HomeNews18.03.2020 Wednesday (File No.1)

18.03.2020 Wednesday (File No.1)

18.03.2020 Wednesday (File No.1)

خبرنامہ نمبر RECAST 1090/2020
کوئٹہ 18مارچ:۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے آغا یوسف احمد زئی (ریٹائرڈ)ڈی آئی جی بلوچستان پولیس کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1091/2020
ٍ کوئٹہ 18مارچ :۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پیچیدہ مسائل کا پا ئیدار حل سنجیدہ فیصلو ں میں پوشیدہ ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ کرونا وائرس انتہائی اہم اور حساس نوعیت کا مسئلہ ہے اور اس کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے تاہم کرونا وائر س کو شکست دینے کیلئے حکومت اور عوام دونوں تیار ہیں ۔انہوں نے کرونا وائرس کی وجہ سے پھیلنے والی بیماری کے خلاف اُٹھا ئے گئے فوری اور بروقت حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں کرونا وائرس کے خلاف اجتماعی احساس اُجاگر کرنے اور روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کومزید موثر بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ بلو چستا ن جام کمال خان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کی ۔دونوں رہنماوُں کے درمیان صوبے میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات ،سر حدوں پر آمد ورفت پر پابندی ،کرونا وائرس سے متا ثرہ افراد کے علا ج معالجے اور عوام میں شعور وآگہی کی مہم کو موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا ،اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاوُ ُہمارے ہاتھ میں ہے ۔بنیادی احتیاطی تدابیر اختیا ر کرنے سے نہ صرف ہم خود اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کوبھی بچا سکتے ہیں ۔گورنر یاسین زئی نے کہاکہ اس مشکل وقت سے نمٹنے میں ہر ذی فہم شخص کا فر یضہ بنتا ہے کہ وہ حفا ظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرے اور دوسروں کو بھی اس سے بچانے کیلئے اپنے حصے کاکردار ادا کرے ۔انہوں نے کہاکہ سردست حالات قابومیں ہیں اور حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1092/2020
کوئٹہ 18مارچ :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ قبائلی دشمنیوں کی وجہ سے معاشرہ وعلاقائی معیشت اور عوام کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے قبائلی تنازعات و دشمنیوں کا خاتمہ مخلصانہ مشاورت اور بات چیت سے ممکن ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ نے قلات /دشت گوران میں سناڑی اور مینگل قبائل کے درمیان ہونے والے لڑائی جھگڑوں کے دوران ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ،صوبائی وزیر سماجی بہبود آبادی میر اسداللہ بلوچ ، نوابزادہ حاجی لشکری خان ریسانی، دیگر قبائلی عمائدین و معززین بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ لڑائی جھگڑے کسی بھی مسئلے کا حل نہیں تنازعات کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع کا نعم البدل نہیں تنازعات کی وجہ سے بہت سے خاندانوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے لیکن موجودہ حالات قبائلی تنازعات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہمیں اتفاق اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا ایسے تنازعات قوموں کو کھوکھلا کر دیتے ہیں۔ قلات کے غیور عوام نے ہمیشہ بلوچ روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ایسے تنازعات کو باہمی رضا مندی سے مل بیٹھ کر حل کیے ہیں قبائلی معتبرین سے ملکر ایسے تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے حکمت عملی طے کرینگے آج کا یہ تاریخی جرگہ ہمیں پیار محبت رواداری اور یگانگت کا درس دیتا ہے آخر میں مصالتی کمیٹی نے جلدجرگہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1093/2020
کوہلو18مارچ :۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان کھوسہ کی زیر صدارت کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ضلعی آفیسران ،تاجر برادری اور صحافیوں نے شرکت کی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے کہا ہے کہ ضلع میں کرونا وائرس کے امکانات تو کم ہیں تاہم جس سے طرح یہ مرض پوری دنیا اور ملک کے مختلف علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے اس سے بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہے جس میں شہر کے ہوٹلوں ،حمام ،دوکانوں اور دیگر مکامات پر مکمل سختی ہونی چاہئے اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ وبائی مرض پر بروقت قابو پایا جاسکے جبکہ سول سوسائٹی ،گاوں ،گلیوں میں عوام کو کرونا وائرس کے حوالے سے شعور آگاہی فراہم کی جائے تاکہ شہری زیادہ سے زیادہ صفائی کا خاص خیال رکھ سکیں پولیس و لیویز اہلکار شہر میں 144دفعہ کے نفاذ کو یقینی بنانے کےلئے بھرپور کردار ادا کریں اور شہر کے داخلی راستوں میں آنے والے مسافروں کو مکمل شناخت کرنے کے ساتھ شہر میں داخل ہونے کی اجازت دیں اس موقع پر ایس ایچ او غلام فرید ،میر اسماعیل مری ،رسالدار میجر شیر محمد مری ، تحصیلدار عبدالصمد مری ،میونسپل کمیٹی کے آفیسر جلال ،پی آراومحمد طاہر مری ،پٹواری احمد شاہ و دیگر موجود تھے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1094/2020
کوئٹہ 18 مارچ :۔بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری میر سکندر خان عمرانی نے عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل کے دورہ نصیرآباد کو دیرینہ عوامی مسائل کے حل میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورننس سسٹم کی بہتری اور عوام کو درپیش اجتماعی مسائل کے حل کے لئے سربراہ عدالت عالیہ بلوچستان کی ذاتی دلچسپی اور  احکامات سے لائن ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران متحرک ہوئے ہیں چیف جسٹس بلوچستان کی ہدایات عوامی مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہیں چیف جسٹس بلوچستان کی دلچسپی سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈائیلاسز شروع ہوچکا ہے جس سے غریب اور نادار مریضوں کو دور دراز شہروں میں جانے کے بجائے مقامی سطح پر بہتر طبی سہولت میسر آئی ہے توقع ہے کہ احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے سربراہ عدالت عالیہ وقتا فوقتا نصیرآباد کا دورہ کرتے رہیں گے تاکہ مسائل سے بے بہرہ دیگر محکمے بھی اپنے بنیادی فرائض میں ہمہ وقت فعال رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی و نوجوان سیاسی و سماجی رہنماءمیر غلام نبی عمرانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر سکندر خان عمرانی نے کہا بدقسمتی سے بعض حکومتی محکمے عوامی مسائل کو پس پشت ڈال کر اپنے بنیادی فرائض سے روگردانی کے مرتکب ہوتے ہیں اور اس کا خمیازہ عوام بھگتے ہیں ان میں کام چوری و عوامی مسائل سے روگردانی کی اتنی پختہ عادات پڑ چکی ہیں کہ اپنے مجاز حکام بالا کے احکامات کو بھی کمال مہارت سے ہوا میں اڑا دیتے ہیں بے حسی کے ایسے عالم میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل کا دورہ نصیرآباد گورننس سسٹم میں پائی جانے والی خرابیوں کو دور کرنے میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا ہے اور ان کے دورے سے خواب غفلت میں پڑے بعض محکموں کو بیداری ہوئی ہے جس سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی میر سکندر خان عمرانی نے سربراہ عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس جمال خان مندوخیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈیرہ مراد جمالی قومی شاہراہ کی تعمیر نو کے منصوبے میں تیز رفتاری سے عمل درآمد،  اوچ پاور لمیٹڈ میں مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی اور ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کی تعمیر شرقی جانب سے قابل عمل بنانے کے لیے چیف جسٹس بلوچستان متعلقہ اداروں کی بازپرسی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے وہ مستقبل میں بھی کم از کم ہر تین ماہ میں ایک بار نصیرآباد ریجن کا دورہ کرکے گورننس کی بہتری کے لیے رہنمائی کرتے رہیں گے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1095/2020
کوئٹہ18مارچ :۔محکمہ داخلہ وقبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق امن وامان کے پیش نظر ضلع نوشکی میں ہوائی فائر نگ ،اسلحہ کی نما ئش اورساتھ لے جانے پر دفعہ 144نافذکرکے تاحکم ثانی پابندی لگا دی گئی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1096/2020
کوئٹہ 18 مارچ :۔ وفاقی محتسب کی شنوائی پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے کوئٹہ کے رہائشی کو قومی شناختی کارڈ کا اجراءکردیا وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کے مطابق ہنہ اوڑک کوئٹہ کے رہائشی عبدالغنی نامی شخص نے کافی عرصہ قبل اپنے شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا سے رجوع کیا تھا تاہم نادرا کی جانب سے قومی شناختی کارڈ کے اجراءمیں غیر معمولی تاخیر اور عدم اجراءکا تسلی بخش جواب نہ دینے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کوئٹہ ریجنل آفس سے رجوع کیا جہاں درخواست کی سماعت کے دوران متعلقہ اتھارٹی سے موقف طلب کیا گیا نادرا حکام نے وفاقی محتسب آفس کو بتایا کہ مذکور کے شناختی کارڈ کے کوائف ذمہ دار وفاقی تحقیقاتی ادارے کو تصدیق کے لیے بھیجے گئے ہیں اور تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر ہی شناختی کارڈ کے اجراءمیں پیش رفت ممکن ہوسکے گی جس پر  وفاقی محتسب کی جانب سے تحقیقاتی ادارے کو معاملے کے حل اور جواب داخل کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا جس پر تحقیقاتی ادارے نے مروجہ اصولوں کے مطابق تصدیق کا عمل مکمل کرکے نادرا کو ارسال کردیا جس پر سائل عبدالغنی کو قومی شناختی کارڈ کا اجرائکردیا گیا درخواست گزار نے وفاقی محتسب کوئٹہ ریجنل آفس کو تحریری طور پر مسئلے کے حل سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔ 
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1097/2020
کوئٹہ 18 مارچ :۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ایک اعلامیہ کے مطابق حالیہ کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کی سربراہی میں چیف سیکرٹری آفس میں کنٹرول روم کا قائم عمل میں لایا گیا ہے جس کے ممبران میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت، ایڈیشنل سیکرٹری خوراک ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک، ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی، ایڈ یشنل سکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل سیکرٹری صحت شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق کنٹرول روم کا انچارج چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں قائم کورکمیٹی جس میں بطور سیکرٹری فرائض انجام دے گا جس کے اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہونگے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کنٹرول روم سے درج ذیل فون نمبرز 081-9201453-081-9203266فیکس نمبر081-9201971امیل ایڈریس [email protected],[email protected],[email protected]
نمبرز+92-300-9824848,+92-321-8004494,+92-3357469995,+92-3053399001:پر 24گھنٹے رابطہ کیا جاسکتاہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ18مارچ: ۔تحصیلدار حاجی جانگیر کاکڑ محمد عالمگیر ، ملک اجمل خان اور گل میر خان نے تمام دوست و احباب قبائلی عمائدین،سیاسی سربراہان،سول اور فوجی بیوروکریٹس/آفیسران، جج صاحباں،وکلاءبرادری، تاجران سیاسی و سماجی کارکنوں اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جنہوں نے ہماری والدہ مرحومہ کی وفات پر بذریعہ بیان یا خود گھر تشریف لاکرتعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور ہمارے غم میں شریک ہوئے۔ اللہ پاک انہیں اس کا اجر عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ18مارچ: ۔عبدالباقی کاکڑ حکیم خان کاکڑ ایکسین واپڈانصیب خان کاکڑ کی والدہ اور رحیم جان کاکڑ کی دادی گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ان کی فاتحہ خوانی18,19,20مارچ کو ان کے آبائی علاقے ژوب میں جبکہ 21 ،22 مارچ کو مصر وف منزل ارباب شیر محمد ٹاو¿ن زرغون روڈ کوئٹہ میں ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیزRECAST
ٍ کوئٹہ 18مارچ :۔آغا یوسف احمد زئی (ریٹائرڈ)ڈی آئی جی بلوچستان پولیس انتقال کرگئے وہ آغا یونس ،آغا دوست محمد ،آغا عبداللہ کے والد تھے ۔مرحوم کوان کے آبائی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ہے ۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی لسبیلہ ہاﺅس سریاب روڈ پر جاری ہے ۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیزRECAST
کوئٹہ 18مارچ :۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین نے جی ڈی پی آربلوچستان شہزادہ فرحت احمد زئی کے چچا آغا یوسف احمد زئی (ریٹائرڈ)ڈی آئی جی بلوچستان پولیس کے انتقال پر گہرے غم اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے ۔انہوں نے غم کی اس گھڑ ی میں سوگوار خاندان اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دُعا کی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیزRECAST
کوئٹہ 18مارچ:۔ڈی جی پی آر آفیسران ویلفیئر زایسو سی ایشن کی جانب سے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ فرحت احمد زئی کے چچا آغا یوسف احمد زئی (ریٹائرڈ)ڈی آئی جی بلوچستان پولیس کے انتقال پر تعز یت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور مرحوم کے درجات کی بلند ی کیلئے دُعا کی ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ18مارچ :۔ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام انجینئر عوض بلوچ اور عبدالعلیم انجینئر پی ٹی سی ایل کے بڑے بھائی حاجی عبدالاحد ولد حاجی نور محمدجن کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا ۔مرحوم کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کردی گئی ہے ۔ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام انجینئر عو ض بلوچ اور عبد العلیم انجینئر پی ئی سی ایل اپنے بڑے بھائی کی فاتحہ خوانی آج سے P&Tکالونی کوئٹہ میں لیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment