوجی اور فصلوں کی اچھی پیداوار کے حوالے سے فصل کو کاٹ دئیے اس موقع پر فصل کی پیداوار کو مارکیٹ اور خریدار تک پہنچانے لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے طریقے سکھانے اور اپنانے کی اہمیت کو واضح کیا ، پھل اور سبزیوں کی درجہ بندی ان کی پیکینگ کولڈ سٹوریج میں شیلف لایف بڑھائی جاتی ہے اور پھل اور سبزیاں سارا سال مارکیٹ میں ملتی ہیں ،اس موقع پرشرکاءکے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔آخر میں ورکشاپ کے شر کاءکو اسنادتقسیم کی گئی اور شرکاء میں تعریفی سند تقسیم کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3087/2019
کوئٹہ18ستمبر:۔صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر طالب علم کو اسکالرشپ کی رقم ادا کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق طالب علم محمد عمر نے ایف ایس سی پری میڈیکل سال 2010 میں اپنے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور حکومتی پالیسی کے مطابق محکمہ تعلیم کو اسکالرشپ کے لئے درخواست دی مگر اسکالرشپ نہیں دی گئی جس پر انہوں نے صوبائی محتسب بلوچستان کے ریجنل آفس لورالائی میں شکایت درج کی۔جس پر ڈائریکٹر عبدالمنان اچکزئی سے تفتیش کی اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام سے تمام ریکارڈ طلب کیا گیا بعد ازاں صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی نے طالبعلم محمد عمر کی اسکالرشپ جاری کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر محکمہ تعلیم نے عملدرآمد کرتے ہوئے مذکورہ طالبعلم کو اسکالرشپ کی رقم مبلغ تین لاکھ روپے ادا کر دیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 3088/2019
حب 18ستمبر :۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے سوشل میڈیا پر ڈینگی سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ افراد کو ہسپتال شفٹ کرنے احکامات جاری کردیے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں اسپرے کرانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی اور ڈی ایچ او لسبیلہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی اور ایم ایس گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال نے اس حوالے سے جام میر غلام قادر سول ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے خصوصی وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ جبکہ شہر میں خصوصی طور پر ڈینگی وائرس سے بچاو¿ کے لئے اسپرے کا کام جلد شروع کیا جارہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں جبکہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال حب منتقل کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ18ستمبر :۔ہم سردار آصف ذگر مینگل سردارزادہ شیردل مینگل حاجی علی نوتازئی ،حاجی میر گہور خان مینگل ،سردار عبدالقدوس ساسولی ، ایم پی ایز میر اختر حسین لانگو ،حاجی احمد نوازبنگلزئی، ایڈووکیٹ جنرل اسلم جمالی سمیت ان تمام شخصیات اور افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میرے بیٹے کے انتقال پر گھر آکر یا بذریعہ فون اور بیانات کے ذریعے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ اور اس غم کی گھڑی میں ہمارے دکھ میں شریک ہوئے۔ سوگواران محمد سبزل نوتازئی مینگل،ٹھیکیدار محمد رفیق نوتازئی مینگل ودیگر۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ18ستمبر :۔ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ شاہ عرفان غرشین، ڈائریکٹر نور محمد کھیتران، صدر آفیسرویلفیئر ایسوسئیشن ظفر علی ظفر محکمے کے دیگر افسران و اہلکاران سمیت دیگر شخصیات اور افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے حاجی محمد صدیق درانی کے انتقال پر گھرآ کر یا بذریعہ فون اور بیانات کے ذریعے ہم سے تعزیت کی اور اس مشکل کی گھڑی میں ہمارے دُکھ میں شریک ہوئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ وقاص شائین و سوگواران۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment